Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 157

سورة الأنعام

اَوۡ تَقُوۡلُوۡا لَوۡ اَنَّاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡنَا الۡکِتٰبُ لَکُنَّاۤ اَہۡدٰی مِنۡہُمۡ ۚ فَقَدۡ جَآءَکُمۡ بَیِّنَۃٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃٌ ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ کَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ صَدَفَ عَنۡہَا ؕ سَنَجۡزِی الَّذِیۡنَ یَصۡدِفُوۡنَ عَنۡ اٰیٰتِنَا سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ بِمَا کَانُوۡا یَصۡدِفُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾

Or lest you say, "If only the Scripture had been revealed to us, we would have been better guided than they." So there has [now] come to you a clear evidence from your Lord and a guidance and mercy. Then who is more unjust than one who denies the verses of Allah and turns away from them? We will recompense those who turn away from Our verses with the worst of punishment for their having turned away.

یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیادہ راہ راست پر ہوتے ۔ سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک کتاب واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے اب اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو ہماری ان آیتوں کو جھوٹا بتائے اور اس سے روکے ہم جلد ہی ان لوگوں کو جو کہ ہماری آیتوں سے روکتے ہیں ان کے اس روکنے کے سبب سخت سزا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
لَوۡ
اگر
اَنَّاۤ
بےشک ہم
اُنۡزِلَ
نازل کی جاتی
عَلَیۡنَا
ہم پر
الۡکِتٰبُ
کتاب
لَکُنَّاۤ
البتہ ہوتے ہم
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ
مِنۡہُمۡ
ان سے
فَقَدۡ
پس تحقیق
جَآءَکُمۡ
آگئی ہے تمہارے پاس
بَیِّنَۃٌ
کھلی دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
فَمَنۡ
تو کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
کَذَّبَ
جھٹلائے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کو
وَصَدَفَ
اور وہ اعراض کرے
عَنۡہَا
ان سے
سَنَجۡزِی
عنقریب ہم بدلہ دیں گے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
یَصۡدِفُوۡنَ
اعراض کرتے ہیں
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات سے
سُوۡٓءَ
برے
الۡعَذَابِ
عذاب کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَصۡدِفُوۡنَ
اعراض کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
لَوۡ
اگر
اَنَّاۤ
یقیناً ہم
اُنۡزِلَ
اتاری جاتی
عَلَیۡنَا
ہم پر
الۡکِتٰبُ
کتاب
لَکُنَّاۤ
یقیناً ہوتے ہم
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ
مِنۡہُمۡ
ان سے
فَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جَآءَکُمۡ
آچکی ہے تمہارے پاس
بَیِّنَۃٌ
روشن دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
فَمَنۡ
پھر کون ہے
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم
مِمَّنۡ
اس سے جس نے
کَذَّبَ
جھٹلایا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کو
وَصَدَفَ
اوراس نے کنارہ کشی اختیار کی
عَنۡہَا
ان سے
سَنَجۡزِی
عنقریب ہم سزا دیں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَصۡدِفُوۡنَ
کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات سے
سُوۡٓءَ
برا
الۡعَذَابِ
عذاب کی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَصۡدِفُوۡنَ
کنارہ کشی اختیار کرتے
Translated by

Juna Garhi

Or lest you say, "If only the Scripture had been revealed to us, we would have been better guided than they." So there has [now] come to you a clear evidence from your Lord and a guidance and mercy. Then who is more unjust than one who denies the verses of Allah and turns away from them? We will recompense those who turn away from Our verses with the worst of punishment for their having turned away.

یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیادہ راہ راست پر ہوتے ۔ سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک کتاب واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے اب اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو ہماری ان آیتوں کو جھوٹا بتائے اور اس سے روکے ہم جلد ہی ان لوگوں کو جو کہ ہماری آیتوں سے روکتے ہیں ان کے اس روکنے کے سبب سخت سزا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا یہ کہنے لگو کہ : اگر کتاب ہم پر اتاری جاتی تو ہم یقینا ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے تو اب تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل، ہدایت اور رحمت آچکی ہے۔ پھر اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے کنی کترائے۔ اور جو لوگ ہماری آیات سے کنی کتراتے ہیں انہیں ہم ان کے اس عمل کی بہت بری سزا دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم کہوکہ اگریقیناہم پربھی کتاب اُتاری جاتی توہم یقیناًان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے،توبلاشبہ یقیناتمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل اور ہدایت اوررحمت آچکی ہے پھراس سے بڑاظالم کون ہے جس نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلایا اوران سے کنارہ کشی اختیارکی؟ہم انہیں جلدہی بہت برے عذاب کی سزادیں گے جو ہماری آیات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں اس کے بدلے جو وہ کنارہ کشی اختیارکرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or you should say, |"If the Book had been sent down to us, we would have been more adhering to the right path than they.|" Now there has come to you a clear sign from your Lord, and a guidance and a mercy. So, who is more unjust than the one who belies the verses of Allah and turns away from them? We will recompense those who turn away from Our verses with an evil punishment, because of their turning away.

