Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 147

سورة الأنعام

فَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقُلۡ رَّبُّکُمۡ ذُوۡ رَحۡمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاۡسُہٗ عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۴۷﴾

So if they deny you, [O Muhammad], say, "Your Lord is the possessor of vast mercy; but His punishment cannot be repelled from the people who are criminals."

پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ فرما دیجئے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ جھٹلائیں آپ کو
فَقُلۡ
تو کہہ دیجئے
رَّبُّکُمۡ
رب تمہارا
ذُوۡ رَحۡمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ
وسیع رحمت والا ہے
وَلَا
اور نہیں
یُرَدُّ
پھیرا جاسکتا
بَاۡسُہٗ
عذاب اس کا
عَنِ الۡقَوۡمِ
ان لوگوں سے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
جو مجرم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ جھٹلائیں آپ کو
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دیں
رَّبُّکُمۡ
رب تمہارا
ذُوۡ رَحۡمَۃٍ
رحمت والا ہے
وَّاسِعَۃٍ
وسیع
وَلَا
اور نہیں
یُرَدُّ
ہٹایا جاتا
بَاۡسُہٗ
عذاب اس کا
عَنِ الۡقَوۡمِ
لوگوں سے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

So if they deny you, [O Muhammad], say, "Your Lord is the possessor of vast mercy; but His punishment cannot be repelled from the people who are criminals."

پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ فرما دیجئے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر یہ یہود آپ کو جھٹلائیں تو ان سے کہئے کہ : تمہارے پروردگار کی رحمت بہت وسیع ہے (کہ ان تک تم سزا سے بچے ہوئے ہو) ورنہ مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جاسکتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھربھی اگروہ آپ کوجھٹلائیں توآپ کہہ دیں تمہارارب وسیع رحمت والاہے اوراس کاعذاب مجرم لوگوں سے ہٹایانہیں جاتا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, if they belie you, say, |"Your Lord is the Lord of all-embracing mercy, and His penalty cannot be avert¬ed from the sinning people.|"

پھر اگر تجھ کو جھٹلاویں تو کہہ دے کہ تمہارے رب کی رحمت میں بڑی وسعت ہے اور نہیں ٹلے گا اس کا عذاب گنہگار لوگوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اگر یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلا دیں تو کہہ دیجیے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب ٹالا نہیں جاسکے گا مجرموں کی قوم سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

'Then if they give you the lie, say: 'Your Lord is of unbounded mercy; but His punishment shall not be averted from the guilty folk.'

اب اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے کہہ دو کہ تمہارے رب کا دامنِ رحمت وسیع ہے اور مجرموں سے اس کے عذاب کو پھیرا نہیں جا سکتا ۔ 123

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ ( کافر ) تمہیں جھٹلائیں تو کہہ دو کہ : تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت کا مالک ہے اور اس کے عذاب کو مجرموں سے ٹلایا نہیں جاسکتا ۔ ( ٧٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) اس پر بھی اگر یہ یہود (یا مشرک) تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ دے تمہارے مالک کی رحمت بہت کشادہ ہے اور اس کا عذاب جب آئے گا) تو گنہگار لوگوں سے ٹلنے والا نہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو فرما دیجئے کہ آپ کا پروردگار وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب اگر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلائیں تو کہہ دیجئے تمہارے رب کی رحمت وسیع ہے۔ مگر اس کا عذاب گناہ گاروں سے ٹلنے والا نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یوں لوگ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسیع ہے مگر اس کا عذاب گنہ گاروں لوگوں سے نہیں ٹلے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So if they belie thee, say thou: Your Lord is Owner of extensive mercy, and His wrath shall not be turned aside from the guilty people,

سو اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہہ دیجیے کہ تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے ٹل نہیں سکتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو کہہ دو کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرموں سے ٹالا نہ جاسکے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے تمہارا رب کشادہ رحمت والا ہے اور مجرم لوگوں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو کہہ دو کہ تمہارے رب کی رحمت بڑی وسیع مگر اس کا عذاب گناہ گاروں سے ہرگز ٹلے گا نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی اگر یہ لوگ جھٹلاتے ہی جائیں آپ کو (کہ ہم پر عذاب کیوں نہیں آتا) تو کہو کہ تمہارا رب بڑی ہی وسیع رحمت والا ہے اور وہ سخت عذاب دینے والا بھی ہے اور) ٹالا نہیں جاسکتا اس کا عذاب مجرم لوگوں سے،

Translated by

Noor ul Amin

پھراگریہ یہودآپکو جھٹلائیں تو ان سے کہہ دیجئے کہ : تمہارے رب کی رحمت بہت وسیع ہے ورنہ مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جاسکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو تم فرماؤ کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے ( ف۳۰۳ ) اور اس کا عذاب مجرموں پر سے نہیں ٹالا جاتا ( ف۳۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو فرما دیجئے کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم قوم سے نہیں ٹالا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

سو اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہہ دیجئے! کہ آپ کا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے اور مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جا سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they accuse thee of falsehood, say: "Your Lord is full of mercy all-embracing; but from people in guilt never will His wrath be turned back.

Translated by

Muhammad Sarwar

They reject you. (Muhammad), tell them, "Your Lord's mercy is completely overwhelming, but no one can save the sinful from His wrath."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If they deny you say: "Your Lord is the Owner of vast mercy, and never will His wrath be turned back from the people who are criminals."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they give you the lie, then say: Your Lord is the Lord of All-encompassing mercy; and His punishment cannot be averted from the guilty people.

Translated by

William Pickthall

So if they give the lie to thee (Muhammad), say: Your Lord is a Lord of All-Embracing Mercy, and His wrath will never be withdrawn from guilty folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर वे आपको झुठलाएं तो आप कह दें कि तुम्हारा रब तो बड़ी वसीअ़ रहमत वाला है, और उसका अज़ाब मुजरिम लोगों से फेरा नहीं जा सकता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ کہہ دیجئیے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے (5) اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا۔ (147)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر وہ آپ کو جھٹلائیں آپ فرما دیں کہ تمہارا رب بڑی رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرموں سے ہٹایا نہیں جاتا۔ “ (١٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے کہہ دو کہ تمہارے رب کا دامن رحمت وسیع ہے اور مجرموں سے اس کے عذاب کو پھیرا نہیں جاسکتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ فرما دیں کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے، اور اس کا عذاب مجرموں سے نہیں ٹالا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر تجھ کو جھٹلاویں تو کہہ دے کہ تمہارے رب کی رحمت میں بڑی وسعت ہے اور نہیں ٹلے گا اس کا عذاب گناہ گار لوگوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ اس پر بھی آپ کی تکذیب کریں تو آپ فرما دیجیے کہ تمہارا رب بڑی ہی وسیع رحمت والا ہے اور ہاں اس کا عذاب گناہ گناروں سے ٹلنے والا نہیں،