Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 125

سورة الأنعام

فَمَنۡ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنۡ یَّہۡدِیَہٗ یَشۡرَحۡ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامِ ۚ وَ مَنۡ یُّرِدۡ اَنۡ یُّضِلَّہٗ یَجۡعَلۡ صَدۡرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ ؕ کَذٰلِکَ یَجۡعَلُ اللّٰہُ الرِّجۡسَ عَلَی الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۲۵﴾

So whoever Allah wants to guide - He expands his breast to [contain] Islam; and whoever He wants to misguide - He makes his breast tight and constricted as though he were climbing into the sky. Thus does Allah place defilement upon those who do not believe.

سو جس شخص کو اللہ تعالٰی راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لئے کشادہ کر دیتا ہے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینے کو بہت تنگ کر دیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے اس طرح اللہ تعالٰی ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کر دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَنۡ
پس جسے
یُّرِدِ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یَّہۡدِیَہٗ
وہ ہدایت دے اسے
یَشۡرَحۡ
کھول دیتا ہے
صَدۡرَہٗ
سینہ اس کا
لِلۡاِسۡلَامِ
اسلام کے لئے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّرِدۡ
وہ چاہتا ہے
اَنۡ
کہ
یُّضِلَّہٗ
وہ گمراہ کردے اسے
یَجۡعَلۡ
وہ کردیتا ہے
صَدۡرَہٗ
سینہ اس کا
ضَیِّقًا
تنگ
حَرَجًا
گھٹا ہوا
کَاَنَّمَا
گویا کہ
یَصَّعَّدُ
وہ چڑھتا ہے
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَجۡعَلُ
ڈال دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الرِّجۡسَ
نجاست کو
عَلَی الَّذِیۡنَ
اوپر ان کے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان نہیں لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَنۡ
تو جس شخص کو
یُّرِدِ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یَّہۡدِیَہٗ
ہدایت دے اسکو
یَشۡرَحۡ
وہ کھول دیتا ہے
صَدۡرَہٗ
سینہ اس کا
لِلۡاِسۡلَامِ
اسلام کے لئے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّرِدۡ
وہ چاہتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
یُّضِلَّہٗ
وہ گمراہ کر دے اس کو
یَجۡعَلۡ
وہ بنا دیتا ہے
صَدۡرَہٗ
اس کے سینے کو
ضَیِّقًا
تنگ
حَرَجًا
نہایت گھٹا ہوا
کَاَنَّمَا
گویا کہ وہ
یَصَّعَّدُ
وہ مشقت سے چڑھ رہا ہے
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَجۡعَلُ
ڈال دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الرِّجۡسَ
گندگی
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر جو
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

So whoever Allah wants to guide - He expands his breast to [contain] Islam; and whoever He wants to misguide - He makes his breast tight and constricted as though he were climbing into the sky. Thus does Allah place defilement upon those who do not believe.

سو جس شخص کو اللہ تعالٰی راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لئے کشادہ کر دیتا ہے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینے کو بہت تنگ کر دیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے اس طرح اللہ تعالٰی ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کر دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس شخص کو اللہ ہدایت دینا چاہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہ کرنا چاہے اس کے سینہ میں اتنی گھٹن پیدا کردیتا ہے، جیسے وہ بڑی دقت سے بلندی کی طرف چڑھ رہا ہو۔ جو لوگ ایمان نہیں لاتے، اللہ تعالیٰ اسی طرح ان پر (حق سے فرار اور نفرت کی) ناپاکی مسلط کردیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توجس شخص کواﷲ تعالیٰ چاہتاہے یہ کہ اسے ہدایت دے،اس کاسینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اورجسے وہ چاہتاہے کہ اسے گمراہ کردے اس کاسینہ تنگ،نہایت گھٹاہوابنادیتاہے گویا کہ وہ مشقت سے آسمان میں چڑھ رہاہے،اس طرح اﷲ تعالیٰ گندگی ڈال دیتاہے اُن لوگوں پرجوایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, whom Allah wills to give guidance, He opens his heart for Islam, and whom He wills to go astray, He makes his heart narrow, much too narrow, as though he climbs up to the sky. In this way, Allah brings igno¬miny over those who do not believe.

سو جس کو اللہ چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو کھول دیتا ہے اس کے سینہ کو واسطے قبول کرنے اسلام کے اور جس کو چاہتا ہے کہ گمراہ کرے کردیتا ہے اس کے سینہ کو تنگ بےنہایت تنگ گویا وہ زور سے چڑھتا ہے آسمان پر اسی طرح ڈالے گا اللہ عذاب کو ایمان نہ لانے والوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اللہ جس کسی کو ہدایت سے نوازنا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے گھٹا ہوا (وہ ایسے محسوس کرتا ہے ) گویا اسے آسمان میں چڑھنا پڑ رہا ہے اس طرح اللہ ناپاکی مسلط کردیتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus, (it is a fact that) whomsoever Allah wills to guide, He opens his breast for Islam; and whomsoever He wills to let go astray, He causes his breast to become strait and constricted, as if he were climbing towards the heaven. Thus Allah lays the abomination (of flight from and hatred of Islam) on those who do not believe

