Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 14

سورة الحشر

لَا یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ جَمِیۡعًا اِلَّا فِیۡ قُرًی مُّحَصَّنَۃٍ اَوۡ مِنۡ وَّرَآءِ جُدُرٍ ؕ بَاۡسُہُمۡ بَیۡنَہُمۡ شَدِیۡدٌ ؕ تَحۡسَبُہُمۡ جَمِیۡعًا وَّ قُلُوۡبُہُمۡ شَتّٰی ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿ۚ۱۴﴾

They will not fight you all except within fortified cities or from behind walls. Their violence among themselves is severe. You think they are together, but their hearts are diverse. That is because they are a people who do not reason.

یہ سب ملکر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے ہاں یہ اور بات ہے کہ قلعہ بند مقامات میں ہوں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں ان کی لڑائی تو ان میں آپس میں ہی بہت سخت ہے گو آپ انہیں متحد سمجھ رہے ہیں لیکن ان کے دل دراصل ایک دوسرے سے جدا ہیں اس لئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایُقَاتِلُوۡنَکُمۡ
نہیں وہ جنگ کریں گے تم سے
جَمِیۡعًا
اکٹھے
اِلَّا
مگر
فِیۡ قُرًی
بستیوں میں
مُّحَصَّنَۃٍ
قلعہ بند ہوکر
اَوۡ
یا
مِنۡ وَّرَآءِ
پیچھے سے
جُدُرٍ
دیواروں کے
بَاۡسُہُمۡ
ان کی جنگ
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
شَدِیۡدٌ
شدید ہے
تَحۡسَبُہُمۡ
تم سمجھتے ہو انہیں
جَمِیۡعًا
اکٹھا
وَّقُلُوۡبُہُمۡ
جب کہ دل ان کے
شَتّٰی
پھٹے ہوئے ہیں
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَوۡمٌ
ایک قوم ہیں
لَّایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں وہ عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ
وہ لڑیں گے تم سے
جَمِیۡعًا
اکٹھے ہوکر
اِلَّا
مگر
فِیۡ قُرًی
بستیوں میں
مُّحَصَّنَۃٍ
قلعہ بند
اَوۡ
یا
مِنۡ وَّرَآءِ
پیچھے سے 
جُدُرٍ
دیواروں کے 
بَاۡسُہُمۡ
لڑائی ان کی 
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
شَدِیۡدٌ
بہت سخت ہے
تَحۡسَبُہُمۡ
آپ سمجھتے ہیں انہیں
جَمِیۡعًا
متحد
وَّقُلُوۡبُہُمۡ
اوردل ان کے 
شَتّٰی
جداجداہیں
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس لیے کہ بلاشبہ وہ 
قَوۡمٌ
لوگ ہیں
لَّا
نہیں
یَعۡقِلُوۡنَ
وہ عقل رکھتے 
Translated by

Juna Garhi

They will not fight you all except within fortified cities or from behind walls. Their violence among themselves is severe. You think they are together, but their hearts are diverse. That is because they are a people who do not reason.

یہ سب ملکر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے ہاں یہ اور بات ہے کہ قلعہ بند مقامات میں ہوں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں ان کی لڑائی تو ان میں آپس میں ہی بہت سخت ہے گو آپ انہیں متحد سمجھ رہے ہیں لیکن ان کے دل دراصل ایک دوسرے سے جدا ہیں اس لئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اکٹھے ہو کر تم (مسلمانوں) سے جنگ نہیں کریں گے الا یہ کہ قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر (جنگ کریں) ان کی آپس میں شدید مخالفت ہے۔ آپ انہیں متحد سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے کہ یہ لوگ بےعقل ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اکٹھے ہوکرتم سے کبھی نہیں لڑیں گے مگرقلعہ بندبستیوں میں یا دیواروں کے پیچھے سے، اُن کی آپس میں لڑائی بہت سخت ہے۔آپ اُنہیں متحد سمجھتے ہیں حالانکہ اُن کے دل جداجداہیں،یہ اس لیے کہ بلاشبہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They do not fight you, even assembled together, but in fortified towns, or from behind the walls. Their battle between themselves is severe. You think that they are united, while their hearts are divided. That is because they are a people who have no sense.

لڑ نہ سکیں گے تم سے سب مل کر مگر بستیوں کے کوٹ میں یا دیواروں کی اوٹ میں ان کی لڑائی آپس میں سخت ہے تو سمجھے وہ اکٹھے ہیں اور ان کے دل جدا جدا ہو رہے ہیں یہ اس لئے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ کبھی اکٹھے ہو کر تمہارے خلاف جنگ نہیں کریں گے سوائے اس کے کہ قلعہ بند بستیوں میں (رہ کر لڑیں) یا دیواروں کے پیچھے سے ان کے آپس کے جھگڑے بہت سخت ہیں۔ تم انہیں متحد گمان کرتے ہو حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے کہ یہ ایک ایسا گروہ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will never fight against you as a body (in an open battlefield); and if they fight against you they will fight only in fortified townships or from behind walls. Intense is their hostility to one another. You reckon them united while their hearts are divided. That is because they are a people devoid of reason.