یا کہنے لگو کہ اگر ہم پر اترتی کتاب تو ہم تو راہ پر چلتے ان سے بہتر، سو آ چکی تمہارے پاس حجت تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت اب اس سے زیادہ ظالم کون جو جھٹلا دے اللہ کی آیتوں کو اور ان سے کترا وے ہم سزا دیں گے ان کو جو ہماری آیتوں سے کتراتے ہیں برا عذاب بدلے میں اس کترانے کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) یا تم یہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان سے کہیں بڑھ کر ہدایت یافتہ ہوتے تو (اے بنی اسماعیل) تمہارے پاس آگئی ہے بیّنہ تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ، ) تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے پہلو تہی کرے ہم عنقریب سزا دیں گے ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے پہلو تہی کرتے ہیں بہت ہی برے عذاب کی بسبب ان کے اس پہلو تہی کرنے کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nor may you claim that: 'Had the Book been revealed to us, we would have been better guided than they.' Surely clear evidence has come to you from your Lord, which is both a guidance and a mercy. Who, then, is more unjust than he who gave the lie to the signs of Allah and turned away from them? And We shall soon requite those who turn away from Our signs with a severe chastisement for having turned away.

اور اب تم یہ بہانہ بھی نہیں کر سکتے کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان سے زیادہ راست رو ثابت ہوتے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک دلیلِ روشن اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے ، اب اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے منہ موڑے ۔ 138 جو لوگ ہماری آیات سے منہ موڑتے ہیں انہیں اس روگردانی کی پاداش میں ہم بدترین سزا دے کر رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا یہ کہو کہ اگر ہم لوگوں پر کتاب نازل ہوجاتی تو ہم ان ( یہودیوں اور عیسائیوں ) سے یقینا زیادہ ہدایت پر ہوتے ۔ لو ! پھر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل اور ہدایت و رحمت کا سامان آگیا ہے ۔ اب اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے منہ موڑ لے ؟ جو لوگ ہماری آیتوں سے منہ موڑ رہے ہیں ، ان کو ہم بہت برا عذاب دیں گے ۔ کیونکہ وہ برابر منہ موڑے ہی رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا ایسا نہ اگر ہم کتاب اترتی تو ہم ان سے بڑھ کر راہ پاتے لو اب تو تمہارے پاس تمہارے مالک کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت (سب چیزیں آچکیں 8 پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے الگ ہوجائے (یا لوگوں کو روکے ان پر ایمان لانے سے) جو لوگ ہماری آیتوں سے الگ ہوجاتے ہیں یا لوگوں کو ان پر ایمان لانے سے روکتے ہیں) ان کو ہم اس الگ ہوجانے یا لوگوں کو ایمان لانے روکنے پر بری مار کی سزا دیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے زیادہ سیدھے راستے پر ہوتے۔ سو یقینا اب تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل (ایک واضح کتاب) اور راہنمائی (کا ذریعہ) اور رحمت آچکی ہے سو اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی آیات (دلائل) کو جھوٹا کہے اور ان سے روکے سو ہم عنقریب ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے روکتے ہیں ان کے روکنے کی وجہ سے بڑا عذاب دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا یہ کہنے لگ جائو کہ اگر ہم پر کتاب اترتی تو ہم ان سے زیادہ تعمیل حکم کرتے۔ لو اب تمہارے پاس تمہارے رب کی طرح سے یہ کتاب دلیل روشن ‘ ہدایت اور رحمت بن کر آگئی ہے۔ اب اس سے زیادہ (اپنے حق میں) ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے کترائے ہم ان کو سزادیں گے جو ہماری آیات سے کتراتے ہیں۔ اس سے منہ موڑنے اور کترانے کے سبب بہت بڑا عذاب آکر رہے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or lest ye should say. if only the Book had been sent down to us, we should surely have been better guided than they. So now surely there hath come unto you an evidence from Your Lord and a guidance and a mercy. Who then doth greater wrong than he who belieth the signs of Allah and shunneth them? Anon We will requite those who shun Our signs with an evil torment in as much as they were wont to shun them.

