Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 54

سورة الأنعام

وَ اِذَا جَآءَکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلۡ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ کَتَبَ رَبُّکُمۡ عَلٰی نَفۡسِہِ الرَّحۡمَۃَ ۙ اَنَّہٗ مَنۡ عَمِلَ مِنۡکُمۡ سُوۡٓءًۢ ابِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاَنَّہٗ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵۴﴾

And when those come to you who believe in Our verses, say, "Peace be upon you. Your Lord has decreed upon Himself mercy: that any of you who does wrong out of ignorance and then repents after that and corrects himself - indeed, He is Forgiving and Merciful."

یہ لوگ جب آپ کے پاس آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ( یوں ) کہہ دیجئے کہ تم پر سلامتی ہے تمہارے رب نے مہربانی فرمانا اپنے ذمہ مقرر کر لیا ہے کہ جو شخص تم میں سے برا کام کر بیٹھے جہالت سے پھر وہ اس کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح رکھے تو اللہ ( کی یہ شان ہے کہ وہ ) بڑی مغفرت کرنے والا ہے بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءَکَ
آئیں آپ کے پاس
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَقُلۡ
پس کہہ دیجیے
سَلٰمٌ
سلام ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
کَتَبَ
لکھ دی
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
عَلٰی نَفۡسِہِ
اپنے نفس پر
الرَّحۡمَۃَ
رحمت
اَنَّہٗ
کہ بےشک وہ
مَنۡ
جو
عَمِلَ
عمل کرے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
سُوۡٓءًۢ
برے
ابِجَہَالَۃٍ
بوجہ جہالت کے
ثُمَّ
پھر
تَابَ
توبہ کرلے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
وَ اَصۡلَحَ
اور اصلاح کرلے
فَاَنَّہٗ
تو بےشک وہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءَکَ
آئیں آپ کے پاس
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دیں
سَلٰمٌ
سلام ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
کَتَبَ
لکھ رکھی ہے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
عَلٰی نَفۡسِہِ
اپنی ذات پر
الرَّحۡمَۃَ
رحمت
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
مَنۡ
جو
عَمِلَ
کرے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
سُوۡٓءًۢ
بُرائی
ابِجَہَالَۃٍ
نادانی میں
ثُمَّ
پھر
تَابَ
اُس نے توبہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
وَ اَصۡلَحَ
اوراس نے اصلاح کر لی
فَاَنَّہٗ
تو یقیناً وہ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And when those come to you who believe in Our verses, say, "Peace be upon you. Your Lord has decreed upon Himself mercy: that any of you who does wrong out of ignorance and then repents after that and corrects himself - indeed, He is Forgiving and Merciful."

یہ لوگ جب آپ کے پاس آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ( یوں ) کہہ دیجئے کہ تم پر سلامتی ہے تمہارے رب نے مہربانی فرمانا اپنے ذمہ مقرر کر لیا ہے کہ جو شخص تم میں سے برا کام کر بیٹھے جہالت سے پھر وہ اس کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح رکھے تو اللہ ( کی یہ شان ہے کہ وہ ) بڑی مغفرت کرنے والا ہے بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ انہیں کہئے : تم پر سلامتی ہو۔ تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت کو لازم کرلیا ہے۔ کہ تم میں سے کوئی شخص لاعلمی سے کوئی برا کام کر بیٹھے پھر اسکے بعد وہ توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو یقینا وہ معاف کردینے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب آپ کے پاس وہ آئیں جوہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ کہہ دیں تم پرسلام ہو، تمہارے رب نے اپنی ذات پر رحمت لازم کر رکھی ہے،یقیناوہ جو تم میں سے نادانی میں کوئی بُرائی کر بیٹھے،پھراس کے بعد توبہ کی اور اصلاح کرلی تویقیناوہ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when those who believe in Our verses come to you, say, |"Peace on you. Your Lord has prescribed for Him-self the mercy that whoever does something bad in ig¬norance, then repents after that and corrects himself, then He is Most Forgiving, Very Merciful.

اور جب آویں تیرے پاس ہماری آیتوں کے ماننے والے تو کہہ دے تو سلام ہے تم پر لکھ لیا ہے تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو کہ جو کوئی کرے تم میں سے برائی ناواقفیت سے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیک ہوجاوے تو بات یہ ہے کہ وہ ہے بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں وہ لوگ جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ ان سے کہیں کہ تم پر سلامتی ہو تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لازم کرلیا ہے (اور تمہارے لیے اللہ کی خاص رحمت کا مظہر یہ ہے ) کہ تم میں سے جو کوئی کسی برے کام کا ارتکاب کربیٹھے گا جہالت کی بنا پر پھر وہ اس کے بعد توبہ کرے گا اور اصلاح کرلے گا تو یقیناً اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when those who believe in Our signs come to you, say to them: 'Peace be upon you. Your Lord has made mercy incumbent upon Himself so that if anyone of you does a bad deed out of ignorance and thereafter repents and makes amends, surely you will find Him All-Forgiving, AllCompassionate.'

جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے کہو تم پر سلامتی ہے ۔ تمہارے رب نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے ۔ یہ اس کا رحم و کرم ہی ہے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی کے ساتھ کسی برائی کا ارتکاب کر بیٹھا ہو پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کر لے تو وہ اسے معاف کر دیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ان سے کہو : سلامتی ہو تم پر ! تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت کا یہ معاملہ کرنا لازم کرلیا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی سے کوئی برا کام کر بیٹھے ، پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو کہو سلام علیکم تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر (اپنے فضل و کرم سے) یہ لکھ لیا ہے 12 کہ مہربانی کرے گا (یعنی) جو کوئی تم میں نادانی سے کوئی گناہ کربیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اپنے تئیں سنوار لے (اپنی حالت درست کرلے نیک کام کرنے لگے) تو وہ بخشنے والا مہربان ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں تو فرما دیجئے تم پر سلامتی ہے اور تمہارے پروردگار نے اپنی ذات پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے گا پھر وہ اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو وہ (اللہ) بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاچکے ہیں تو آپ ان سے کہئے کہ تم پر سلامتی ہو آپ کے رب نے رحمت کرنا اپنے آپ پر لازم کرلیا ہے۔ تم میں سے جو کوئی نادانی میں آکر گناہ کر بیٹھے۔ پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ مغفرت کرنے والا بھی ہے اور رحمت کرنے والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تمہارے پاس ایسے لوگ آیا کریں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) سلام علیکم کہا کرو خدا نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ جو کوئی تم میں نادانی سے کوئی بری حرکت کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیکوکار ہوجائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when those who believe in Our signs come unto them, say thou: peace be on you; your Lord hath prescribed mercy for Himself; so that whosoever of you doeth an evil through Ignorance, then repenteth thereafter and amendeth, then verily He is Forgiving, Merciful.

