Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 136

سورة الأنعام

وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَرۡثِ وَ الۡاَنۡعَامِ نَصِیۡبًا فَقَالُوۡا ہٰذَا لِلّٰہِ بِزَعۡمِہِمۡ وَ ہٰذَا لِشُرَکَآئِنَا ۚ فَمَا کَانَ لِشُرَکَآئِہِمۡ فَلَا یَصِلُ اِلَی اللّٰہِ ۚ وَ مَا کَانَ لِلّٰہِ فَہُوَ یَصِلُ اِلٰی شُرَکَآئِہِمۡ ؕ سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡنَ ﴿۱۳۶﴾

And the polytheists assign to Allah from that which He created of crops and livestock a share and say, "This is for Allah ," by their claim, " and this is for our partners [associated with Him]." But what is for their "partners" does not reach Allah , while what is for Allah - this reaches their "partners." Evil is that which they rule.

اور اللہ تعالٰی نے جو کھیتی اور مویشی پیدا کئے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ حصہ اللہ کا مقرر کیا اور ہزعم خود کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے پھر جو چیز ان کے معبودوں کی ہوتی ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں پہنچتی اور جو چیز اللہ کی ہوتی ہے وہ ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتی ہے کیا برا فیصلہ وہ کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے مقرر کر لیا
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
مِمَّا
اس میں سے جو
ذَرَاَ
اس نے پیدا کیا
مِنَ الۡحَرۡثِ
کھیتی سے
وَالۡاَنۡعَامِ
اور مویشیوں سے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
ہٰذَا
یہ
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے ہے
بِزَعۡمِہِمۡ
ان کے گمان کے مطابق
وَہٰذَا
اور یہ
لِشُرَکَآئِنَا
ہمارے شریکوں کے لئے ہے
فَمَا
پس جو (حصہ)
کَانَ
ہے
لِشُرَکَآئِہِمۡ
ان کے شریکوں کے لئے
فَلَا
تو نہیں
یَصِلُ
وہ پہنچتا
اِلَی اللّٰہِ
اللہ کی طرف
وَمَا
اور جو
کَانَ
ہے
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
فَہُوَ
تو وہ
یَصِلُ
وہ پہنچ جاتا ہے
اِلٰی شُرَکَآئِہِمۡ
طرف ان کے شریکوں کے
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلے کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنا لیا
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
مِمَّا
اس میں سے جو
ذَرَاَ
اس نے پیدا کیا
مِنَ الۡحَرۡثِ
کھیتی میں سے
وَالۡاَنۡعَامِ
اور مویشیوں میں سے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
فَقَالُوۡا
پس انہوں نے کہا
ہٰذَا
یہ
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
بِزَعۡمِہِمۡ
اپنے خیال کے مطابق
وَہٰذَا
اور یہ
لِشُرَکَآئِنَا
ہمارے شریکوں کے لیے ہے
فَمَا
چنانچہ جو
کَانَ
ہوتا ہے
لِشُرَکَآئِہِمۡ
ان کے شریکوں کے لیے
فَلَا یَصِلُ
تو نہیں وہ پہنچتا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ تعالیٰ کی
وَمَا
اور جو
کَانَ
ہوتا ہے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
فَہُوَ
تو وہ
یَصِلُ
پہنچ جاتا ہے
اِلٰی
طرف
شُرَکَآئِہِمۡ
ان کے شریکوں کی
سَآءَ
برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And the polytheists assign to Allah from that which He created of crops and livestock a share and say, "This is for Allah ," by their claim, " and this is for our partners [associated with Him]." But what is for their "partners" does not reach Allah , while what is for Allah - this reaches their "partners." Evil is that which they rule.

