Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 14

سورة الأنعام

قُلۡ اَغَیۡرَ اللّٰہِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ ہُوَ یُطۡعِمُ وَ لَا یُطۡعَمُ ؕ قُلۡ اِنِّیۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَکُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَسۡلَمَ وَ لَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۴﴾

Say, "Is it other than Allah I should take as a protector, Creator of the heavens and the earth, while it is He who feeds and is not fed?" Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been commanded to be the first [among you] who submit [to Allah ] and [was commanded], 'Do not ever be of the polytheists.' "

آپ کہئے کہ کیا اللہ کے سوا ، جو کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے جو کہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے نہیں دیتا اور کسی کو معبود قرار دوں آپ فرما دیجئے کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تو مشرکین میں سے ہرگز نہ ہونا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَغَیۡرَ
کیا سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَتَّخِذُ
میں بنا لوں
وَلِیًّا
کوئی دوست
فَاطِرِ
پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَہُوَ
اور وہ
یُطۡعِمُ
کھلاتا ہے
وَلَا
اور نہیں
یُطۡعَمُ
وہ کھلایا جاتا
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اُمِرۡتُ
حکم دیا گیا ہوں میں
اَنۡ
کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
اَوَّلَ
سب سے پہلا
مَنۡ
جو
اَسۡلَمَ
اسلام لایا
وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنَنَّ
ہر گز آپ ہو
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَغَیۡرَ
کیا سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اَتَّخِذُ
میں بناؤں
وَلِیًّا
کوئی دوست
فَاطِرِ
پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَہُوَ
اور وہ
یُطۡعِمُ
کھلاتا ہے
وَلَا
اور نہیں
یُطۡعَمُ
وہ کھلایا جاتا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنِّیۡۤ
یقیناً مجھے
اُمِرۡتُ
حکم دیا گیا ہے مجھے
اَنۡ
یہ کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
اَوَّلَ
سب سے پہلا
مَنۡ
جو
اَسۡلَمَ
اسلام لائے
وَلَا تَکُوۡنَنَّ
اور آپ ہرگز نہ ہونا
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Is it other than Allah I should take as a protector, Creator of the heavens and the earth, while it is He who feeds and is not fed?" Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been commanded to be the first [among you] who submit [to Allah ] and [was commanded], 'Do not ever be of the polytheists.' "

آپ کہئے کہ کیا اللہ کے سوا ، جو کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے جو کہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے نہیں دیتا اور کسی کو معبود قرار دوں آپ فرما دیجئے کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تو مشرکین میں سے ہرگز نہ ہونا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا میں اس اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو سرپرست بناؤں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سب کو کھانا کھلاتا تو ہے لیکن کسی سے کھانا لیتا نہیں ؟ آپ ان سے کہئے : مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے سرتسلیم خم کروں اور شرک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: کیا میں اﷲ تعالیٰ کے سواکسی اور کو دوست بناؤں؟ جو آسمانوں اورزمین کاپیداکرنے والاہے اوروہی کھلاتاہے اوراسے کھلایانہیں جاتا، آپ کہہ دیں: یقینامجھے تویہ حکم دیاگیاہے کہ میں سب سے پہلا ہوں جواسلام لائے اورآپ ہرگز مشرکوں میں سے نہ بنیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Would I take as guardian someone other than Al¬lah, the Creator of the heavens and the earth, and He feeds, and is not fed?|" Say, |"I have been asked to be the first to submit.|" And never be one of those who ascribe partners to Allah.

تو کہہ دے کیا اور کسی کو بناؤں اپنا مددگار اللہ کے سوا جو بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے حکم مانوں اور تو ہرگز نہ ہو شرک والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا ولی بنا لوں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ؟ اور وہ کھانا کھلاتا ہے اسے کھلایا نہیں جاتا (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ڈنکے کی چوٹ ) کہہ دیجیے مجھے تو حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلا فرمانبردار میں خود بنوں اور تم ہرگز نہ ہونا مشرکین میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Shall I take for my guardian anyone other than Allah - the Originator of the heavens and earth; He Who feeds and Himself is not fed?' Say: 'Surely I have been commanded to be the first among those who submit (to Allah) and not to be one of those who associate others with Allah in His divinity (even though others may do so).'

