Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 40

سورة الأنعام

قُلۡ اَرَءَیۡتَکُمۡ اِنۡ اَتٰىکُمۡ عَذَابُ اللّٰہِ اَوۡ اَتَتۡکُمُ السَّاعَۃُ اَغَیۡرَ اللّٰہِ تَدۡعُوۡنَ ۚ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۰﴾

Say, "Have you considered: if there came to you the punishment of Allah or there came to you the Hour - is it other than Allah you would invoke, if you should be truthful?"

آپ کہئے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آپڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ۔ اگر تم سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتَکُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
اَتٰىکُمۡ
آجائےتمہارے پاس
عَذَابُ
عذاب
اللّٰہِ
اللہ کا
اَوۡ
یا
اَتَتۡکُمُ
آجائے تمہارے پاس
السَّاعَۃُ
(قیامت کی) گھڑی
اَغَیۡرَ
کیا غیر
اللّٰہِ
اللہ کو
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارو گے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَرَءَیۡتَکُمۡ
کیا خیال ہے تمہارا
اِنۡ
اگر
اَتٰىکُمۡ
آ جاتا ہے تم پر
عَذَابُ
عذاب
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اَوۡ
یا
اَتَتۡکُمُ
آ جاتی ہے تم پر
السَّاعَۃُ
قیامت
اَغَیۡرَ
کیا سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارو گے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if there came to you the punishment of Allah or there came to you the Hour - is it other than Allah you would invoke, if you should be truthful?"

آپ کہئے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آپڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ۔ اگر تم سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : بھلا دیکھو تو ! اگر تمہیں اللہ کا عذاب آجائے یا قیامت کی گھڑی آپہنچے تو اس وقت تم اللہ کے سوا کسی دوسرے کو پکارو گے ؟ بولو اگر تم سچے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں تمہاراکیاخیال ہے اگرتم پراﷲ تعالیٰ کا عذاب آجائے یاتم پر قیامت آ جائے، تو کیاتم اﷲ تعالیٰ کے سوا کسی غیرکوپکاروگے اگرتم سچے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me if the punishment of Allah comes to you or the Hour befalls you, would you call someone other than Allah, if you are truthful?|"

تو کہہ دیکھو تو اگر آوے تم پر عذاب اللہ کا یا آوے تم پر قیامت کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے بتاؤ اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے ذرا غور کرو اگر تم پر (کسی وقت ) اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت آجائے تو (اس وقت) کیا تم سوائے اللہ کے کسی اور کو پکارو گے ؟ اگر تم سچے ہو (تو ذرا جواب دو ) !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'What do you think if some chastisement of Allah or the Hour suddenly overtakes you: do you cry to any other than Allah? Answer, if you speak the truth.

ان سے کہو ، ذرا غور کر کے بتاؤ ، اگر کبھی تم پر اللہ کی طرف سے کوئی بڑی مصیبت آجاتی ہے یا آخری گھڑی آپہنچتی ہے تو کیا اس وقت تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارتے ہو ؟ بولو اگر تم سچّے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان کافروں ) سے کہو : اگر تم سچے ہو تو ذرا یہ بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے ، یا تم پر قیامت ٹوٹ پڑے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ (بھلا) بتلاؤ تو سہی اگر تم پر خدا کا عذاب آجاوے یا تم پر قیام آن کھڑی ہو تو کیا (اس وقت بھی) اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر تم اپنے دعوے میں) سچے ہو 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمائیے کہ بھلا دیکھو اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا تم اللہ کے سوا کسی کو پکارو گے اگر تم سچے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ذرا پوچھ کر دیکھئے کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب ٹوٹ پڑے یا اچانک قیامت ہی آجائے کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ؟ اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو (کافرو) بھلا دیکھو تو اگر تم پر خدا کا عذاب آجائےیا قیامت آموجود ہو تو کیا تم (ایسی حالت میں) خدا کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ اگر سچے ہو (تو بتاؤ)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: look ye now, were Allah's torment to come upon you, or the Hour come upon you, would ye then cry unto other than Allah, if ye are truthful?

