Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 50

سورة الأنعام

قُلۡ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ عِنۡدِیۡ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَیۡبَ وَ لَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ اِنِّیۡ مَلَکٌ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ ؕ قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الۡاَعۡمٰی وَ الۡبَصِیۡرُ ؕ اَفَلَا تَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿٪۵۰﴾  11

Say, [O Muhammad], "I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel. I only follow what is revealed to me." Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Then will you not give thought?"

آپ کہہ دیجئے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس ہے وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں آپ کہئے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہو سکتا ہے سو کیا تم غور نہیں کرتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاۤ اَقُوۡلُ
میں نہیں کہتا
لَکُمۡ
تم سے
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
خَزَآئِنُ
خزانے ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلَاۤ
اور نہیں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
الۡغَیۡبَ
غیب کو
وَ لَاۤ
اور نہیں
اَقُوۡلُ
میں کہتا
لَکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡ
بےشک میں
مَلَکٌ
فرشتہ ہوں
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا
اِلَّا
مگر
مَا
جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
طرف میرے
قُلۡ
کہہ دیجیے
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِی
برابر ہوسکتا ہے
الۡاَعۡمٰی
اندھا
وَالۡبَصِیۡرُ
اور دیکھنے والا
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَتَفَکَّرُوۡنَ
تم غوروفکر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤ
نہیں
اَقُوۡلُ
میں کہتا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
خَزَآئِنُ
خزانے ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلَاۤ
اور نہیں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
الۡغَیۡبَ
غیب کو
وَ لَاۤ
اور نہ
اَقُوۡلُ
میں کہتا ہوں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مَلَکٌ
فرشتہ ہوں
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا
اِلَّا
مگر
مَا
جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
طرف میری
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِی
برابر ہوتے ہیں
الۡاَعۡمٰی
اندھا
وَالۡبَصِیۡرُ
اور آنکھوں والا
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَتَفَکَّرُوۡنَ
تم غؤروفکر کرتے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel. I only follow what is revealed to me." Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Then will you not give thought?"

آپ کہہ دیجئے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس ہے وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں آپ کہئے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہو سکتا ہے سو کیا تم غور نہیں کرتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان سے کہئے کہ : میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ ہی میں غیب کی باتیں جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ آپ ان سے پوچھئے : کیا نابینا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں ؟ پھر تم لوگ کیوں نہیں سوچتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں میں تم سے یہ نہیں کہتاکہ میرے پاس اﷲ تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب کو جانتا ہوں اورنہ میں تم سے یہ کہتاہوں کہ میں یقیناکوئی فرشتہ ہوں،نہیں میں پیروی کرتامگرجومیری طرف وحی کی جاتی ہے،آپ کہہ دیں کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہوتے ہیں؟توکیاتم غوروفکر نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I do not say to you that with me are the treasures of Allah, nor do I have the knowledge of the Unseen, nor do I say to you that I am an angel. I follow but that which is revealed to me.|" Say, |"Is it that a blind person and a sighted one are equal? Do you, then, not reflect?|"

تو کہہ میں نہیں کہتا تم سے کہ میرے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں جانوں غیب کی بات اور نہ میں کہوں تم سے کہ میں فرشتہ ہوں میں اسی پر چلتا ہوں جو میرے پاس اللہ کا حکم آتا ہے تو کہہ دے کب برابر ہوسکتا ہے اندھا اور دیکھنے والا سو کیا تم غور نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ) کہہ دیجیے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے اختیار میں ہیں اللہ کے خزانے اور نہ (میں نے دعویٰ کیا ہے کہ) مجھے غیب کا علم حاصل ہے اور نہ میں نے (کبھی) یہ کہا ہے کہ میں فرشتہ ہوں میں تو بس اتباع کر رہا ہوں اس شے کیا جو میری طرف وحی کی جاتی ہے کہیے تو کیا اب برابر ہوجائیں گے اندھے اور دیکھنے والے ؟ تو کیا تم غور و فکر سے کام نہیں لیتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) Say: 'I do not say to you I have the treasures of Allah. Nor do I have knowledge of what is beyond the reach of human perception. Nor do I say to you: I am an angel. I only follow what is revealed to me.' Then ask them: 'Are the blind and the seeing alike?' Do you not then reflect?

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو ، “میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ۔ نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہو جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ 31 پھر ان سے پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ 32 کیا تم غور نہیں کرتے ؟ ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ) ان سے کہو : میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کا ( پورا ) علم رکھتا ہوں ، اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ١٧ ) میں تو صرف اس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ کہو کہ : کیا ایک اندھا اور دوسر ا بینائی رکھنے والا دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ پھر کیا تم غور نہیں کرتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں 1 اور (یہ بھی) کہہ دے میں غیب نہیں جانتا 2 اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں 3 میں تو اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو حکم ہوتا ہے (اللہ کی طرف سے) 4 (اے پیغمبر) کہہ دے کیا اندھا اور آنکھ والا برابر ہوسکتے ہیں 5 کیا تم غور نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں (تمام) غیبوں کو جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف جو میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں۔ فرمائیے کہ اندھا اور دیکھنے والا کہیں برابر ہوسکتا ہے ؟ کیا تم غور نہیں کرتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں یا عالم الغیب ہوں اور میں تم لوگوں سے یہ بھی نہیں کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف ان احکام کی پابندی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ کیا اندھا اور آنکھیں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ کیا تم سوچ سمجھ سے کام نہیں لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس الله تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کی طرف سے) آتا ہے۔ کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہیں؟ تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I say not unto you, that with me are the treasures of Allah, nor I know the Unseen, nor say unto you that I am an angel; I but follow that which hath been revealed unto me. Say thou: are the blind and the seeing equal? Will ye not then consider?

آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے یہ تو نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو بس اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس آتی ہے آپ کہیے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہوسکتے ہیں ؟ تو کیا تم غور نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں تمہارے سامنے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا اور نہ تمہارے سامنے یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں ، جو مجھ پر آتی ہے ۔ کہہ دو: کیا اندھے اور بینا ، دونوں یکساں ہوجائیں گے ، کیا تم غور نہیں کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کے خزانے ہیں اور نہ غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو اس کی اتباع کرتا ہوں جو میری طرف وحی ہوتا ہے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہو سکتا ہے؟ پس کیا تم غور نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان کو) بتا دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے جمع کئے ہوئے خزانے موجود ہیں اور نہ میں غیب کا علم نہیں رکھتا اور نہ ہی میں اپنے آپ کو فرشتہ کہتا ہوں۔ میں تو صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی گئی ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) پوچھو کہ کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا تم غوروفکر سے کام نہیں لیتے ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں، اور نہ ہی میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں، میں تو صرف پیروی کرتا ہوں اس وحی کی جو میری طرف بھیجی جاتی ہے، (ان سے) کہو کیا برابر ہوسکتے ہیں اندھا اور آنکھوں والا ؟ تو کیا تم لوگ (اتنا بھی) نہیں سوچتے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، نہ ہی غیب کی باتیں جانتاہوں اور نہ تم سے کہتاہوں کہ میں فرشتہ ہوں بلکہ میں پیروی کرتا ہوں اس کی جو میری طرف وحی کی جاتی ہے آپ ان سے پوچھئے کیا نابینا اور بینابرابرہوسکتے ہیں ؟پھرتم لوگ کیوں نہیں سوچتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو میں تم سے نہیں کہتا میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہوں کہ میں آپ غیب جان لیتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ف۱۱۳ ) میں تو اسی کا تابع ہوں جو مجھے وحی آتی ہے ( ف۱۱٤ ) تم فرماؤ کیا برابر ہو جائیں گے اندھے اور انکھیارے ( ف۱۱۵ ) تو کیا تم غور نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان کافروں سے ) فرما دیجئے کہ میں تم سے ( یہ ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ کے خزانے ہیں اور نہ میں اَز خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے ( یہ ) کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ، میں تو صرف اسی ( حکم ) کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتاہے ۔ فرما دیجئے: کیا اندھا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں؟ سو کیا تم غور نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول کہہ دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھے کی جاتی ہے آپ کہیے! کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہے؟ تم غور و فکر کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I tell you not that with me are the treasures of Allah, nor do I know what is hidden, nor do I tell you I am an angel. I but follow what is revealed to me." Say: "can the blind be held equal to the seeing?" Will ye then consider not?

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "I do not claim to have all the treasures of God in my hands, nor to know the unseen, nor do I claim to be an angel. I follow only what is revealed to me (from God)." Say to them, "Are the blind and the seeing equal?" Why then do you not think?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I don't tell you that with me are the treasures of Allah, nor (that) I know the Unseen; nor do I tell you that I am an angel. I but follow what is revealed to me." Say: "Are the blind and the one who sees equal Will you not then consider"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I do not say to you, I have with me the treasures of Allah, nor do I know the unseen, nor do I say to you that I am an angel; I do not follow aught save that which is revealed to me. Say: Are the blind and the seeing one alike? Do you not then reflect?

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, to the disbelievers): I say not unto you (that) I possess the treasures of Allah, nor that I have knowledge of the Unseen; and I say not unto you: Lo! I am an angel. I follow only that which is inspired in me. Say: Are the blind man and the seer equal? Will ye not then take thought?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दें कि मैं तुम से यह नहीं कहता कि मेरे पास अल्लाह के ख़ज़ाने हैं और न मैं ग़ैब को जानता हूँ और न मैं तुमसे यह कहता हूँ कि मैं फ़रिश्ता हूँ, मैं तो बस उस वह्य की पैरवी करता हूँ जो मेरे पास आती है, आप कहिए कि क्या अंधा और आँखों वाला दोनों बराबर हो सकते हैं, क्या तुम ग़ौर नहीं करते?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس (2) خدا کے خزانے ہیں اور نہ میں تمام غیبوں کو جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرلیتا ہوں۔ آپ کہئیے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہوسکتا ہے سو کیا تم غور نہیں کرتے۔ (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہہ دیجیے میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف اس کے پیچھے چلتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے فرمادیں کیا اندھا اور دیکھنے والابرابر ہوتے ہیں ؟ تو کیا تم غور نہیں کرتے۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ‘ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ۔ نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ‘ اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ پھر ان سے پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا تم غور نہیں کرتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے ! کہ میں یہ نہیں کہتا کہ میں غیب کو جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو اسی کا ابتاع کرتا ہوں جس کی میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ آپ فرما دیجیے کیا برابر ہوسکتا ہے اندھا اور دیکھنے والا کیا تم غور نہیں کرتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں نہیں کہتا تم سے کہ میرے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں جانوں غیب کی بات اور نہ میں کہوں تم سے کہ میں فرشتہ ہوں میں تو اسی پر چلتا ہوں جو میرے پاس اللہ کا حکم آتا ہے تو کہہ دے کب برابر ہوسکتا ہے اندھا اور دیکھنے والا سو کیا تم غور نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزنے ہیں اور نہ میں اس امر کا مدعی ہوں کہ میں تمام غیب کی باتوں کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف بھیجی جاتی ہے آپ کہہ دیجیے کہیں اندھا اور دیکھنے والا دونوں برابر ہوسکتے ہیں کیا تم اتنا بھی نہیں سوچتے۔