Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 19

سورة الأنعام

قُلۡ اَیُّ شَیۡءٍ اَکۡبَرُ شَہَادَۃً ؕ قُلِ اللّٰہُ ۟ ۙ شَہِیۡدٌۢ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ۟ وَ اُوۡحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنُ لِاُنۡذِرَکُمۡ بِہٖ وَ مَنۡۢ بَلَغَ ؕ اَئِنَّکُمۡ لَتَشۡہَدُوۡنَ اَنَّ مَعَ اللّٰہِ اٰلِہَۃً اُخۡرٰی ؕ قُلۡ لَّاۤ اَشۡہَدُ ۚ قُلۡ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّ اِنَّنِیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِکُوۡنَ ﴿ۘ۱۹﴾

Say, "What thing is greatest in testimony?" Say, " Allah is witness between me and you. And this Qur'an was revealed to me that I may warn you thereby and whomever it reaches. Do you [truly] testify that with Allah there are other deities?" Say, "I will not testify [with you]." Say, "Indeed, He is but one God, and indeed, I am free of what you associate [with Him]."

آپ کہیئے کہ سب سے بڑی چیز گواہی دینے کے لئے کون ہے ، آپ کہیئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعہ سے تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں کیا تم سچ مچ یہی گواہی دو گے کہ اللہ تعالٰی کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا ۔ آپ فرما دیجئے کہ بس وہ تو ایک ہی معبود ہے اور بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَیُّ
کون سی
شَیۡءٍ
چیز
اَکۡبَرُ
سب سے بڑی
شَہَادَۃً
گواہی میں
قُلِ
کہہ دیجیے کہ
اللّٰہُ
اللہ
شَہِیۡدٌۢ
گواہ ہے
بَیۡنِیۡ
میرے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اور تمہارے درمیان
وَاُوۡحِیَ
اور وحی کیا گیا
اِلَیَّ
میری طرف
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
لِاُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ میں ڈراؤں تمہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَنۡۢ
اور جسے
بَلَغَ
یہ پہنچے
اَئِنَّکُمۡ
کیا بے شک تم
لَتَشۡہَدُوۡنَ
البتہ تم گواہی دیتے ہو
اَنَّ
بےشک
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
اٰلِہَۃً
الہٰ ہیں
اُخۡرٰی
دوسرے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاۤ اَشۡہَدُ
نہیں میں گواہی دیتا
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بےشک
ہُوَ
وہ
اِلٰہٌ
الہٰ ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
وَّاِنَّنِیۡ
اور بےشک میں
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُشۡرِکُوۡنَ
تم شرک کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَیُّ
کون سی
شَیۡءٍ
چیز
اَکۡبَرُ
سب سے بڑی ہے
شَہَادَۃً
گواہی میں
قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدٌۢ
گواہ ہے
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
اوردرمیان تمہارے
وَاُوۡحِیَ
اور وحی کیا گیا ہے
اِلَیَّ
طرف میری
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
لِاُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ میں خبردار کروں تمہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَنۡۢ
اور جن تک
بَلَغَ
یہ پہنچے
اَئِنَّکُمۡ
کیا یقیناًتم
لَتَشۡہَدُوۡنَ
یقیناً تم گواہی دیتے ہو
اَنَّ
واقعتاً
مَعَ اللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
اٰلِہَۃً
معبود ہیں
اُخۡرٰی
دوسرے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤ
نہیں
اَشۡہَدُ
میں گواہی دیتا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
ہُوَ
وہ
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
وَّاِنَّنِیۡ
اور بلاشبہ میں
بَرِیۡٓءٌ
بے تعلق ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُشۡرِکُوۡنَ
تم شریک بناتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "What thing is greatest in testimony?" Say, " Allah is witness between me and you. And this Qur'an was revealed to me that I may warn you thereby and whomever it reaches. Do you [truly] testify that with Allah there are other deities?" Say, "I will not testify [with you]." Say, "Indeed, He is but one God, and indeed, I am free of what you associate [with Him]."

