Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 3

سورة المجادلة

وَ الَّذِیۡنَ یُظٰہِرُوۡنَ مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ ثُمَّ یَعُوۡدُوۡنَ لِمَا قَالُوۡا فَتَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّتَمَآسَّا ؕ ذٰلِکُمۡ تُوۡعَظُوۡنَ بِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۳﴾

And those who pronounce thihar from their wives and then [wish to] go back on what they said - then [there must be] the freeing of a slave before they touch one another. That is what you are admonished thereby; and Allah is Acquainted with what you do.

جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرلیں تو ان کے ذمہ آپس میں ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا ہے ، اس کے ذریعہ تم نصیحت کئے جاتے ہو اور اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُظٰہِرُوۡنَ
ظہار کرتے ہیں
مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی بیویوں سے
ثُمَّ
پھر
یَعُوۡدُوۡنَ
وہ رجوع کرلیتے ہیں
لِمَا
اس سے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
فَتَحۡرِیۡرُ
پس آزاد کرنا ہے
رَقَبَۃٍ
ایک گردن کا
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے قبل
اَنۡ
کہ
یَّتَمَآسَّا
وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں
ذٰلِکُمۡ
یہ ہے
تُوۡعَظُوۡنَ
تم نصیحت کیے جاتے ہو
بِہٖ
جس کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اوروہ لوگ جو
یُظٰہِرُوۡنَ
ظہارکرتے ہیں
مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی بیویوں سے
ثُمَّ
پھر
یَعُوۡدُوۡنَ
رجوع کرلیتے ہیں
لِمَا
اس کے لیے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
فَتَحۡرِیۡرُ
توآزادکرناہے
رَقَبَۃٍ
ایک گردن 
مِّنۡ قَبۡلِ
پہلے
اَنۡ
یہ کہ 
یَّتَمَآسَّا
وہ ایک دوسرے کوہاتھ لگائیں
ذٰلِکُمۡ
یہ ہے
تُوۡعَظُوۡنَ
تمہیں نصیحت کی جاتی ہے 
بِہٖ
جس کی
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
پوری طرح باخبرہے
Translated by

Juna Garhi

And those who pronounce thihar from their wives and then [wish to] go back on what they said - then [there must be] the freeing of a slave before they touch one another. That is what you are admonished thereby; and Allah is Acquainted with what you do.

جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرلیں تو ان کے ذمہ آپس میں ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا ہے ، اس کے ذریعہ تم نصیحت کئے جاتے ہو اور اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرنا چاہیں تو میاں بیوی کے مل بیٹھنے سے پیشتر اسے ایک غلام آزاد کرنا ہوگا تمہیں اسی بات کی نصیحت کی جاتی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں، پھراس سے رجوع کرلیتے ہیں جوانہوں نے کہاتوایک دوسرے کوہاتھ لگانے سے قبل ایک غلام آزادکرناہے،یہ وہ کفارہ جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اورجوکچھ تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who declare zihar against their wives, then retract what they said, obligated on them is to free the neck (of a slave) before the two (spouses) touch one another. This is what you are advised with, and Allah is Well-Aware of what you do.

اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جس کو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہئے ایک بردہ پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں اس سے تم کو نصیحت ہوگی اور اللہ خبر رکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کربیٹھیں پھر وہ اپنی کہی ہوئی بات سے واپس لوٹنا چاہیں تو ایک غلام کا آزاد کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو مس کریں۔ یہ بات ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جا رہی ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who declare their wives to be their mothers and thereafter go back on what they have said shall free a slave before they may touch each other. That is what you are exhorted to do. Allah is fully aware of all your deeds.

جو لوگ7 اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی اس بات سے رجوع کریں جو انہوں نے کہی تھی 8 ، تو قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ، ایک غلام آزاد کرنا ہوگا ۔ اس سے تم کو نصیحت کی 9 جاتی ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے10 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر انہوں نے جو کچھ کہا ہے ، اس سے رجوع کرتے ہیں ، تو ان کے ذمے ایک غلام آزاد کرنا ہے ، قبل اس کے کہ وہ ( میاں بیوی ) ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ ( ٣ ) یہ ہے وہ بات جس کی تمہیں نصیحت کی جارہی ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اپنی جو رئوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنے کئے پر شرمندہ ہوتے ہیں تو ان پر ہاتھ لگانے یا جماع کرنے سے پہلے ایک بردہ آزاد کرنا (لازم) ہے مسلمانو) تم کو یہ نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو ان (میاں بیوی) کے باہم ملنے سے پلے ایک گردن (غلام یا لونڈی) کا آزاد کرنا (ان کے ذمہ) ہے۔ اس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور اللہ کو تمہارے سب اعمال کو خبر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرلیتے ہیں اور پھر وہ ان سے رجوع کرنا چاہتے ہیں ( اس سے) جو انہوں نے کہا تھا تو ان کے ذمے آپس میں ملنے سے پہلے (صحبت کرنے سے پہلے) ایک غلام آزاد کرنا (لازمی) ہے اس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who put away their wives by pronouncing zihar and thereafter would retract that which they have said, then upon them is the freeing of a slave before the twain touch each other. That is that wherewith ye are exhorted; and Allah is of whatsoever ye work Aware.

جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے ذمہ قبل اس کے کہ دونوں باہم اختلاط کریں ایک مملوک کو آزاد کرنا ہے ۔ اس سے تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ کو پوری خبر ہے اس کی جو تم کرتے رہتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ظہار کر بیٹھیں اپنی بیویوں سے ، پھر لوٹیں اسی چیز کی طرف جس کو حرام ٹھہرایا تو ایک گردن کو آزاد کرنا ہے قبل اس کے کہ وہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ یہ بات ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جارہی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر رہتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر انوں نے جو کہا تھا اس سے رجوع کرتے کرنا چاہتے ہین تو ( اس کا کفارہ ) ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے ایک غلام کا آزاد کرناہے ، اس کے ساتھ تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب واقف ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو ان کو ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا ضروری ہے۔ (مومنو ! ) اس حکم سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر وہ اپنی کہی ہوئی بات سے پھرنا چاہتے ہیں تو ان کے ذمے ایک گردن (یعنی غلام یا لونڈی) کا آزاد کرنا ہے اس سے پہلے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں اس حکم سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ پوری طرح باخبر ہے ان تمام کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھراپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرناچاہیں ، تومیاں بیوی کے مل بیٹھنے سے قبل ایک غلام آزاد کرناہوگاتمہیں اسی بات کی نصیحت کی جاتی ہے اورجو تم کرتے ہواللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اپنی بیبیوں کو اپنی ماں کی جگہ کہیں ( ف۷ ) پھر وہی کرنا چاہیں جس پر اتنی بری بات کہہ چکے ( ف۸ ) تو ان پر لازم ہے ( ف۹ ) ایک بردہ آزاد کرنا ( ف۱۰ ) قبل اس کے کہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ( ف۱۱ ) یہ ہے جو نصیحت تمہیں کی جاتی ہے ، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کر بیٹھیں پھر جو کہا ہے اس سے پلٹنا چاہیں تو ایک گردن ( غلام یا باندی ) کا آزاد کرنا لازم ہے قبل اِس کے کہ وہ ایک دوسرے کو مَس کریں ، تمہیں اس بات کی نصیحت کی جاتی ہے ، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں اور پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرنا چاہیں تو قبل اس کے کہ باہمی ازدواجی تعلق قائم کریں ( شوہر کو ) ایک غلام آزاد کرنا ہوگا ۔ یہ بات ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who divorce their wives by Zihar, then wish to go back on the words they uttered,- (It is ordained that such a one) should free a slave before they touch each other: Thus are ye admonished to perform: and Allah is well-acquainted with (all) that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who renounce their wives by calling them mothers and then change their minds about what they have said will have to set free a slave as a ransom and only then will their carnal relations be lawful. This is what you have been commanded. God is Well Aware of whatever you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who make unlawful to them (their wives) by Zihar and wish to free themselves from what they uttered, (the penalty) in that case is the freeing of a slave before they touch each other. That is an admonition to you. And Allah is All-Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who put away their wives by likening their backs to the backs of their mothers then would recall what they said, they should free a captive before they touch each other; to that you are admonished (to conform); and Allah is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

Those who put away their wives (by saying they are as their mothers) and afterward would go back on that which they have said, (the penalty) in that case (is) the freeing of a slave before they touch one another. Unto this ye are exhorted; and Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अपनी स्त्रियों से ज़िहार करते हैं; फिर जो बात उन्होंने कही थी उस से रुजू करते हैं, तो इस से पहले कि दोनों एक-दूसरे को हाथ लगाएँ एक गर्दन आज़ाद करनी होगी। यह वह बात है जिस की तुम्हें नसीहत की जाती है, और तुम जो कुछ करते हो अल्लाह उस की ख़बर रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اپنی بی بیوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو انکے ذمہ ایک غلام یا لونڈی کا آزاد کرنا ہے قبل اس کے کہ دونوں (میاں بی بی) باہم اختلاط کریں اس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب اعمال کی پوری خبر ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرلیں۔ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ایک غلام آزاد کریں، یہ تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اپنی بیویوں سے اظہار کریں پھر اپنی اس بات سے رجوع کریں جو انہوں نے کہی تھی ، تو قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ، ایک غلام آزاد کرنا ہوگا۔ اس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے ذمہ ایک غلام یا لونڈی کا آزاد کرنا ہے قبل اس کے کہ دونوں باہم ایک دوسرے کو چھوئیں اس کی تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب اعمال کی پوری خبر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جس کو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہیے ایک بردہ پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں اس سے تم کو نصیحت ہوگی   اور اللہ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر وہ اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرنا چاہیں تو ان کے ذمہ اس سے پہلے کہ وہ آپس میں میاں بیوی ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ایک غلام یا باندی کو آزاد کرنا ہے اس کفارے کے حکم سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے ان کاموں سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخب رہے۔