اور اللہ تعالٰی نے جو کھیتی اور مویشی پیدا کئے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ حصہ اللہ کا مقرر کیا اور ہزعم خود کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے پھر جو چیز ان کے معبودوں کی ہوتی ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں پہنچتی اور جو چیز اللہ کی ہوتی ہے وہ ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتی ہے کیا برا فیصلہ وہ کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کھیتی اور مویشی اللہ نے پیدا کئے تھے ان لوگوں نے ان چیزوں میں (اللہ کے سوا دوسروں کا بھی) حصہ مقرر کردیا۔ اور اپنے گمان باطل سے یوں کہتے ہیں کہ : یہ حصہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے شریکوں کا ہے۔ اب جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا وہ تو اللہ کے حصہ میں شامل نہ ہوسکتا تھا اور جو حصہ اللہ کا ہوتا وہ ان کے شریکوں کے حصہ میں شامل ہوسکتا تھا۔ کتنا برا فیصلہ کرتے تھے یہ لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے اﷲ تعالیٰ کے لیے اس میں سے جواس نے پیداکیاکھیتی اورمویشیوں میں سے ایک حصہ مقرر کیا ہے، پس انہوں نے اپنے خیال کے مطابق کہا،یہ اﷲ تعالیٰ کا(حصہ)ہے اوریہ ہمارے شریکوں کا(حصہ) ہے، چنانچہ جوان کے شریکوں کے لیے ہے وہ تو اﷲ تعالیٰ کونہیں پہنچتا اورجو اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے تووہ ان شریکوں کی طرف پہنچ جاتاہے، بُراہے جووہ فیصلہ کرتے ہیں!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have assigned a portion for Allah from what He has created from the tillage and the cattle, and they said, |"This is for Allah|" so they claimed - |"and this is for our associate-gods.|" Then, what was for their asso¬ciate-gods never reaches Allah, and what was for Allah does reach their associate-gods. Evil is what they judge.

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کا اس کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشی میں ایک حصہ پھر کہتے ہیں یہ حصہ اللہ کا ہے اپنے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کا ہے سو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہے وہ تو نہیں پہنچتا اللہ کی طرف اور جو اللہ کا ہے وہ پہنچ جاتا ہے ان کے شریکوں کی طرف کیا ہی برا انصاف کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اللہ کے لیے رکھا ہے خود اسی کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشیوں میں سے ایک حصہ پھر کہتے ہیں اپنے خیال سے کہ یہ تو ہے اللہ کے لیے اور یہ ہے ہمارے شریکوں کے لیے۔ تو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچ سکتا اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں تک پہنچ جاتا ہے کیا ہی برا فیصلہ ہے جو یہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They assign to Allah a portion out of the produce and cattle that He has created, saying out of their fancy: 'This is for Allah' - so they deem -'and this is for the associates (of Allah) whom we have contrived.' Then, the portion assigned to the beings whom they have set up as associates (of Allah) does not reach Allah, but the portion assigned to Allah reaches the beings they set up as associates (of Allah)! Indeed evil is what they decide!