کہو ، اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سرپرست بنالوں؟ اس خدا کو چھوڑ کر جو زمین و آسمان کا خالق ہے اور جو روزی دیتا ہے روزی لیتا نہیں ہے؟10 کہو مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں اس کے آگے سرِ تسلیم خم کروں ﴿اور تائید کی گئی ہے کہ کوئی شرک کرتا ہے تو کرے﴾ تو بہرحال مشرکوں میں شامل نہ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رکھوالا بناؤں؟ ( اس اللہ کو چھوڑ کر ) جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ، اور جو سب کو کھلاتا ہے ، کسی سے کھاتا نہیں؟ کہہ دو کہ : مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ فرمانبرداری میں سب لوگوں سے پہل کرنے والا میں بنوں ۔ اور تم مشرکوں میں ہرگز شامل نہ ہونا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ (اے پیغمبر) ان کافروں سے کہہ کیا میں خدا کے سوا جو آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور کسی کو اپنا معبود بناؤ اور وہ (خدا سب کو) کھلاتا اس میں کو کوئی نہیں کھلاتا 2 کہہ دے مجھ کو تو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے (خدا کا) حکم مانوں 3 اور شرک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں 4 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا۔ فرما دیجئے بیشک مجھے حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلا اسلام قبول کروں اور آپ ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوئیے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ کیا میں اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو معبود بنالوں وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا ہے۔ وہ اللہ جو خود نہیں کھاتا مگر سب کو کھلاتا پلاتا ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجئے مجھے حکم ہوا ہے کہ اللہ کی فرماں برداری میں پیش رہوں۔ اور آپ بہر حال مشرکوں میں سے ہر گز نہ ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو مددگار بناؤں کہ (وہی تو) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی (سب کو) کھانا دیتا ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے پیغمبر!) مشرکوں میں نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Shall I take for a patron any other than Allah, the Maker of the heavens and the earth! And He feedeth, and is not fed. Say thou: I am commanded that I be the first who submitteth himself, and that: be thou not of the associaters.

آپ کہیے کہ کیا میں اللہ کے سوا جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ (سب) کو کھلاتا ہے (خود) اس کو کھلایا نہیں جاتا کسی (اور) کو کار ساز قرار دے لوں ؟ ۔ آپ کہہ دیجیے کہ مجھے تو یہ حکم ملا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام قبول کروں اور (یہ کہ) تم کہیں مشرکوں میں نہ ہوجانا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: کیا میں اللہ کے سوا ، جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ، کسی اور کو اپنا کارساز بناؤں اور وہ کھلاتا ہے کھاتا نہیں؟ کہہ دو: مجھے تو حکم ملا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا بنوں اور تم ہرگز مشرکوں میں سے نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا میں اﷲ ( تعالیٰ ) جو آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرما نے والے ہیں اور سب کو کھلاتے ہیں اور انہیں نہیں کھلایا جاتا ، کے علاوہ کسی اور کو مدگار بنالوں؟آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا فرمانبردار بن جائوں اور ( یہ کہ ) تم مشرکین میں سے ہرگز نہ ہو جانا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو، اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سر پرست بنا لوں ؟ اس رب کو چھوڑ کر جو زمین و آسمان کا خالق (بنا نے و الا) ہے، اور جو سب کو کھلاتا ہے خود کسی سے کھاتا نہیں ؟ کہو مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں اسی کے آگے سر جھکائوں اور کبھی بھی مشرکوں میں شامل نہ ہوجاؤں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کیا میں اس اللہ کے سوا اور کسی کو اپنا سرپرست (و کارساز) بنالوں ؟ جو کہ پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس پوری کائنات) کا ؟ اور وہ روزی دیتا ہے روزی لیتا نہیں ؟ کہو مجھے تو قطعی طور پر یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے اس کا فرمانبردار ہوجاؤں، نیز یہ کہ تم ہرگز کبھی مشرکوں میں سے نہیں ہونا،

