125. This provides a complete refutation of their apology. In order to appreciate it fully, careful analysis is required. In the first place they are told that citing God's will to justify one's errors and misdeeds, and making it a pretext for refusing to accept true guidance was the practice of the evil-doers before them. But they should remember that this had led to their ruin and they themselves were witnesses to the evil consequences of deviation from the Truth.
Furthermore, it is being clarified that the plea of the unbelievers that the only reason for their error was that God had not willed that they be guided to the Truth, is based on fancy and conjecture rather than on sound knowledge. They refer to God's will without understanding the relationship between God's will and man's action. They entertain the misconception that if a man commits theft under the will of God, that does not mean that he will not be reckoned a criminal. For the fact is that whichever path a man chooses, be it that of gratitude or ungratitude to God of guidance or error, obedience or disobedience, God will open that path for him, and thereafter God will permit and enable him within the framework of His universal scheme, and to the extent that He deems fit - to do whatever he chooses to do whether it is right or wrong.
If their forefathers had been enabled by God's will to associate others with Him in His divinity and prohibit clean things, that did not mean that they were not answerable for their misdeeds. On the contrary, everyone will be held responsible for choosing false ways, for having a false intent, and for having striven for false ends.
The crucial point is succinctly made at the end in the words: 'Then say to- them, (As against your argument) Allah's is the conclusive argument. Surely, had He willed, He would have guided you all to the Truth.' The argument which they put forward, viz. 'If Allah had willed, neither we nor our forefathers could have associated others with Allah in His divinity', does not embody the whole truth. The whole truth is that 'had He willed, He would have guided you all to the Truth'. In other words, they were not prepared to take the Straight Way of their own choice and volition. As it was not God's intent to create them with inherent right guidance like the angels, they would be allowed to persist in the error they had chosen for themselves.
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :125
یہ ان کے عذر کا مکمل جواب ہے ۔ اس جواب کو سمجھنے کے لیے اس کا تجزیہ کر کے دیکھنا چاہیے:
پہلی بات یہ فرمائی کہ اپنی غلط کاری و گمراہی کے لیے مشیت الہٰی کو معذرت کے طور پر پیش کرنا اور اسے بہانہ بنا کر صحیح رہنمائی کو قبول کرنے سے انکار کرنا مجرموں کا قدیم شیوہ رہا ہے ، اور اس کا انجام یہ ہوا ہے کہ آخر کار وہ تباہ ہوئے اور حق کے خلاف چلنے کا برا نتیجہ انہوں نے دیکھ لیا ۔
پھر فرمایا کہ یہ عذر جو تم پیش کررہے ہو یہ دراصل علم حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ محض گمان اور تخمینہ ہے ۔ تم نے محض مشیت کا لفظ کہیں سے سن لیا اور اس پر قیاسات کی ایک عمارت کھڑی کرلی ۔ تم نے یہ سمجھا ہی نہیں کہ انسان کے حق میں فی الواقع اللہ کی مشیت کیا ہے ۔ تم مشیت کے معنی یہ سمجھ رہے ہو کہ چور اگر میشت الہٰی کے تحت چوری کر رہا ہے تو وہ مجرم نہیں ہے ، کیونکہ اس نے یہ فعل خدا کی مشیت کے تحت کیا ہے ۔ حالانکہ دراصل انسان کے حق میں خدا کی مشیت یہ ہے کہ وہ شکر اور کفر ، ہدایت اور ضلالت ، طاعت اور معصیت میں سے جو راہ بھی اپنے لیے منتخب کرے گا ، خدا وہی راہ اس کے لیے کھول دے گا ، اور پھر غلط یا صحیح ، جو کام بھی انسان کرنا چاہے گا ، خدا اپنی عالمگیر مصلحتوں کا لحاظ کرتے ہوئے جس حد تک مناسب سمجھے گا اسے اس کام کا اذن اور اس کی توفیق بخش دے گا ۔ لہٰذا اگر تم نے اور تمہارے باپ دادا نے مشیت الہٰی کے تحت شرک اور تحریم طیبات کی توفیق پائی تو اس کے یہ معنی ہرگز نہیں ہیں کہ تم لوگ اپنے ان اعمال کے ذمہ دار اور جواب دہ نہیں ہو ۔ اپنے غلط انتخاب راہ اور اپنے غلط ارادے اور سعی کے ذمہ دار تو تم خود ہی ہو ۔
آخر میں ایک ہی فقرے کے اندر کانٹے کی بات بھی فرما دی کہ فِللّٰہ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ ، فَلَوْ شَآءَ لَھَدٰکُمْ اَجْمَعِیْنَ ۔ یعنی تم اپنی معذرت میں یہ حجت پیش کرتے ہو کہ ”اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے“ ، اس سے پوری بات ادا نہیں ہوتی ۔ پوری بات کہنا چاہتے ہو تو یوں کہو کہ ” اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا“ ۔ بالفاظ دیگر تم خود اپنے انتخاب سے راہ راست اختیار کر نے پر تیار نہیں ، بلکہ یہ چاہتے ہو کہ خدا نے جس طرح فرشتوں کو پیدائشی راست رو بنایا ہے اس طرح تمھیں بھی بنا دے ۔ تو بے شک اگر اللہ مشیت انسان کے حق میں ہوتی تو وہ ضرور ایسا کر سکتا تھا ، لیکن یہ اس کی مشیت نہیں ہے ، لہٰذا جس گمراہی کو تم نے اپنے لیے خود پسند کیا ہے اللہ بھی تمھیں اسی میں پڑا رہنے دے گا ۔