ان لوگوں 104 نے اللہ کے لیے خود اسی کی پیدا کی ہوئی کھیتیوں اور مویشیوں میں سے ایک حصّہ مقرر کیا ہے اور کہتے ہیں یہ اللہ کے لیے ہے ، بزعمِ خود ، اور یہ ہمارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کے لیے ۔ 105 پھر جو حصّہ ان کے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کے لیے ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا مگر جو اللہ کے لیے ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچ جاتا ہے ۔ 106 کیسے برے فیصلے کرتے ہیں یہ لوگ ! ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے جو کھیتیاں اور چوپائے پیدا کیے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے اللہ کا بس ایک حصہ مقرر کیا ہے ۔ ( ٦٦ ) چنانچہ بزعم خود یوں کہتے ہیں کہ یہ حصہ تو اللہ کا ہے ، اور یہ ہمارے ان معبودوں کا ہے جن کو ہم خدائی میں اللہ کا شریک مانتے ہیں ۔ پھر جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے ، وہ تو ( کبھی ) اللہ کے پاس نہیں پہنچتا ، اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے ، وہ ان کے گھڑے ہوئے معبودوں کو پہنچ جاتا ہے ۔ ایسی بری بری باتیں ہیں جو انہوں نے طے کر رکھی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے جو کھیت اور جانور (مویشی) پیدا کیے ہیں ان میں یہ کافر اللہ تعالیٰ کا ایک حصہ لگاتے ہیں 3 اور اپنے خیال پر (جو غلط ہے) یوں کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے (بتوں کا جن کو اللہ کا شریک جانتے ہیں) پھر ان کے معبودوں کا (حصہ ہے تو وہ اللہ کے کام میں نہیں آسکتا اور جو اللہ کا حصہ ہے وہ ان کے معبودوں کو مل سکتا ہے (لاحول ولا قوۃ) کیا برا فیصلہ کرتے رہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اس (اللہ) ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں ، کھیتی اور جانوروں میں سیکچھ حصہ اللہ کے لئے مقرر کرتے ہیں پھر اپنے باطل خیال کے مطابق کہتے ہیں یہ اللہ کے لئے ہے اور یہ ہمارے شریکوں کے لئے پھر جو ان کے شریکوں (معبودوں) کا حصہ ہوتا ہے وہ تو اللہ کو نہیں جاسکتا اور جو اللہ کا حصہ ہوتا ہے تو وہ ان کے معبودوں کو جاسکتا ہے۔ وہ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ لوگ اللہ کے لئے ایک حصہ خود اسی کی پیدا کی ہوئی کیتیوں اور مویشیوں میں سے مقرر کرتے ہیں۔ پھر اپنے ذہن اور ظن سے کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا حصہ ہے اور یہ ہمارے بنائے ہوئے معبودوں کا حصہ ہے۔ لطف یہ ہے کہ جو حصہ ان کے بنائے ہوئے شرکاء کا ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا۔ اور جو حصہ اللہ کے لئے ہے وہ ان کے بنائے ہوئے شرکاء کو پہنچ جاتا ہے۔ وہ لوگ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں یعنی کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں اور اپنے خیال (باطل) سے کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) تو خدا کا اور یہ ہمارے شریکوں (یعنی بتوں) کا تو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کی طرف نہیں جا سکتا اور جو حصہ خدا کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جا سکتا ہے یہ کیسا برا انصاف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they'll appoint for Allah, of the tilth and cattle He hath produced, a portion, they say according to their fancy: this is for Allah, and: this for our associate-gods. Then, that which is for their associate-gods reacheth not Allah, while that which is for Allah reacheth their associate-gods; vile is the way they judge!

اور ان لوگوں نے کھیتی اور مویشیوں میں سے جو (اللہ ہی نے) پیدا کئے ہیں کچھ حصہ اللہ کا مقرر کر رکھا ہے ۔ اور اپنے خیال کے مطابق کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) اللہ کا ہے اور یہ (حصہ) ہمارے دیوتاؤں کا اور پھر جو (حصہ) ان کے دیوتاؤں کے لئے ہوتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پہنچتا نہیں اور جو حصہ اللہ کا ہوتا وہ ان کے دیوتاؤں کی طرف پہنچ جاتا کیسی بری ہے ان کی تجویز ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور خدا نے جو کھیتی اور چوپائے پیدا کیے ، اس میں انہوں نے اللہ کا ایک حصہ مقرر کیا ہے ۔ پس کہتے ہیں: یہ حصہ تو اللہ کا ہے ، ان کے گمان کے مطابق اور یہ حصہ ہمارے شرکاء کا ہے ۔ تو جو حصہ ان کے شرکاء کا ہوتا ہے ، وہ تو اللہ کو نہیں پہنچ سکتا اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے ، وہ ان کے شرکاء کو پہنچ سکتا ہے ۔ کیا ہی بُرا فیصلہ ہے جو یہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے فصلوں اور مویشیوں میں سے جو پیدا فرمایا ان میں سے انہوں نے کچھ حصہ اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے مقرر کر رکھا ہے پس اپنے خیال میںکہتے ہیں کہ یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے پس جو ان کے معبودوں کا ہے وہ تو اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف نہیں پہنچتا اور جو اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے وہ ( بھی ) ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتاہے ۔ کیسا براہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں، یعنی کھیتی اور مویشی میں اللہ کا ایک حصہ مقرر کرتے ہیں۔ پھر اپنے ہی خیال سے کہتے ہیں کہ یہ حصہ تو اللہ کا اور یہ حصہ ہمارے شریکوں کا ہے تو جو حصہ ان کے شریکوں کے لیے ہوتا ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں جاسکتا اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جاسکتا ہے۔ یہ کیسا برا انصاف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے (توحید کے ان قطعی اور صریح دلائل وبراہین کے باوجود) اللہ کے لئے حصہ مقرر کر رکھا ہے اس کھیتی اور ان مویشیوں میں سے، جن کو اللہ ہی نے پیدا فرمایا ہے، پھر یہ کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کے لئے ان کے اپنے گمان کے مطابق، اور یہ ہمارے شریکوں کے لئے، پھر مزید ظلم یہ کہ جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں جاسکتا، اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جاسکتا ہے، کیسا برا ہے وہ فیصلہ جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ نےجو کھیتی اور مویشی پیدا کئے تھے انہوں نے ان چیزوں میں ( اللہ کے سوا دوسروں کابھی ) حصہ مقررکردیا ہے اور اپنے پاس سے کہتے ہیں کہ:یہ حصہ تواللہ کا ہے اور یہ ہمارے شریکوں کا ہے اب جو حـصہ ان کے شریکوں کاہوتا ہے وہ تواللہ کے حصہ میں شامل نہ ہوسکتا تھا اور جو حصہ اللہ کاہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کے حصہ میں شامل ہوسکتا تھا کتنا برا فیصلہ کرتے تھے یہ لوگ!