پس ﴿یہ حقیقت ہے کہ﴾ جسے اللہ ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے 92 اور جسے گمراہی میں ڈالنے کا ارادہ کرتا ہے اس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے اور ایسا بھینچتا ہے کہ ﴿اسلام کا تصوّر کرتے ہی﴾ اسے یوں معلوم ہونے لگتا ہے کہ گویا اس کی روح آسمان کی طرف پرواز کر رہی ہے ۔ اس طرح اللہ ﴿ حق سے فرار اور نفرت کی﴾ ناپاکی ان لوگوں پر مسلّط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض جس شخص کو اللہ ہدایت تک پہنچانے کا ارادہ کرلے ، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے ، اور جس کو ( اس کی ضد کی وجہ سے ) گمراہ کرنے کا ارادہ کرلے ، اس کے سینے کو تنگ اور اتنا زیادہ تنگ کردیتا ہے کہ ( اسے ایمان لانا ایسا مشکل معلوم ہوتا ہے ) جیسے اسے زبردستی آسمان پر چڑھنا پڑ رہا ہو ۔ اسی طرح اللہ ( کفر کی ) گندگی ان لوگوں پر مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راہ پر لگانا چاہتا ہے اسلام قبول کرنے کے لیے اس کا سینہ کھول دیتا ہے (وہ خوشی سے مسلمان ہوجاتا ہے) 5 اور جس شخص کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ تنگ بہت تنگ کردیتا ہے 6 گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے 7 جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان پر عذاب بھیجتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اللہ جس کو ہدایت فرمانا چاہیں اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتے ہیں اور جس کو گمراہ کرنا چاہیں اس کا سینہ تنگ (اور) بند کردیتے ہیں گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح اللہ ایمان نہ لانے والوں پر پھٹکار ڈالتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جس کو اللہ ہدایت بخشنا چاہتا ہے اس کے دل کو اسلام کے لئے کھول دیتا ہے۔ اور جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے دل کو تنگ کردیتا ہے اور ایسا جکڑتا ہے گویا وہ آسمان کی طرف زبردستی کھینچا چلاجارہا ہے۔ اسی طرح اللہ گندگی کے عذاب میں ان سب کو ڈالتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So whomsoever Allah willeth that he shall guide, He expoundeth his breast for Islam; and whomsoever He willeth that he shall send astray, He maketh his breast strait, narrow, as if he were mounting up into the sky, thus Allah layeth the abomination on those who believe not.

اللہ جس کے لئے ارادہ کرلیتا ہے کہ اسے ہدایت نصیب کردے اس کا سینہ وہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے ۔ اور جس کے لئے وہ ارادہ کرلیتا ہے کہ اسے گمراہ رکھے اس کے سینہ کو وہ تنگ (اور) بہت تنگ کردیتا ہے جیسے اسے آسمان میں چڑھنا پڑ رہا ہو ۔ اس طرح اللہ گندگی ڈالے رکھتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو اللہ جس کسی کو ہدایت دینا چاہتا ہے ، اس کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ، اس کے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے ، گویا اسے آسمان میں چڑھنا پڑ رہا ہے ۔ اسی طرح اللہ ناپاکی مسلط کردیتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جس کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے ہیں کہ اسے ہدایت دیں تو اس کے سینے کو اسلام کیلئے کھول دیتے ہیں اور جس کیلئے چاہتے ہیں کہ اسے گمراہ کر دیں تو اس کے سینے کو تنگ ، بہت تنگ کر دیتے ہیں جیسے کہ زبردستی آسمان پر چڑھ رہا ہو ۔ اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) عذاب ڈال دیتے ہیں ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جس کو اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کردیتا ہے، گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے۔ اس طرح اللہ ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس (ظاہر ہوگیا کہ) جسے اللہ ہدایت بخشتا ہے اس کا سینہ کھول دیتا ہے اسلام کے لئے، اور جس کو وہ گمراہی (کے اندھیروں میں) ڈالنا چاہتا ہے تو اس کے سینے کو تنگ (اور) بہت تنگ کردیتا ہے، گویا کہ اسے بزور آسمان پر چڑھنا پڑ رہا ہے، اسی طرح اللہ پھٹکار ڈال دیتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے،

