Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 138

سورة الأنعام

وَ قَالُوۡا ہٰذِہٖۤ اَنۡعَامٌ وَّ حَرۡثٌ حِجۡرٌ ٭ۖ لَّا یَطۡعَمُہَاۤ اِلَّا مَنۡ نَّشَآءُ بِزَعۡمِہِمۡ وَ اَنۡعَامٌ حُرِّمَتۡ ظُہُوۡرُہَا وَ اَنۡعَامٌ لَّا یَذۡکُرُوۡنَ اسۡمَ اللّٰہِ عَلَیۡہَا افۡتِرَآءً عَلَیۡہِ ؕ سَیَجۡزِیۡہِمۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾

And they say, "These animals and crops are forbidden; no one may eat from them except whom we will," by their claim. And there are those [camels] whose backs are forbidden [by them] and those upon which the name of Allah is not mentioned - [all of this] an invention of untruth about Him. He will punish them for what they were inventing.

اور وہ اپنے خیال پر یہ بھی کہتے ہیں یہ کچھ موایشی ہیں اور کھیت ہے جن کا استعمال ہر شخص کو جائز نہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا سوائے ان کے جن کو ہم چاہیں اور موایشی ہیں جن پر سواری یا بار برداری حرام کر دی گئی اور کچھ موایشی ہیں جن پر یہ لوگ اللہ تعالٰی کا نام نہیں لیتے محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر ۔ ابھی اللہ تعالٰی ان کو ان کے افترا کی سزا دیئے دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
ہٰذِہٖۤ
یہ
اَنۡعَامٌ
مویشی
وَّحَرۡثٌ
اور کھیتی
حِجۡرٌ
ممنوع ہین
لَّایَطۡعَمُہَاۤ
نہیں کھا سکتا انہیں
اِلَّا
مگر
مَنۡ
وہ جسے
نَّشَآءُ
ہم چاہیں
بِزَعۡمِہِمۡ
ان کے گمان کے مطابق
وَاَنۡعَامٌ
اور کچھ مویشی
حُرِّمَتۡ
حرام کی گئیں
ظُہُوۡرُہَا
پشتیں ان کی
وَاَنۡعَامٌ
اور کچھ مویشی
لَّایَذۡکُرُوۡنَ
نہیں وہ ذکر کرتے
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡہَا
ان پر
افۡتِرَآءً
جھوٹ گھڑتے ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
سَیَجۡزِیۡہِمۡ
عنقریب وہ بدلہ دے گا انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جھوٹ گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
ہٰذِہٖۤ
یہ
اَنۡعَامٌ
جانور
وَّحَرۡثٌ
اور کھیت
حِجۡرٌ
ممنوع ہیں
لَّایَطۡعَمُہَاۤ
نہیں کھائے گا ان کو
اِلَّا
مگر
مَنۡ
وہ جو
نَّشَآءُ
ہم چاہیں گے
بِزَعۡمِہِمۡ
اپنے خیال کے مطابق
وَاَنۡعَامٌ
اورکچھ جانور ہیں
حُرِّمَتۡ
حرام کردی گی ہیں
ظُہُوۡرُہَا
پشتیں ان کی
وَاَنۡعَامٌ
اور کچھ جانور ہیں
لَّا
نہیں
یَذۡکُرُوۡنَ
وہ ذکر کرتے
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہَا
ان پر
افۡتِرَآءً
جھوٹ با ندھتے ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
سَیَجۡزِیۡہِمۡ
جلد ہی وہ بدلہ دے گا انہیں
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
جھوٹ با ندھتے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "These animals and crops are forbidden; no one may eat from them except whom we will," by their claim. And there are those [camels] whose backs are forbidden [by them] and those upon which the name of Allah is not mentioned - [all of this] an invention of untruth about Him. He will punish them for what they were inventing.

