Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 21

سورة الحشر

لَوۡ اَنۡزَلۡنَا ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیۡتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱﴾

If We had sent down this Qur'an upon a mountain, you would have seen it humbled and coming apart from fear of Allah . And these examples We present to the people that perhaps they will give thought.

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو تو دیکھتا کہ خوف الٰہی سے وہ پست ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
اَنۡزَلۡنَا
نازل کرتے ہم
ہٰذَا
اس
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن کو
عَلٰی جَبَلٍ
کسی پہاڑ پر
لَّرَاَیۡتَہٗ
البتہ دیکھتے آپ اسے
خَاشِعًا
دبا ہوا
مُّتَصَدِّعًا
پھٹنے والا
مِّنۡ خَشۡیَۃِ
خوف سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَتِلۡکَ
اور یہ
الۡاَمۡثَالُ
مثالیں ہیں
نَضۡرِبُہَا
ہم بیان کرتے ہیں انہیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
وہ غوروفکر کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
اَنۡزَلۡنَا
ہم نازل کردیتے 
ہٰذَا
اس 
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن کو
عَلٰی جَبَلٍ
کسی پہاڑپر
لَّرَاَیۡتَہٗ
یقیناًآپ دیکھتے اسے
خَاشِعًا
پست ہونے والا
مُّتَصَدِّعًا
ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا
مِّنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے خوف سے
وَتِلۡکَ الۡاَمۡثَالُ
اوریہ مثالیں ہیں
نَضۡرِبُہَا
ہم بیان کرتے ہیں انہیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
غورکریں
Translated by

Juna Garhi

If We had sent down this Qur'an upon a mountain, you would have seen it humbled and coming apart from fear of Allah . And these examples We present to the people that perhaps they will give thought.

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو تو دیکھتا کہ خوف الٰہی سے وہ پست ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو آپ دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے۔ اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ وہ غور و فکر کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرہم اس قرآن کوکسی پہاڑپر نازل کر دیتے تویقیناآپ اسے اﷲ تعالیٰ کے خوف سے پست ہونے والا،ٹکڑے ٹکڑے ہونے والادیکھتے اوریہ مثالیں ہیں ہم انہیں لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور وفکر کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had We sent down this Qur&an to a mountain, you would have seen it humbled, burst apart out of awe for Allah. And such examples are cited by Us for the people, so that they may ponder.

اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر تو تو دیکھ لیتا کہ وہ دب جاتا پھٹ جاتا اللہ کے ڈر سے اور یہ مثالیں ہم سناتے ہیں لوگوں کو تاکہ وہ غور کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر ہم اس قرآن کو اتار دیتے کسی پہاڑ پر تو تم دیکھتے کہ وہ دب جاتا اور پھٹ جاتا اللہ کے خوف سے۔ اور یہ مثالیں ہیں جو ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور کریں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had We sent down this Qur'an upon a mountain you would indeed have seen it humbling itself and breaking asunder out of fear of Allah. We propound such parables to people that they may reflect.

اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے 31 ۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ وہ ( اپنی حالت پر ) غور کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارا ہوتا تو تم اسے دیکھتے کہ وہ اللہ کے رعب سے جھکا جارہا ہے ، اور پھٹا پڑتا ہے ۔ اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غوروفکر سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اگر ہم اس قرآن کو ایک پہاڑ پر اتارتے (حالانکہ پہاڑ بہت سخت ہوتا ہے) تو دیکھتا وہ اللہ کے ڈر سے بجھ کر رہا ہے پھٹ رہا ہے 3 اور ہم یہ مثالیں اس لئے لوگوں سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سوچیں اور سمجھیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو (اے مخاطب ! ) تو اس کو دیکھتا کہ اللہ کے خوف سے دب جاتا (اور) پھٹ جاتا اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ فکرکریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے تو (اے مخاطب) تو دیکھتا کہ وہ (پہاڑ) اللہ کے خوف ( اور دہشت) سے دب جاتا ( اس ٹکرے اڑ جاتے) اور ہم لوگوں کے لئے ان مثالوں کو اس لئے بیان کر رہے ہیں تاکہ غور وفکر کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم اس کو دیکھتے کہ خدا کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے۔ اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had We sent down this Qur'an upon a mountain, thou wouldst surely have seen it humbling itself and cleaving in sunder for fear of Allah. Such similitudes We propound Unto mankind that haply they may reflect.