Translated by

Noor ul Amin

جس شخص کو اللہ ہدایت دیناچاہےاس کاسینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہ کرناچاہےا س کے سینہ میں اتنی گھٹن پیداکردیتا ہے ، جیسے وہ مشکل سے بلندی کی طرف چڑھ رہاہوجولوگ ایمان نہیں لاتے ، اللہ تعالیٰ اسی طرح ان پر ( حق سے فرار اور نفرت کی ) خباثت مسلط کردیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جسے اللہ راہ دکھانا چاہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے ( ف۲۵۱ ) اور جسے گمراہ کرنا چاہے اس کا سینہ تنگ خوب رکا ہوا کر دیتا ہے ( ف۲۵۲ ) گویا کسی کی زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے ، اللہ یونہی عذاب ڈالتا ہے ایمان نہ لانے والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اﷲ جس کسی کو ( فضلاً ) ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کسی کو ( عدلاً اس کی اپنی خرید کردہ ) گمراہی پر ہی رکھنے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ ( ایسی ) شدید گھٹن کے ساتھ تنگ کر دیتا ہے گویا وہ بمشکل آسمان ( یعنی بلندی ) پر چڑھ رہا ہو ، اسی طرح اﷲ ان لوگوں پر عذابِ ( ذّلت ) واقع فرماتا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Translated by

Hussain Najfi

پس جب اللہ کسی کو ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے سینہ کو اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہی میں چھوڑنا چاہتا ہے تو اس کے سینہ کو تنگ کر دیتا ہے جیسے کہ وہ زبردستی آسمان پر چڑھ رہا ہے ( اس کی طرف اونچا ہو رہا ہے ) اسی طرح اللہ ان لوگوں پر کثافت مسلط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those whom Allah (in His plan) willeth to guide,- He openeth their breast to Islam; those whom He willeth to leave straying,- He maketh their breast close and constricted, as if they had to climb up to the skies: thus doth Allah (heap) the penalty on those who refuse to believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will open the hearts of whomever He wants to guide to Islam, but He will tighten the chest of one whom He has led astray, as though he was climbing high up into the sky. Thus, God places wickedness on those who do not accept the faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whomsoever Allah wills to guide, He opens his breast to Islam; and whomsoever He wills to send astray, He makes his breast closed and constricted, as if he is climbing up to the sky. Thus Allah puts the wrath on those who believe not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore (for) whomsoever Allah intends that He would guide him aright, He expands his breast for Islam, and (for) whomsoever He intends that He should cause him to err, He makes his breast strait and narrow as though he were ascending upwards; thus does Allah lay uncleanness on those who do not believe.

Translated by

William Pickthall

And whomsoever it is Allah's will to guide, He expandeth his bosom unto the Surrender, and whomsoever it is His Will to send astray, He maketh his bosom close and narrow as if he were engaged in sheer ascent. Thus Allah layeth ignominy upon those who believe not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह जिसको चाहता है कि हिदायत दे तो उसका सीना इस्लाम के लिए खोल देता है और जिसको चाहता है कि गुमराह करे तो उसके सीने को बिल्कुल तंग कर देता है जैसे उसको आसमान में चढ़ना पड़ रहा हो, इस तरह अल्लाह गंदगी डाल देता है उन लोगों पर जो ईमान नहीं लाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ رستہ پر ڈالنا چاہتے ہیں اس کے سینے کو (5) اسلام کے لیے کشادہ کردیتے ہیں اور جس کو بےراہ رکھنا چاہتے ہیں اس کے سینے کو تنگ بہت تنگ کردیتے ہیں جیسے کوئی آسمان پر چڑھتا ہے (6) اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر پھٹکار ڈالتا ہے۔ (125)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جسے اللہ چاہتا ہے کہ اسے ہدایت دے تو اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ اسے گمراہ کرے اس کا سینہ انتہائی تنگ کردیتا ہے گویا وہ آسمان میں چڑھ رہا ہے اسی طرح اللہ ان لوگوں پر پلیدی مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔ “ (١٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس حقیقت یہ ہے کہ اللہ جسے ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینے کو تنگ کردیتا ہے اور ایسا بھینچتا کہ اسے یوں معلوم ہونے لگتا ہے کہ گویا اس کی روح آسمان کی طرف پرواز کر رہی ہے ۔ اس طرح اللہ ناپاکی ان لوگوں پر مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینے کا ارادہ فرمائے اس کے سینہ کو ہدایت کے لیے کھول دیتا ہے اور جس کے بارے میں یہ ارادہ فرمائے کہ اس کو گمراہ فرمائے اس کے سینہ کو تنگ کردیتا ہے۔ گویا کہ وہ بڑی تکلیف کے ساتھ آسمان میں چڑھ رہا ہے ایسے ہی ان لوگوں پر اللہ عذاب بھیج دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جس کو اللہ چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو کھول دیتا ہے اس کے سینہ کو واسطے قبول کرنے اسلام کے اور جس کو چاہتا ہے کہ گمراہ کرے کردیتا ہے اس کے سینہ کو تنگ بےنہایت تنگ گویا وہ زور سے چڑھتا ہے آسمان پر اسی طرح ڈالے گا اللہ عذاب کو ایمان نہ لانے والوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جس شخص کو خدا تعالیٰ راہ راست پر چلانا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جس کو بےراہ رکھنا چاہتا ہے اس کے سینے کو بہت ہی تنگ کردیتا ہے اور اس کو ایمان لانا واپسی مصیبت معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر لعنت و پھٹکار کو مسلط کردیتا ہے