یا یوں کہنے لگتے کہ اگر ہم پر کتاب نازل ہوئی ہوتی تو ہم ان سے بھی بڑھ کر راہ پر ہوتے سو اب تو آچکی تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل ۔ اور ہدایت ہے اور رحمت ہے سو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جو اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے اور اس سے (دوسروں کو) روکے ہم ابھی برے عذاب کے ساتھ ان لوگوں کو سزا دیں گے جو (دوسروں کو) روکتے ہیں بہ سبب ان کے (اس) روکنے کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا کہو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے ۔ سو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح حجت اور ہدایت ورحمت آگئی ۔ تو ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ، جو اللہ کی آیات کو جھٹلائیں اور ان سے ( دوسروں کو ) پھیریں! جو لوگ ہماری آیات سے اعراض اختیار کر رہے ہیں ، ہم ان کو اس اعراض کی پاداش میں عنقریب نہایت بُرا عذاب دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یایوں کہنے لگو کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان سے بڑھ کر ہدایت پانے والے ہوتے پس تحقیق تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس روشن دلیل اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے ۔ پس اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کو جھٹلائے اور لوگوں کو اس سے روکے ( پھیرے ) ہم عنقریب اپنی آیتوں سے روکنے والوں کو ان کے روکنے کی وجہ سے برے عذاب کا بدلہ دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا یہ نہ کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں زیادہ سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل، رحمت اور ہدایت آگئی ہے۔ سو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے کنی کترائے (اعراض کرے) جو لوگ ہماری آیتوں سے اعراض کرتے ہیں ہم ان کو ان کے اعراض کی وجہ سے برے عذاب کی سزا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا کبھی تم یوں کہنے لگو کہ اگر ہم بھی کوئی ایسی کتاب نازل کی گئی ہوتی، تو ہم ضرور ان سے کہیں بڑھ کر راست رو ہوتے، سو آچکی تمہارے پاس ایک عظیم الشان دلیل روشن تمہارے رب کی طرف سے اور سراسر ہدایت اور عین رحمت، سو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو جھٹلائے اللہ کی آیتوں کو، اور منہ موڑے ان کی (تعلیمات) سے ہم عنقریب ہی بڑا برا عذاب دیں گے ان لوگوں کو جو روگردانی کرتے ہیں ہماری آیتوں سے ان کی اس روگردانی کی پاداش میں، جس کا ارتکاب ایسے لوگ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یا یہ کہنے لگوکہ : اگرکتاب ہم پر اتاری جاتی توہم یقینًاان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے تواب تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل ، ہدایت اور رحمت آچکی ہے پھراس شخص سے بڑھ کرکون ظالم ہوگاجواللہ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے کنی کترائے اور جو لوگ ہماری آیات سے کنی کتراتے ہیں انہیں ان کے اس عمل کی بہت بری سز ا دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا کہو کہ اگر ہم پر کتاب اترتی تو ہم ان سے زیادہ ٹھیک راہ پر ہوتے ( ف۳۲۸ ) تو تمہارے پاس تمہارے رب کی روشن دلیل اور ہدایت اور رحمت آئی ( ف۳۲۹ ) تو اس سے زیادہ ظالم کون جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے منہ پھیرے عنقریب وہ جو ہماری آیتوں سے منہ پھیرتے ہیں ہم انہیں بڑے عذاب کی سزا دیں گے بدلہ ان کے منہ پھیرنے کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یا یہ ( نہ ) کہو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم یقیناً ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے ، سو اب تمہارے رب کی طرف تمہارے پاس واضح دلیل اور ہدایت اور رحمت آچکی ہے ، پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے کترائے ۔ ہم عنقریب ان لوگوں کو جو ہماری آیتوں سے گریز کرتے ہیں برے عذاب کی سزا دیں گے اس وجہ سے کہ وہ ( آیاتِ ربّانی سے ) اِعراض کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یا یہ ( نہ ) کہو کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان لوگوں سے زیادہ راہِ راست پر ہوتے ۔ تو اب ( تمہارے تمام عذر بہانے قطع کرنے کے لیے ) تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیل اور ہدایت و رحمت ( قرآن کی صورت میں ) آگئی ہے سو اب اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو آیاتِ الٰہی کو جھٹلائے اور ان سے روگردانی کرے ۔ ہم عنقریب ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے روگردانی کرتے ہیں ۔ بڑے عذاب کی سزا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or lest ye should say: "If the Book had only been sent down to us, we should have followed its guidance better than they." Now then hath come unto you a clear (sign) from your Lord,- and a guide and a mercy: then who could do more wrong than one who rejecteth Allah's signs, and turneth away therefrom? In good time shall We requite those who turn away from Our signs, with a dreadful penalty, for their turning away.

