Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 3

سورة الحشر

وَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ کَتَبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمُ الۡجَلَآءَ لَعَذَّبَہُمۡ فِی الدُّنۡیَا ؕ وَ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابُ النَّارِ ﴿۳﴾

And if not that Allah had decreed for them evacuation, He would have punished them in [this] world, and for them in the Hereafter is the punishment of the Fire.

اور اگر اللہ تعالٰی نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا اور آخرت میں ( تو ) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور اگر نہ ہوتی
اَنۡ
یہ بات کہ
کَتَبَ
لکھ دی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡجَلَآءَ
جلاوطنی
لَعَذَّبَہُمۡ
البتہ وہ عذاب دیتا انہیں
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
عَذَابُ
عذاب ہے
النَّارِ
آگ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اوراگرنہ 
اَنۡ
یہ کہ
کَتَبَ
لکھ دی ہوتی 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ نے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡجَلَآءَ
جلاوطنی
لَعَذَّبَہُمۡ
لازماًوہ عذاب دیتاانہیں
فِی الدُّنۡیَا
دنیاہی میں
وَلَہُمۡ
اوران کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
عَذَابُ
عذاب ہے
النَّارِ
آگ کا
Translated by

Juna Garhi

And if not that Allah had decreed for them evacuation, He would have punished them in [this] world, and for them in the Hereafter is the punishment of the Fire.

اور اگر اللہ تعالٰی نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا اور آخرت میں ( تو ) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھی ہوتی تو انہیں دنیا میں ہی سخت سزا دے دیتا اور آخرت میں تو ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر اﷲ تعالیٰ نے اُن پرجلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں اُنہیں لازماً عذاب دیتااور آخرت میں اُن کے لیے آگ کاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if Allah had not destined exile for them, He would have punished them in the world. And for them in the Hereafter is the torment of the Fire.

اور اگر نہ ہوتی یہ بات کہ لکھ دیا تھا اللہ نے ان پر جلا وطن ہونا تو ان کو عذاب دیتا دنیا میں اور آخرت میں ان کے لئے ہے آگ کا عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ نے پہلے سے نہ لکھ دیا ہوتا ان پر جلاوطن ہونا تو انہیں سخت عذاب دیتا دنیوی زندگی میں اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah had not decreed banishment for them, He would certainly have chastised them in this world. As for the Hereafter, the chastisement of the Fire awaits them.

اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا ، 8 ۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں ان کو عذاب دے دیتا ، ( ٣ ) البتہ آخرت میں ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان کی قسمت میں جلا وطن ہونا نہ لکھ دیا ہوتا تو دنیا میں ان پر 5 پر (اور کوئی دوسرا) عذاب اتارتا اور آخرت میں تو ان کو بہر صورت دوزخ کا عذاب ہونا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ ان کی قسمت میں جلاوطن ہونا نہ لکھ چکے ہوتے تو ان کو دنیا میں ہی سزا دیتے۔ اور ان کے لئے آخرت میں دوزخ کا عذاب (تیار) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر گھر سے بےگھر ہوجانا اللہ نے ان کے (مقدر میں) نہ لکھ دیا ہوتا تو ان کو دنیا ہی میں سزا دیتا اور آخرت میں تو ان کے لئے جہنم کا عذاب دیا جانا طے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had not Allahg prescribed banishment for them, surely He would have tormented them in the world; and theirs in the Hereafter is the torment of the Fire.

اور اگر اللہ نے ان کے حق میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں انہیں (قتل کا) عذاب دیتا اور آخرت میں تو ان کے لئے عذاب دوزخ ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ نے ان کیلئے جلاوطنی نہ مقدر کر رکھی ہوتی تو ان کو دنیا میں عذاب دیتا اور ان کیلئے آخرت میں دوزخ کا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کے لیے ( بطورِ سزا ) جلا وطنی مقرر نہ کی ہوتی تو البتہ وہ ان کو دنیا میں ( مسلمانوں کے ہاتھوں ) سزا دیتا اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ( تیار ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ نے ان کے بارے میں جلا وطن ہونا نہ لکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا اور آخرت میں تو ان کے لیے آگ کا عذاب تیار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر اللہ نے ان کے حق میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ ان کو دنیا ہی میں عذاب دے ڈالتا اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب مقرر ہے ہی

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی توانہیں دنیامیں ہی شدیدعذاب دیتا اور آخرت میں توان کے لئے آگ کاعذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر نہ ہوتا کہ اللہ نے ان پر گھر سے اجڑنا لکھ دیا تھا تو دنیا ہی میں ان پر عذاب فرماتا ( ف۱۱ ) اور ان کے لیے ( ف۱۲ ) آخرت میں آگ کا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی لکھ نہ دی ہوتی تو وہ انہیں دنیا میں ( اور سخت ) عذاب دیتا ، اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) دوزخ کا عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تووہ دنیا ہی میں ان کو عذاب دیتا اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And had it not been that Allah had decreed banishment for them, He would certainly have punished them in this world: And in the Hereafter they shall (certainly) have the Punishment of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God not decreed exile for them, He would have certainly punished them (in some other way). In this life and in the next life they would have suffered the torment of hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had it not been that Allah had decreed exile for them, He would certainly have punished them in this world; and in the Hereafter theirs shall be the torment of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had it not been that Allah had decreed for them the exile, He would certainly have punished them in this world, and in the hereafter they shall have chastisement of the fire.

Translated by

William Pickthall

And if Allah had not decreed migration for them, He verily would have punished them in the world, and theirs in the Hereafter is the punishment of the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि अल्लाह ने उन के लिए देश निकाला न लिख दिया होता तो दुनिया में ही वह उन्हें अवश्य यातना दे देता, और आख़िरत में तो उन के लिए आग की यातना है ही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ ان کی قسمت میں جلا وطن ہونا نہ لکھ چکتاتو ان کو دنیاہی میں (قتل کی) سزا دیتا اور ان کے لئے آخرت میں دوزخ کا عذاب (تیار) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا میں بھی انہیں عذاب دیتا، اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ نے ان کے حق میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا ، اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ نے ان کے بارے میں جلا وطن ہونا نہ لکھ دیا ہوتا تو انہیں دنیا میں عذاب دیتا اور ان کے لئے آخرت میں آگ کا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتی یہ بات کہ لکھ دیا تھا اللہ نے ان پر جلا وطن ہونا تو ان کو عذاب دیتادنیا میں اور آخرت میں ہے ان کے لیے آگ کا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اللہ تعالیٰ نے جلا وطن ہونا ان کی قسمت میں نہ لکھا ہوتا تو ان کو دنیا ہی میں سزا دیتا اور آخرت میں ان کو دوزخ کا عذاب ہونا ہے۔