یہ کبھی اکٹھے ہو کر ( کھلے میدان میں ) تمہارا مقابلہ نہ کریں گے ، لڑیں گے بھی تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر ۔ یہ آپس کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں ۔ تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں 25 ۔ ان کا یہ حال اس لیئے ہے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب لوگ اکٹھے ہو کر بھی تم سے جنگ نہیں کریں گے ، مگر ایسی بستیوں میں جو قلعوں میں محفوظ ہوں ، یا پھر دیواروں کے پیچھے چھپ کر ۔ ان کی آپس کی مخالفتیں بہت سخت ہیں ۔ تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو ، حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں ۔ یہ اس لیے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں عقل نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ یہودی اور منفاق مل کر بھی تم سے نہیں لڑ سکتے مگر ہاں محفوظ بستیوں یا دیواروں کی آڑ میں 5 وآپس میں (کٹے مرتے ہیں) خوب لڑتے ہیں تو (شایدیوں) خیال کرتا ہو وہ ایک دل ہیں جو کہ ان کے دل پھوٹ رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کو عقل نہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ سب مل کر بھی تم لوگوں سے نہ لڑیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یادیواروں کی اوٹ میں (چھپ کر) ۔ ان کی لڑائی آپس میں بڑی شدید ہے۔ (اے مخاطب ! ) تو ان کو متفق خیال کرتا ہے اور ان کے دل الگ الگ ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ تم سے (جتھا بنا کر) بھی نہیں لڑ سکتے سوائے اس کے کہ قلعہ بند بستیوں میں یاد یواروں کی آر میں ہو کر لڑیں۔ در حقیقت ان کے آپس میں شدید اختلافات ہیں۔ (اے مخاطب) تو انہیں متحد و متفق خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے دل (آپس میں) پھٹے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو عقل و فہم نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They shall not fight against you, not even together, except in fenced townships or from behind walls. Their violence among themselves is strong; thou deemest them enjoined, whereas their hearts are diverse. That is because they are a people who reflect not.

یہ لوگ تو سب مل کر بھی تم سے نہ لڑیں گے مگر ہاں حفاظت والی بستیوں یا دیواروں کی آڑ میں ۔ ان کی لڑائی آپس میں (ہی) بڑی تیز ہے تو انہیں متفق خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے قلب غیر متفق ہیں یہ اس لئے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل کو کام میں نہیں لاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تم سے کبھی اکٹھے ہوکر ( میدان میں ) نہیں لڑیں گے بلکہ قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کی اوٹ سے لڑیں گے ۔ ان کے درمیان شدید مخاصمت ہے ۔ تم ان کو متحد گمان کر رہے ہو ، حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ تم لوگوں سے اکٹھے ہوکر بھی نہیں لڑسکتے سوائے اس کے کہ ( وہ ) قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں ، آپس میں ان کی لڑائی بہت سخت ہوتی ہے ، تم لوگ انہیں متحد سمجھتے ہو حالانکہ ان کے دل جدا جدا ہیں ، یہ اس لیے کہ بے شک وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل نہیں رکھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے آمنے سامنے لڑ نہیں سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں پناہ لے کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر، ان کی آپس میں لڑائی سخت ہے۔ آپ شاید سمجھتے ہو کہ یہ اکھٹے اور ایک جان ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں، یہ اس لیے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ کبھی اکٹھے ہو کر (کھلے میدان میں) تم سے نہیں لڑیں گے مگر قلعہ بند بستیوں میں یادیواروں کی آڑ میں ان کی لڑائی آپس میں بڑی سخت ہے تم ان کو اکٹھا سمجھتے ہو مگر (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دل آپس میں پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے

