27. If they are concerned with miraculous signs in order to determine whether or not the message of the Prophet (peace be on him) is indeed true, then, let them look around with open and attentive eyes. If they actually do so they will find the world full of such signs. Let them take any species of animal or bird they like. They can reflect upon the superbness of its organic structure. They will notice how its instinctive urges are in complete conformity with its natural requirements. They will also observe how wonderfully adequate are the arrangements for providing it with nourishment; how marvellously well-determined are the limits within which -it lives; how tremendously efficient is the system under which each living creature is protected, provided for, looked after and directed towards self-fulfilment; how strictly each one is fitted into the framework of the discipline devised for it, and how very smooth is the operation of the whole system of birth, procreation and death. Were one to reflect on this alone from among the innumerable signs of God, one would perceive fully how true the teaching of the Prophet (peace he on him) is concerning the unity and other attributes of God and how necessary it is to live a righteous life in conformity with the concept of God propounded by him. But their eyes were neither open to perceive the Truth nor their ears open to heed admonition. Instead, they remained ignorant, preferring to be entertained by the performance of wondrous feats.
28. God's act of misguiding a man consists in not enabling one who cherishes his ignorance to observe the signs of God. The fact is that if a biased person - one who has no real love of the Truth - were to observe the signs of God, he might still fail to perceive it. Indeed, all those things which cause misconception and confusion would probably continue to alienate him from it. God's act of true guidance consists in enabling a seeker after the Truth to benefit from the sources of true knowledge, so that he constantly discovers sign after sign, leading him ultimately to the Truth.
A myriad of cases are encountered daily to illustrate this. We notice that a great many people pass inattentively over the countless signs of God that are scattered all over the world, and ignore even those signs which are manifest in human beings as well as in animals. It is little wonder, then, that they derive no lesson from all these signs. There are many who study zoology, botany, biology, geology, astronomy, physiology, anatomy and other branches of natural science. Others study history, archaeology and sociology. During the course of such studies they come across many signs of God which, if they cared to look at them in the correct perspective, might fill their hearts with faith. But since they commence their study with a bias, and are actuated only by the desire to acquire earthly advantages, they fail to discover the signs which could lead them to the Truth. On the contrary, each of those very signs of God contributes to pushing them towards atheism, materialism and naturalism. At the same time, the world is not empty of those truly wise ones who view the universe with open eyes. For them even the most ordinary phenomenon of the universe directs them to God.
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :27
مطلب یہ ہے کہ اگر تمہیں محض تماش بینی کا شوق نہیں ہے بلکہ فی الواقع یہ معلوم کرنے کے لیے نشانی دیکھنا چاہتے ہو کہ یہ نبی جس چیز کی طرف بلا رہا ہے وہ امر حق ہے یا نہیں ، تو آنکھیں کھول کر دیکھو ، تمہارے گرد و پیش ہر طرف نشانیاں ہی نشانیاں پھیلی ہوئی ہیں ۔ زمین کے جانوروں اور ہوا کے پرندوں کی کسی ایک نوع کو لے کر اس کی زندگی پر غور کرو ۔ کس طرح اس کی ساخت ٹھیک ٹھیک اس کے مناسب حال بنائی گئی ہے ۔ کس طرح اس کی جبلت میں اس کی فطری ضرورتوں کے عین مطابق قوتیں و دیعت کی گئی ہیں ۔ کس طرح اس کی رزق رسانی کا انتطام ہو رہا ہے ۔ کس طرح اس کی ایک تقدیر مقرر ہے جس کے حدود سے وہ نہ آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے ۔ کس طرح ان میں سے ایک ایک جانور اور ایک ایک چھوٹے سے چھوٹے کیڑے کی اسی مقام پر جہاں وہ ہے ، خبر گیری ، نگرانی ، حفاظت اور رہمنائی کی جارہی ہے ۔ کس طرح اس سے ایک مقرر اسکیم کے مطابق کام لیا جارہا ہے ۔ کس طرح اسے ایک ضابطہ کا پابند بنا کر رکھا گیا ہے اور کس طرح اس کی پیدائش ، تناسل ، اور موت کا سلسلہ پوری باقاعدگی کے ساتھ چل رہا ہے ۔ اگر خدا کی بے شمار نشانیوں میں سے صرف اسی ایک نشانی پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے کہ خدا کی توحید اور اس کی صفات کا جو تصور یہ پیغمبر تمہارے سامنے پیش کر رہا ہے اور اس تصور کے مطابق دنیا میں زندگی بسر کرنے کے لیے جس رویہ کی طرف تمہیں دعوت دے رہا ہے وہ عین حق ہے ۔ لیکن تم لوگ نہ خود اپنی آنکھیں کھول کر دیکھتے ہو نہ کسی سمجھانے والے کی بات سنتے ہو ۔ جہالت کی تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہو اور چاہتے ہو کہ عجائب قدرت کے کرشمے دکھا کر تمہارا دل بہلایا جائے ۔
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :28
خدا کا بھٹکانا یہ ہے کہ ایک جہالت پسند انسان کو آیات الہٰی کے مطالعہ کی توفیق نہ بخشی جائے ، اور ایک متعصب غیر حقیقت پسند طالب علم اگر آیات الہٰی کا مشاہدہ کرے بھی تو حقیقت رسی کے نشانات اس کی آنکھ سے اوجھل رہیں اور غلط فہمیوں میں الجھانے والی چیزیں اسے حق سے دور اور دور تر کھینچتی چلی جائیں ۔ بخلاف اس کے اللہ کی ہدایت یہ ہے کہ ایک طالب حق کو علم کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشی جائے اور اللہ کی آیات میں اسے حقیقت تک پہنچنے کے نشانات ملتے چلے جائیں ۔ ان تینوں کیفیات کی بکثرت مثالیں آئے دن ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں ۔ بکثرت انسان ایسے ہیں جن کے سامنے آفاق اور اَنفُس میں اللہ کی بے شمار نشانیاں پھیلی ہوئی ہیں مگر وہ جانوروں کی طرح انہیں دیکھتے ہیں اور کوئی سبق حاصل نہیں کرتے ۔ اور بہت سے انسان ہیں جو حیوانیات ( Zoology ) ، نباتیات ( Botany ) ، حیاتیات ( Biology ) ، ارضیات ( Geology ) ، فلکیات ( Astronomy ) ، عضویات ( Physiology ) ، علم التشریح ( Anatomy ) اور سائنس کی دوسری شاخوں کا مطالعہ کرتے ہیں ، تاریخ ، آثار قدیمہ اور علوم اجتماع ( Social Science ) کی تحقیق کرتے ہیں اور ایسی ایسی نشانیاں ان کے مشاہدے میں آتی ہیں جو قلب کو ایمان سے لبریز کر دیں ۔ مگر چونکہ وہ مطالعہ کا آغاز ہی تعصب کے ساتھ کرتے ہیں اور ان کے پیش نظر دنیا اور اس کے فوائد و منافع کے سوا کچھ نہیں ہوتا اس لیے اس مشاہدے کے دوران میں ان کو صداقت تک پہنچانے والی کوئی نشانی نہیں ملتی ، بلکہ جو نشانی بھی سامنے آتی ہے وہ انہیں الٹی دہریت ، الحاد ، مادہ پرستی اور نیچریت ہی کی طرف کھینچ لے جاتی ہے ۔ ان کے مقابلہ میں ایسے لوگ بھی ناپید نہیں ہیں جو آنکھیں کھول کر اس کارگاہ عالم کو دیکھتے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ :
برگِ درختانِ سبز در نَظَرِ ہوشیار
ہر ورقے دفریست معرفتِ کردگار