Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 51

سورة الأنعام

وَ اَنۡذِرۡ بِہِ الَّذِیۡنَ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یُّحۡشَرُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمۡ لَیۡسَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیۡعٌ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۵۱﴾

And warn by the Qur'an those who fear that they will be gathered before their Lord - for them besides Him will be no protector and no intercessor - that they might become righteous.

اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع ہوگا اس امید پر کہ وہ ڈر جائیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُواْ إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلاَ شَفِيعٌ ... And warn therewith those who fear that they will be gathered before their Lord, when there will be neither a protector nor an intercessor for them besides Him, means, warn with this Qur'an, O Muhammad, الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ Those who live in awe for fear of their Lord, (23:57) who, يَخْشَوْنَ رَبَّهُموَيَخَافُونَ سُوءَ الحِسَابِ Fear their Lord, and dread the terrible reckoning. (13:21) وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُواْ إِلَى رَبِّهِمْ (those who fear that they will be gathered before their Lord), on the Day of Resurrection, لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلاَ شَفِيعٌ (when there will be neither a protector nor an intercessor for them besides Him), for on that Day, they will have no relative or intercessor who can prevent His torment if He decides to punish them with it, لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (so that they may have Taqwa). Therefore, warn of the Day when there will be no judge except Allah, ... لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ so that they may have Taqwa. and thus work good deeds in this life, so that their good deeds may save them on the Day of Resurrection from Allah's torment, and so that He will grant them multiple rewards. Prohibiting the Messenger from Turning the Weak Away and the Order to Honor Them Allah said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

51۔ 1 یعنی انذار کا فائدہ ایسے ہی لوگوں کو ہوسکتا ہے ورنہ جو بعث بعد الموت حشر نشر پر یقین ہی نہیں رکھتے وہ اپنے کفر و جحود پر ہی قائم رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں ان اہل کتاب اور کافروں اور مشرکوں کا عقیدہ رہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے بتوں کو اپنا سفارشی سمجھتے تھے۔ نیز کارساز اور سفارشی نہیں ہوگا کا مطلب۔ یعنی ان کے لئے جو عذاب جہنم کے مستحق قرار پاچکے ہوں گے۔ ورنہ مومنوں کے لئے اللہ کے نیک بندے، اللہ کے حکم سے سفارش کریں گے۔ یعنی شفاعت کی نفی اہل کفر و شرک کے لئے ہے اور اس کا اثبات ان کے لئے جو گناہ گار مومن و موحد ہوں گے، اسی طرح دونوں قسم کی آیات میں کوئی تعارض بھی نہیں رہتا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٤] آپ سب لوگوں کے ہدایت پانے کی فکر نہ کیجئے بلکہ جو لوگ ایمان لا چکے ہیں، روز آخرت پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کے حضور جواب دہی کے تصور اور دوزخ کے عذاب سے ڈرتے ہیں ان کا ضرور خیال رکھیے اور وحی کے احکام ان تک ضرور پہنچایا کیجئے۔ اور جو لوگ روز آخرت پر یقین تو رکھتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ اعتقاد بھی رکھتے ہیں کہ وہ بزرگوں کی اولاد ہیں یا بزرگ ان کی سفارش کر کے انہیں بچا لیں گے انہیں خبردار کیجئے کہ اس دن کسی کی سفارش کام نہ آسکے گی نہ حسب و نسب اور نہ ہی کوئی قریبی سے قریبی رشتہ دار۔ لہذا اپنے اپنے اعمال کی خود فکر کیجئے یہی ان کے متقی بننے کی صورت ہے۔ اور بعض مفسرین یہ کہتے ہیں کہ اس آیت کے مخاطب مومن نہیں بلکہ کافر ہیں کیونکہ یہی لوگ اللہ کے ہاں جانے سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ لہذا انہیں ڈرانے کی زیادہ ضرورت ہے اس مفہوم کی بھی اس آیت میں گنجائش موجود ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَاَنْذِرْ بِهِ الَّذِيْنَ ۔۔ : اوپر کی آیت میں پیغمبروں کے متعلق فرمایا کہ وہ مبشر (خوشخبری دینے والے) اور منذر ( ڈرانے والے) ہوتے ہیں، اب اس آیت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انذار ( ڈرانے) کا حکم دیا۔ (رازی) یعنی ڈرانے کا فائدہ انھی کو ہوسکتا ہے جنھیں دوبارہ زندہ ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے کا خوف ہے۔ جہاں اللہ تعالیٰ کے سوا نہ ان کی حمایت کرنے والا کوئی مدد گار ہوگا اور نہ سفارشی۔ جو لوگ حشر اور قیامت کو مانتے ہی نہیں اور انکار پر اڑے ہوئے ہیں، انھیں آپ کے ڈرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، فرمایا : ( سَوَاۗءٌ عَلَيْهِمْ ءَاَنْذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْھُمْ ) [ البقرۃ : ٦ ] ” ان پر برابر ہے، خواہ تو نے انھیں ڈرایا ہو، یا انھیں نہ ڈرایا ہو، ایمان نہیں لائیں گے۔ “ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ : یعنی ان لوگوں کو ڈرانے کا یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کے ڈرانے سے ان میں اللہ کا خوف اور زیادہ ہوجائے گا اور وہ گناہوں سے باز آجائیں گے۔ اس آیت سے ان کافروں کا رد بھی مقصود ہے جو یہ گمان رکھتے تھے کہ ان کے معبود اور ٹھاکر وغیرہ اللہ تعالیٰ سے سفارش کر کے انھیں بچا لیں گے۔ اسی طرح ان لوگوں کے لیے بھی اس میں عبرت ہے جو اپنے بزرگوں کی سفارش پر تکیہ کر کے بےفکر ہو کر بےکھٹکے گناہ کرتے رہتے ہیں، کیونکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی سفارش نہیں چل سکے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The Demand of Miracles from the Holy Prophet Many miracles and signs of Allah had already appeared before the disbelievers (Kuffar) of Makkah. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) graced this world as an orphan. Unschooled and untutored, he lived his whole life as a total Ummiyy (unlettered). He was born in a land with no scholar or institution of learning, near or far. For a full forty years of his blessed age, he lived before the eyes of the entire people of Makkah in this state of chaste tutorlessness. Then, after forty long years, it was all of a sudden that there gushed forth from his blessed speech such mind-boggling stream of words the eloquence of which challenged and silenced the masters and authorities of Arab diction forever. Besides being wisdom and meaning at their sublimes, its far reaching insight covered pragmatic human needs too right unto the day of Qiyamah. Along with these, he gifted to the world a practical system for the nurture and flowering of the perfect universal man. No human ingenuity or effort can ever achieve something like this. And the system he brought was no exercise in pure theory for others to build upon, for he himself demonstrated it practically and succeeded in proving that it worked. Thus, the human multitude of his time which had taken to eating, drinking, sleeping and waking as the purpose of their lives likes bulls, goats, horses and donkeys, to them he gave their essential lesson in humanity. He changed their orientation. He made them look up to the high purpose for which they were created. Thus, every period in the blessed life of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and the great events which took place during it, were all a miracle in their place, and very certainly, a sign of Allah. In such a background, there was no room left for anyone just and reasonable to demand any sign or miracle. But, the disbelievers from among the Quraysh, despite this, de¬manded that miracles of a different kind be shown to them according to their own wishes. Of the miracles demanded by them, there were some Allah Almighty showed to them clearly. They had demanded that they would like to see the moon parted in two. The well-known miracle of Shaqqul-Qamar (the parting of the moon) was witnessed, not only by the Quraysh, but by a great number of people living in the world of that time. But, they kept sticking to their disbelief, obstinacy and hostility despite the manifestation of such a miracle at their own request and ignored the sign of Allah by saying: إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ‌ يُؤْثَرُ‌,(this is nothing but a continuous magic), that is, it was a magic which has been there forever. They saw, they understood, yet they kept on asking for ever-new miracles as mentioned earlier (verse 37): لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّ‌بِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّـهَ قَادِرٌ‌ عَلَىٰ أَن يُنَزِّلَ آيَةً وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ‌هُمْ لَا يَعْلَمُونَ that is, they ask if Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is really the Messenger of Allah, why is it that no miracle has been shown through him? In answer, the Qur&an asks the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to tell them that Allah does have everything within his power. He has Him-self manifested many miracles and signs without their asking for them. Similarly, He is quite capable of manifesting miracles they de-manded. But, they have to know that there is a customary practice of Allah in this matter. When a people are shown the miracle they have demanded, and then, when they do not come to believe in it, they are seized by a sudden punishment. Therefore, it was in the very interest of those people that the miracles demanded by them should not be manifested. But, there are many people who still do not understand the wisdom of this action and keep insisting that they be shown mira¬cles of their choosing. In the present verses, the questions asked and demands made by these people have been dealt with in a particular manner. The disbelievers of Makkah had presented three demands before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) on different occasions: (1) If you are really a Messenger of Allah, bring to us the treasures of the whole world through the power of miracle; (2) If your are really a Messenger of Allah, tell us about everything good and bad going to happen to us in the future, so that we can arrange to acquire what is good and ab¬stain from what is bad beforehand; and (3) Explain to us for we cannot understand how can someone who is a human being like us, is from us, was born from a mother and father like us, and does things like eat¬ing, drinking, and walking around in streets and bazaars as we do, all of a sudden become a Messenger of Allah. Had this been an angel, whose creation and attributes would have been more distinguished than ours, we would have accepted him as a Messenger of Allah, and our leader. In answer to these questions, it was said: قُل لَّا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّـهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَ Say, |"I do not say to you that with me are the treasures Allah, nor do I have the knowledge of the Unseen, nor do I say to you that I am angel. But, I follow that which is revealed to me.