Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 38

سورة الأنعام

وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیۡرُ بِجَنَاحَیۡہِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمۡثَالُکُمۡ ؕ مَا فَرَّطۡنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمۡ یُحۡشَرُوۡنَ ﴿۳۸﴾

And there is no creature on [or within] the earth or bird that flies with its wings except [that they are] communities like you. We have not neglected in the Register a thing. Then unto their Lord they will be gathered.

اور جتنے قسم کے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے قسم کے پرند جانور ہیں کہ اپنے دونوں بازؤں سے اڑتے ہیں ان میں کوئی قسم ایسی نہیں جو کہ تمہاری طرح کے گروہ نہ ہوں ہم نے دفتر میں کوئی چیز نہیں چھوڑی پھر سب اپنے پروردگار کے پاس جمع کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ مَا
اور نہیں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جان دار
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
طٰٓئِرٍ
کوئی پرندہ
یَّطِیۡرُ
جو اڑتا ہو
بِجَنَاحَیۡہِ
ساتھ اپنے دو پروں کے
اِلَّاۤ
مگر
اُمَمٌ
گروہ ہیں
اَمۡثَالُکُمۡ
تمہاری ہی طرح
مَا
نہیں
فَرَّطۡنَا
کمی کی ہم نے
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کی
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّہِمۡ
طرف اپنے رب کے
یُحۡشَرُوۡنَ
وہ اکٹھے کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ مَا
اور نہیں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جانور
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
طٰٓئِرٍ
کوئی پرندہ
یَّطِیۡرُ
وہ اڑتا ہے
بِجَنَاحَیۡہِ
ساتھ اپنے دونوں پروں کے
اِلَّاۤ
مگر
اُمَمٌ
امتیں ہیں
اَمۡثَالُکُمۡ
تمہاری طرح
مَا
نہیں
فَرَّطۡنَا
چھوڑی ہم نے
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف
یُحۡشَرُوۡنَ
وہ اکٹھے کیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And there is no creature on [or within] the earth or bird that flies with its wings except [that they are] communities like you. We have not neglected in the Register a thing. Then unto their Lord they will be gathered.

اور جتنے قسم کے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے قسم کے پرند جانور ہیں کہ اپنے دونوں بازؤں سے اڑتے ہیں ان میں کوئی قسم ایسی نہیں جو کہ تمہاری طرح کے گروہ نہ ہوں ہم نے دفتر میں کوئی چیز نہیں چھوڑی پھر سب اپنے پروردگار کے پاس جمع کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زمین میں جتنے بھی چلنے والے جانور ہیں اور جتنے بھی اپنے بازوؤں سے اڑنے والے پرندے ہیں۔ وہ سب تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں۔ ہم نے ان کی بھی تقدیر لکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ پھر یہ سب اپنے پروردگار کے حضور اکٹھے کئے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکوئی جانور زمین میں اورنہ کوئی پرندہ کہ وہ اپنے دونوں پروں سے اُڑتاہے مگرتمہاری طرح کی اُمتیں ہیں، ہم نے اپنی کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی ،پھر یہ اپنے رب ہی کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no creature moving on the earth, nor a bird flying on its two wings, but they all are communities like you. We have not missed anything in the Book. Then, to their Lord they shall be gathered together.

اور نہیں ہے کوئی چلنے والا زمین میں اور نہ کوئی پرندہ کہ اڑتا ہے اپنے دو بازوؤں سے مگر ہر ایک امت ہے تمہاری طرح ہم نے نہیں چھوڑی لکھنے میں کوئی چیز پھر سب اپنے رب کے سامنے جمع ہوں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے زمین پر چلنے والا کوئی بھی جانور اور نہ کوئی پرندہ جو اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتا ہے مگر وہ بھی تمہاری ہی طرح کی امتیں ہیں ہم نے تو اپنی کتاب میں کسی شے کی کوئی کمی نہیں رکھی ہے پھر یہ اپنے رب کی طرف لوٹائے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no animal that crawls on the earth, no bird that flies with its two wings, but are communities like you. We have neglected nothing in the Book (of decree). Then to their Lord will they all be mustered.