آپ کہیئے کہ سب سے بڑی چیز گواہی دینے کے لئے کون ہے ، آپ کہیئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعہ سے تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں کیا تم سچ مچ یہی گواہی دو گے کہ اللہ تعالٰی کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا ۔ آپ فرما دیجئے کہ بس وہ تو ایک ہی معبود ہے اور بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ : سب سے بڑھ کر (سچی) گواہی کس کی ہے ؟ آپ کہئے : اللہ کی، جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے، نیز یہ کہ یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے تاکہ اس سے میں تمہیں بھی ڈراؤں اور ان سب کو بھی جن تک یہ پہنچے۔ کیا تم واقعی یہ گواہی دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے الٰہ بھی ہیں ؟ آپ ان سے کہئے : میں تو ایسی گواہی نہیں دیتا، الٰہ صرف وہ ایک ہی ہے اور میں اس شرک سے (بالکل) بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان سے پوچھیں کون سی چیزگواہی میں سب سے بڑی ہے؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ میرے اورتمہارے درمیان گواہ ہے اورمیری طرف یہ قرآن وحی کیاگیاہے تاکہ میں اس کے ساتھ تمہیں بھی خبردارکروں اوراُنہیں بھی جن تک یہ پہنچے، کیاتم گواہی دیتے ہو کہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ واقعتا دوسرے معبودبھی ہیں؟آپ کہہ دیں:میں تو گواہی نہیں دیتا ،آپ کہہ دیں:وہ توبس ایک ہی معبودہے اور بلاشبہ میں اُن سے بے تعلق ہوں جو تم شریک بناتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"What can be the greatest in bearing witness?|" Say, |"Allah. He is the witness between me and you. And this Qur&an has been revealed to me so that I should thereby warn you, and whomsoever it may reach. Do you really bear witness that there are other gods along with Allah?|" Say, |"I bear no such witness.|" Say, |"In fact, He is one God. And I have nothing to do with what you associate (with Him).|"

تو پوچھ سب سے بڑا گواہ کون ہے کہہ دے اللہ گواہ ہے میرے اور تمہارے درمیان اور اترا ہے مجھ پر یہ قرآن تاکہ تم کو اس سے خبردار کردوں اور جس کو یہ پہنچے کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ معبود اور بھی ہیں تو کہہ دے میں گواہی نہ دوں گا کہہ دے وہی ہے معبود ایک اور میں بیزار ہوں تمہارے شرک سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے ) کہیے کونسی چیز ہے جو گواہی میں سب سے بڑی ہے ؟ (پھر خود ہی ) کہیے کہ اللہ (کی گواہی سب سے بڑی ہے) ! وہ میرے اور تمہارے مابین گواہ ہے۔ اور میری جانب یہ قرآن وحی کیا گیا ہے تاکہ میں تمہیں بھی خبردار کر دوں اس کے ذریعے سے اور اس کو بھی جس تک یہ پہنچ جائے کیا واقعی تم لوگ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کچھ اور بھی الٰہ ہیں ؟ کہہ دیجیے ( اگر تم یہ گواہی دیتے بھی ہو تو) میں اس کی گواہی نہیں دے سکتا کہہ دیجیے وہ تو بس ایک ہی الٰہ ہے اور میں بری ہوں ان تمام چیزوں سے جنہیں تم شریک ٹھہرا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Ask them: 'Whose testimony is the greatest?' Say: 'Allah is the witness between me and you; and this Qur'an was revealed to me that I should warn you thereby and also whomsoever it may reach.' Do you indeed testify that there are other gods with Allah? Say: 'I shall never testify such a thing.' Say: 'He is the One God and I am altogether averse to all that you associate with Him in His divinity.'