|" In other words, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is saying that he can only be asked to prove what he claims, that is, he is a Messenger of Al¬lah. He conveys the guidance given by Him to human beings, and fol¬lows it personally and asks others as well to do so. There is no dearth of proofs in this matter for they are many. So, to prove his prophethood, it is not necessary that the messen¬ger of Allah should become the owner of all the treasures of Allah, nor is it necessary that he should possess the knowledge of everything, big or small, which lies in the domain of the Unseen (al-ghayb), nor is it necessary that he be an angel having attributes other than human. Instead of all that, the mission and office of a messenger of Allah is simply to follow the Wahy (revelation) sent from Allah Ta` ala - which includes his own acting in accordance with it as well as inviting others to follow it. These are precise rules of Guidance. They not only clarify the real¬ity of the office of a Messenger of Allah (Rasul) but also help erase the false notions about a Messenger entertained by the disbelieving peo¬ple. And as implied here indirectly, Muslims too have been instructed that they should not take their Messenger to be God as the Christians do, nor assign proprietary rights in Godhood to him. The realization of their greatness, and love for them, demands that Muslims should not slide into attitudes of excess or deficiency like the Jews and Christians - for the Jews did not hesitate from even killing their prophets while the Christians turned their messenger into a God. Regarding the meaning of the word: خَزَائِنُ (treasures) appearing in the statement made in the first sentence, that is, ` I do not say to you that with me are the treasures of Allah,& scholars of Tafsir have named many things. But, the Holy Qur&an itself, wherever it has mentioned the treasures of Allah, has said: وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ (there is not a thing the treasures of which are not with Us -15:21). This tells us that the sense of ` the treasures of Allah& encompasses everything in this world and cannot be definitely applied to some particular things. As for com¬mentators who have named particular things, they are doing so as an example. Therefore, there is no contradiction here. Finally, let us bear in mind: When this verse clearly declares that the ` treasures of Allah& are not even in the hands of the one foremost among prophets and messengers, Sayyidna Muhammad al-Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . how can we assume that a Buzurg (pious elder) or Wall (man of Allah) of the Muslim Community could do what they wished and grant anything to anyone as they chose? This is sheer ignorance. In the third sentence of the answer given in verse 50, was: وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ which means ` I do not say to you that I am an angel& - because they refused to accept him as a Messenger based on his human identi¬ty. [ The pattern of this sentence is the same as the first ] However, the pattern of the sentence has been changed in the sentence which ap¬pears in the middle of these two where the text does not say something like - I do not say to you that I know the Unseen - and what was said actually was: وَلَا اَعلَمُ الغیب (nor do I have the knowledge of the Unseen). In his Tafsir al-Bahr al-Muhit, Abu al-Hayyan has pointed out to a subtle justification for this change in diction. According to him, being or not being the possessor of all Divine treasures; and similarly, the likelihood of a person being or not being an angel are things which are related to observation. The addressees of the answer knew it all, they knew that the entire treasures of Allah are not in his hands nor is he an angel. Their demands were simply based on malice and hostility. In reply to them, it would have been enough to say that ` I have never claimed that I am the owner of the treasures of Allah&, or that ` I am an angel.& But, the problem of &Ilm al-Ghayb& (the knowledge of the Unseen) was not something of that nature - because they already had this kind of belief about their astrologers and soothsayers: That they know the Unseen. So, having this kind of belief about the Messenger of Allah was not unlikely - specially when they had also heard many news of the Unseen through the blessed speech of the Holy Prophet (رض) and had witnessed that they happened as told. Therefore, at this place in the text, a simple negation of the claim and saying was not considered enough. In fact, what was negated was the actual act. He said, |" وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ |" (nor do I have the knowledge of the Unseen). By saying so, also removed was their misunderstanding that a certain knowledge of things Unseen given to an angel or a Rasul (Messenger) or a Wali (man of Allah) through Wahy (revelation) or Ilham (inspiration) from Allah Ta` ala, cannot be called ` Ilm al-Ghayb (the knowledge of the Unseen), or its knower, the ` Alim al-Ghayb (one who has the knowledge of the Unseen), in accordance with the terminology of the Qur&an. Right from here also comes the clarification that no Muslim can doubt the fact that Allah Ta&ala had blessed the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with the knowledge of many things of the Unseen, so many as would sur¬pass the combined knowledge of angels and human beings from the first to the last. This is the belief of the entire Muslim Ummah. Of course, right along with it, according to countless statements of the Qur&an and Sunnah, it is also the belief of all early and later Imams that the All-Encompassing Knowledge (al-Ilm al-Muhit) of the whole universe is the exclusive attribute of none but Allah Ta` ala. Neither can an angel or messenger be equal to Him in being the Khaliq (Creator), the Raziq (Provider) and Al-Qadir Al-Mutlaq (Absolutely Powerful); similarly, nor can anyone be equal to Him in His All-Encompassing Knowledge. Therefore, no angel or prophet, despite having the knowledge of a great many things of the Unseen, can be called ` Alim al-Ghayb (the Knower of the Unseen). But, about the many excellences of our master, Muhammad al Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، we can simply say: بعد از خدا بزرگ تویٔ قصہ مختصر Ba` d az Khuda buzurg tuee qissah mukhtasar! After God, you are the revered one that is all! His excellence in knowledge is ahead of angels, prophets and mes¬sengers, but is not equal to the knowledge of Allah Ta` ala. Claiming such equality is the path of excess taken in Christianity. At the end of the verse (50), it was said that the blind and the sight¬ed cannot be equal. It means that they should get rid of their selfish concerns, leave obstinacy and hostility, and see reality as it is so that they may no longer be counted among the blind. For them, the need was to start seeing, to wise up, for they could have their missing sights back with them with a little thought and concern (for what is right and true). In the next and the last verse (51), the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been instructed that, after all these clear statements, if they still remain ob¬stinate, he should draw a line, stop all debate, and get busy with his real mission, that is, the duty of Tabligh, the real mission of prophet-hood. And onwards from there, let him turn the focus of his call to faith and warning against its rejection to people who believe in being produced before Allah Ta` ala to give an account of their deeds on the Last Day of Qiyamah - for example; the Muslims - or those who are, at least, no deniers, even if that is in a certain degree of being probable, for they would at least have the apprehension that, perhaps, they may have to be answerable for their deeds. To sum up, there are three types of people who believe or do not be¬lieve in Qiyamah: (1) Those who believe in it as being certain; (2) Those who doubt or waver; and (3) Those who reject it totally. Though, the blessed prophets have been commanded to convey their call and warn¬ing to all these three classes of people, as evident from many state¬ments of the Holy Qur&an. But, as the likelihood that the call will be more effective among the first two classes of people is more pro¬nounced, instruction has been given in this verse to pay special attention to them: وَأَنذِرْ‌ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُ‌وا إِلَىٰ رَ‌بِّهِمْ (And warn, with it, those who have the fear of being gathered before their Lord).