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تو اس کو دیکھتا کہ اللہ کے خوف سے سب جاتا پھٹ جاتا ۔ اور ہم ان عجب (مؤثر) مضمونوں کو لوگوں کیلئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سوچیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اس قرآں کو ہم کسی پہاڑ پر اتارتے تو تم دیکھتے کہ وہ خشیتِ الہقی سے پست اور پاش پاش ہوجاتا! اور یہ مثالیں ہجم لوگوں کیلئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سوچیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر ہم اس قرآن ( مجید ) کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو ( اے مخاطب ) آپ اسے اللہ ( تعالیٰ ) کے خوف سے لرزتا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھتے اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو آپ اس کو دیکھتے کہ اللہ کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور کریں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتار دیتے تو تم اسے دیکھتے کہ وہ بھی دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑ رہا ہے اللہ کے خوف سے اور یہ مثالیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کے لئے تاکہ وہ غور و فکر سے کام لیں

Translated by

Noor ul Amin

اگرہم اس قرآن کو پہاڑپرنازل کرتے تو آپ دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے جھک جاتااوراُس کے خوف سے پھٹ پڑتا ، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اسلئے بیان کرتے ہیں کہ وہ غوروفکرکریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارتے ( ف٦۵ ) تو ضرور تو اسے دیکھتا جھکا ہوا پاش پاش ہوتا اللہ کے خوف سے ( ف٦٦ ) اور یہ مثالیں لوگوں کے لیے ہم بیان فرماتے ہیں کہ وہ سوچیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو ( اے مخاطب! ) تو اسے دیکھتا کہ وہ اﷲ کے خوف سے جھک جاتا ، پھٹ کر پاش پاش ہوجاتا ، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان کر رہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں

Translated by

Hussain Najfi

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم دیکھتے کہ وہ خدا کے خوف سے جھک جاتا اور پاش پاش ہو جاتا اور یہ مثالیں ہم اس لئے لوگوں کیلئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Had We sent down this Qur'an on a mountain, verily, thou wouldst have seen it humble itself and cleave asunder for fear of Allah. Such are the similitudes which We propound to men, that they may reflect.

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of Paradise and hell are not alike; the people of Paradise are the successful ones. Had We sent down this Quran on a mountain, you would have seen it humbled and rent asunder for fear of God. These are parables which We tell to people so that perhaps they will think.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had We sent down this Qur'an on a mountain, you would surely have seen it humbling itself and rent asunder by the fear of Allah. Such are the parables which We put forward to mankind that they may reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Had We sent down this Quran on a mountain, you would certainly have seen it falling down, splitting asunder because of the fear of Allah, and We set forth these parables to men that they may reflect.

Translated by

William Pickthall

If We had caused this Qur'an to descend upon a mountain, thou (O Muhammad) verily hadst seen it humbled, rent asunder by the fear of Allah. Such similitudes coin We for mankind that haply they may reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम ने इस क़ुरआन को किसी पर्वत पर भी उतार दिया होता तो तुम अवश्य देखते कि अल्लाह के भय से वह दबा हुआ और फटा जाता है। ये मिसालें लोगों के लिए हम इसलिए पेश करते हैं कि वे सोच-विचार करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو (اے مخاطب) تو اس کو دیکھتا کہ خدا کے خوف سے دب جاتا اور پھٹ جاتا۔ اور ان مضامین عجیبہ کو ہم لوگوں کے (نفع کے) لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سوچیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اس قرآن کو ہم کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو آپ دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دب جاتا اور پھٹ پڑتا۔ یہ مثالیں لوگوں کے سامنے ہم اس لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اتاردیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت) پر غور کریں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اے مخاطب تو اسے دیکھتا کہ اللہ کے خوف سے دب جاتا اور پھٹ جاتا اور یہ مضامین عجیبہ ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر تو تو دیکھ لیتا کہ وہ دب جاتا پھٹ جاتا اللہ کے ڈر سے اور یہ مثالیں ہم سناتے ہیں لوگوں کو تاکہ وہ غور کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اے مخاطب تو اس پہاڑ کو دیکھتا کہ وہ خدا کے خوب سے دب جاتا اور پھٹ جاتا اور ہم اس لئے ان مثالوں کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکروتامل سے کام لیں۔