Translated by

Muhammad Sarwar

or proclaim, "Had the Book been revealed to us, we would have followed its guidance better than the (Jews and Christians). Evidence, guidance, and mercy have already come to you from your Lord. Who are more unjust than those who reject God's revelations and turn away from them? We will give an evil recompense to those who turn away from Our revelations and a terrible torment for their disregard (of Our guidance)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or lest you should say: "If only the Book had been sent down to us, we would surely have been better guided than they." So now has come unto you a clear proof from your Lord, and a guidance and a mercy. Who then does more wrong than one who rejects the Ayat of Allah and Sadafa away therefrom We shall requite those who turn away from Our Ayat with an evil torment, because of their turning away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or lest you should say: If the Book had been revealed to us, we would certainly have been better guided than they, so indeed there has come to you clear proof from your Lord, and guidance and mercy. Who then is more unjust than he who rejects Allah's communications and turns away from them? We will reward those who turn away from Our communications with an evil chastisement because they turned away.

Translated by

William Pickthall

Or lest ye should say: If the Scripture had been revealed unto us, we surely had been better guided than are they. Now hath there come unto you a clear proof from your Lord, a guidance and mercy; and who doeth greater wrong than he who denieth the revelations of Allah, and turneth away from them? We award unto those who turn away from Our revelations an evil doom because of their aversion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या यह कहो कि अगर हम पर किताब उतारी जाती तो हम उनसे बेहतर राह पर चलने वाले होते, पस आ चुकी तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से एक रौशन दलील और हिदायत और रहमत, तो उससे ज़्यादा ज़ालिम कौन होगा जो अल्लाह की निशानियों को झुठलाए और उनसे मुँह मोड़े, जो लोग हमारी निशानियों से मुँह मोड़ते हैं हम उनको उनके मुँह फेर लेने की वजह से बहुत बुरा अज़ाब देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یایوں کہتے کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیادہ راہ پر ہوتے سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک (کتاب) واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو ہماری ان آیتوں کو جھوٹا بتلاتے ہیں اور اس سے رکے ہم ابھی ان لوگوں کو جو کہ ہماری آیتوں سے روکتے ہیں ان کے اس روکنے کے سبب سخت سزا دینگے۔ (157)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا یہ کہو کہ اگر واقعی ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم ان سے زیادہ ہدایت والے ہوتے۔ بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل، ہدایت اور رحمت آچکی پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے اعراض کرے۔ عنقریب ہم ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے اعراض کرتے ہیں، برُا عذاب دیں گے اس وجہ سے جو وہ اعراض کرتے تھے۔ “ (١٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب تم یہ بہانہ بھی نہیں کرسکتے کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم اس سے زیادہ راست رو ثابت ہوتے۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن اور ہدایت و رحمت (قرآن کی صورت میں) آگئی ہے ۔ اب اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ‘ جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے منہ موڑے ۔ جو لوگ ہمارے آیات سے منہ موڑتے ہیں انہیں اس روگردانی کی پاداش میں ہم بدترین سزا دے کر رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا تم یوں کہنے لگتے کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم ان لوگوں سے بڑھ کر زیادہ ہدایت پر چلنے والے ہوتے۔ سو تمہارے رب کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے سو اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے روکے، ہم عنقریب ان کو بڑے عذاب کی سزا دیں گے جو ہماری آیات سے روکتے ہیں اس سبب سے کہ وہ روکا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا کہنے لگو کہ اگر ہم پر اترتی کتاب تو ہم تو راہ پر چلتے ان سے بہتر سو آچکی تمہارے پاس حجت تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت اب اس سے زیادہ ظالم کون جو جھٹلاوے اللہ کی آیتوں کو اور ان سے کتراوے ہم سزا دیں گے ان کو جو ہماری آیتوں سے کتراتے ہیں برا عذاب بدلے میں اس کترانے کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اب تم یہ عذر بھی نہیں کرسکتے کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان یہود و نصاریٰ سے یقینا کہیں زیادہ راہ یافتہ ہوتے سو بلاشبہ اب تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حجت واضحہ اور ہدایت و رحمت پہنچ چکی ہے اب اس شخص ہے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو آیات الٰہی کی تکذیب کرے اور لوگوں کو ان سے روکے اور ہم عنقریب ایسے لوگوں کو جو ہماری آیتوں سے روکتے ہیں اس امر کی پاداش میں کہ لوگوں کو روکا کرتے تھے بری سزا دیں گے