20. This does not mean that earthly life has nothing serious about it and that it has been brought into being merely as a sport and pastime. What this observation means is that, compared with the true and abiding life of the Hereafter, earthly life seems, as it were, a sport, a transient pastime with which to amuse oneself before turning to serious business.
Earthly life has been likened to a sport and pastime for another reason as well. Since Ultimate Reality is hidden in this world, the superficially minded ones who lack true perception encounter many a thing which causes them to fall a prey to misconceptions. As a result of these misconceptions such persons indulge in a variety of actions which are so blatantly opposed to reality that their life seems to consist merely of sport and pastime. One who assumes the position of a king in this world, for instance, is no different from the person who plays the part of a king on the stage of a theatre. His head is bedecked with a crown and he goes about commanding people as if he were a king, even though he has no royal authority. He may later, if the director of the theatre wishes, be either dismissed from his royal office, put into prison or even be sentenced to death Plays of this kind go on all over the world. Saints and man-made deities are deemend to respond to human supplications even though they do not have a shred of authority to do so. Again, some people try to unravel the Unseen even though to do so lies altogether beyond their reach. There are those who claim to provide sustenance to others despite the fact that they are themselves dependent on others for their own sustenance. There are still others who think that they have the power either to bestow honour and dignity on human beings or to degrade them, either to confer benefits or to harm them. Such people go about trumpeting their own glory but their own foreheads bear the stamp of their humble bondage to their Creator. By just one twist of fortune such people may fall of their pededstrals and be trampled under the feet of those upon whom they have been imposing their God-like authority.
All these people come to a sudeen end with death.As soon as man crosses the boundaries of this world and steps into the Next, the reality will be fully manifest, all the misconceptions that he has entertained will be peeled away, and he will be shown the true worth of his belief and actions.
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :20
اس کا یہ مطلب نہیں کہ دنیا کی زندگی میں کوئی سنجیدگی نہیں ہے اور یہ محض کھیل اور تماشے کے طور پر بنائی گئی ہے ۔ دراصل اس کا مطلب یہ ہے کہ آخرت کی حقیقی اور پائیدار زندگی کی مقابلہ میں یہ زندگی ایسی ہے جیسے کوئی شخص کچھ دیر کھیل اور تفریح میں دل بہلائے اور پھر اصل سنجیدہ کاروبار کی طرف واپس ہو جائے ۔ نیز اسے کھیل اور تماشے سے تشبیہ اس لیے بھی دی گئی ہے کہ یہاں حقیقت کے مخفی ہونے کی وجہ سے بے بصیرت اور ظاہر پرست انسانوں کے لیے غلط فہمیوں میں مبتلا ہونے کے بہت سے اسباب موجود ہیں اور ان غلط فہمیوں میں پھنس کر لوگ حقیقت نفس الامری کے خلاف ایسے ایسے عجیب طرز عمل اختیار کرتے ہیں جن کی بدولت ان کی زندگی محض ایک کھیل اور تماشا بن کر رہ جاتی ہے ۔ مثلاً جو شخص یہاں بادشاہ بن کر بیٹھتا ہے اس کی حیثیت حقیقت میں تھیئٹر کے اس مصنوعی بادشاہ سے مختلف نہیں ہوتی جو تاج پہن کر جلوہ افروز ہوتا ہے اور اس طرح حکم چلاتا ہے گویا کہ وہ واقعی بادشا ہے ۔ حالانکہ حقیقی بادشاہی کی اس کو ہوا تک نہیں لگی ہوتی ۔ ڈائرکٹر کے ایک اشارے پر وہ معزول ہوجاتا ہے ، قید کیا جاتا ہے اور اس کےقتل تک کا فیصلہ صادر ہو جاتا ہے ۔ ایسے ہی تماشے اس دنیا میں ہر طرف ہو رہے ہیں ۔ کہیں کسی ولی یا دیوی کے دربار سے حاجت روائیاں ہو رہی ہیں ، حالانکہ وہاں حاجت روائی کی طاقت کا نام و نشان تک موجود نہیں ۔ کہیں کوئی غیب دانی کے کمالات کا مظاہرہ کر رہا ہے ، حالانکہ غیب کے علم کا وہاں شائبہ تک نہیں ۔ کہیں کوئی لوگوں کا رزاق بنا ہوا ہے ، حالانکہ بیچارہ خود اپنے رزق کے لیے کسی اور کا محتاج ہے ۔ کہیں کوئی اپنے آپ کو عزت اور ذلت دینے والا ، نفع اور نقصان پہنچانے والا سمجھے بیٹھا ہے اور یوں اپنی کبریائی کے ڈنکے بجا رہا ہے گویا کہ وہی گردو پیش کی ساری مخلوق کا خدا ہے ، حالانکہ بندگی کی ذلت کا داغ اس کی پیشانی پر لگا ہوا ہے اور قسمت کا ایک ذرا سا جھٹکا اسے کبریائی کے مقام سے گرا کر انہی لوگوں کے قدموں میں پامال کرا سکتا ہے جن پر وہ کل تک خدائی کر رہا تھا ۔ یہ سب کھیل جو دینا کی چند روزہ زندگی میں کھیلے جارہے ہیں ، موت کی ساعت آتے ہی یکلخت ختم ہو جائیں گے اور اس سرحد سے پار ہوتے ہی انسان اس عالم میں پہنچ جائے گا جہاں سب کچھ عین مطابق حقیقت ہوگا اور جہاں دنیوی زندگی کی ساری غلط فہمیوں کے چھلکے اتار کر ہر انسان کو دکھا دیا جائے گا کہ وہ صداقت کا کتنا جوہر اپنے ساتھ لایا ہے جو میزان حق میں کسی وزن اور کسی قدر و قیمت کا حامل ہو سکتا ہو ۔