ان سے پوچھو ، کس کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے ، 11 اور یہ قرآن میری طرف بذریعہ وحی بھیجا گیا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے ، سب کو متنبّہ کردوں ۔ کیا واقعی تم لوگ یہ شہادت دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہیں؟ 12 کہو ، میں تو اس کی شہادت ہرگز نہیں دے سکتا ۔ 13 کہو ، خدا تو وہی ایک ہے اور میں اس شرک سے قطعی بیزار ہوں جس میں تم مبتلا ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو : کون سی چیز ایسی ہے جو ( کسی بات کی ) گواہی دینے کے لیے سب سے اعلی درجے کی ہو ؟ کہو : اللہ ( اور وہی ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۔ اور مجھ پر یہ قرآن وحی کے طور پر اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے میں تمہیں ڈراؤں ، اور ان سب کو بھی جنہیں یہ قرآن پہنچے ۔ کیا سچ مچ تم یہ گواہی دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ کہہ دو کہ : میں تو ایسی گواہی نہیں دوں گا ۔ کہہ دو کہ : وہ تو صرف ایک خدا ہے اور جن جن چیزوں کو تم اس کی خدائی میں شریک ٹھہراتے ہو ، میں ان سب سے بیزار ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمرب ان سے) کہہ دے (پوچھ) کس کی گواہی سب سے بڑی گواہی ہے کہ اللہ گواہ ہے مجھ میں اور تم میں 10 اور یہ قرآن (الہ تعالیٰ کی طرف سے) مجھ پر اتار گیا ہے اس لیے کہ میں تم کو اور جن لوگوں کو یہ قرآن پہنچے (قیامت تک) ڈراؤں 11 کیا تم یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے میں (یہ) گواہی نہیں دوں گا کہہ دے کوئی وہ اکیلا خدا ہے (اس کا کوئی شریک نہیں میں اس کی گواہی دیتا ہوں) اور میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہئے کہ سب سے بڑھ کر کس چیز کی گواہی ہے ؟ فرما دیجئے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہیں اور مجھ پر یہ قرآن اس لئے اتارا گیا ہے کہ میں تم کو اور اس کو جس تک یہ (قرآن) پہنچ سکے اس کے ذریعے (انجام بد سے) ڈراؤں کیا تم اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں۔ فرمادیجئے کہ میں (اس کی) گواہی نہیں دیتا فرما دیجئے کہ وہ اکیلا ہی عبادت کے لائق ہے اور جو تم شرک کرتے ہو یقینا میں اس سے بیزار ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے پوچھئے کہ سب سے بڑی چیز گواہی دینے کے اعتبار سے کون سی ہے ؟ ۔ آپ کہ دیجئے کہ اللہ ہی تو ہے جو تمہارے اور میرے درمیان سب سے بڑا گواہ ہے۔ اسی نے یہ قرآن مجھ پر بطور وحی بھیجا ہے کہ میں تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے خبردار کردوں۔ کیا واقعی تم لوگ یہ مانتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے معبود بھی شریک کار ہیں ؟ کہہ دیجئے جہاں تک میرا تعلق ہے میں ہر گز ایسی شہادت نہ دوں گا۔ کہہ دیجئے وہی ایک معبود ہے اور جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو میں اس سے قطعی بیزار ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرین انصاف) کس کی شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے اور یہ قرآن مجھ پر اس لیے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کیا تم لوگ اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی معبود ہیں (اے محمدﷺ!) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا کہہ دو کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: what thing is the greatest in testimony? Say thou: Allah is Witness between me and you, and this Qur'an hath been revealed unto me that I may thereby warn you and whomsoever it may reach. Would ye indeed testify that there is anot her god together with Allah? Say thou: I testify not. Say thou: verily He is the One God, and I am quit of that which ye associate.

آپ کہیے شہادت سب سے بڑھ کر کس چیز کی ہے ؟ کہہ دیجیے کہ اللہ کی کہ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۔ اور میرے پاس یہ قرآن بہ طور وحی بھیجا گیا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے تمہیں ڈراؤں اور اس کو جسے یہ پہنچے ۔ تو کیا تم یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور معبود بھی شریک ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا آپ کہہ دیجیے کہ وہ تو بس ایک ہی معبود ہے اور میں اس سے بری ہوں جو شرک تم کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پوچھو: شہادت کیلئے سب سے بڑا کون ہے؟ کہو: اللہ! وہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے کہ میں بھی اس کے ذریعہ سے تم کو ڈراؤں اور وہ بھی جن کو یہ پہنچے ۔ کیا تم اس بات کے گواہ بنتے ہو کہ خدا کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں؟ کہہ دو: میں اس کی گواہی نہیں دیتا ۔ کہہ دو: وہ تو بس ایک ہی معبود ہے اور میں ان سے بری ہوں جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ شہادت کیلئے سب سے بڑی چیز کون سی ہے؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے اﷲ ( تعالیٰ ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہیں اور میری طرف یہ قرآن وحی کیاگیا ہے تاکہ میںتمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے اس کے ذریعے ڈرائوں کیا تم اس کی گواہی دو گے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتھ دوسرے معبود بھی ( شریک ) ہیں؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں تو ( ایسی ) گواہی نہیں دیتا آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ بلاشبہ وہ تو بس ایک ہی معبود اور بے شک میں جو شرک تم کرتے ہو اس سے بیراز ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پوچھو ! کس کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے ؟ کہو، میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے اور یہ قرآن میری طرف وحی کے ذریعے بھیجا گیا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے، سب کو اچھی طرح سمجھا دوں۔ کیا واقعی تم لوگ یہ گواہی دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے الٰہ بھی ہیں ؟ کہو، میں تو اس بات کی گواہی ہرگز نہیں دے سکتا۔ کہو، الٰہ تو صرف وہی ایک ہی ہے اور میں اس شرک سے بالکل دور ہوں جس شرک میں تم لوگ مبتلا ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) پوچھو کہ کس کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے، کہو اللہ ہی (سب سے بڑا اور سب سے سچا گواہ ہے، میرے اور تمہارے درمیان، اور وحی کے ذریعے بھیجا گیا میری طرف یہ قرآن تاکہ اس کے ذریعے میں خبردار کروں تم لوگوں کو بھی اور ہر اس شخص کو بھی جس کو یہ پہنچے، کیا (اس کے بعد بھی) تم لوگ واقعی یہ شہادت دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں، کہو میں تو بہر حال یہ گواہی نہیں دے سکتا، کہو کہ بیشک معبود تو بس وہی ایک (اللہ) ہے، اور میں قطعی بیزار ہوں ان سے جنہیں تم لوگ شریک ٹھہراتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