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۲۷۰ ) اللہ نے جو کھیتی اور مویشی پیدا کیے ان میں اسے ایک حصہ دار ٹھہرایا تو بولے یہ اللہ کا ہے ان کے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کا ( ف۲۷۱ ) تو وہ جو ان کے شریکوں کا ہے وہ تو خدا کو نہیں پہنچتا ، اور جو خدا کا ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچتا ہے ، کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ( ف۲۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے اﷲ کے لئے انہی ( چیزوں ) میں سے ایک حصہ مقرر کر لیا ہے جنہیں اس نے کھیتی اور مویشیوں میں سے پیدا فرمایا ہے پھر اپنے گمانِ ( باطل ) سے کہتے ہیں کہ یہ ( حصہ ) اﷲ کے لئے ہے اور یہ ہمارے ( خود ساختہ ) شریکوں کے لئے ہے ، پھر جو ( حصہ ) ان کے شریکوں کے لئے ہے سو وہ تو اﷲ تک نہیں پہنچتا اور جو ( حصہ ) اﷲ کے لئے ہے تو وہ ان کے شریکوں تک پہنچ جاتا ہے ، ( وہ ) کیا ہی برا فیصلہ کر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے اللہ کے لیے اسی کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشیوں میں ایک حصہ مقرر کر رکھا ہے اور اپنے خیال کے مطابق کہتے ہیں کہ یہ حصہ اللہ کا ہے اور یہ ہمارے شریکوں ( دیوتاؤں ) کا ہے ۔ جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا اور جو حصہ اللہ کا ہے وہ ان کے شریکوں تک پہنچ جاتا ہے یہ لوگ کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Out of what Allah hath produced in abundance in tilth and in cattle, they assigned Him a share: they say, according to their fancies: "This is for Allah, and this" - for our "partners"! but the share of their" partners "reacheth not Allah, whilst the share of Allah reacheth their "partners"! evil (and unjust) is their assignment!

Translated by

Muhammad Sarwar

They set aside a share of the left-overs of their farming produce and cattle saying, "This is for God and that is for the idols." God does not receive the share of the idols but the share of God is given totally to the idols. How terrible is their decision!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they assign to Allah a share of the tilth and cattle which He has created, and they say: "This is for Allah," according to their claim, "and this is for our partners." But the share of their "partners" reaches not Allah, while the share of Allah reaches their "partners"! Evil is the way they judge!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they set apart a portion for Allah out of what He has created of tilth and cattle, and say: This is for Allah-- so they assert-- and this for our associates; then what is for their associates, it reaches not to Allah, and whatever is (set apart) for Allah, it reaches to their associates; evil is that which they judge.

