Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 146

سورة الأنعام

وَ عَلَی الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا کُلَّ ذِیۡ ظُفُرٍ ۚ وَ مِنَ الۡبَقَرِ وَ الۡغَنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِمۡ شُحُوۡمَہُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتۡ ظُہُوۡرُہُمَاۤ اَوِ الۡحَوَایَاۤ اَوۡ مَا اخۡتَلَطَ بِعَظۡمٍ ؕ ذٰلِکَ جَزَیۡنٰہُمۡ بِبَغۡیِہِمۡ ۫ ۖوَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ ﴿۱۴۶﴾

And to those who are Jews We prohibited every animal of uncloven hoof; and of the cattle and the sheep We prohibited to them their fat, except what adheres to their backs or the entrails or what is joined with bone. [By] that We repaid them for their injustice. And indeed, We are truthful.

اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کر دئیے تھے اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر ہم نے حرام کر دی تھیں مگر وہ جو ان کی پشت پر یا انتڑیوں میں لگی ہو یا جو ہڈی سے ملی ہو ان کی شرارت کے سبب ہم نے ان کو یہ سزا دی اور ہم یقیناً سچے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَلَی الَّذِیۡنَ
اور اوپر ان لوگوں پر جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
حَرَّمۡنَا
حرام کردیئے ہم نے
کُلَّ
ہر
ذِیۡ ظُفُرٍ
ناخن والا (جانور)
وَ مِنَ الۡبَقَرِ
اور گائے میں سے
وَالۡغَنَمِ
اور بکری میں سے
حَرَّمۡنَا
حرام کی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
شُحُوۡمَہُمَاۤ
چربیاں ان دونوں کی
اِلَّا
مگر
مَا
جو
حَمَلَتۡ
اٹھایا ہو
ظُہُوۡرُہُمَاۤ
ان دونوں کی پشتوں نے
اَوِ
یا
الۡحَوَایَاۤ
آنتون نے
اَوۡ
یا
مَا
جو
اخۡتَلَطَ
مل جائے
بِعَظۡمٍ
ساتھ ہڈی کے
ذٰلِکَ
یہ
جَزَیۡنٰہُمۡ
بدلہ دیا ہم نے انہیں
بِبَغۡیِہِمۡ
بوجہ ان کی سرکشی کے
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَصٰدِقُوۡنَ
البتہ سچے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَلَی
اور اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگو ں کے
ہَادُوۡا
جو یہودی بن گئے
حَرَّمۡنَا
حرام کر دیا تھا ہم نے
کُلَّ ذِیۡ ظُفُرٍ
ہر ناخن والے کو
وَ مِنَ الۡبَقَرِ
اور گائیوں میں سے
وَالۡغَنَمِ
اور بکریوں میں سے
حَرَّمۡنَا
حرام کر دی تھی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
شُحُوۡمَہُمَاۤ
چربیاں ان دونوں کی
اِلَّا
سوائے
مَا
اس کے جو
حَمَلَتۡ
اٹھایا ہو
ظُہُوۡرُہُمَاۤ
ان دونوں کی پیٹھوں نے
اَوِ
یا
الۡحَوَایَاۤ
انتڑیوں نے
اَوۡ
یا
مَا
جو
اخۡتَلَطَ
ملی ہوئی
بِعَظۡمٍ
ساتھ کسی ہڈی کے
ذٰلِکَ
یہ
جَزَیۡنٰہُمۡ
سزا دی تھی ہم نے انہیں
بِبَغۡیِہِمۡ
ان کی سرکشی کی وجہ سے
وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَصٰدِقُوۡنَ
یقیناً سچے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And to those who are Jews We prohibited every animal of uncloven hoof; and of the cattle and the sheep We prohibited to them their fat, except what adheres to their backs or the entrails or what is joined with bone. [By] that We repaid them for their injustice. And indeed, We are truthful.

اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کر دئیے تھے اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر ہم نے حرام کر دی تھیں مگر وہ جو ان کی پشت پر یا انتڑیوں میں لگی ہو یا جو ہڈی سے ملی ہو ان کی شرارت کے سبب ہم نے ان کو یہ سزا دی اور ہم یقیناً سچے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے یہودیت اختیار کی ان پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کیا تھا۔ نیز ان پر گائے اور بکری کی چربی بھی حرام کی تھی۔ الا یہ کہ وہ پشتوں، آنتوں اور ہڈیوں سے چمٹی ہوئی ہو۔ ہم نے یہ چیزیں ان کی سرکشی کی سزا کے طور پر ان پر حرام کی تھیں اور جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں بالکل سچ کہہ رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں پر جو یہودی بن گئے ہم نے ہرناخن والے جانورکوحرام کردیاتھااورگائیوں اور بکریوں میں سے ہم نے ان پر ان دونوں کی چربیاں حرام کردیں سوائے اس کے جواُن دونوں کی پیٹھوں یا انتڑیوں نے اُٹھایاہویاجوکسی ہڈی کے ساتھ ملی ہوئی ہو،یہ ہم نے اُنہیں اُن کی سرکشی کی وجہ سے سزادی تھی اور بلاشبہ یقیناًہم ہی سچے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for those who are Jews We prohibited all that which has claws. And of cows and goats, We prohibited for them their fat, except what their backs contain, or the entrails, or what is attached to a bone. Thus We rec¬ompensed them for their transgression. And We are surely true.

اور یہود پر ہم نے حرام کیا تھا ہر ایک ناخن والا جانور اور گائے اور بکری میں سے حرام کی تھی ان کی چربی مگر جو لگی ہو پشت پر یا انتڑیوں پر یا جو چربی کہ ملی ہوئی ہو ہڈی کے ساتھ یہ ہم نے ان کو سزا دی تھی ان کی شرارت پر اور ہم سچ کہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان پر جو یہودی ہوئے تھے حرام کردیے تھے ایک ناخن (کھر) والے تمام جانور اور گائے اور بکری (وغیرہ ) میں سے ہم نے حرام کردی تھی ان پر ان کی چربی سوائے اس کے کہ جو ان کی پیٹھ یا انتڑیوں یا ہڈیوں کے ساتھ لگی ہوئی ہو یہ ہم نے انہیں سزا دی تھی ان کی سرکشی کی وجہ سے اور یقیناً ہم سچ کہنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to those who had Judaized We have forbidden all beasts with claws, and the fat of oxen and sheep except the fat which is either on their backs or their entrails, or that which sticks to the bones. Thus did We requite them for their rebellion. Surely We state the Truth.

تو یقیناً تمہارا رب درگذر سے کام لینے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ اور جن لوگوں نے یہودیّت اختیار کی ان پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کر دیے تھے ، اور گائے اور بکری کی چربی بھی بجز اس کے جو ان کی پیٹھ یا ان کی آنتوں سے لگی ہوئی ہو یا ہڈّی سے لگی رہ جائے ۔ یہ ہم نے ان کی سرکشی کی سزا انہیں دی تھی 122 اور یہ جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں بالکل سچ کہہ رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والے جانور کو حرام کردیا تھا ، اور گائے اور بکری کے اجزاء میں سے ان کی چربیاں ہم نے حرام کی تھیں ، البتہ جو چربی ان کی پشت پر یا آنتوں پر لگی ہو ، یا جو کسی ہڈی سے ملی ہوئی ہو وہ مستثنی تھی ۔ یہ ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی سزا دی تھی ۔ اور پورا یقین رکھو کہ ہم سچے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخون والا جانور حرام کردیا تھا 9 اور گائے اور بکری کی چربی بھی ان پر حرام کردی تھی (اور اگرچہ گوشت ان کا حلال تھا) مگر جو چربی پیٹھ پر لگی ہو (یا جس چربی کو پیٹھ اٹھائے ہوئے ہو جیسے دنبہ کی چکتی) یا آنتوں میں یا ہڈی سے مل گئی ہو 6 یہ (جو ہم نے ان پر ان چیزوں کو حرام کردیا تھا) یہ ان کی شرارت کی سزا ہم نے ان کو دی تھی اور ہم سچے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کردیئے تھے اور گائے اور بھیڑ بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر حرام کردیں سوائے اس کے جو ان کی پیٹھ پر ہو یا انتڑیوں سے یا ہڈی سے لگی ہو یہ ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی سزا دی تھی اور بیشک ہم سچے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اہل یہود پر ہم نے ناخن والے سارے جانور حرام کردیئے تھے۔ اور گائے اور بکرے کی چربی بھی سوائے اس چربی کے جو ان کی پیٹھ یا ان کی آنتوں سے یا ہڈی سے لگی رہ جائے۔ یہ سزا ہم نے ان کی بغاوت پر دی تھی۔ اور ہم بیشک سچ بولنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہودیوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کر دئیے تھے اور گایوں اور بکریوں سے ان کی چربی حرام کر دی تھی سوا اس کے جو ان کی پیٹھ پر لگی ہو یا اوجھڑی میں ہو یا ہڈی میں ملی ہو یہ سزا ہم نے ان کو ان کی شرارت کے سبب دی تھی اور ہم تو سچ کہنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto those who are Judaised We forbade every animal with cloven hoof; and of the bullock and the goats We forbade unto them the fat thereof, save that which is borne on their backs or entrails or that which sticketh to the bone. Thus We requited them for their rebellion, and verily We are the Truthful.