اور وہ اپنے خیال پر یہ بھی کہتے ہیں یہ کچھ موایشی ہیں اور کھیت ہے جن کا استعمال ہر شخص کو جائز نہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا سوائے ان کے جن کو ہم چاہیں اور موایشی ہیں جن پر سواری یا بار برداری حرام کر دی گئی اور کچھ موایشی ہیں جن پر یہ لوگ اللہ تعالٰی کا نام نہیں لیتے محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر ۔ ابھی اللہ تعالٰی ان کو ان کے افترا کی سزا دیئے دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہتے ہیں کہ اس اس قسم کے مویشی اور کھیتی ممنوع ہیں۔ انہیں ان کے گمان کے مطابق وہی کھا سکتا ہے جسے وہ چاہیں۔ اور کچھ مویشی ہیں جن کی پشتیں حرام ہیں (ان پر نہ کوئی سوار ہوسکتا ہے نہ بوجھ لاد سکتا ہے) اور کچھ مویشی ایسے ہیں جن پر وہ (ذبح کے وقت) اللہ کا نام نہیں لیتے۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ پر افتراء ہے۔ اور اللہ عنقریب انہیں ان کی افتراء پردازیوں کا بدلہ دے دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے زعمِ باطل میں انہوں نے کہاکہ یہ جانوراوریہ کھیت ممنوع ہیں،انہیں کوئی نہیں کھائے گامگروہی جسے ہم اپنے خیال کے مطابق چاہیں گے ،اورکچھ جانورہیں ان کی پشتیں حرام کر دی گئی ہیں اورکچھ جانورہیں جن پروہ اﷲ تعالیٰ کانام ذکرنہیں کرتے اس پرجھوٹ باندھتے ہوئے،جلدہی وہ انہیں اس کابدلہ دے گااس وجہ سے جووہ جھوٹ باندھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"These are prohibited cattle and pro-duce; none can eat them except those whom we wish|" - so they claimed - |"and there are cattle whose backs are prohibited (for riding or loading).|" And there are cattle over which they do not pronounce the name of Allah, a fabrication against Him. He shall recompense them for what they have been fabricating.

اور کہتے ہیں کہ یہ مویشی اور کھیتی ممنوع ہے اس کو کوئی نہ کھاوے مگر جس کو ہم چاہیں ان کے خیال کے موافق اور بعض مویشی کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کیا اور بعض مویشی کے ذبح کے وقت نام نہیں لیتے اللہ کا اللہ پر بہتان باندھ کر عنقریب وہ سزا دے گا ان کو اس جھوٹ کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہتے ہیں کہ یہ جانور اور یہ کھیتی ممنوع ہیں ان کو نہیں کھا سکتے مگر وہی جن کے بارے میں ہم چاہیں اپنے گمان کے مطابق اور کچھ چوپائے ہیں جن کی پیٹھیں حرام ٹھہرائی گئی ہیں اور کچھ چوپائے ہیں جن پر وہ اللہ کا نام نہیں لیتے یہ سب کچھ جھوٹ گھڑتے ہیں اس پر اللہ عنقریب انہیں سزا دے گا ان کے اس افترا کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: 'These animals and these crops are sacrosanct: none may eat of them save those whom we will' - imposing interdictions of their own contriving. And they declare that it is forbidden to burden the backs of certain cattle, and these are the cattle over which they do not pronounce the name of Allah. All these are false fabrications against Allah, and He will soon requite them for all that they fabricate.