زمین میں چلنے والے کسی جانور اور ہوا میں پروں سے اڑنے والے کسی پرندے کو دیکھ لو ، یہ سب تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں ، ہم نے ان کی تقدیر کے نوشتے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ، پھر یہ سب اپنے رب کی طرف سمیٹے جاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین میں جتنے جانور چلتے ہیں ، اور جتنے پرندے اپنے پروں سے اڑتے ہیں ، وہ سب مخلوقات کی تم جیسی ہی اصناف ہیں ۔ ہم نے کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ پھر ان سب کو جمع کر کے ان کے پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو جاندار زمین میں چلتا ہے اور جو پرندہ اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتا ہے (ان میں سے) ہر ایک کی جماعت ہے تمہاری طرح 7 ہم نے کوئی چیز نہیں چھوڑی جو کتاب (لوح محفوظ) میں نہ لکھی ہو پھر 8 (قیامت کے دن یہ سب) اپنے مالک کے سامنے اکٹھا ہوں گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین پر چلنے والے تمام جانور اور دو پروں کے ساتھ اڑنے والے تمام پرندے سب تمہاری ہی طرح کی جماعتیں ہیں ہم نے کتاب (لوح محفوظ) میں کوئی چیز چھوڑی نہیں پھر سب اپنے پروردگار کے پاس اکٹھے کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زمین پر چلنے والا جانور ہو یا دونوں بازوئوں سے ہوا میں اڑنے والا پرندہ ‘ سب تم انسانوں ہی کی طرح اللہ کی مخلوق ہیں۔ ہم نے کوئی بات لکھنے میں نہیں چھوڑی پھر یہ سب اپنے رب کی طرف سمے ٹی جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین میں جو چلنے پھرنے والا (حیوان) یا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کی بھی تم لوگوں کی طرح جماعتیں ہیں۔ ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کسی چیز (کے لکھنے) میں کوتاہی نہیں کی پھر سب اپنے پروردگار کی طرف جمع کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there is not an animal on the earth nor a fowl that flieth with its two wings but are communities like unto you. And We have not been remiss in respect of aught in the Book: then unto their Lord they shall be gathered.

اور جو بھی جانور زمین پر چلنے والا ہے اور جو بھی پرند اپنے دونوں بازوؤں سے اڑنے والا ہے وہ سب تمہارے ہی طرح کے گروہ ہیں ہم نے اپنے رجسٹر میں کوئی چیز نہیں چھوڑ رکھی ہے پھر یہ (سب) اپنے پروردگار کے پاس جمع کئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کوئی جانور نہیں جو زمین پر چلتا ہو اور کوئی پرندہ نہیں جو ( فضا میں ) اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتا ہو ، مگر یہ سب تمہاری ہی طرح امتیں ہیں اور ہم نے اپنی کتاب میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ پھر یہ سب اپنے پروردگار کے حضور اکٹھے کیے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین پر چلنے والے ( تمام ) جانور اور اپنے دونوں بازوں پراڑنے والے ( تمام ) پرندے تمہاری طرح کی ( ہی ) جماعتیں ہیں ہم نے کوئی چیز کتاب میں ( لکھنے سے ) نہیں چھوڑی پھر سب اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

زمین میں چلنے والے کسی جانور اور ہوا میں اڑنے والے کسی پرندے کو دیکھ لو، یہ سب تمہاری ہی طرح کی امت ہیں، ہم نے ان کی تقدیر کے بارے میں لکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پھر یہ سب اپنے رب کی طرف جمع ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہیں ہے کوئی جانور جو چلتا ہو اس زمین میں، اور نہ کوئی پرندہ جو اڑتا ہو اپنے پروں کے ساتھ (ان فضاؤں میں) مگر یہ سب مختلف جماعتیں ہیں تم ہی جیسی ہم نے کوئی کسر نہیں چھوری نوشتہء تقدیر میں، پھر ان سب کو بہر حال اپنے رب ہی کے حضور آنا ہے اکٹھا ہو کر،