اور جو لوگ کہ یہودی ہوئے ان پر ہم نے کھر والے کل جانور حرام کردیئے تھے ۔ اور گائے اور بکری میں سے ہم نے ان پر ان دونوں کی چربیاں حرام کی تھیں بجز اس (چربی) کے جو ان کے پشتوں پر یا ان کی انتڑیوں میں لگی ہوئی ہو یا جو ہڈی سے ملی ہوئی ہو یہ سزا دی تھی ہم نے ان کو ان کی شرارت پر اور ہم ہی یقیناً سچے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو یہودی ہوئے ، ان پر ہم نے سارے ناخن والے جانور حرام کیے اور گائے اور بکری کی چربی حرام کی ، بجز اس کے جو ان کی پیٹھ یا انتڑیوں سے وابستہ یا کسی ہڈی سے لگی ہوئی ہو ۔ یہ ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی سزا دی اور ہم بالکل سچے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے یہودیوں پر ناخن ( کھر ) والے جانور حرام کر دیئے تھے اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر ہم نے حرام کر دی تھیں مگر یہ کہ جو ( چربی ) ان کی کمروں یا آنتوں پر ہو یا ہڈی کے ساتھ ملی ہوئی ہو ۔ یہ سزا ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی وجہ سے دی تھی اور بیشک ہم سچے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہودیوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کردیے تھے گائے اور بکری کی چربی ان پر حرام کردی تھی۔ سوائے پیٹھ والی چربی کے یا آنتوں یا جو ہڈی سے ملی ہو۔ یہ سزا ہم نے ان کو ان کی شرارت کی وجہ سے دی تھی اور ہم سچ کہنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان لوگوں پر جو یہودی بن گئے، ہم نے حرام کردیا ہر ناخن والے جانور کو اور گائے اور بکری کی چربی کو بھی ان پر حرام کردیا تھا، سوائے اس کے جو چڑھی ہو ان کی پیٹھوں یا انتڑیوں پر یا لگی ہوئی ہو کسی ہڈی کے ساتھ، یہ ہم نے ان کو بدلہ دیا ان کی بغاوت کا اور بیشک ہم قطعی طور پر ( اور ہر لحاظ سے) سچے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے یہودیوں پر ہرناخن والاجانورحرام کر دیا تھا اور ہم نے ان پر گائے اور بکری کی چربی بھی حرام کردی تھی سوائے اس چربی کےجو ان کی پیٹھ یاا نتڑ یو ں سے لگی ہوتی ہے ، یاجو ہڈیوں سے چپکی ہوتی ہے ہم نے یہ سزاانہیں ان کی سرکشی کی وجہ سے دی تھی اور ہم یقینا سچ کہہ رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودیوں پر ہم نے حرام کیا ہر ناخن والا جانور ( ف۳۰۱ ) اور گائے اور بکری کی چربی ان پر حرام کی مگر جو ان کی پیٹھ میں لگی ہو یا آنت یا ہڈی سے ملی ہو ، ہم نے یہ ان کی سرکشی کا بدلہ دیا ( ف۳۰۲ ) اور بیشک ہم ضرور سچے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا ( جانور ) حرام کر دیا تھا اور گائے اور بکری میں سے ہم نے ان پر دونوں کی چربی حرام کر دی تھی سوائے اس ( چربی ) کے جو دونوں کی پیٹھ میں ہو یا اوجھڑی میں لگی ہو یا جو ہڈی کے ساتھ ملی ہو ۔ یہ ہم نے ان کی سرکشی کے باعث انہیں سزا دی تھی اور یقینا ہم سچے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ یہودی ہوئے ہم نے ان پر تمام کھر والے جانور حرام کر دیئے تھے ۔ اور گائے بیل اور بھیڑ بکری کی چربی بھی حرام کر دی ۔ سوا اس کے جو ان کی پیٹھ یا ان کی آنتڑیوں سے لگی ہوئی یا ہڈی سے ملی ہوئی ہو ہم نے ان کو بغاوت و سرکشی کی سزا دی تھی اور یقینا ہم بالکل سچے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who followed the Jewish Law, We forbade every (animal) with undivided hoof, and We forbade them that fat of the ox and the sheep, except what adheres to their backs or their entrails, or is mixed up with a bone: this in recompense for their wilful disobedience: for We are true (in Our ordinances).