پوچھئے:سب سے بڑھ کر ( سچی ) گواہی کس کی ہوسکتی ہے ؟کہہ دیجئے:’’اللہ کی جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے نیز یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے تاکہ اس سے تمہیں اور ہراس شخص کو ڈرائوں جس تک اس قرآن کاپیغام پہنچے ، کیا تم واقعی گواہی دیتے ہوکہ اللہ کے ساتھ دوسرے معبودبھی ہیں ‘‘؟ ( اے محمد ) آپ کہہ دیجئے میں ایسی گواہی نہیں دیتاکہہ دیجئے کہ اللہ اکیلامعبود ہے اور میں اس شرک سے بیزار ہوںجو تم کررہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ سب سے بڑی گواہی کس کی ( ف٤٤ ) تم فرماؤ کہ اللہ گواہ ہے مجھ میں اور تم میں ( ف٤۵ ) اور میری طرف اس قرآن کی وحی ہوئی ہے کہ میں اس سے تمھیں ڈراؤں ( ف٤٦ ) اور جن جن کو پہنچے ( ف٤۷ ) تو کیا تم ( ف٤۸ ) یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور خدا ہیں ، تم فرماؤ ( ف٤۹ ) کہ میں یہ گواہی نہیں دیتا ( ف۵۰ ) تم فرماؤ کہ وہ تو ایک ہی معبود ہے ( ف۵۱ ) اور میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے دریافت ) فرمائیے کہ گواہی دینے میں سب سے بڑھ کر کون ہے؟ آپ ( ہی ) فرما دیجئے کہ اﷲ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ، اور میری طرف یہ قرآن اس لئے وحی کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے تمہیں اور ہر اس شخص کو جس تک ( یہ قرآن ) پہنچے ڈر سناؤں ۔ کیا تم واقعی اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اﷲ کے ساتھ دوسرے معبود ( بھی ) ہیں؟ آپ فرما دیں: میں ( تو اس غلط بات کی ) گواہی نہیں دیتا ، فرما دیجئے: بس معبود تو وہی ایک ہی ہے اور میں ان ( سب ) چیزوں سے بیزار ہوں جنہیں تم ( اﷲ کا ) شریک ٹھہراتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہو کہ گواہی میں سب سے بڑھ کر کون سی چیز ہے؟ کہہ دیجیے کہ اللہ! جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۔ اور یہ قرآن بذریعہ وحی میری طرف بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ سے تمہیں اور جس تک یہ پہنچے سب کو ڈراؤں ۔ کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ہیں؟ کہیے کہ میں تو یہ گواہی نہیں دیتا ۔ کہو وہ واحد و یکتا ہے ۔ اور میں تمہارے شرک سے بری و بیزار ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "What thing is most weighty in evidence?" Say: "Allah is witness between me and you; This Qur'an hath been revealed to me by inspiration, that I may warn you and all whom it reaches. Can ye possibly bear witness that besides Allah there is another Allah?" Say: "Nay! I cannot bear witness!" Say: "But in truth He is the one Allah, and I truly am innocent of (your blasphemy of) joining others with Him."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "What is the greatest testimony? God testifies of my truthfulness to you. He has revealed this Quran to me to warn you and the coming generations (against disobeying God). Do you believe that other gods exist besides God? I solemnly declare that He is the only Lord and that I am not guilty of believing in what the pagans believe."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "What thing is the most great in witness" Say: "Allah is Witness between you and I; this Qur'an has been revealed to me that I may therewith warn you and whomsoever it may reach. Can you verily bear witness that besides Allah there are other gods" Say "I bear no (such) witness!" Say: "Only He is God, alone, and truly I am innocent of what you join in worship with Him."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: What thing is the weightiest in testimony? Say: Allah is witness between you and me; and this Quran has been revealed to me that with it I may warn you and whomsoever it reaches. Do you really bear witness that there are other gods with Allah? Say: I do not bear witness. Say: He is only one Allah, and surely I am clear of that which you set up (with Him).