کہتے ہیں یہ جانور اور یہ کھیت محفوظ ہیں ، انہیں صرف وہی لوگ کھا سکتے ہیں جنہیں ہم کھلانا چاہیں ، حالانکہ یہ پابندی ان کی خود ساختہ ہے ۔ 111 پھر کچھ جانور ہیں جن پر سواری اور بار برداری حرام کر دی گئی ہے اور کچھ جانور ہیں جن پر اللہ کا نام نہیں لیتے 112 ، اور یہ سب کچھ انہوں نے اللہ پر افترا کیا ہے ، 113 عنقریب اللہ انہیں ان افترا پردازیوں کا بدلہ دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یوں کہتے ہیں کہ : ان چوپایوں اور کھیتیوں پر پابندی لگی ہوئی ہے ۔ ان کا زعم یہ ہے کہ : ان کو سوائے ان لوگوں کے کوئی نہیں کھا سکتا جنہیں ہم کھلانا چاہیں ۔ ( ٦٨ ) ۔ اور کچھ چوپائے ایسے ہیں جن کی پشت حرام قرار دی گئی ہے ، ( ٦٩ ) اور کچھ چوپائے وہ ہیں جن کے بارے میں اللہ پر یہ بہتان باندھتے ہیں کہ ان پر اللہ کا نام نہیں لیتے ۔ ( ٧٠ ) جو افترا پردازی یہ لوگ کر رہے ہیں ، اللہ انہیں عنقریب اس کا پورا پورا بدلہ دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (مشرک) کہتے ہیں یہ جانور اور کھیت اچھوتے ہیں (یعنی ان کو کوئی نہیں کھا سکتا مگر جس کو ہم چاہیں اپنے اپنے خیال کے موافق وہ کھا سکتا ہے 8 اور کچھ جانور ایسے ہیں جنکی پیٹھ پر سوار ہونا منع ہے 9 اور کچھ جانوروں پر (ذبح کے وقت اللہ کا نام نہیں لیتے (بلکہ بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں) اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے کو 10 وہ ان کے جھوٹ باندھنے کی سزا ان کو جلد دے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں کہ یہ چار پائے اور کھیتی منع ہے اس کو طرف وہ کھاسکتا ہے جسکو ہم چاہیں ، ان کے خیال باطل کے مطابق۔ اور (کہتے ہیں) یہ مخصوص جانور ہیں جن پر سواری (یا باربرداری) منع کی گئی ہے اور کچھ جانور ایسے ہیں جن کو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہوئے (بوقت ذبح) اللہ کا نام نہیں لیتے وہ عنقریب ان کو اس جھوٹ کا بدلہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مویشی اور یہ کھیتی ممنوع ہیں۔ ان کو کوئی نہ کھائے مگر جس کو ہم اپنی مرضی سے چاہیں۔ پھر کچھ جانوروں کی پیٹھ پر چڑھنے کو ممنوع قراردیتے ہیں او کچھ جانور ہیں جن پر ذبح کے وقت اللہ کے نام نہیں لیتے۔ یہ سب کچھ ڈھونگ ہے اور اللہ انہیں ان بہتان طرازیوں کی سزا دے گا جو وہ بہتان باندھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چارپائے اور کھیتی منع ہے اسے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی نہ کھائے اور (بعض) چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹ پر چڑھنا منع کر دیا گیا ہے اور بعض مویشی ایسے ہیں جن پر (ذبح کرتے وقت) خدا کا نام نہیں لیتے سب خدا پر جھوٹ ہے وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say according to their fancy: such cattle and tilth are taboo none shall eat thereof save whom we allow, and there are cattle whose backs are forbidden, and cattle over which they pronounce not the name of Allah: a fabrication against Him Anon He shall requite them for that which they were wont to fabricate.