Translated by

Muhammad Sarwar

We made unlawful for the Jews all the claw-footed animals, fat of the cows, sheep and goats except what is found on their backs, intestines and whatever is mixed with their bones. Thus, did We recompense them for their rebellion and We are certainly truthful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And unto those who are Jews, We forbade every (animal) with undivided hoof, and We forbade them the fat of the ox and the sheep except what adheres to their backs or their Hawaya, or is mixed up with a bone. Thus We recompensed them for their rebellion. And verily, We are Truthful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to those who were Jews We made unlawful every animal having claws, and of oxen and sheep We made unlawful to them the fat of both, except such as was on their backs or the entrails or what was mixed with bones: this was a punishment We gave them on account of their rebellion, and We are surely Truthful.

Translated by

William Pickthall

Unto those who are Jews We forbade every animal with claws. And of the oxen and the sheep forbade We unto them the fat thereof save that upon the backs or the entrails, or that which is mixed with the bone. That we awarded them for their rebellion. And lo! we verily are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद पर हमने सारे नाख़ुन वाले जानवर हराम किए थे और गाय और बकरी की चर्बी हराम की सिवाए उसके जो उनकी पीठ या आँतों से लगी हो या किसी हड्डी से लगी हुई हो, यह सज़ा दी थी हमने उनको उनकी सरकशी पर, और यक़ीनन हम सच्चे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کردیے تھے اور گائے اور بکری (کے اجزأ) میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر حرام کردی تھیں مگر وہ جو ان کی پشت پر یا انتڑیوں میں لگی ہو یا جو ہڈی میں لگی ہو ان کی شرارت کے سبب ہم نے ان کو یہ سزا دی تھی اور ہم یقینا سچے ہیں۔ (146)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ یہودی بن گئے ان پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کردیا اور گائیوں اور بکریوں میں سے ہم نے ان پر دونوں کی چربی حرام کردی سوائے اس کے جو ان کی پشتیں یا انتڑیاں اٹھائے ہوں یا جو ہڈی کے ساتھ ملی ہو۔ یہ ہم نے انہیں ان کی سرکشی کی سزادی تھی یقیناً ہم سچے ہیں۔ (١٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن لوگوں نے یہودیت اختیار کی ان پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کردیئے تھے اور گائے اور بکری کی چربی بھی بجر اس کے کہ جو ان کی پیتھ یا آنتوں سے لگی ہوئی ہو ‘ یا ہڈی سے لگی رہ جائے ۔ یہ ہم نے ان کی سرکشی کی سزا انہیں دی تھی ‘ اور یہ جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں بالکل سچ کہہ رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کردیا اور گائے اور بکری میں سے ہم نے ان پر ان دونوں کی چربیاں حرام کردیں۔ سوائے اس کے جو ان کی پشت پر یا ان کی آنتوں پر لگی ہوئی ہو یا ہڈی کے ساتھ مل جائے یہ ہم نے ان کی بغاوت کی وجہ سے ان کو سزا دی۔ اور بیشک ہم سچے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہود پر ہم نے حرام کیا تھا ہر ایک ناخن والا جانور اور گائے اور بکری میں سے حرام کی تھی ان کی چربی مگر جو لگی ہو پشت پر یا انتڑیوں پر یا جو چربی کہ ملی ہو ہڈی کے ساتھ یہ ہم نے ان کو سزا دی تھی ان کی شرارت پر اور ہم سچ کہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانوروں کو حرام کردیا تھا اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ہم نے ان پر حرام کردی تھیں مگر وہاں ان دونوں کی وہ چربی جو گائے اور بکری کی پیٹھ پر یا ان کی آنتوں پر لگی ہوئی ہو یا ان کی ہڈی سے ملی ہوئی ہو وہ حرام نہیں تھی یہ ہم نے ان کو ان کی شرارت و سرکشی کی وجہ سے سزا ہی تھی اور یقینا ہم راست گو ہیں