آپ کہیے کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آپڑے یا (قیامت کی) گھڑی آپڑے تو کیا اللہ کے سوا اور کو پکاروگے (بتاؤ) اگر سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: بتاؤ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا قیامت آدھمکے تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر تم ( اپنے دعوے میں ) سچے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے ذرا بتلائو تو اگر تم پر اﷲ ( تعالیٰ ) کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت قائم ہو جائے تو ( اس وقت ) اﷲ ( تعالیٰ ) کے غیر کو پکارو گے؟ ( بتائو ) اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے کہو، ذرا غور کر کے بتائو، جب تم پر اللہ کی طرف سے کوئی مصیبت آجاتی ہے یا آخری گھڑی آجاتی ہے تو کیا اس وقت تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارتے ہو ؟ بولو اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر آجائے تم لوگوں پر اللہ کا عذاب، یا آپہنچے تم کو (قیامت کی) وہ گھڑی، تو کیا اس وقت تم لوگ اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر تم سچے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے ، بھلادیکھوتو!اگرتمہیں اللہ کاعذاب آجائے یاقیامت کی گھڑی آ پہنچے تو اللہ کے سواکسی دوسرے کو پکاروگے ؟بولواگرتم سچے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے یا قیامت قائم ہو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ( ف۹۳ ) اگر سچے ہو ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان کافروں سے ) فرمائیے: ذرا یہ تو بتاؤ اگر تم پر اﷲ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت آپہنچے تو کیا ( اس وقت عذاب سے بچنے کے لیے ) اﷲ کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ ( بتاؤ ) اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) کہو کہ تم غور کرکے بتاؤ کہ اگر تمہارے پاس اللہ کا عذاب آجائے یا ( اچانک ) قیامت آجائے تو اللہ کے سوا کسی اور کو پکاروگے؟ بتاؤ اگر سچے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Think ye to yourselves, if there come upon you the wrath of Allah, or the Hour (that ye dread), would ye then call upon other than Allah?- (reply) if ye are truthful!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to them, "Should God afflict you with torment, or should the Day of Judgment arrive, if what you claim is true, could you then seek help from any one other than God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me if Allah's torment comes upon you, or the Hour comes upon you, would you then call upon any one other than Allah (Reply) if you are truthful!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me if the chastisement of Allah should overtake you or the hour should come upon you, will you call (on others) besides Allah, if you are truthful?

Translated by

William Pickthall

Say: Can ye see yourselves, if the punishment of Allah come upon you or the Hour come upon you, (calling upon other than Allah)? Do ye then call (for help) to any other than Allah? (Answer that) if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कहिए कि यह बताओ कि अगर तुम पर अल्लाह का अज़ाब आ जाए या क़यामत आ जाए तो क्या तुम अल्लाह के सिवा किसी और को पुकारोगे? ज़रा बताओ अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر خدا کا کوئی عذاب آپڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے کیا خدا کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر تم سچے ہو۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیجیے کیا تم نے دیکھا اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت آجائے کیا اللہ کے سوا کسی کو پکارو گے اگر تم سچے ہو۔ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ‘ ذرا غور کرکے بتا ‘ اگر تم پر اللہ کی طرف سے کوئی بڑی مصیبت آجاتی یا آخری گھڑی آپہنچتی ہے تو کیا اس وقت تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارتے ہو ؟ بولو اگر تم سچے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرمائیے کہ تم بتاؤ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تمہارے پاس قیامت آجائے کیا اللہ کے سوا کسی کو پکارو گے اگر تم سچے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دیکھو تو اگر آوے تم پر عذاب اللہ کا یا آوے تم پر قیامت کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے بتاؤ اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرمائیے بھلا یہ تو بتائو کہ اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا کوئی عذاب آجائے یا تم پر وہ آخری گھڑی آجائے تو کیا تم خدا کے سوا کسی اور پکارو گے ! اگر تم سچے ہو