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ کہہ دیجیے کہ تم پر سلامتی ہو تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم کر رکھی ہے ۔ بیشک تم میں سے جو کوئی نادانی سے برائی کربیٹھے پھر وہ اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی حالت درست کرلے تو وہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تمہارے پاس وہ لوگ آیا کریں جو ہماری آیات پر ایمان لائے تو تم ان کو کہو کہ تم پر سلامتی ہو ۔ تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت واجب کر رکھی ہے ۔ جو کوئی تم میں سے نادانی سے کوئی برائی کر بیٹھے گا ، پھر وہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلے گا تو وہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوروہ لوگ جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں آپ کے پاس آئیں تو آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم پر سلامتی ہو تمہارے رب نے رحمت اپنے اوپر لازم فرمالی ہے کہ بیشک جو تم میں سے لاعلمی میں برائی کا عمل کرے پھر اس کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کرلے بیشک اﷲتعالیٰ بخشنے والے ، مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے کہو تم پر سلامتی ہے۔ تمہارے رب نے اپنے اوپر رحم و کرم کو واجب کرلیا ہے۔ یہ رحم و کرم ہی تو ہے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی سے گناہ کر بیٹھے، پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو وہ اسے معاف کردیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آئیں آپ کے پاس (اے پیغمبر) وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں ہماری آیتوں پر، تو (ان کی دلجوئی اور طیب خاطر کیلئے) آپ ان سے یوں کہیں کہ سلام ہو تم پر، لکھ دیا تمہارے رب نے (اپنے کرم بےپایا سے) اپنے اوپر رحمت فرمانا، کہ تم میں سے جس نے ارتکاب کرلیا کسی برائی کا جہالت کی بنا پر پھر اس کے بعد اس نے توبہ کرلی اور اصلاح کرلی، تو بلاشبہ وہ (رب کریم) بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیںجو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں توآپ کہہ دیجئے تم پر سلامتی ہوتمہارے رب نے اپنے اوپررحمت کو لازم کرلیا ہے اگرتم میں سے کوئی شخص لاعلمی سے کوئی براکام کر بیٹھے پھر اس کے بعدوہ توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے یقینًاوہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تمہارے حضور وہ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ تم پر سلام تمہارے رب نے اپنے ذمہ کرم پر رحمت لازم کر لی ہے ( ف۱۲۰ ) کہ تم میں جو کوئی نادانی سے کچھ برائی کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پرایمان رکھتے ہیں تو آپ ( ان سے شفقتًا ) فرمائیں کہ تم پر سلام ہو تمہارے رب نے اپنی ذات ( کے ذمّہ کرم ) پر رحمت لازم کرلی ہے ، سو تم میں سے جو شخص نادانی سے کوئی برائی کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور ( اپنی ) اصلاح کر لے تو بیشک وہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے ہیں تو ان سے کہو سلامٌ علیکم ( تم پر سلامتی ہو ) ۔ تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم قرار دی ہے ( لہٰذا ) اگر تم میں سے کوئی شخص جہالت و نادانی کی وجہ سے کوئی برائی کرے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو بےشک وہ ( اللہ ) بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When those come to thee who believe in Our signs, Say: "Peace be on you: Your Lord hath inscribed for Himself (the rule of) mercy: verily, if any of you did evil in ignorance, and thereafter repented, and amend (his conduct), lo! He is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the faithful come to you, say to them, "Peace be upon you. Your Lord has decreed for Himself to be All-merciful. Anyone of you who commits a sin out of ignorance, then repents, and reforms himself will find that God is All-forgiving and All-merciful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When those who believe in Our Ayat come to you, say: "Salamun `Alaykum" (peace be on you); your Lord has written mercy for Himself, so that, if any of you does evil in ignorance, and thereafter repents and does righteous good deeds, then surely, He is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when those who believe in Our communications come to you, say: Peace be on you, your Lord has ordained mercy on Himself, (so) that if any one of you does evil in ignorance, then turns after that and acts aright, then He is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And when those who believe in Our revelations come unto thee, say: Peace be unto you! Your Lord hath prescribed for Himself mercy, that whoso of you doeth evil through ignorance and repenteth afterward thereof and doeth right, (for him) lo! He is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आपके पास वे लोग आएं जो हमारी आयात पर ईमान लाए हैं तो उनसे कहिए कि तुम पर सलामती हो, तुम्हारे रब ने अपने ऊपर रहमत लिख ली है, बेशक तुम में जो कोई नादानी से कोई बुराई कर बैठे फिर उसके बाद वे तौबा करे और इस्लाह कर ले तो वह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ جب آپ کے پاس آویں جو کہ ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو یوں کہہ دیجئیے کہ تم پر سلامتی ہے تمہارے رب نے مہربانی فرمانا اپنے ذمہ مقرر کرلیا ہے کہ جو شخص تم میں سے کوئی برا کام کر بیٹھے جہالت سے پھر وہ اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح رکھے تو (الله تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ) وہ بڑے مغفرت کرنے والے ہیں بڑی رحمت والے ہیں۔ (54)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ لوگ آپ کے پاس آئیں جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں تو کہیں تم پر سلامتی ہو تمہارے رب نے رحم کرنا اپنے آپ پر لازم کرلیا ہے بلاشبہ تم میں سے جو شخص جہالت سے کوئی برائی کربیٹھے، پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کرلے تو یقیناً وہ بےحد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان کو کہو تم پر سلامتی ہے ۔ تمہارے رب نے رحم وکرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کرلیا ہے ۔ (یہ اس کا رحم وکرم ہی ہے کہ) اگر تم میں سے کوئی نادانی کے ساتھ کسی برائی کا ارتکاب کر بیٹھا ہو پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کرلے تو وہ اسے معاف کردیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آجائیں وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں ہماری آیات پر تو ان سے کہہ دیجیے کہ تم پر سلامتی ہو۔ تمہارے رب نے اپنے ذمہ رحمت کو مقرر کرلیا ہے۔ کہ جو شخص تم میں جہالت کی وجہ سے کوئی گناہ کرلے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنا حال درست کرلے تو بلاشبہ وہ غفور ہے، رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آویں تیرے پاس ہماری آیتوں کے ماننے والے تو کہہ دے تو سلام ہے تم پر لکھ لیا ہے تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو کہ جو کوئی کرے تم سے برائی ناواقفیت سے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیک ہوجاوے تو بات یہ ہے کہ وہ ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب وہ لوگ جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں آپ کے پاس آئیں تو ان کو سلامتی کا پیغام دیکر فرما دیجیے کہ تمہارے رب نے رحم و کرم کا برتائو اپنے اوپر لازم کرلیا ہے وہ یہ ہے کہ تم میں سے جو شخص نادانی سے کسی برائی کا ارتکاب کر بیٹھے پھر وہ اس برائی کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ وہ بڑا بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