اور کہتے ہیں اپنے خیال کے مطابق کہ یہ (فلاں فلاں) مواشی اور کھیت ممنوع ہیں انہیں کوئی نہیں کھا سکتا سوا ان کے جن کو ہم چاہیں اور (فلاں) چوپائے ہیں کہ ان کی پشت حرام کردی گئی ہے اور (فلاں) چوپائے ہیں کہ ان پر اللہ کا نام نہیں لیتے ہیں (یہ سب) اللہ ہی پر بہتان باندھے ہوئے ۔ (اللہ) انہیں ابھی بدلہ دیتا ہے اس بہتان کا جو یہ باندھ رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں: فلاں فلاں چوپائے اور فلاں فلاں کھیتی ممنوع ہے ۔ ان کو نہیں کھا سکتے مگر وہی جن کو ہم چاہیں ، اپنے گمان کے مطابق اور کچھ چوپائے ہیں جن کی پیٹھیں حرام ٹھہرائی گئی ہیں اور کچھ چوپائے ہیں جن پر خدا کا نام نہیں لیتے ، محض اللہ پر افترا کے طور پر ۔ اللہ عنقریب ان کو اس افترا کا بدلہ دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے خیال سے یوں کہتے ہیں یہ مویشی اور کھیتیاں ممنوع ہیں ہم جسے چاہیں ان کے علاوہ انہیںکوئی نہیں کھا سکتا ۔ اور بعض مویشیوں کی پیٹھیں ( سواری یا بار برداری کیلئے ) حرام کر دی گئی ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) پرجھوٹ باندھتے ہوئے بعض مویشیوں پر ( ذبح کے وقت ) اﷲتعالیٰ کا نام نہیں لیتے عنقریب وہ ان کے جھوٹ باندھنے کی سزا نہیں دے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چارپائے اور کھیتی منع ہے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی دوسرا نہ کھائے اور بعض جانوروں کی سواری منع کردی گئی اور بعض کو ذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہ لیتے یہ سب اللہ پر جھوٹا الزام ہے۔ وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ ضرور دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ یہ جانور اور کھیتی ممنوع ہیں، ان کو کوئی نہیں کھا سکتا بجز اس کے جس کو ہم چاہیں، ان کے اپنے گمان کے مطابق، اور کچھ جانوروں (کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ ان) پر سواری حرام کردی گئی، اور کچھ جانور وہ ہیں جن پر یہ لوگ اللہ کا کام نہیں لیتے، (یہ سب کچھ محض) اللہ پر افتراء باندھتے ہوئے، عنقریب ہی اللہ بدلہ دے گا ان کو ان کی ان افتراء پردازیوں کا جو یہ لوگ کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے مویشی اور کھیتی ( بتوں کے لئے ) مخصوص ہیں وہ اپنے خیال کے مطابق کہتے ہیں کہ انہیں وہی کھاسکتا ہے جسے ہم چاہیں گے اور کچھ جانوروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان پر سواری اور باربرداری حرام کردی گئی ہے اور کچھ جانورایسے ہیں جن پر وہ ( ذبح کے وقت ) اللہ کا نام نہیں لیتے یہ سب کچھ اللہ پر افتراء ہے ( یعنی جھوٹ منسوب کرنا ہے ) اوراللہ عنقریب انہیں ان کی افتراء پر دازیوں کابدلہ دے دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف۲۷۵ ) یہ مویشی اور کھیتی روکی ہوئی ( ف۲۷٦ ) ہے اسے وہی کھائے جسے ہم چاہیں اپنے جھوٹے خیال سے ( ف۲۷۷ ) اور کچھ مویشی ہیں جن پر چڑھنا حرام ٹھہرایا ( ف۲۷۸ ) اور کچھ مویشی کے ذبح پر اللہ کا نام نہیں لیتے ( ف۲۷۹ ) یہ سب اللہ پر جھوٹ باندھنا ہے ، عنقریب وہ انہیں بدلے دے گا ان کے افتراؤں کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اپنے خیالِ ( باطل ) سے ( یہ بھی ) کہتے ہیں کہ یہ ( مخصوص ) مویشی اور کھیتی ممنوع ہے ، اسے کوئی نہیں کھا سکتا سوائے اس کے جسے ہم چاہیں اور ( یہ کہ بعض ) چوپائے ایسے ہیں جن کی پیٹھ ( پر سواری ) کو حرام کیا گیا ہے اور ( بعض ) مویشی ایسے ہیں کہ جن پر ( ذبح کے وقت ) یہ لوگ اﷲ کا نام نہیں لیتے ( یہ سب ) اﷲ پر بہتان باندھنا ہے ، عنقریب وہ انہیں ( اس بات کی ) سزا دے گا جو وہ بہتان باندھتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اپنی خام خیالی سے کہتے ہیں کہ یہ چوپائے اور کھیت ممنوع ہیں انہیں کوئی نہیں کھا سکتا مگر وہ جسے ہم چاہیں اور جو کچھ چوپائے ہیں جن کی پشت پر سواری اور باربرداری کو حرام قرار دے دیا گیا ہے اور کچھ چوپائے ایسے ہیں جن پر وہ اللہ کا نام نہیں لیتے اور یہ سب کچھ انہوں نے اللہ پر افترا پردازی کرتے ہوئے کیا ہے عنقریب اللہ انہیں ان کی افترا پردازی کا بدلہ دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say that such and such cattle and crops are taboo, and none should eat of them except those whom - so they say - We wish; further, there are cattle forbidden to yoke or burden, and cattle on which, (at slaughter), the name of Allah is not pronounced; - inventions against Allah's name: soon will He requite them for their inventions.

Translated by

Muhammad Sarwar

They, (the pagans), have said that their cattle and farms are dedicated to private idols and that no one can consume (the produce) except those whom We wanted, in their opinion. They prohibited the riding of certain animals and they ate the flesh of certain animals slaughtered without a mention of the Name of God. Instead, they ascribed falsehood to Him. They will all be given an evil recompense for their sinful invention.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And according to their claim, they say that such and such cattle and crops are Hijr (forbidden), and none should eat of them except those whom we allow. And (they say) there are cattle forbidden to be used for burden, and cattle on which (at slaughtering) the Name of Allah is not pronounced; lying against Him (Allah). He will recompense them for what they used to fabricate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: These are cattle and tilth prohibited, none shall eat them except such as We please-- so they assert-- and cattle whose backs are forbidden, and cattle on which they would not mention Allah's name-- forging a lie against Him; He shall requite them for what they forged.