Translated by

Noor ul Amin

یہ اکٹھے ہوکرتم ( مسلمانوں ) سے جنگ نہیں کرینگے مگرقلعہ بند بستیوں میں چھپ کریادیواروں کے پیچھے چھپ کر ( جنگ کرسکتے ہیں ) ان کی آپس میں مخالفت شدیدہے ، ( اے نبی ) آپ انہیں متحدسمجھتے ہیں حالانکہ ان کے دل ایک دوسرے سے جداہیں ، یہ اسلئے کہ یہ لوگ بے عقل ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ سب مل کر بھی تم سے نہ لڑیں گے مگر قلعہ بند شہروں میں یا دُھسّوں ( شہر پناہ ) کے پیچھے ، آپس میں ان کی آنچ ( جنگ ) سخت ہے ( ف۵۱ ) تم انہیں ایک جتھا سمجھو گے اور ان کے دل الگ الگ ہیں ، یہ اس لیے کہ وہ بےعقل لوگ ہیں ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( مدینہ کے یہود اور منافقین ) سب مل کر ( بھی ) تم سے جنگ نہ کرسکیں گے سوائے قلعہ بند شہروں میں یا دیواروں کی آڑ میں ، اُن کی لڑائی اُن کے آپس میں ( ہی ) سخت ہے ، تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو حالانکہ اُن کے دل باہم متفرّق ہیں ، یہ اس لئے کہ وہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

Translated by

Hussain Najfi

یہ سب مل کر کبھی تم سے ( کھلے میدان میں ) جنگ نہیں کریں گے مگر قلعہ بند بسیتوں میں ( بیٹھ کر ) یا دیواروں کے پیچھے سے ( چھپ کر ) وہ آپس میں بڑے قوی ہیں اور تم خیال کرتے ہو کہ وہ متحد ہیں حالانکہ ان کے دل متفرق ہیں یہ اس لئے ہے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will not fight you (even) together, except in fortified townships, or from behind walls. Strong is their fighting (spirit) amongst themselves: thou wouldst think they were united, but their hearts are divided: that is because they are a people devoid of wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will not fight you united except with the protection of fortified towns or from behind walls. They are strong among themselves. You think that they are united, but in fact, their hearts are divided. They are a people who have no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They fight not against you even together, except in fortified townships, or from behind walls. Their enmity among themselves is very great. You would think they were united, but their hearts are divided. That is because they are a people who understand not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They will not fight against you in a body save in fortified towns or from behind walls; their fighting between them is severe, you may think them as one body, and their hearts are disunited; that is because they are a people who have no sense.

Translated by

William Pickthall

They will not fight against you in a body save in fortified villages or from behind walls. Their adversity among themselves is very great. Ye think of them as a whole whereas their hearts are divers. That is because they are a folk who have no sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे इकट्ठे होकर भी तुम से (खुले मैदान में) नहीं लड़ेगे, क़िलाबन्द बस्तियों या दीवारों के पीछे हों तो यह और बात है। उन की आपस में सख़्त लड़ाई है। तुम उन्हें इकट्ठा समझते हो! हालाँकि उन के दिल फटे हुए हैं। यह इसलिए कि वे ऐसे लोग हैं जो बुद्धि से काम नहीं लेते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ (تو) سب مل کر بھی تم سے نہ لڑینگے مگر حفاظت والی بستیوں میں یا دیوار (قلعہ و شہر پناہ) کی آڑ میں ان کی لڑائی آپس (ہی) میں بڑی تیز ہے . اے مخاطب تو ان کو (ظاہر میں) متفق خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے قلوب غیر متفق ہیں (1) یہ اسوجہ سے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (دین) کی عقل نہیں رکھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تمہارا مقابلہ کبھی اکٹھے ہو کر نہیں کریں گے اگر لڑیں گے تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر لڑیں گے ان درمیان بڑے اختلافات ہیں۔ تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دوسرے سے الگ ہیں یہ اس لیے ہے کہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ کبھی اکٹھے ہوکر (کھلے میدان میں) تمہارا مقابلہ نہ کریں گے ، لڑیں گے بھی تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر۔ یہ آپس میں مخالفت میں بڑے سخت ہیں۔ تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ حال اس لئے ہے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ تم سے جنگ نہیں کرینگے اکٹھے ہو کر مگر ایسی جگہوں میں جو محفوظ ہوں یا دیواروں کی آڑ میں، آپس میں ان کی لڑائی سخت ہے، آپ خیال کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہیں حالانکہ ان کے دل الگ الگ ہیں یہ اس وجہ سے کہ بیشک وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لڑ نہ سکیں گے تم سے سب مل کر مگر بستیوں کے کوٹ میں یا دیواروں کی اوٹ میں ان کی لڑائی آپس میں سخت ہے تو سمجھے وہ اکٹھے ہیں اور ان کے دل جدا جدا ہو رہے ہیں یہ اس لیے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سب مل کر بھی تمہارے بالمقابل نہیں لڑ سکتے الا یہ کہ قلعہ بند بستیوں اور دیواروں کی آڑ میں محفوظ ہوکر ان کے آپس ہی میں ان کی بڑی سخت جنگ ہے اے مخاطب تو ان کافروں کو متحد خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