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): What thing is of most weight in testimony? Say: Allah is Witness between me and you. And this Qur'an hath been inspired in me, that I may warn therewith you and whomsoever it may reach. Do ye in sooth bear witness that there are gods beside Allah? Say: I bear no such witness. Say: He is only One Allah. Lo! I am innocent of that which ye associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पूछिए कि सबसे बड़ा गवाह कौन है, कह दीजिए कि अल्लाह है जो मेरे और तुम्हारे दरमियान गवाह है और मुझ पर यह क़ुरआन उतारा गया ताकि मैं तुमको उसके ज़रिए से ख़बरदार करता रहूँ और उसको जिस तक यह पहुँचे, क्या तुम इसकी गवाही देते हो कि अल्लाह के साथ कुछ और माबूद भी हैं? कह दें कि मैं इसकी गवाही नहीं देता, नीज़ कह दें कि वह तो बस एक ही माबूद है और मैं बरी हूँ तुम्हारे शिर्क से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ سب سے بڑھ کر چیز گواہی دینے کے لیے کون ہے۔ آپ کہئیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ گواہ ہے اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس (قرآن) کے ذریعہ سے تم کو اور جس جس کو (یہ قرآن) پہنچے ان سب کو ڈراؤں۔ کیا تم سچ مچ) یہی گواہی دوگے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا آپ فرمادیجئیے کہ بس وہ تو ایک ہی معبود ہے اور بیشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیجیے کون سی چیز گواہی میں سب سے بڑی ہے ؟ فرما دیجیے اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے تاکہ میں تمہیں اس کے ساتھ ڈراؤں اور جس تک یہ پہنچے کیا واقعی تم گواہی دیتے ہو کہ بیشک اللہ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں ؟ فرما دیجیے میں یہ گواہی نہیں دیتا فرما دیجیے وہ تو صرف ایک ہی معبود ہے اور بیشک میں اس سے بری ہوں جو تم شریک ٹھہراتے ہو۔ “ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو کس کی گواہی بڑھ کر ہے ؟ کہو میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے ۔ یہ قرآن میری طرف بذریعہ وحی بھیجا گیا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے ‘ سب کو متنبہ کر دوں ۔ کیا تم لوگ واقعی یہ شہادت دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی شریک ہیں ؟ کہو میں تو اس کی شہادت ہر گز نہیں دے سکتا ۔ کہو خدا تو وہی ہے اور میں اس شرک سے قطعی بیزار ہوں جس میں تم مبتلا ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ گواہی کے لیے سب سے بڑھ کر کون سی چیز ہے ؟ آپ فرما دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے، اور میری طرف یہ قرآن وحی کے ذریعہ بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ تمہیں اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے اس سے ڈراؤں، کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے معبود ہیں ؟ آپ فرما دیجیے کہ میں تو ایسی گواہی نہیں دیتا، آپ فرما دیجیے کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور بلاشبہ میں اس سے بیزار ہوں جن کو تم شریک بناتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو پوچھ سب سے بڑا گواہ کون ہے کہہ دے اللہ گواہ ہے میرے اور تمہارے درمیان اور اترا ہے مجھ پر یہ قرآن تاکہ تم کو اس سے خبردار کروں اور جس کو یہ پہنچے کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ معبود اور بھی ہیں تو کہہ دے میں تو گواہی نہ دوں گا کہہ دے وہی ہے معبود ایک اور میں بیزار ہوں تمہارے شرک سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے کہ کون سی چیز گواہی دینے کے اعتبار سے سب سے بڑی ہے آپ ہی فرما دیجیے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور یہ قرآن میری طرف اس لئے بطور وحی کے بھیجا گیا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے تم کو اور جس جس کو یہ پہنچ سکے ان سب کو خبردار کردوں کیا تم لوگ واقعی اب بھی اس امر کی گواہی دو گے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں آپ کہہ دیجیے کہ میں تو کبھی ایسی شہادت دوں گا نہیں آپ کہہ دیجیے کہ وہ تو بس ایک ہی معبود ہے اور جن چیزوں کو تم شریک ٹھہراتے ہو میں ان سے قطعی بیزار ہوں۔