Translated by

William Pickthall

And they say: Such cattle and crops are forbidden. No-one is to eat of them save whom we will - in their make-believe - cattle whose backs are forbidden, cattle over which they mention not the name of Allah. (All that is) a lie against Him. He will repay them for that which they invent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहते हैं कि यह जानवर और खेती ममनूअ है उन्हें कोई नहीं खा सकता सिवाए उसके जिसको हम चाहें उनके अपने गुमान के मुताबिक़, और फ़लाँ चौपाये हैं कि उनकी पीठ (पर सवारी) हराम कर दी गई है और कुछ चौपाये हैं जिन पर वे अल्लाह का नाम नहीं लेते, यह सब उन्होंने अल्लाह पर झूठ बाँधा है, अल्लाह जल्द उनको इस झूठ बाँधने का बदला देगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ اپنے خیال باطل پر یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (مخصوص) مواشی ہیں اور (مخصوص) کھیت ہیں جن کا استعمال ہر شخص کو جائز نہیں ان کو کوئی نہیں کھاسکتا سو ان کے جن کو ہم چاہیں (1) اور (کہتے ہیں کہ یہ مخصوص) مواشی ہیں جن پر سواری یا باربرداری حرام کردی گئی ہے (2) اور (مخصوص) مواشی ہیں جن پر یہ لوگ اللہ کا نام نہیں لیتے (یہ سب باتیں) محض اللہ پر افترأ باندھنے کے طور پر (کہتے) ہیں (3) ابھی اللہ تعالیٰ انکو ان کے افترا کی سزا دئے دیتا ہے۔ (138)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہوں نے کہا یہ چوپائے اور کھیتی منع ہیں۔ ان کے خیال کے مطابق جسے ہم چاہیں اس کے سوا کوئی نہیں کھائے گا اور کچھ چوپائے ہیں جن کی پیٹھیں حرام کی گئی ہیں اور کچھ چوپائے ہیں جن پر وہ اللہ کا نام نہیں لیتے وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں۔ عنقریب اللہ انہیں اس کی سزا دے گا جو وہ جھوٹ بناتے تھے۔ (١٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہتے ہیں یہ جانور اور یہ کھیت محفوظ ہیں ۔ انہیں صرف وہی لوگ کھا سکتے ہیں جنہیں ہم کھلانا چاہیں حالانکہ یہ پابندی ان کی خود ساختہ ہے ۔ پھر کچھ جانور ہیں جن پر سواری اور بار برداری حرام کردی گئی ہے اور کچھ جانور ہیں جن پر اللہ کا نام نہیں لیتے اور یہ سب کچھ انہوں نے اللہ پر افتراء کیا ہے ۔ عنقریب اللہ انہیں ان کی افتراء پر دازیوں کا بدلہ دے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اپنے خیال کے مطابق یوں کہا کہ یہ مویشی ہیں اور کھیتی ہے جس پر پابندی ہے اس کو بس وہی لوگ کھائیں گے جن کو ہم چاہیں۔ اور کچھ جانور ایسے ہیں جن کی پشتیں حرام کی گئی ہیں۔ اور کچھ جانور ایسے ہیں جن پر اللہ کا نام نہیں لیتے اللہ پر بہتان باندھتے ہوئے، عنقریب وہ انہیں سزا دے گا بسبب اس کے کہ وہ افتراء کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کہ یہ مواشی اور کھیتی ممنوع ہے اس کو کوئی نہ کھاوے مگر جس کو ہم چاہیں ان کے خیال کے موافق اور بعضے مواشی کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کیا اور بعض مواشی کے ذبح کے وقت نام نہیں لیتے اللہ کا اللہ پر بہتان باندھ کر عنقریب وہ سزا دے گا ان کو اس جھوٹ کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ اپنے خیال فاسدہ کی بنا پر یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مخصوص مواشی اور یہ مخصوص کھیت ممنوع ہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا مگر وہی جس کو ہم چاہیں اور بعض مخصوص مواشی ہیں جن کی پیٹھ پر سوار ہونا ممنوع قرار دیا ہے اور بعض مواشی اس طرح مخصوص ہیں کہ ذبح کرتے وقت ان پر اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتے یہ سب باتیں محض اللہ پر افترا پردازی کی غرض سے کہتے ہیں بہت جلد اللہ تعالیٰ ان کو ان بہتان طرازیوں کی سزا دے گا جو بہتان یہ باندھا کرتے تھے