Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 18

سورة الحشر

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ لۡتَنۡظُرۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۸﴾

O you who have believed, fear Allah . And let every soul look to what it has put forth for tomorrow - and fear Allah . Indeed, Allah is Acquainted with what you do.

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ ( بھال ) لے کہ کل ( قیامت ) کے واسطے اس نے ( اعمال کا ) کیا ( ذخیرہ ) بھیجا ہے اور ( ہر وقت ) اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اتَّقُوا
ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَلۡتَنۡظُرۡ
اور ضرور دیکھ لیجیے
نَفۡسٌ
ہر نفس
مَّا
جو
قَدَّمَتۡ
اس نے آگے بھیجا
لِغَدٍ
کل کے لیے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب باخبر ہے
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
لوگوجو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اتَّقُوا
ڈرجاؤ
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے
وَلۡتَنۡظُرۡ
اوردیکھناچاہیے 
نَفۡسٌ
ہرشخص کو
مَّا
کیا
قَدَّمَتۡ
اس نے آگے بھیجاہے
لِغَدٍ
کل کے لیے 
وَاتَّقُوا
اورڈرو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبر
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, fear Allah . And let every soul look to what it has put forth for tomorrow - and fear Allah . Indeed, Allah is Acquainted with what you do.

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ ( بھال ) لے کہ کل ( قیامت ) کے واسطے اس نے ( اعمال کا ) کیا ( ذخیرہ ) بھیجا ہے اور ( ہر وقت ) اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور ہر ایک کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل کے لئے کیا سامان کیا ہے، اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ یقینا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ اورہرشخص کو دیکھنا چاہیے کہ اُس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے؟ اور اﷲ تعالیٰ سے ڈر و، اﷲ تعالیٰ یقیناًاُس سے پوری طرح باخبرہے جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, fear Allah, and everybody must consider what he (or she) has sent ahead for tomorrow. And fear Allah. Surely Allah is fully aware of what you do.

اے ایمان والو ! ڈرتے رہو اللہ سے اور چاہئے کہ دیکھ لے ہر ایک جی کیا بھیجتا ہے کل کے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر جان کو دیکھتے رہنا چاہیے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقینا تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, fear Allah and let every person look to what he sends forward for the morrow. Fear Allah; Allah is well aware of all that you do.

اے 28 لوگوں جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو ، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیئے کیا سامان کیا ہے 29 ۔ اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ یقینا تمہارے ان سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو ، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے ۔ اور اللہ سے ڈرو ۔ یقین رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس نے کل کیلئے (یعنی قیامت کے لئے) کیا سامان آگے بھیجا ہے اور خدا کا خون رکھو بیشک اللہ کو تمہارے (سب) کاموں کی خبر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل (قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ تمہارے سب اعمال سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو۔ اور ہر ایک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس نے کل (قیامت) کیلئے کیا آگے بھیجا ہے۔ اور اللہ سے ڈرو۔ بیشک تم جو کچھ کرتے ہو اس کی اللہ کو خبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والوں! خدا سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل (یعنی فردائے قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہیں کہ) خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! fear Allah, and let every soul look to that which it sendeth forward for the morrow. And fear Allah; veril Allah is Aware of that which ye work.

اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ لے کہ اس نے کل کے واسطے کیا بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کو تمہارے اعمال کی (پوری) خبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چاہ ۔ ے کہ ہر نفس اچھی طرح جائزہ لے رکھے اس کا جو اس نے کل کیلئے کیا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ، جو تم کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور ہر شخص غور کرے کہ اس نے کل ( قیامت ) کے لیے کیا آگے بھیجا ہے؟ اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، بے شک وہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل (آخرت) کے لیے کیا سامان بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو ڈرو تم اللہ سے اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ خود دیکھ لے کہ اس نے کیا سامان کیا ہے آنے والے کل کے لئے اور ڈرتے رہا کرو تم (ہر حال میں اپنے) اللہ سے بیشک اللہ پوری طرح باخبر ہے ان تمام کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایما ن والو!اللہ سے ڈرو اور ہرآدمی دیکھ لے کہ اس نے کل ( یعنی روزِقیامت ) کے لئے کیا تیاری کی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہوجوکچھ تم کرتے ہواللہ یقینااس سے پوری طرح باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو اللہ سے ڈرو ( ف۵۸ ) اور ہر جان دیکھے کہ کل کے لیے آگے کیا بھیجا ( ف۵۹ ) اور اللہ سے ڈرو ( ف٦۰ ) بیشک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھتے رہنا چاہئیے کہ اس نے کل ( قیامت ) کے لئے آگے کیا بھیجا ہے ، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ اُن کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ ( کی مخالفت سے ) ڈرو اور ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل ( قیامت ) کیلئے آگے کیا بھیجا ہے اللہ سے ڈرو بےشک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Fear Allah, and let every soul look to what (provision) He has sent forth for the morrow. Yea, fear Allah: for Allah is well-acquainted with (all) that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, have fear of God. A soul must see what it has done for the future. Have fear of God for He is All-aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Have Taqwa of Allah and let every person look to what he has sent forth for tomorrow, and fear Allah. Verily, Allah is All-Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be careful of (your duty to) Allah, and let every soul consider what it has sent on for the morrow, and be careful of (your duty to) Allah; surely Allah is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Observe your duty to Allah. And let every soul look to that which it sendeth on before for the morrow. And observe your duty to Allah. Lo! Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! अल्लाह का डर रखो। और प्रत्येक व्यक्ति को यह देखना चाहिए कि उस ने कल के लिए क्या भेजा है। और अल्लाह का डर रखो। जो कुछ भी तुम करते हो निश्चय ही अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ بھال لے کہ کل (قیامت) کے واسطے اس نے کیا ذخیرہ بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو ․ بیشک اللہ تعالیٰ کو تمہارے اعمال کی سب خبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور ہر شخص دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا بھیجا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو اللہ یقیناً تمہارے اعمال سے باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو ، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ یقینا تمہارے ان سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور ہر جان یہ غور کرلے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرو بلاشبہ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور چاہیے کہ دیکھ لے ہر ایک جی کیا بھیجتا ہے کل کے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر متنفس کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس نے کل کے لئے کیا آگے بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو یقینا جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ کو اس کی سب خبر ہے۔