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمدآپ ) ان سے کہہ دیجئے:’’ کیا میں اس اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو سرپرست بنائوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور وہ سب کو کھاناکھلاتا ہے لیکن کسی سے کھانالیتانہیں ‘‘ کہہ دیجئے:’’مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے سرتسلیم خم کروں اور شرک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا کسی اور کو والی بناؤں ( ف۳٦ ) وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین پیدا کیے اور وہ کھلاتا ہے اور کھانے سے پاک ہے ( ف۳۷ ) تم فرماؤ مجھے حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے گردن رکھوں ( ف۳۸ ) اور ہرگز شرک والوں میں سے نہ ہونا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا میں کسی دوسرے کو ( عبادت کے لئے اپنا ) دوست بنا لوں ( اس ) اﷲ کے سوا جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ ( سب کو ) کھلاتا ہے اور ( خود اسے ) کھلایا نہیں جاتا ۔ فرما دیں: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ( اس کے حضور ) سب سے پہلا ( سرجھکانے والا ) مسلمان ہوجاؤں اور ( یہ بھی فرمادیا گیا ہے کہ ) تم مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہوجانا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہو کیا میں اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا سرپرست بناؤں؟ جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے جو ( ساری مخلوق کو ) روزی دیتا ہے ( کھلاتا ہے ) مگر اس کو کوئی روزی نہیں دیتا ( اسے کوئی نہیں کھلاتا ) ۔ کہو ۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان ( خدا کے سامنے سر تسلیم جھکانے والا ) بن کر رہوں اور یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ شرک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Shall I take for my protector any other than Allah, the Maker of the heavens and the earth? And He it is that feedeth but is not fed." Say: "Nay! but I am commanded to be the first of those who bow to Allah (in Islam), and be not thou of the company of those who join gods with Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Should I take a guardian other than God, the Originator of the heavens and the earth, who feeds everyone and who needs no food Himself?" Say, "I have been commanded to be the first Muslim (submitted to the will of God). Thus, people, do not be pagans."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Shall I take as a guardian any other than Allah, the Creator of the heavens and the earth And it is He Who feeds but is not fed." Say: "Verily, I am commanded to be the first of those who submit. "And be not you of the idolators.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Shall I take a guardian besides Allah, the Originator of the heavens and the earth, and He feeds (others) and is not (Himself) fed. Say: I am commanded to be the first who submits himself, and you should not be of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

Say: Shall I choose for a protecting friend other than Allah, the Originator of the heavens and the earth, Who feedeth and is never fed? Say: I am ordered to be the first to surrender (unto Him). And be not thou (O Muhammad) of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि क्या में अल्लाह के सिवा किसी और को मददगार बनाऊँ जो बनाने वाला है आसमानों का और ज़मीन का और वह सबको खिलाता है और उसको नहीं खिलाया जा सकता, कहिए कि मुझको हुक्म मिला है कि मैं सबसे पहले इस्लाम लाने वाला बनूँ और तुम हरगिज़ मुशरिकों में से न बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ کیا اللہ کے سوا جو کہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ہیں اور جو کہ کھانے کو دیتے ہیں اور ان کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا کس کو معبود قرار دوں۔ آپ فرمادیجئے کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تم مشرکین میں سے ہرگز نہ ہونا۔ (14)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں کیا میں اللہ کے سوا جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں ؟ حالانکہ وہ کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا۔ کہہ بیشک مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلاشخص بنوں جو فرماں بردار بنا اور آپ شریک بنانے والوں سے ہرگز نہ ہوں۔ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ‘ اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سرپرست بنا لوں ؟ اس خدا کو چھوڑ کر جو زمین وآسمانوں کا خالق ہے اور جو روزی دیتا ہے اور روزی لیتا نہیں ؟ کہو ‘ مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں اس کے آگے سرتسلیم خم کروں اور (تاکید کی گئی ہے کہ کوئی شرک کرتا ہے تو کرے) تو بہر حال مشرکوں میں شامل نہ ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے ! کیا میں اللہ کے سوا کسی کو مددگار بنالوں جو پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا۔ اور وہ کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا۔ آپ فرما دیئے ! بلاشبہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا وہ شخص ہوجاؤں جو فرمانبردار ہوا، اور آپ ہرگز مشرکین میں سے نہ ہوجائیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے کیا اور کسی کو بناؤں اپنا مددگار اللہ کے سوا جو بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا   اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے حکم مانوں اور تو ہرگز نہ ہو شرک والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہئے کہ کیا میں اس خدا کے سوا کسی اور کو اپنا معبود بنا لوں جو آسمانوں کا اور زمین کا خالق ہے اور وہی سب کو کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا آپ فرما دیجیے مجھ کو تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے فرمانبرداری قبول کروں اور نیز یہ کہ تم بہرحال مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہوتا