Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 5

سورة الحشر

مَا قَطَعۡتُمۡ مِّنۡ لِّیۡنَۃٍ اَوۡ تَرَکۡتُمُوۡہَا قَآئِمَۃً عَلٰۤی اُصُوۡلِہَا فَبِاِذۡنِ اللّٰہِ وَ لِیُخۡزِیَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۵﴾

Whatever you have cut down of [their] palm trees or left standing on their trunks - it was by permission of Allah and so He would disgrace the defiantly disobedient.

تم نے کھجوروں کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں تم نے ان کی جڑوں پر باقی رہنے دیا ۔ یہ سب اللہ تعالٰی کے فرمان سے تھا اور اس لئے بھی کہ فاسقوں کو اللہ تعالٰی رسوا کرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
جو بھی
قَطَعۡتُمۡ
کاٹا تم نے
مِّنۡ لِّیۡنَۃٍ
کھجور کا درخت
اَوۡ
یا
تَرَکۡتُمُوۡہَا
چھوڑ دیا تم نے اسے
قَآئِمَۃً
کھڑا
عَلٰۤی اُصُوۡلِہَا
اس کی جڑوںپر
فَبِاِذۡنِ اللّٰہِ
تو اللہ کے اذن سے تھا
وَلِیُخۡزِیَ
اور تا کہ وہ رسوا کرے
الۡفٰسِقِیۡنَ
فاسقوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
جو
قَطَعۡتُمۡ
تم نے کاٹا
مِّنۡ لِّیۡنَۃٍ
کھجورکادرخت 
اَوۡ
یا
تَرَکۡتُمُوۡہَا
تم نے چھوڑدیااسے 
قَآئِمَۃً
کھڑا
عَلٰۤی
اوپر
اُصُوۡلِہَا
اپنی جڑوں کے 
فَبِاِذۡنِ
تو اجازت سے (تھا)
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی
وَلِیُخۡزِیَ
اورتاکہ وہ رسواکرے
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمانوں کو
Translated by

Juna Garhi

Whatever you have cut down of [their] palm trees or left standing on their trunks - it was by permission of Allah and so He would disgrace the defiantly disobedient.

تم نے کھجوروں کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں تم نے ان کی جڑوں پر باقی رہنے دیا ۔ یہ سب اللہ تعالٰی کے فرمان سے تھا اور اس لئے بھی کہ فاسقوں کو اللہ تعالٰی رسوا کرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم نے کھجور کے جو بھی درخت کاٹے یا انہیں اپنی جڑوں پر قائم رہنے دیا تو یہ سب کچھ اللہ ہی کا حکم تھا اور یہ اس لیے ہوا کہ اللہ فاسقوں کو رسوا کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کھجور کا جو درخت تم نے کاٹاایااسے اپنی جڑوں پر کھڑارہنے دیااﷲ تعالیٰ کی اجازت ہی سے تھا اور تاکہ وہ نافرمانوں کورُسواکردے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whatever palm-trees you have cut down, or have left them standing on their roots, it was with Allah&s permission, and so that He might disgrace the transgressors.

جو کاٹ ڈالا تم نے کجھور کا درخت یا رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر سو اللہ کے حکم سے اور تاکہ رسوا کرے نافرمانوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم نے کھجور کے جو درخت کاٹے یا جن کو چھوڑ دیا ان کی جڑوں پر کھڑے تو یہ اللہ کے اذن سے ہوا اور تاکہ وہ فاسقوں کو ذلیل و رسوا کرے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The palm-trees that you cut down or those that you left standing on their roots, it was by Allah's leave that you did so. (Allah granted you this leave) in order that He might humiliate the evil-doers.

تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا ، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا9 ۔ اور ( اللہ نے یہ اذن اس لئے دیا ) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے 10 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم نے کھجور کے جو درخت کاٹے ، یا انہیں اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا ، تو یہ سب کچھ اللہ کے حکم سے تھا ، ( ٤ ) اور اس لیے تھا تاکہ اللہ نافرمانوں کو رسوا کرے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم نے جو بنی نضیر کے کھجور کے درخت کاٹ ڈالے یا انکو ہاتھ نہ لگایا اور اپنی جڑوں سے کھڑا چھوڑا دیا تو یہ سب خدا کے حکم سے تھا اور خدا کو یہ منظور تھا کہ نافرمانوں کو ذلیل کرے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا۔ سو اللہ کے حکم سے تھا اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے مومنو ! ) تم نے کھجوروں کے جن درختوں کو کاٹ ڈالا۔ یا جنہیں تم نے اسی حالت پر چھوڑ دیا کہ وہ اپنی جڑوں پر کھڑے رہیں تو یہ سب اللہ کے حکم سے ہوا تاکہ (اس کے ذریعہ) وہ فاسقین کو ذلیل و رسوا کردے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whatsoever fine palms ye cut down or left standing on roots there of, it was by the leave of Allah, and in order that He might abase the transgressors.

جو کھجوروں کے درخت تم نے کاٹے یا انہیں ان کی جڑوں پر قائم رہنے دیا سو یہ دونوں اللہ ہی کے حکم کے موافق ہیں ۔ اور تاکہ اللہ نافرمانوں کو رسول کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کھجوروں کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا جو سلامت چھوڑ دیے تو یہ اللہ کے حکم سے ہوا اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم جو بھی کھجور کے درخت کاٹ رہے تھے یا انہیں ان کی جڑوں پر کھڑا چھوڑ رہے تھے تو ( یہ سب ) اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے اور اس لیے تھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) نافرمانوں کو رسوا کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑے رہنے دیا یہ سب اللہ کے حکم سے تھا، تاکہ وہ (اللہ) نافرمانوں کو رسوا کرے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بھی کوئی درخت کھجور کا تم لوگوں نے کاٹا (اے مسلمانو ! ) یا اسے باقی رہنے دیا اپنی جڑوں پر تو یہ سب کچھ اللہ ہی کے حکم سے تھا اور (اللہ نے یہ حکم اس لئے دیا کہ) تاکہ وہ رسوا کرے ان بدکاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

تم نے کھجور کےجو بھی درخت ( بنی نضیرکے محاصرے کے دوران ) کاٹے یا انہیں اپنی جڑوں پر قائم رہنے دیاتو یہ اللہ ہی کے حکم سے تھا اور تاکہ اللہ فاسقوں کو رسوا کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو درخت تم نے کاٹے یا ان کی جڑوں پر قائم چھوڑ دیے یہ سب اللہ کی اجازت سے تھا ( ف۱٤ ) اور اس لیے کہ فاسقوں کو رسوا کرے ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مومنو! یہود بنو نَضیر کے محاصرہ کے دوران ) جو کھجور کے درخت تم نے کاٹ ڈالے یا تم نے انہیں اُن کی جڑوں پر کھڑا چھوڑ دیا تو ( یہ سب ) اللہ ہی کے حکم سے تھا اور اس لئے کہ وہ نافرمانوں کو ذلیل و رسوا کرے

Translated by

Hussain Najfi

تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا یہ سب اللہ کی اجازت سے تھا اور تاکہ وہ فاسقوں کو رسوا کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whether ye cut down (O ye Muslim!) The tender palm-trees, or ye left them standing on their roots, it was by leave of Allah, and in order that He might cover with shame the rebellious transgresses.

Translated by

Muhammad Sarwar

All the productive palm-trees (of the Jews hostile to you) which you cut down or left untouched were the will of God to bring disgrace upon the evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

What you cut down of the Linah, or you left them standing on their stems, it was by leave of Allah, and in order that He might disgrace the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whatever palm-tree you cut down or leave standing upon its roots, It is by Allah's command, and that He may abase the transgressors.

Translated by

William Pickthall

Whatsoever palm-trees ye cut down or left standing on their roots, it was by Allah's leave, in order that He might confound the evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम ने खजूर के जो वृक्ष काटे या उन्हें उन की जड़ों पर खड़ा छोड़ दिया तो यह अल्लाह ही की अनुज्ञा से हुआ (ताकि ईमान वालों के लिए आसानी पैदा करे) और इसलिए कि वह अवज्ञाकारियों को रुसवा करे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو کھجوروں کے درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو ان کی جگہ پر کھڑا رہنے دیا سو ( دونوں باتیں) خدا ہی کے حکم ( اور رضا) کے موافق ہیں اور تاکہ کافروں کو ذلیل کرے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم نے جو کھجوروں کے درخت کاٹے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا تاکہ اللہ نافرمانوں کو ذلیل و خوار کرے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا ، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا۔ اور (اللہ نے یہ اذن اس لئے دیا) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم نے جو بھی کھجوروں کے درخت کاٹ ڈالے یا تم نے انہیں کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، سو یہ اللہ کے حکم سے ہوا اور تاکہ اللہ کافروں کو ذلیل کرے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کاٹ ڈالا تم نے کھجور کا درخت یا رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر سو اللہ کے حکم سے اور تاکہ رسوا کرے نافرمانوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مسلمانو ! جن کھجور کے درختوں کو تم نے کاٹ ڈالا یا جن کو تم نے اس حالت پر چھوڑ دیا کہ وہ اپنی جڑوں پر کھڑے رہے تو یہ سب خدا تعالیٰ کے حکم کے موافق ہوا اور یہ اس لئے ہوا تاکہ کافروں کو ذلیل ورسوا کرے۔