دوسری آیت میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ان واضح بیانات کے بعد بھی اگر یہ لوگ اپنی ضد سے باز نہ آئیں تو ان سے بحث و مباحثہ کو موقوف کر دیجئے اور جو اصلی کام ہے رسالت کا یعنی تبلیغ اس میں مشغول ہوجائیے، اور تبلیغ و انذار کا رخ ان لوگوں کی طرف پھیر دیجئے، جو قیامت میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیشی اور حساب کتاب کا عقیدہ رکھتے ہیں، جیسے مسلمان یا وہ جو کم از کم اس کے منکر نہیں، بطور احتمال کے ہی سہی، کم از کم ان کو خطرہ تو ہے کہ شاید ہمارے اعمال کا ہم سے حساب لیا جائے۔ خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے متعلق تین طرح کے آدمی ہیں، ایک وہ جو یقینی طور پر اس کے معتقد ہیں، دوسرے وہ جو متردد ہیں، تیسرے وہ جو بالکل منکر ہیں، اور تبلیغ و انذار کا حکم انبیاء (علیہم السلام) کو اگرچہ ان تینوں طبقوں کے لئے عام ہے، جیسا کہ بہت سے ارشادات قرآنی سے واضح ہے، لیکن پہلے دو طبقوں میں چونکہ اثر قبول کرنے کی توقع زیادہ ہے، اس لئے اس آیت میں خاص طور پر ان کی طرف توجہ کرنے کی ہدایت فرمائی گئی، وَاَنْذِرْ بِهِ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْ يُّحْشَرُوْٓا اِلٰى رَبِّهِمْ ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاَنْذِرْ بِہِ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْ يُّحْشَرُوْٓا اِلٰى رَبِّہِمْ لَيْسَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌ لَّعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ۝ ٥١ نذر وَالإِنْذارُ : إخبارٌ فيه تخویف، كما أنّ التّبشیر إخبار فيه سرور . قال تعالی: فَأَنْذَرْتُكُمْ ناراً تَلَظَّى[ اللیل/ 14] والنَّذِيرُ : المنذر، ويقع علی كلّ شيء فيه إنذار، إنسانا کان أو غيره . إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ [ نوح/ 2] ( ن ذ ر ) النذر الا نذار کے معنی کسی خوفناک چیز سے آگاہ کرنے کے ہیں ۔ اور اس کے بالمقابل تبشیر کے معنی کسی اچھی بات کی خوشخبری سنا نیکے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَأَنْذَرْتُكُمْ ناراً تَلَظَّى[ اللیل/ 14] سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کردیا ۔ النذ یر کے معنی منذر یعنی ڈرانے والا ہیں ۔ اور اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہوتا ہے جس میں خوف پایا جائے خواہ وہ انسان ہو یا کوئی اور چیز چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَما أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ [ الأحقاف/ 9] اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے ۔ حشر الحَشْرُ : إخراج الجماعة عن مقرّهم وإزعاجهم عنه إلى الحرب ونحوها، وروي : «النّساء لا يُحْشَرن» أي : لا يخرجن إلى الغزو، ويقال ذلک في الإنسان وفي غيره، يقال : حَشَرَتِ السنة مال بني فلان، أي : أزالته عنهم، ولا يقال الحشر إلا في الجماعة، قال اللہ تعالی: وَابْعَثْ فِي الْمَدائِنِ حاشِرِينَ [ الشعراء/ 36] وَحَشَرْناهُمْ فَلَمْ نُغادِرْ مِنْهُمْ أَحَداً [ الكهف/ 47] ، وسمي يوم القیامة يوم الحشر کما سمّي يوم البعث والنشر، ورجل حَشْرُ الأذنین، أي : في أذنيه انتشار وحدّة . ( ح ش ر ) الحشر ( ن ) ( ح ش ر ) الحشر ( ن ) کے معنی لوگوں کو ان کے ٹھکانہ سے مجبور کرکے نکال کر لڑائی وغیرہ کی طرف لے جانے کے ہیں ۔ ایک روایت میں ہے (83) النساء لایحضرون کہ عورتوں کو جنگ کے لئے نہ نکلا جائے اور انسان اور غیر انسان سب کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ کہا جاتا ہے ۔ حشرت النسۃ مال بنی فلان یعنی قحط سالی نے مال کو ان سے زائل کردیا اور حشر کا لفظ صرف جماعت کے متعلق بولا جاتا ہے قرآن میں ہے : وَابْعَثْ فِي الْمَدائِنِ حاشِرِينَ [ الشعراء/ 36] اور شہروں میں ہر کار سے بھیج دیجئے ۔ اور قیامت کے دن کو یوم الحشر بھی کہا جاتا ہے جیسا ک اسے یوم البعث اور یوم النشور کے ناموں سے موسوم کیا گیا ہے لطیف اور باریک کانوں والا ۔ إلى إلى: حرف يحدّ به النهاية من الجوانب الست، الیٰ ۔ حرف ( جر ) ہے اور جہات ستہ میں سے کسی جہت کی نہایتہ حدبیان کرنے کے لئے آتا ہے دون يقال للقاصر عن الشیء : دون، قال بعضهم : هو مقلوب من الدّنوّ ، والأدون : الدّنيء وقوله تعالی: لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] ، ( د و ن ) الدون جو کسی چیز سے قاصر اور کوتاہ ہودہ دون کہلاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ دنو کا مقلوب ہے ۔ اور الادون بمعنی دنی آتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] کے معنی یہ ہیں کہ ان لوگوں کو راز دار مت بناؤ جو دیانت میں تمہارے ہم مرتبہ ( یعنی مسلمان ) نہیں ہیں ۔ شَّفَاعَةُ : الانضمام إلى آخر ناصرا له وسائلا عنه، وأكثر ما يستعمل في انضمام من هو أعلی حرمة ومرتبة إلى من هو أدنی. ومنه : الشَّفَاعَةُ في القیامة . قال تعالی: لا يَمْلِكُونَ الشَّفاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمنِ عَهْداً [ مریم/ 87] ومنه قوله عليه السلام : «القرآن شَافِعٌ مُشَفَّعٌ» الشفاعۃ کے معنی دوسرے کے ساتھ اس کی مدد یا شفارش کرتے ہوئے مل جانے کے ہیں ۔ عام طور پر کسی بڑے با عزت آدمی کا اپنے سے کم تر کے ساتھ اسکی مدد کے لئے شامل ہوجانے پر بولا جاتا ہے ۔ اور قیامت کے روز شفاعت بھی اسی قبیل سے ہوگی ۔ قرآن میں ہے َلا يَمْلِكُونَ الشَّفاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمنِ عَهْداً [ مریم/ 87]( تو لوگ) کسی کی شفارش کا اختیار رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو ۔ اور اسی سے (علیہ السلام) کافرمان ہے «القرآن شَافِعٌ مُشَفَّعٌ» کہ قرآن شافع اور مشفع ہوگا یعنی قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی لعل لَعَلَّ : طمع وإشفاق، وذکر بعض المفسّرين أنّ «لَعَلَّ» من اللہ واجب، وفسّر في كثير من المواضع ب «كي» ، وقالوا : إنّ الطّمع والإشفاق لا يصحّ علی اللہ تعالی، و «لعلّ» وإن کان طمعا فإن ذلك يقتضي في کلامهم تارة طمع المخاطب، وتارة طمع غيرهما . فقوله تعالیٰ فيما ذکر عن قوم فرعون : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] ( لعل ) لعل ( حرف ) یہ طمع اور اشفاق ( دڑتے ہوئے چاہنے ) کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے ۔ بعض مفسرین کا قول ہے کہ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ اپنے لئے استعمال کرے تو اس کے معنی میں قطیعت آجاتی ہے اس بنا پر بہت سی آیات میں لفظ کی سے اس کی تفسیر کی گئی ہے کیونکہ ذات باری تعالیٰ کے حق میں توقع اور اندیشے کے معنی صحیح نہیں ہیں ۔ اور گو لعل کے معنی توقع اور امید کے ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا تعلق مخاطب سے ہوتا ہے اور کبھی متکلم سے اور کبھی ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے شخص سے ہوتا ہے ۔ لہذا آیت کریمہ : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] تاکہ ہم ان جادو گروں کے پیرو ہوجائیں ۔ میں توقع کا تعلق قوم فرعون سے ہے ۔ تقوي والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] التقویٰ اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز ست بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقوٰی اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] جو شخص ان پر ایمان لا کر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٥١) یہ آیات مسلمان غلاموں کے بارے میں نازل ہوئی ہیں یعنی ایسے لوگوں کو جو جانتے ہیں یا بعث بعد الموت پر یقین رکھتے ہیں، جن میں حضرت بلال بن رباح (رح) صہیب بن سنان (رض) بن صالح (رض) ، عمار بن یاسر (رض) ، سلمان فارسی (رض) ، عامر بن فیہرہ (رض) ، خباب بن ارت (رض) ، سالم مولی حذیفہ (رض) ہیں، قرآن کریم یا اللہ تعالیٰ سے ڈرائیے اور اس بات کا یہ ڈر رکھتے ہیں کہ ان کا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی محافظ نہ ہوگا اور نہ کوئی ایسا شفاعت کرنے والا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ وہ ان کے عذاب سے نجات دلائے تاکہ یہ گناہوں سے بچیں اور نیکیوں کی طرف مائل ہوں۔ شان نزول : (آیت) ” وانذر بہ الذین “۔ (الخ) امام احمد (رح) ، طبرانی (رح) اور ابن ابی حاتم (رح) نے ابن مسعود (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ قریش کی ایک جماعت کا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزر ہوا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خباب بن ارت (رض) صیہب (رض) ، بلال (رض) بیٹھے ہوئے تھے یہ دیکھ کر قریش کا ایک گروہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا کہ آپ ان کو اپنے پاس سے ہٹا دیں تو ہم آپ کی اتباع کرلیں اللہ تعالیٰ نے اس پر ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت (آیت) ” وانذر بہ الذین “۔ ” سبیل المجرمین “۔ نازل فرمائی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ابھی پچھلے رکوع میں ہم نے پڑھا : (وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ الاَّ مُبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ ج) (آیت ٤٨) کہ تمام رسول تبشیر اور انذار کے لیے آتے رہے اور اسی سورت میں ہم یہ بھی پڑھ چکے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے کہلوایا گیا : (وَاُوْحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَمَنْم بَلَغَ ط) (آیت ١٩) یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے سے میں خبردار کروں تم لوگوں کو اور ان تمام لوگوں کو بھی جن تک یہ پہنچے۔ یہاں اب پھر قرآن کے ذریعے سے (بِہٖ ) انذار کا حکم آرہا ہے کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ کا کام انذار اور تبشیر ہے جسے آپ اس قرآن کے ذریعے سے سر انجام دیں۔ آیت ٥١ (وَاَنْذِرْ بِہِ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْ یُّحْشَرُوْٓا اِلٰی رَبِّہِمْ ) جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوچکا ہے ‘ مشرکین مکہ میں بہت کم لوگ تھے جو بعث بعد الموت کے منکر تھے۔ ان میں زیادہ تر لوگوں کا عقیدہ یہی تھا کہ مرنے کے بعد ہم اٹھائے جائیں گے ‘ قیامت آئے گی اور اللہ کے حضور پیشی ہوگی ‘ لیکن اپنے باطل معبودوں کے بارے میں ان کا گمان تھا کہ وہ وہاں ہمارے چھڑانے کے لیے موجود ہوں گے اور ہمیں بچا لیں گے۔ (لَیْسَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ وَلِیٌّ وَّلاَ شَفِیْعٌ لَّعَلَّہُمْ یَتَّقُوْنَ ) ان کو خبردار کردیں کہ اپنے باطل معبودوں اور ان کی شفاعت کے سہارے کے بارے میں اپنی غلط فہمیوں کو دور کرلیں۔ شاید کہ حقیقت حال کا ادراک ہونے کے بعد ان کے دلوں میں کچھ خوف خدا پیدا ہوجائے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

33. Those who are too deeply immersed in the allurements of earthly life to think either of death or of their being brought to stand before God for His judgement can hardly benefit from such admonitions. Likewise, such admonitions can have no wholesome effect on those who cherish the illusion that because of their attachment to some holy personage who will intercede on their behalf, they will come to no harm in the Hereafter. The same applies to those who believe that someone has already obtained their redemption by expiating their sins. The Prophet (peace be on him) is therefore asked to disregard such persons and to attend to those who are conscious, those with no false illusions. Only these people are susceptible to admonitions and can be expected to reform themselves.

سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :33 مطلب یہ ہے کہ جو لوگ دنیا کی زندگی میں ایسے مدہوش ہیں کہ انہیں نہ موت کی فکر ہے نہ یہ خیال ہے کہ کبھی ہمیں اپنے خدا کو بھی منہ دکھانا ہے ، ان پر تو یہ نصیحت ہرگز کارگر نہ ہوگی ۔ اور اسی طرح ان لوگوں پر بھی اس کا کچھ اثر نہ ہوگا جو اس بے بنیاد بھروسے پر جی رہے ہیں کہ دنیا میں ہم جو چاہیں کر گزریں ، آخرت میں ہمارا بال تک بیکا نہ ہوگا ، کیونکہ ہم فلاں کے دامن گرفتہ ہیں ، یا فلاں ہماری سفارش کر دے گا ، یا فلاں ہمارے لیے کفارہ بن چکا ہے ۔ لہٰذا ایسے لوگوں کو چھوڑ کر تم اپنا روئے سخن ان لوگوں کی طرف رکھو جو خدا کے سامنے حاضری کا بھی اندیشہ رکھتے ہوں اور اس کے ساتھ جھوٹے بھروسوں پر پھولے ہوئے بھی نہ ہوں ۔ اس نصیحت کا اثر صرف ایسے ہی لوگوں پر ہو سکتا ہے اور انہی کے درست ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

18: یہ درحقیقت مشرکین کے اس عقیدے کی تردید ہے کہ وہ اپنے دیوتاؤں کو اپنا مستقل سفارشی سمجھتے تھے، لہذا اس سے آنحضرتﷺ کی اس شفاعت کی تردید نہیں ہوتی جو آپ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے مومنوں کے لئے کریں گے کیونکہ دوسری آیتوں میں مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے شفاعت ممکن ہے.(مثلاً دیکھئے : سورۃ بقرہ آیت نمبر 255)

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 اوپر کی آیت میں پیغمبروں کے متعلق بیان فرمایا کہ وہ مبشر اور منذرہو تے ہیں۔ اب اس آیت میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انداز کا حکم دیا ( رازی) یعنی قرآن سن کر اور زیادہ ڈرپیدا ہو اور گنا ہوں سے باز آجاویں آیت سے ان کافروں کا رد مقصود ہے جو یہ گمان رکھتے تھے کہ ان کے معبود اور اٹھاکر وغیرہ اللہ تعالیٰ سے سفارش کر کے ان کو بچالیں گے اسی طرح ان لوگوں کے لے بھی اس میں عبرت ہے جو اپنے بزرگوں کی سفارش پر تکیہ کر کے بےکھٹکے گناہ کرتے رہتے ہیں کیو کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کسی کی سفارش نہیں چل سکے گی، ؟ (وحیدی، ترجمان )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر 6 ۔ آیات نمبر 51 تا 55 ۔ اسرار و معارف : بحث سے اعراض : آپ ان کی کج بحثی کا جواب تک نہ دیں کہ یہ لوگ اصلاح کی طلب نہیں رکھتے بلکہ آپ ان لوگوں کو توجہ دیجئے جو کم از کم اس بات کی توقع تو کرتے ہوں کہ کبھی اللہ کے روبرو بھی جانا ہوگا اور یہ امکان تخلیقی طور پر انسانی فطرت میں موجود ہوتا ہے اگر وہ کثرت گناہ سے اسے ضائع نہ کعچکا ہو نیز اہل کتاب کے ہاں اور مشرکین عرب کے ہاں بھی دین ابراہیمی کی بچی کھچی باتوں میں سے یہ تصور موجود تھا تفسیر مظہری میں ہے کہ اس دور کے مسلمان مراد لینا درست نہ ہوگا وہ تو سب درجہ اجتہادیہ فائز تھے ہاں ایسے لوگ جو درجہ احتمال میں ہی سہی آخرت کا تصور تو رکھتے ہوں انہیں یہ سمجھائیے کہ اس روز کوئی ایسا معبود یا کوئی اسی ہستی جس کی آس اللہ کے سوا لگا رکھی ہو کام نہ آئے گی نہ مدد کرسکے گی نہ نسفارش لہذا اس روز کیلئے صرف اللہ کی عبادت اختیار کریں اور اس کی اطاعت کو شعار بنائیں۔ اس حکم میں مبلغین کے لیے بھی بہت اچھا سبق ہے کہ محض بحث کرنا مقصد نہیں بلکہ افہام و تفہیم کے لیے کی جائے اگر اس کی امید نہ ہو تو وقت ضائع نہ کیا جائے۔ عزت کا معیار : انکار کے بھی کئی انداز ہوتے ہیں اور غلط کار انسان بھی ایسی راہ تلاش کرنا چاہتا ہے کہ کم از کم معاشرے میں وہ خود کو سچا ثابت کرسکے مشرکین مکہ نے بھی ایک ایسا بہانہ تلاش کیا۔ کہنے لگے ہم ان کی بات ضرور سنتے جواب دیتے سمجھنے سمجھانے کی کوشش کرتے مگر ان کے پاس تو ایسے لوگ جمع رہتے ہیں جو یا تو کبھی ہمارے غلام تھے یا مفلس اور غربا تو ہم ان میں بیٹھ کر کیسے بات کریں یہ ایک موقع تھا جب سیدنا فاروق اعظم نے بھی عرض کیا کہ ہم سب تو غلام ہیں آپ حکم دیں سب الگ ہوجائیں گے یہ آپ کی بات سن لیں خدام تو اس میں بھی خوش ہوں گے مفسرین کرام نے متعدد صحابہ کے نام گنوائے ہیں اور یہ سب لوگ باعتبار دولت دنیا غریب تے ۔ اور جو لوگ اسلام کے نور سے محروم ہیں ان کے نزدیک دولت دنیا ہی معیار شرافت ہے اگرچہ کسی کا ایمان و عمل بالکل تباہ ہوچکا ہو دولت مند نہ ہونے کی وجہ سے رذیل شمار کیا جاتا ہے انسانی زندگی کو حیوانی معیار پر تولنا اللہ کریم کے نزدیک اس کی توہین ہے بلکہ جو شخص ایمان و عمل اخلاق و کردار میں انسانی معیار پر پورا اترے عنداللہ وہ قابل عزت ہے ورنہ کھانا پینا توالد تناسل اور گھر بار تو جانور بھی بنا لیتے ہیں۔ اگر انسانی سوچ بھی اسی جگہ تک پہنچی تو کیا فرق پڑ انسانیت تو اس شعور کا نام ہے جس سے ذات وصفات باری کی پہچان نصیب ہوتی ہے جن صحابہ کو مشرکین مفلس جان کر اٹھانے کا مطالبہ کر رہے تھے اللہ نے روک دیا اور فرمایا یہی تو میرے بندے ہیں جن کا کوئی لمحہ میری یاد سے خالی نہیں اور یہ اتنے اولو العزم لوگ ہیں کہ زمین پہ بستے ہیں مگر دیدار باری کے طالب ہیں ان سے بڑھ کر معزز کون ہوگا کہ اطلس و حریر میں لپٹے ہوئے بدن جن کے اندر دل میری یاد سے خالی اور ویران ہیں ان کے لیے یہ جگہ خالی کردیں ہرگز نہیں اللہ کے نزدیک دولت دنیا کی کوئی حیثیت نہیں اگر ہوتی تو کافر کو کچھ بھی نہ ملتا یہ ایک الگ نظام ہے جس میں تنگی و فراخی رزق ، صحت و بیماری جوانی اور بڑھایا اپنے اپنے وقت پر آتے اور جاتے رہتے ہیں مگر معیار انسانیت و شرافت انسان کا وہ دلی تعلق ہے جو الہ سے استوار ہوتا ہے چناچہ انہیں بات کرنا ہوگی تو ان کے ہوتے ہوئے کرلیں گے نہیں کرنا چاہتے تو آپ نے ان کے حساب کی ذمہ داری تو نہیں لے رکھی انہیں خود حساب دینا ہے اور نہ ان کی کوئی مداخلت آپ کے حساب کی ذمہ داری تو نہیں لے رکھی انہیں خود حساب دینا ہے اور نہ ان کی کوئی مداخلت آپ کے حساب میں ہے یعنی آپ نے جو کرنا ہے وہ بھی اللہ کے لیے ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ بھی اللہ کے حضور جوابدہ ہیں پھر یہ بلا جواز تکلف کیسا کہ آپ انہیں اہمیت دیں جو کسی اہمیت کا حق نہیں رکھتے اور انہیں اٹھا دیا جائے جو اللہ کے حضور ایک بہتر بڑا مرتبہ رکھتے ہیں ک ہر آن اسی کی یاد میں اور اس کی طلب میں تڑپ رہے ہیں اگر ایسا ہو تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی جو نہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان کے ساتھ زیب دیتی ہے چناچہ یہ موقع تاھ کہ سیدنا عمر نے توبہ کی اور اپنی رائے سے رجوع کیا اگرچہ کفار کو تبلیغ کا موقع فراہم کرنا چاہتے تھے مگر مومنین کی تذلیل کرکے ایسا کرنا اللہ کو گوارا نہ تھا۔ مومنین و مخلصین کا دنیا کے اعتبار سے غریب ہونا کفار و مشرکین کے لیے ایک اور آزمائش کا سبب بھی ہے کہ جب تک معیار انسانیت کے بارے میں رائے درست نہ ہو اور یہی خیال رہے کہ اچھا انسان یا شریف شہری وہی ہے جس کے پاس دولت ہو مکان اور کارخانے ہوں یا دنیا میں استعمال کرنے کے اسباب کثرت سے ہوں تب تک ایمان کی لذت سے آشنا نہ ہوسکے گا اس لیے بھی یہ ضروری ہے کہ انسان کی پرکھ یا معیار اس کے عقائد و اعمال اخلاق و کردار ہوں اگر یہ بات سمجھ میں آجائے تو اصلاح پذیر ہونے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی لہذا اہل اللہ کا دنیا کے لحاظ سے غریب ہونا اللہ کے نزدیک ان کی عزت کم نہیں کرتا بسا اوقات بڑھا دیتا ہے اور اگر انہیں دولت دنیا مل بھی جائے جیسا کہ بعد میں صحابہ کرام بہت زیادہ امیر بھی ہوگئے تے تو بھی ان کے ہاں معیار انسانیت و شرافت نیکی اور تقوی ہی قرار پاتا ہے یہ تو قوموں کی بدنصیبی ہے جب معیار بدل جاتے ہیں اور نری دولت ہی شرافت قرار پاتی ہے جیسے آج تقریباً باقی دنیا کے ساتھ ملک عزیز میں بھی یہی حال ہے کہ حکومت چناؤ کرے تو بھی اور عوام ووٹ دیں تو بھی ہر دو کو امراء میں ہی شرافت نظر آتی ہے خواہ وہ اللہ کے نام سے بھی واقف نہ ہوں حرام کھاتے ہوں بدکار ہوں کچھ بھی ہوں بس دولت مند ہوں تو شہر کی اہم شخصیت قرار پاتے ہیں یہ صورت حال ابتلائے الہی ہے ایک آزمائش ہے کہ اس قسم کے متکبر امراء ان شخصیات پہ نظر کرکے جو واقعی نیک اور صالح ہوں مگر غریب ہوں کہہ اٹھتے ہیں انہیں تم خوش نصیب کہتے ہو کیا یہ لوگ جن پر اللہ کا احسان ہے اور وہ بھی ہمارے مقابلے میں یعنی اگر احسان ہے یا رضامندی ہے تو وہ ہمارے ساتھ ہے کہ ہمارے پاس دولت ہے اقتدار ہے ان کے پاس کیا ہے نادان یہ بھول جاتے ہیں کہ تم اس کی یاد سے محروم اور اس کی اطاعت سے بیگانہ ہو تم سے کیسے خوش ہوگا خوش تو ان سے ہے جن کو جسموں پر اگرچہ کم قیمت لباس ہے مگر دلوں میں تجلیات باری رقصان ہیں جس مبارک نام سے تمہاری زباں تک واقف نہیں رہی اس سے ان کے بدن کا رواں رواں روشن ہے اور تمہاری دولت و اقتدار جس کے ساتھ اللہ کی نافرمانی جمع ہے تمہیں کس گڑے میں پھینکے گی تم اس کا خیال کیوں نہیں کرتے تمہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اللہ کریم تو شکر گزار بندوں کی آہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گا وہ لمحے جو اس کی طلب میں بسر ہوئے وہ راتیں جو اس کی یاد میں کٹیں وہ دن جو اس کی طلب میں بیتے اور وہ مبارک افراد جن کے ہر کام میں اس کی رضامندی کی طلب نظر آتی ہے بھلا اس کی نگاہ کرم سے محروم رہ سکتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوسکتا انہیں کے دل آباد ہوں گے اور ہمیشہ کی خوشی بھی انہیں کے حصہ میں آئے گی اپنے اس فیصلے کے لیے اللہ کریم کو امراء سے کسی مشورہ کی ضرورت بھی نہیں۔ بلکہ اس سے بڑھ کر آپ مومنین کو خوشخبری دیجئے جب بھی حضور کی خدمت میں حاضر ہوں تو انہیں کہئے تم پر سلامتی ہو یعنی ایک تو یہ بشارت کہ کفار ملحدین طرح طرح کی مصیبتوں کا شکار ہوں گے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی مگر تم ہر طرح سے مامون ہو کہ تمہارے رب نے تم پر رحمت کرنے اور تمہیں انعامات سے مسسل نوازتے رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتا دیجئے کہ بتقاضائے بشریت اگر خطا ہوجائے جہالت سے نادانی سے اگر گناہ کر بیٹھو تو فوراً توبہ کرو اور اپنی اصلاح کرلو کہ مطلق گناہ نہ کرنا تو انبیاء کا وصف ہے یا فرشتے کا باقی سب سے ممکن ہے اگرچہ ساری عمر کسی سے صادر نہ ہو مگر خطرہ تو ہے اور اگر ہوجائے تو علماء کا قول ہے کہ ہر گناہ جہالت ہے لہذا فوراً توبہ کرنی چاہئے اگر توبہ کرکے توڑ دی پھر گناہ صادر ہوگیا تو بھی اس کا علاج توبہ ہی ہے اور توبہ سے مراد یہ ہے کہ جو ہوچکا اس پر ندامت ہو اور آئندہ کے لیے اپنی اصلاح کرے تو اللہ کریم بہت بڑا بخشنے والا ہے ہمارا اندازِ بیان تو اسی طرح سے تفصیل کے ساتھ اور عام فہم ہوتا ہے کہ ان ارشادات اور نزول کتاب کا مقصد ہی یہ ہے کہ انسانی زندگی کے راستے میں جس قدر خطرات ہیں سب سامنے آجائیں اور واضح ہوجائیں پھر کوئی اندھا بن کر گڑھوں میں گرے تو یہ اس کی اپنی پسند ہوگی ورنہ نیکی و بدی شرافت و رذالت بھلائی اور برائی نیز اعمال اور ان کے نتائج دنیا میں اور اس کے بعد حقیقی اور ابدی زندگی میں کیا ہوں گے یہ واضح کردیا گیا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 51 تا 55 : انذر (توڈرادے) یخافون ( وہ خوف رکھتے ہیں) ‘ ان یحشروا ( یہ کہ وہ جمع کیے جائیں گے) ‘ شفیع (سفارشی) لاتطرد (تو نہ نکال) یدعون ( وہ پکارتے ہیں) ‘ الغدوۃ ( صبح کے وقت) ‘ العشی (شام کے وقت۔ رات کے وقت) ‘ وجہ ( ذات۔ چہرہ) ماعلیک ( تیرے اوپر ذمہ داری نہیں ہے ) ‘ فتنا ( ہم نے آزمایا) ‘ من اللہ ( اللہ نے احسان کیا) ‘ کتب (لکھ لیا گیا) سوء ا (برائی۔ گناہ) بجھالۃ (نادانی سے ۔ ناوقفیت میں) تستبین (ظاہر ہوجانا۔ کھل جانا) سبیل المجرمین ( مجرموں کا راستہ) ۔ تشریح : آیت نمبر 51 تا 55 : ان آیات میں تبلیغ کے پانچ بنیادی اصول بتائے گئے ہیں۔ (1) تبلغی تو ان لوگوں کو بھی کرنی ہے جو کٹر کافر ہیں اور کسی طرح بات مان کر نہیں دیتے۔ مگر مبلغ کو چاہیے کہ زیادہ وقت اور محنت ان لوگوں پر لگائے جو قیامت کے دن کا خوف رکھتے ہیں۔ جو شخص قیامت کا خوف رکھے گا وہ لازماً توحید پر ‘ رسالت پر ‘ فرشتوں پر ‘ کتب الٰہیہ پر ‘ سزا و جزا پر ایمان رکھے گا۔ تبلیغ صاحب ایمان کو صاحب تقویٰ بناتی ہے۔ تقوی کا راستہ جہاد اور ایسے مجاہدین پیدا کرنا ہے جو اسلام کی سچائیوں کو لے کر آگے بڑھتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے آپ سے دور کرنا نہیں ہے جو ایمان لاچکے اور دن رات اپنے پروردگار کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ بلکہ ان کی دل جوئی کرنا ہے۔ (2) امیر لوگ کافروں کی وجہ سے غریب مومنوں کی دل شکنی نہ کریں۔ (3) اپنے حلقہ اثر میں السلام علیکم پھیلانا ‘ ملنا جلنا اور سماجی تعلقات رکھنا ‘ کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد گرامی ہے کہ تم سلام کو پھیلائو۔ (4) غلطیوں اور قصوروں کو معاف کرنا کہ اللہ بھی مغفرت والا اور رحمت والا ہے بشرطیکہ گناہ گار توبہ کرلے اور آئندہ کے لئے اپنی اصلاح کرلے ۔ (5) اسلام کے پیغام کو کھول کر بیان کرنا۔ معنی و مطلب کو ذہن نشین کرانا اور مجرموں پر منطق اور پیغام پہنچانے کے حق کو ادا کرنا۔ ان آیات کا شان نزول یہ ہے کہ کفار مکہ کے چند امیر کبیر سردار ابو طالب کے پاس پہنچے اور کہا ہم لوگ آپ کے بھتیجے کی محفل میں بیٹھنا اور باتیں سننا چاہتے ہیں مگر وہاں وہ لوگ بیٹھے رہتے ہیں جو غریب اور مفلس ہیں اور ان میں سے کچھ لوگ تو کبھی ہمارے غلام تھے۔ تم اپنیبھتیجے سے کہو کہ جب ہم لوگ آئیں تو ان مفلسوں کو اپنی محفل سے نکال دیا کریں۔ تاکہ ہم بیٹھ کر باتیں سن سکیں۔ جب یہ بات ابو طالب نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنائی تو وہاں پر حضرت عمر بھی موجود تھے۔ انہوں نے رائے دی کہ آپ یہ بھی کر کے دیکھئے۔ یہ مومنین تو اپنے لوگ ہیں۔ برا نہیں مانیں گے۔ اور اس طرح ممکن ہے اللہ کا پیغام کسی کا فرسردار کے میں اثر کر جائے۔ اس وقت یہ وحی نازل ہوئی جس میں سختی سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات سے منع کردیا گیا۔ حضرت عمر فاروق (رض) اپنی رائے کی غلطی دیکھ کر سخت پریشان اور پشیمان ہوئے۔ ان کی تسلی کے لئے یہ آیات نازل ہوئیں کہ اللہ نے رحمت کرنا اپنے آپ پر لازم کرلیا ہے تم میں سے جو کوئی نادانی میں آکر گناہ کر بیٹھے۔ پھر اس کے بعد تو بہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ بھی مغفرت اور رحمت سے پیش آئے گا۔ ان آیات نے ایک بات کی خاص وضاحت کردی ہے۔ وہ یہ کہ دولت و ریاست اور ایمان وتقویٰ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ جیسا ہر پیغمبر کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ ایمان لانے والے مخلصین اور مجاہدین میں اولین اور سابقین کا درجہ اکثر و بیشتر غریبوں کو حاصل رہا ہے۔ اور اکثر و بشترو دولت و دینار رحمت نہیں زحمت ثابت ہوئی ہے اس نے لوگوں کو اللہ سے غافل کردیا ہے۔ اس نے نخوت اور شان غرور پیدا کی ہے۔ اس نے اللہ کی راہ میں مال ‘ وقت اور جان کی قربانی سے روکا ہے۔ دولت مند کفار کی طرف سے اسی قسم کی خواہش حضرت نوح (علیہ السلام) کی خدمت میں بھی پیش کی گئی تھی کہ آپ ان ارذل لوگوں کو نکا ل دیجئے تو پھر ہم لوگ آکر بیٹھیں گے۔ اس کا جواب حضرت نوح (علیہ السلام) نے یہ دیا تھا کہ مجھے کیا معلوم کہ کون ارذل کون اشرف ہے اس کا تعلق ایمان سے ہے اور ایمان کا حال اللہ کو معلوم ہے۔ کچھ یہی جواب ان آیات میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی بھی دلوایا گیا ہے کہ جو وہ کریں گے ان کے حساب کا بوجھ آپ پر نہیں ہے۔ اور جو آپ کریں گے اس کے حساب ا بوجھ ان پر نہیں ہے۔ ان آیات میں توبہ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ممکن ہے اس کا تعلق حضرت عمر کے واقعہ سے ہو لیکن اس کے لب و لہجہ کا عموم ہر زمان ومکان کو محیط ہے۔ اگر کوئی بھی شخص بغاوت میں آکر نہیں نادانی ‘ حماقت یا غفلت یا وقتی لغزش میں آکر کوئی گناہ صغیرہ کرے تو بعید ہیں کہ اللہ تعالیٰ معاف کردے کیونکہ رحمت کرنا اس نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے۔ ان آیات میں حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جارہا ہے کہ کسی شخص سے مجلسی یا سماجی دوری نہ برتیں خواہ وہ وقتی ہو یا سیاسی ہو صرف اس بنیاد پر کہ وہ غریب ہے۔ بلکہ تمام امیر و غریب مو منین سے تعلقات کو شیریں اور شیریں تر بنائیں جس کا اولین مظاہرہ السلام علیکم ہے کہ ہم تم سے کوئی ضد نہیں رکھتے اور ہم تمہاری سلامتی کے لئے دعا گو ہیں یہاں بھی اور وہاں بھی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ حشر کے متعلق کل تین طرح کے آدمی ہیں ایک وہ جو جزا اس کے ثبوت کے معتقد ہیں دوسرے وہ جو متردد ہیں آیت میں ان ہی دونوں جماعتوں کا ذکر ہے تیسرے وہ جو جزما اس کے منکر ہیں اور انذار گوان کو بھی عام ہے جیسا اور آیات میں مصرح ہے لیکن یہاں مطلق انذار مراد نہیں بلکہ وہ انذار جس میں خاص اہتمام ہو سو یہ وہاں ہی ہوگا جہاں نفع متیقن یا متوقع ہو جیسا قسم اول دوم کا حال ہے بخلاف اس قسم سوم کے کہ بوجہ عدم توقع نفع ان کو انذار محض اتمام حجت کے لیے ہوگا توجہ کی بوجہ عنادان میں قابلیت ہی نہیں اس لیے یہاں قسمین اولین کی تخصیص کی گئی ہے جیسا بعض آیات میں بنابریقین نفع کے صرف قسم اول ہی کی تخصیص بھی ہے۔ 4۔ غیر اللہ کی ولایت اور غیر مومنین کے لیے شفاعت کی مطلقا منفی ہے اور اللہ کی ولایت اور مقبولین کی شفاعت مومنین کے لیے ثابت ہے۔ 5۔ آیت میں تین امور کی نفی کی گئی ہے قدرت علی الخزائن علم غیب اور ملکیت۔ مقصود اس سے دفع استبعاد کفار کا ہوسکتا ہے یعنی تم جو اقتراح آیات سے میری رسالت کی تکذیب کرتے ہو تو وہ محض بےمعنی ہے اس لیے کہ رسالت جس کا میں مع دلیل مدعی ہوں کوئی مستبعد امر نہیں ہے کسی امر عجب و غریب مثل قدرت وعلم و ملکیت مذکورہ کا تو میں مدعی نہیں جو اسکو مستبعد سمجھ کر انکار کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : غور و فکر کی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لیے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور حاضری کا تصور پیدا کرنا ضروری ہے جس کی یہاں تلقین کی گئی ہے۔ یہی عقیدہ اور تصور انسان کو صراط مستقیم کی طرف لاتا ہے۔ قرآن مجید انسان کو اللہ تعالیٰ کی آیات، اس کے گرد و پیش کے ماحول، یہاں تک کہ اپنی ساخت وپرداخت پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ غور و فکر کرنا ایسی قوت ہے جس سے انسان کے بند دماغ کی گرہیں کھل جاتی ہیں اور اس کی آنکھوں پر پڑے ہوئے غفلت کے پردے ہٹ جاتے ہیں جو شخص ان صلاحیتوں سے عاری ہوجائے وہ اپنے سامنے کی بڑی سے بڑی حقیقت کو پہچاننے سے قاصر رہتا ہے۔ منکرین حق دنیاوی مسائل کی گرہیں کھولنے اور ترقی کرنے کے دعوے دار ہونے کے باوجود حقیقی اور دائمی حقائق سے غافل ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ مومن کی نسبت محشر کے میدان سے زیادہ لرزاں و ترساں رہتے ہیں اس لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم ہوا کہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جو اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے سے ڈرتے ہیں اور جن سہاروں پر یہ بھروسہ کیے ہوئے ہیں وہاں کوئی خیر خواہ ان کی خیر خواہی اور کوئی سفارشی ان کی سفارش نہیں کرسکے گا لہٰذا انھیں اپنے باطل عقیدہ کو چھوڑنا اور برے اعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مفسرین کے دوسرے گروہ کا خیال ہے کہ اس آیت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کیا گیا ہے کہ آپ کفار کے مطالبات پر پریشان ہونے اور ان پر مزید صلاحیتیں صرف کرنے کے بجائے ان لوگوں کی تعلیم و تربیت فلاح اور اصلاح کے لیے کوشش کریں اور ڈرائیں جو اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں حاضری کے تصور سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔ اور ایسے لوگوں کو اپنے آپ سے ہرگز دور نہ کریں جو اپنے پروردگار کو صبح و شام پکارتے اور ہر وقت اس کے فضل و کرم کے طالب رہتے ہیں ان کے حساب کے بارے میں آپ مسؤل نہیں اور آپ کے حساب میں سے ان کے ذمّہ نہیں ہوگا اگر آپ خدا ترس بندوں کو چھوڑ دیں تو آپ کا شمار زیادتی کرنے والوں میں ہوگا۔ تمام مفسرین نے اس آیت کا شان نزول بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اہل مکہ نے ایک دن آپ سے یہ مطالبہ کیا کہ ہم آپ کی محفل میں آنے اور آپ کی بات سمجھنے کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ بلال، خبیب (رض) اور اس قسم کے غریب لوگ ہماری آمد کے وقت آپ کی محفل میں نہیں ہونے چاہییں بعض روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے کفار کی ہدایت کی طلب کے جذبے میں آکر ایسا کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کچھ لوگوں کا یہ اعتراض بھی تھا کہ آپ کی محفل میں بیٹھنے والے بعض لوگ ایسے ہیں جو اسلام قبول کرنے سے پہلے بڑے بڑے جرائم میں ملوث تھے۔ آپ نے اپنی پاک فطرت کی بنا پر اس چیز کو محسوس کیا جس بنا پر یہ وضاحت نازل ہوئی کہ اے نبی ! آپ نے اپنا حساب دینا ہے اور یہ اپنے حساب و کتاب کے بارے میں جواب دہ ہوں گے۔ ماضی کے حوالے سے ان لوگوں کو چھوڑنا ظالموں کا ساتھ دینے کے مترادف ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے پر خلوص ایمان کی وجہ سے ان کے گناہوں کو معاف کردیا ہے۔ (عن عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ (رض) قَالَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فَقُلْتُ ابْسُطْ یَمِینَکَ فَلْأُبَایِعْکَ فَبَسَطَ یَمِینَہٗ قَالَ فَقَبَضْتُ یَدِی قَالَ مَا لَکَ یَا عَمْرُو قَالَ قُلْتُ أَرَدْتُّ أَنْ أَشْتَرِطَ قَالَ تَشْتَرِطُ بِمَاذَا قُلْتُ أَنْ یُغْفَرَ لِی قَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْإِسْلَامَ یَہْدِمُ مَا کَانَ قَبْلَہُ وَأَنَّ الْہِجْرَۃَ تَہْدِمُ مَا کَانَ قَبْلَہَا وَأَنَّ الْحَجَّ یَہْدِمُ مَا کَانَ قَبْلَہُ وَمَا کَانَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ رَسُول اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَا أَجَلَّ فِی عَیْنِی مِنْہُ وَمَا کُنْتُ أُطِیقُ أَنْ أَمْلَأَ عَیْنَیَّ مِنْہُ إِجْلَالًا لَہُ وَلَوْ سُءِلْتُ أَنْ أَصِفَہُ مَا أَطَقْتُ لِأَنِّی لَمْ أَکُنْ أَمْلَأُ عَیْنَیَّ مِنْہُ وَلَوْ مُتُّ عَلَی تِلْکَ الْحَالِ لَرَجَوْتُ أَنْ أَکُونَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ثُمَّ وَلِینَا أَشْیَاءَ مَا أَدْرِی مَا حَالِی فیہَا فَإِذَا أَنَا مُتُّ فَلَا تَصْحَبْنِی نَاءِحَۃٌ وَلَا نَارٌ)[ رواہ مسلم : کتاب التفسیر، باب قول اللہ تعالیٰ وانذر عشیرتک الاقربین ] ” حضرت عمرو بن عاص (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا دایاں ہاتھ آگے کیجئے تاکہ میں آپ کی بیعت کروں جب آپ نے اپنا دایاں ہاتھ آگے فرمایا تو میں نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا تب آپ پوچھتے ہیں اے عمرو ! کیا ہوا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ ایک شرط کے ساتھ بیعت کرتا ہوں ارشاد ہوا کہ وہ کونسی شرط ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ میرے گناہ معاف کردیے جائیں۔ فرمایا عمرو تو نہیں جانتا یقیناً اسلام پہلے گناہوں کو ختم کردیتا ہے ؟ اسی طرح ہجرت کرنے سے ہجرت سے پہلے کے بھی گناہ ختم ہوجاتے ہیں اور یقیناً حج سے بھی سابقہ غلطیاں معاف ہوجاتی ہیں۔ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زیادہ مجھے کوئی محبوب نہ تھا۔ اور نہ ہی میری آنکھ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زیادہ کسی کا جلال تھا۔ میں انہیں اس جلال کی وجہ سے آنکھ بھر کے نہیں دیکھ سکا۔ اگر مجھ سے کوئی سوال کرے کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی وصف بیان کروں تو اس کی مجھ میں طاقت نہیں ہے۔ کیونکہ میں نے آپ کو کبھی آنکھ بھر کے دیکھا ہی نہیں۔ اگر میں اس حال میں فوت ہوگیا تو میں امید کرتا ہوں کہ میں اہل جنت میں سے ہوں گا۔ پھر اللہ مجھے جنت میں ولی مقرر کر دے تو میں نہیں جانتا وہاں کس حال میں ہوں گا تو جب میں فوت ہوجاؤں تو میرے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی اور آگ نہ لے کے آنا۔ “ حضرت عمر و بن عاص (رض) کے ذاتی احساسات : حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی آدمی فوت ہونے لگتا تو عمرو بن عاص (رض) فرمایا کرتے کہ نہ معلوم لوگ نزع کے وقت کیوں نہیں بتلاتے کہ موت کی کیا کیفیت ہوتی ہے۔ جب عمر و بن عاص (رض) پر نزع کا عالم طاری ہوا تو میں نے ان کی بات یاد کرواتے ہوئے گذارش کی کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جب مجھ پر یہ وقت آئے گا تو میں بتلاؤں گا کہ موت کس طرح آتی ہے۔ اس کے جواب میں عمرو بن عاص (رض) صرف اتنا بتلاسکے کہ بھتیجے بس میں اتنا ہی بیان کرسکتا ہوں کہ مجھے نزع کا عالم یوں محسوس ہونے لگا ہے جیسے کسی نے احد پہاڑ میرے سینے پر رکھ دیا ہو اور پھر زارو قطار رونے لگے۔ اسی موقعہ پر ہی انہوں نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ کو وصیت کی تھی کہ میری قبر پر منکر نکیر کے سوالات تک کھڑے رہنا۔ تاکہ میں تسکین پاؤں حالانکہ وہ جانتے تھے کہ مرنے والے کی کوئی مدد نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس کا دنیا والوں کے ساتھ کوئی تعلق ہوتا ہے۔ “ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو آزمانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھار نے کے لیے بیشمار آزمائشیں بنائی ہیں۔ ان میں غربت اور امارت، شہرت اور گمنامی، حاکم اور محکوم ہونا بھی آزمائش کا ایک طریقہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو دولت و ثروت، شہرت و ناموری اقتدار اور اختیار دے کر آزماتا ہے کہ یہ لوگ نعمتوں سے محروم انسانوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں اگر نعمتیں پانے کے بعد اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے اور اس کی مخلوق کے ساتھ عاجزی اور خیر خواہی کا رویہ اختیار کرتے ہیں تو انھیں مزید نعمتیں دیتے ہوئے آخرت میں اجر وثواب سے نوازا جائے گا۔ اگر صاحب حیثیت لوگ خدا کے نافرمان اور اس کی مخلوق کے لیے ظالم ثابت ہوتے ہیں تو انھیں اذیت ناک سزاؤں سے دو چار ہونا پڑے گا۔ اسی طرح ہی نعمتوں سے محروم لوگوں کو آزمایا جاتا ہے کہ وہ دنیاوی نعمتوں سے محروم ہو کر صبر و شکر کا رویہ اختیار کرتے ہیں تو انھیں قیامت کے دن عظیم اجر وثواب عطا ہوگا۔ اور اگر یہ لوگ سرکشی اور نافرمانی کا رویہ اختیار کرتے ہیں تو انھیں اس کی سزا اور مزید محرومیوں سے واسطہ پڑے گا۔ اہل مکہ غریب صحابہ (رض) پر یہ طعن بھی کرتے تھے کیا یہ لوگ ہیں ؟ جن پہ اللہ نے احسان کیا ہے کہ جن کو پیٹ پالنے کے لیے خوراک اور تن ڈھانپنے کے لیے پوشاک بھی میسر نہیں۔ یہاں ایک طرف کفار کو بین السطور سرزنش کی جارہی ہے کہ تم خدا کی نعمتیں پانے کے باوجود سرکش اور باغی ہو لہٰذا اپنا انجام سوچ لو۔ تمہارے مقابلے میں نعمتوں سے محروم لوگ اس کسمپرسی کے عالم میں بھی اپنے رب کے فرمانبردار یا تابع فرمان اور شکر گزار ہیں۔ اس طرح شکر گزار بندوں کو تسلی اور ان کی قدر افزائی کی گئی ہے۔ اگلی آیات میں غریب مومنین کو یہ کہہ کر اعزاز بخشا گیا ہے کہ اے نبی ! جب یہ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں تو آپ ان کو سلام کرنے میں پہل کیا کریں۔ مسائل ١۔ لوگوں کو اللہ کے حضور پیش ہونے کا خوف دلاتے رہنا چاہیے۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی مددگار نہیں ہے۔ ٣۔ خوشحالی اور تنگدستی اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ ٤۔ انسان کو ہر حال میں اپنے رب کا صابر و شاکر رہنا چاہیے۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ کا ہی شکر ادا کرنا چاہے : ١۔ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ (البقرۃ : ١٧٢) ٢۔ اللہ تعالیٰ شکر کرنے والے لوگوں کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے۔ (الاعراف : ٥٨) ٣۔ اللہ تعالیٰ شکر کرنے والے کو زیادہ عطا کرتا ہے۔ (ابراہیم : ٧) ٤۔ اللہ کے تھوڑے بندے ہی شکر گزار ہوتے ہیں۔ (سباء ١٣) ٥۔ شکر کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ (الزمر : ٧) ٦۔ اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو بہتر جزا دیتا ہے۔ (القمر : ٣٥) ٧۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا شکر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ (لقمان : ١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ٥١ تا ٥٤۔ یہ اسلامی نظریہ حیات کی برتری اور عزت کی علامت ہے کہ اس میں اس دنیا کے عارضی کرو فر کو کوئی وقعت نہیں دی گئی ۔ اس میں پیش نظر اعلی اقدار ہوتی ہیں اور دنیا کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ آپ اس دعوت کو صاف اور ستھرے انداز میں بغیر کسی بناوٹ کے اصل شکل میں پیش فرما دیں اور اس دعوت کے عوض میں لوگوں کو کسی دنیاوی غرض کا لالچ نہ دیں ۔ یہ حکم بھی دیا گیا کہ آپ صرف ان لوگوں ہی کو پیش نظر رکھیں جو اس دعوت سے کوئی دنیاوی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں نہ آپ اس سے نفع لینا چاہتے ہیں ۔ اور اپنے اردگر دان لوگوں کو جمع کریں جو اس دعوت کو قبول کرتے ہیں اور مخلص ہیں ۔ جو لوگ دل وجان سے اللہ کی طرف متوجہ ہیں اور صرف رضائے الہی کے لئے کام کرنے والے ہیں ۔ آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ جاہلی معاشرے کے رسوم ورواجات اور جاہلی اقدار کو دعوت اسلامی کے نظام میں کوئی وزن نہ دیں اور دنیاوی اعتبارات اور علامات میں سے کسی علامت کو اہمیت دیں ۔ (آیت) ” وَأَنذِرْ بِہِ الَّذِیْنَ یَخَافُونَ أَن یُحْشَرُواْ إِلَی رَبِّہِمْ لَیْْسَ لَہُم مِّن دُونِہِ وَلِیٌّ وَلاَ شَفِیْعٌ لَّعَلَّہُمْ یَتَّقُونَ (51) ” اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اس (علم وحی) کے ذریعے سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی (ایسا ذی اقتدار) نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو یا ان کی سفارش کرے ‘ شاید کہ (اس نصیحت سے متنبہ ہو کر) وہ خدا ترسی کی روش اختیار کرلیں۔ یعنی دعوت اسلامی ان لوگوں کے سامنے سب سے پہلے پیش کی جائے جو لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن انہیں اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے ۔ وہاں ان کی حالت یہ ہوگی کہ نہ کوئی ولی ہوگا جو مدد کرسکے اور نہ کوئی سفارشی ہوگا جو چھڑا سکے ۔ اس لئے کہ قیامت کے دن اللہ کے ہاں ‘ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی سفارش نہیں کرسکتا ۔ اگر کسی کو سفارش کی اجازت بھی مل جائے تو بھی وہ ان لوگوں کے حق میں اللہ کی جناب میں سفارش نہ کرے گا ۔ کیونکہ سفارش کے منصف پر فائز ہونے والے لوگ تو خود اس دن خوف کا شدید شعور رکھتے ہوں گے کیونکہ اس دن کوئی اللہ کے سوا شفیع و مددگار نہ ہوگا ۔ اس لئے کہ ان خدا رسیدہ اور خدا سے ڈرنے والے لوگوں سے اس بات کی توقع زیادہ ہوگی ‘ وہ زیادہ خوف محسوس کریں گے اور زیادہ مطیع فرمان ہوں گے اور ہدایت الہی سے اور لوگوں کے مقابلے میں زیادہ نفع اندوز ہوں گے ۔ ایسے لوگوں سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنی اس دنیاوی زندگی میں ایسے امور سے بچیں جن کی وجہ آخرت میں عذاب الہی میں مبتلا ہوں ۔ لہذا ڈراوا ایک ایسا بیان ہوتا ہے جو واضح ہوتا ہے اور اس کا بہت اثر ہوتا ہے ۔ یوں انذار کی وجہ سے ان پر وہ امور واضح ہوجائیں گے جن سے وہ پہلے ہی خائف ہیں ‘ لہذا ان امور کے بیان اور انذار کی وجہ سے وہ مزید متقی بنیں گے اور حدود باللہ پامال کرنے سے ڈریں گے اور ان امور میں مبتلا نہ ہوں گے جن سے منع کیا گیا ہے ۔ لیکن یہ اس کے بعد ہوگا جبکہ ان کے سامنے ممنوع باتوں کا بیان ہوجائے ۔ (آیت) ” وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُونَ رَبَّہُم بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُونَ وَجْہَہُ “ (٦ : ٥٢) ” اور جو لوگ اپنے رب کو رات دن پکارتے رہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کی طلب میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے سے دور نہ پھینکو ۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو اللہ کے لئے خالص کردیا ہے انہیں اپنے آپ سے دور نہ پھینکو۔ ایسے لوگ جو صبح وشام اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اسے پکارتے ہیں اور یہ کام وہ محض رضائے الہی کے لئے کرتے ہیں ۔ یہ خلوص اور محبت کا مقام ہے اور ادب اور احترام کی فضا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نہایت خضوع اور خشوع کے ساتھ اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور عبادت میں مشغول ہیں ۔ رضائے الہی کا حصول صرف اس وقت ہوتا ہے جب انسان نہایت ہی خلوص کے ساتھ رب کی طرف متوجہ ہو ‘ پوری طرح اللہ کے ساتھ محبت کرتا ہو اور دربار الہی میں نہایت ادب اور خشوع کے ساتھ کھڑا ہوتا ہو یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے ربانی کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے یعنی للہ فی اللہ والے ۔ سوال یہ ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حکم کیوں دیا گیا ؟ اصل بات کیا ہے ۔ واقعہ یوں ہوا کہ اشراف عرب میں سے بعض لوگ دعوت اسلامی کو اس لئے قبول نہ کرتے تھے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اردگرد فقراء اور کمزور لوگ جمع تھے ۔ مثلا صہیب ‘ بلال ‘ عمار ‘ خباب ‘ سلمان ‘ اور ابن مسعود (رض) اجمعین وغیرہ اور ان لوگوں نے ایسے جبے پہنے ہوئے ہوتے تھے جن سے بدبو آتی تھی ‘ کیونکہ غربت کی وجہ سے وہ بار بار دھو نہیں سکتے تھے ۔ ان لوگوں کی معاشرتی حیثیت یہ تھی کہ وہ قریش کے بڑے لوگوں کی مجلس میں بیٹھنے کے اہل نہ سمجھے جاتے تھے ۔ ان وجوہات کی بنا پر قریش کے ان اکابرین نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو اپنی مجلس سے دور کردیں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے انکار کردیا۔ اس پر ان لوگوں نے یہ مطالبہ کیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے لئے علیحدہ مجلس بنا دیں اور صاحب حیثیت لوگوں کے لئے ایک مجلس بنا دیں جس میں ان فقراء میں سے کوئی بھی نہ ہو ۔ یہ مطالبہ وہ اس لئے کرتے تھے کہ جاہلیت میں دور جاہلیت کی مجالس میں اکابرین قریش کو یہ امتیازات حاصل تھے جن کی وجہ سے وہ عوام پر اپنا رعب بٹھاتے تھے ۔ اس دوسری تجویز کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غور کرنا شروع کردیا محض اس لئے کہ شاید اس طرح ان کے دل میں دعوت اسلامی اتر جائے ۔ اس پر حکم صادر ہوا۔ (آیت) ” وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُونَ رَبَّہُم بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُونَ وَجْہَہُ “ (٦ : ٥٢) ” اور جو لوگ اپنے رب کو رات دن پکارتے رہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کی طلب میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے سے دور نہ پھینکو ۔ امام مسلم نے سعد ابن ابی وقاص سے روایت نقل کی ہے ‘ وہ فرماتے ہیں ہم چھ افراد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ مشرکین نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمائش کی ‘ ذرا آپ ان لوگوں کو اپنے ہاں سے ہٹا دیں تاکہ یہ لوگ بےتکلف ہو کر ہمارے خلاف حوصلے نہ پالیں ۔ وہ کہتے ہیں وہ کہتے ہیں ان چھ میں ‘ ایک میں تھا ‘ ابن مسعود (رض) تھے ایک شخص ہذیل کا تھا ‘ بلال تھے اور دو افراد اور تھے جن کے نام یاد نہیں ۔ قریش کی بات کا اثر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر ہوا جو اللہ نے چاہا ۔ آپ نے ان کی فرمائش پر سوچنا شروع کیا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ (آیت) ” وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُونَ رَبَّہُم بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُونَ وَجْہَہُ “ (٦ : ٥٢) ” اور جو لوگ اپنے رب کو رات دن پکارتے رہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کی طلب میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے سے دور نہ پھینکو ۔ یہ کبراء ان بیچاروں کے بارے میں بہت کچھ کہتے تھے ۔ ادھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جانب سے ان پر بےحد عنایات تھیں اور آپ کی مجلس میں ان کا خصوصی مقام تھا ۔ کبراء ان پر الزام لگاتے اور انہیں برا بھلا کہتے اور ان کی غربت اور ضعف پر تنقید کرتے ۔ ان لوگوں کو ان کا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس میں بیٹھنا گوارا نہ تھا اس لئے یہ کبراء اسلام سے نفرت کرتے تھے اور اسلام قبول کرنا نہ چاہتے تھے ۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس امر کے بارے میں ایک فیصلہ کن حکم دے دیا ۔ ان کی اس تجویز کو بنیادی طور پر رد کردیا گیا اور اسے کالعدم قرار دیا گیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

59 یہ تخویف اخروی ہے۔ اَلَّذِیْنَ یفون۔ یعنی جو لوگ اللہ سے ڈرتے اور اس کے حکم کی تعمیل میں سعی کرتے ہیں، انابت کرتے ہیں، ضد نہیں کرتے۔ جیسا کہ فرمایا فَاَعْرِضْ عَمَّنْ تَوَلّٰی عَنْ ذِکْرِنَا (النجم ع 3) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

51 اور اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے روبرو اس حال میں جمع کئے جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی سفارش … کرنے والا ہوگا اس قرآن کے ذریعہ سے ایسے لوگوں کو ڈراتے رہا کیجیے تاکہ وہ عذاب الٰہی سے ڈریں اور پرہیز کریں یعنی قیامت پر ایمان رکھتے ہوں تو گناہوں سے بچیں اور اگر محض گمان و خیال رکھتے ہوں تو کفر سے بچیں کیونکہ اس دن سوائے اذ الٰہی کے کوئی نہ کسی کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی کسی کا سفارشی بنے گا۔