Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 1

سورة الحشر

سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱﴾

Whatever is in the heavens and whatever is on the earth exalts Allah , and He is the Exalted in Might, the Wise.

آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی پاکی بیان کرتی ہے ، اور وہ غالب با حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَبَّحَ
تسبیح کی ہے
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
مَا
اس چیز نے جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَبَّحَ
پاک ہونابیان کیا
لِلّٰہِ
اﷲتعالیٰ کا
مَا
اس نے جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے 
وَمَا
اورجو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَہُوَ
اوروہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

Whatever is in the heavens and whatever is on the earth exalts Allah , and He is the Exalted in Might, the Wise.

آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی پاکی بیان کرتی ہے ، اور وہ غالب با حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں موجود تمام مخلوق اللہ کی تسبیح کر رہی ہے اور وہی غالب ہے، حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کاپاک ہونابیان کیاہرچیزنے جوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے اور وہی سب پرغالب، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah&s purity has been proclaimed by all that is in the heavens and all that is on the earth. And He is the All-Mighty, the All-Wise.

اللہ کی پاکی بیان کرتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تسبیح کرتی ہے اللہ کی ہر وہ شے جو آسمان میں ہے اور ہر وہ شے جو زمین میں ہے۔ اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All that is in the heavens and all that is in the earth extols Allah's Glory: He is the Most Mighty, the Most Wise.

اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور وہی غالب اور حکیم ہے 1 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جو بھی کوئی چیز ہے اس نے اللہ کی تسبیح کی ہے ، اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 جتنی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں (سب) اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان 3 بیان کرتی ہیں اور وہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ اور وہ غالب ، حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین میں جو بھی (مخلوق ) ہے وہ سب اسی کی پاکیزگی بیان کرتی ہے۔ وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth halloweth Allah, and He is the Mighty, the Wise.

اللہ ہی کی پاکی بیان کرتے ہیں جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ بڑا قوت والا ہے (بڑا) حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہی غالب وحکیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو ( مخلوقات ) آسمانوں اور زمین میں ہیں ( سب ) اللہ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتی ہیں ، اور وہ غلبے ( اور ) حکمت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں سب اللہ کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی کی تسبیح کی (اور تسبیح کرتا ہے) وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ جو کہ زمین میں ہے اور وہی ہے سب پر غالب بڑا ہی حکمت والا

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی ہرچیزاللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کررہی ہیں اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، اور وہ وہی عزت و حکمت والا ہے ( ف۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب ) اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ زبردست ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever is in the heavens and on earth, let it declare the Praises and Glory of Allah: for He is the Exalted in Might, the Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

All that is in the heavens and the earth glorify God. He is the Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth glorifies Allah. And He is the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whatever is in the heavens and whatever is in the earth declares the glory of Allah, and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

All that is in the heavens and all that is in the earth glorifieth Allah, and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की तसबीह की है हर उस चीज़ ने जो आकाशों और धरती में है, और वही प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں سب جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں (مخلوقات) ہیں (خواہ زبان حال سے یا قال سے) اور وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی کی تسبیح کرتی ہے ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور وہی غالب اور حکیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں جو بھی آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور وہ عزیز ہے حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کی پاکی بیان کرتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو مخلوقات آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہ بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے۔