Translated by

Noor ul Amin

زمین میں جتنے بھی چلنے والے جانورہیں اور جتنے بھی بازئوں سے اڑانے والے پر ندے ہیں وہ سب تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں ہم نے ان کی تقدیرلکھنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی یہ سب اپنے رب کے حضوراکھٹے کئے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نہیں کوئی زمین میں چلنے والا اور نہ کوئی پرند کہ اپنے پروں پر اڑتا ہے مگر تم جیسی امتیں ( ف۸۷ ) ہم نے اس کتاب میں کچھ اٹھا نہ رکھا ( ف۸۸ ) پھر اپنے رب کی طرف اٹھائے جائیں گے ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے انسانو! ) کوئی بھی چلنے پھرنے والا ( جانور ) اور پرندہ جو اپنے دو بازوؤں سے اڑتا ہو ( ایسا ) نہیں ہے مگر یہ کہ ( بہت سی صفات میں ) وہ سب تمہارے ہی مماثل طبقات ہیں ، ٭ ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی ( جسے صراحۃً یا اشارۃً بیان نہ کردیا ہو ) پھر سب ( لوگ ) اپنے رب کے پاس جمع کئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کوئی زمین میں چلنے والا جانور اور اپنے دونوں پروں سے اڑنے والا پرندہ نہیں ہے مگر تمہاری ہی طرح مختلف اقسام اور گروہ ہیں ہم نے کتاب میں کوئی کمی و کوتاہی نہیں کی ہے پھر وہ سب کے سب اپنے رب کے پاس محشور ( جمع ) کئے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is not an animal (that lives) on the earth, nor a being that flies on its wings, but (forms part of) communities like you. Nothing have we omitted from the Book, and they (all) shall be gathered to their Lord in the end.

Translated by

Muhammad Sarwar

All the beasts on land and flying birds have different communities, just as you (people) do. Nothing is left without a mention in the Book. They will all be brought into the presence of their Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is not a moving creature on earth, nor a bird that flies with its two wings, but are Umam like you. We have neglected nothing in the Book, then unto their Lord they (all) shall be gathered.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is no animal that walks upon the earth nor a bird that flies with its two wings but (they are) genera like yourselves; We have not neglected anything in the Book, then to their Lord shall they be gathered.

Translated by

William Pickthall

There is not an animal in the earth, nor a flying creature flying on two wings, but they are peoples like unto you. We have neglected nothing in the Book (of Our decrees). Then unto their Lord they will be gathered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो जानवर ज़मीन पर चलता है और जो भी परिंदा अपने दोनों परों से उड़ता है वे सब तुम्हारी ही तरह की उम्मतें हैं, हमने लिखने में कोई चीज़ नहीं छोड़ी है फिर सब अपने रब के पास इकट्ठे किए जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جتنے قسم کے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے قسم کے پرند جانور ہیں کہ اپنے دونوں بازؤں سے اڑتے ہیں ان میں کوئی قسم ایسی نہیں جو کہ تمہاری ہی طرح کے گروہ نہ ہوں (6) ہم نے دفتر (لوح محفوظ) میں کوئی چیز نہیں چھوڑی (سب کو لکھ لیا ہے) پھر سب اپنے پروردگار کے پاس جمع کیے جاوینگے۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور زمین میں کوئی چلنے والا جاندار نہیں اور نہ کوئی پرندہ ہے جو اپنے دو پروں سے اڑتا ہے مگر تمہاری طرح امتیں ہیں ہم نے کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی، پھر وہ اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین میں چلنے والے کسی جانور اور ہوا میں پروں سے اڑنے والے کسی پرندے کو دیکھ لو ‘ یہ سب تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں ‘ ہم نے ان کی تقدیر کے نوشتے میں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘ پھر یہ سب اپنے رب کی طرف سمیٹے جاتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو بھی کوئی جانور زمین میں چلنے والا ہے اور جو بھی کوئی پرندہ ہے جو اپنے بازوؤں سے اڑتا ہے یہ سب تمہاری ہی طرح کی امتیں ہیں۔ ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی۔ پھر سب اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں ہے کوئی چلنے والاف زمین میں اور نہ کوئی پرندہ کہ اڑتا ہے اپنے بازوؤں سے مگر ہر ایک امت ہے تمہاری طرح ہم نے نہیں چھوڑی لکھنے میں کوئی چیز پھر سب اپنے رب کے سامنے جمع ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جتنے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے پرندے اپنے دونوں بازوئوں سے اڑانیوالے ہیں یہ سب کے سب بھی تمہاری طرح مخلوق کی مختلف جماعتیں ہیں ہم نے کسی چیز کے لکھ رکھتے ہیں فروگذاشت نہیں کی پھر یہ سب کے سب اپنے رب کی طرف جمع کئے جائیں گے