Translated by

William Pickthall

They assign unto Allah, of the crops and cattle which He created, a portion, and they say: "This is Allah's" - in their make-believe - "and this is for (His) partners in regard to us." Thus that which (they assign) unto His partners in them reacheth not Allah and that which (they assign) unto Allah goeth to their (so-called) partners. Evil is their ordinance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने जो खेती और चौपाये पैदा किए उसमें से उन्होंने अल्लाह का कुछ हिस्सा मुक़र्रर किया है, पस वे कहते हैं कि यह हिस्सा अल्लाह का है उनके गुमान के मुताबिक़ और यह हिस्सा हमारे शरीकों का है, फिर जो हिस्सा उनके शरीकों का होता है वह तो अल्लाह को नहीं पहुँचता और जो हिस्सा अल्लाह के लिए है वह उनके शरीकों को पहुँच जाता है, कैसा बुरा फ़ैसला है जो ये लोग करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے جو کھیتی اور مواشی پیدا کیے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ حصہ اللہ کا مقرر کیا اور بزعم خود کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے پھر جو چیز ان کے معبودوں کی ہوتی ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں پہنچتی اور جو چیز اللہ کی ہوتی ہے وہ ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتی ہے (5) انہوں نے کیا بری تجویز نکال رکھی ہے۔ (136)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہوں نے اللہ کے لیے ان چیزوں میں سے ایک حصہ مقرر کیا جو اس نے کھیتی اور چوپاؤں میں سے پیدا کی ہیں، پھر انہوں نے اپنے خیال کے مطابق کہا کہ یہ اللہ کے لیے ہے اور یہ ہمارے شریکوں کے لیے ہے جو ان کے شرکاء کا حصہ ہے وہ اللہ کی طرف نہیں پہنچتا اور جو اللہ کا ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچ جاتا ہے برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔ “ (١٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے اللہ کے لئے خود اس کی پیدا کی ہوئی کھیتوں اور مویشیوں میں سے ایک حصہ مقرر کیا ہے ‘ اور کہتے ہیں یہ اللہ کیلئے ہے بزعم خود ‘ اور یہ ہمارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کے لئے ہے ۔ پھر جو حصہ ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کے لئے ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا مگر جو اللہ کے لئے ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچ جاتا ہے کیسے برے فیصلے کرتے ہیں یہ لوگ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کے لیے ایک حصہ کھیتوں اور مویشیوں میں سے مقرر کردیا جو اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں، سو انہوں نے اپنے خیال سے یوں کہا کہ یہ اللہ کے لیے ہے اور یہ ہمارے شرکاء کے لیے ہے سو جو ان کے معبودوں کے لیے ہے وہ اللہ کی طرف نہیں پہنچتا اور جو اللہ کے لیے ہے سو وہ ان کے شرکاء کی طرف پہنچ جاتا ہے یہ لوگ برا فیصلہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کا اس کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مواشی میں ایک حصہ پھر کہتے ہیں یہ حصہ اللہ کا ہے اپنے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کا ہے سو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہے وہ تو نہیں پہنچتا اللہ کی طرف اور جو اللہ کا ہے وہ پہنچ جاتا ہے ان کے شریکوں کی طرف کیا ہی برا انصاف کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر اللہ کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور اس کے پیدا کئے ہوئے مویشیوں میں سے اللہ کا ایک حصہ مقرر کردیتے ہیں۔ پھر یہ کافر اپنے خیال فاسد کی بنا پر یوں کہتے ہیں کہ اتنا حصہ خدا کا اور اتنا حصہ ہمارے مقرر کردہ معبودوں کا پھر جو حصہ ان کے مقرر کردہ معبودوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کی طرف نہیں پہونچنا اور جو حصہ اللہ کے لئے ہوتا ہے وہ ان کے معبودوں کی طرف پہونچ جاتا ہے کیا ہی برا ہے وہ انصاف جو یہ کرتے ہیں۔