Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 68

سورة الأنعام

وَ اِذَا رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ یَخُوۡضُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖ ؕ وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾

And when you see those who engage in [offensive] discourse concerning Our verses, then turn away from them until they enter into another conversation. And if Satan should cause you to forget, then do not remain after the reminder with the wrongdoing people.

اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کر رہے ہیں تو ان لوگوں سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر آپ کو شیطان بھلا دے تو یاد آنے کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاَیۡتَ
دیکھیں آپ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
یَخُوۡضُوۡنَ
جو مشغول ہوتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
فَاَعۡرِضۡ
تو اعراض کیجئے
عَنۡہُمۡ
ان سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخُوۡضُوۡا
وہ مشغول ہو جائیں
فِیۡ حَدِیۡثٍ
کسی بات میں
غَیۡرِہٖ
سوائے اس کے
وَاِمَّا
اور اگر
یُنۡسِیَنَّکَ
بھلا دے آپ کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
فَلَا
تو نہ
تَقۡعُدۡ
آپ بیٹھیے
بَعۡدَ
بعد
الذِّکۡرٰی
یاد آنے کے
مَعَ الۡقَوۡمِ
ساتھ ان لوگو ں کے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاَیۡتَ
آپ دیکھیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَخُوۡضُوۡنَ
فضو ل بحث کرتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
فَاَعۡرِضۡ
تو آپ منہ موڑ جائیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخُوۡضُوۡا
وہ مشغول ہو جائیں
فِیۡ حَدِیۡثٍ
کسی بات میں
غَیۡرِہٖ
اس کے علاوہ
وَاِمَّا
اور اگر
یُنۡسِیَنَّکَ
بھلا دے آپ کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
فَلَا
تو نہ
تَقۡعُدۡ
آپ بیٹھیں
بَعۡدَ
بعد
الذِّکۡرٰی
یاد آنے کے
مَعَ الۡقَوۡمِ
لوگوں کے ساتھ
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And when you see those who engage in [offensive] discourse concerning Our verses, then turn away from them until they enter into another conversation. And if Satan should cause you to forget, then do not remain after the reminder with the wrongdoing people.

اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کر رہے ہیں تو ان لوگوں سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر آپ کو شیطان بھلا دے تو یاد آنے کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں نکتہ چینیاں کرتے ہیں۔ تو ان کے پاس بیٹھنے سے اعراض کیجئے تاآنکہ وہ کسی دوسری بات میں لگ جائیں۔ اور اگر شیطان آپ کو بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب آپ ان کودیکھیں کہ ہماری آیتوں پرفضول بحث کرتے ہیں توآپ ان سے منہ موڑ جائیں یہاں تک کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں اور اگرآپ کو شیطان بھلا دے تو یاد آنے کے بعدایسے ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you see those who indulge in our verses ad¬versely, turn away from them until they get busy with some other discourse. If Satan makes you forget, then, after the recollection, do not sit with the unjust peo¬ple.

اور جب تو دیکھے ان لوگوں کو کہ جھگڑتے ہیں ہماری آیتوں میں تو ان سے کنارہ کر یہاں تک کہ مشغول ہوجاویں کسی اور بات میں اور اگر بھلا دے تجھ کو شیطان تو مت بیٹھ یاد آجانے کے بعد ظالموں کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم دیکھو لوگوں کو کہ وہ ہماری آیات میں میں میخ نکال رہے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجاؤ اور اگر تمہیں شیطان بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد ایسے ظالموں کے ساتھ مت بیٹھو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you see those who are engaged in blasphemy against Our signs, turn away from them until they begin to talk of other things; and should Satan ever cause you to forget, then do not remain, after recollection, in the company of those wrong-doing people.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو ان کے پاس سے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ وہ اس گفتگو کو چھوڑ کر دوسری باتوں میں لگ جائیں ۔ اور اگر کبھی شیطان تمہیں بھلاوے میں ڈال دے 44 تو جس وقت تمہیں اس غلطی کا احساس ہو جائے اس کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے پاس نہ بیٹھو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کو برا بھلا کہنے میں لگے ہوئے ہیں ، تو ان سے اس وقت تک کے لیے الگ ہوجاؤ جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں ۔ اور اگر کبھی شیطان تمہیں یہ بات بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اورر (اے پیمبر) جب تو ان لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیتوں کو کریدتے ہیں 14 تو ان کے پاس سے سرک جا یہاں تک کہ وہ (اس کو چھوڑ کر دوسری بات میں لگ جائیں 15 اور اگر (کبھی) شیطان (یہ نصیحت) تجھ کو بھلا دے تو یاد آئے پیچھے (ایسے) ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں (ناجائز) بحث کر رہے ہوں تو ان سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر (یہ بات) شیطان آپ کو بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آپ دیکھیں کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینی (عبش جوئی) کررہے ہیں تو ان سے اس وقت تک دور رہیے جب تک وہ کسی اور گفتگو میں نہ لگ جائیں۔ اور اگر کبھی شیطان بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد فوراً ظالموں کی جماعت سے اٹھ جائیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بیہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ اور باتوں میں مصروف ہوجائیں۔ اور اگر (یہ بات) شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when thou seest those who plunge in Our revelations keep away from them until they plunge in a discourse other than that; and if the Satan causeth thee to forget, then sit not thou, after the recollection, with the wrong-doing people.

اور جب تو ان لوگوں کو دیکھے جو ہماری نشانیوں کو مشغلہ بناتے ہوں ۔ تو ان سے کنارہ کش ہوجایہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر شیطان تجھے بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد (ایسے) ظالم لوگوں کے پاس مت بیٹھ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں میں مین میکھ نکالتے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجاؤ ، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مصروف ہوجائیں اور اگر شیطان تمہیں بھلادے تو یاد آنے کے بعد ان ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تو انہیں ہماری آیتوں کے بارے میں فضول باتوں میں لگے ہوئے دیکھے تو جب تک وہ دوسری باتوں میں مشغول نہ ہو جائیں ان سے علیحدہ ہو جا اور اگر شیطان تجھے بھلا دے تو یا د آنے کے بعد ظالم قوم کے پاس نہ بیٹھ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو آپ وہاں سے ہٹ جائیں یہاں تک کہ وہ دوسری باتوں میں لگ جائیں اور اگر کبھی شیطان تمہیں بھلاوے میں ڈال دے تو جس وقت تمہیں اس غلطی کا احساس ہوجائے تو اس کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے پاس نہ بیٹھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم دیکھو (اے مخاطب) ان لوگوں کو جو نکتہ چینیاں کرتے ہیں ہماری آیتوں میں، تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ وہ (اس گفتگو کو چھوڑ کر) لگ جائیں کسی اور بات میں، اور اگر کبھی بھلاوے میں ڈال دے تم کو (تمہارا ازلی دشمن) شیطان تو یاد آجانے کے بعد تم مت بیٹھو ایسے ظالم لوگوں کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیںجو ہماری آیات میں نکتہ چینیاں کرتے ہیں توان لوگوں سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگرشیطان آپ کو بھلادے تویادآجانے کے بعدظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے سننے والے! جب تو انہیں دیکھے جو ہماری آیتوں میں پڑتے ہیں ( ف۱٤۵ ) تو ان سے منہ پھیر لے ( ف۱٤٦ ) جب تک اور بات میں پڑیں ، اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں میں ( کج بحثی اور استہزاء میں ) مشغول ہوں تو تم ان سے کنارہ کش ہوجایا کرو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں ، اور اگر شیطان تمہیں ( یہ بات ) بھلا دے تو یاد آنے کے بعد تم ( کبھی بھی ) ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب دیکھو کہ لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں نکتہ چینی اور بے ہودہ بحث کر رہے ہیں تو تم ان سے کنارہ کش ہو جاؤ ۔ یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہو جائیں اور ( اے مخاطب ) اگر کبھی شیطان تجھے بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے پاس مت بیٹھ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When thou seest men engaged in vain discourse about Our signs, turn away from them unless they turn to a different theme. If Satan ever makes thee forget, then after recollection, sit not thou in the company of those who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you see people mocking Our revelations, turn away from them so that they may change the subject. If Satan causes you to forget this, do not sit with the unjust people when you remember.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when you see those who engage in false conversation about Our verses (of the Qur'an) by mocking at them, stay away from them till they turn to another topic. And if Shaytan causes you to forget, then after the remembrance, sit not you in the company of those people who are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you see those who enter into false discourses about Our communications, withdraw from them until they enter into some other discourse, and if the Shaitan causes you to forget, then do not sit after recollection with the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And when thou seest those who meddle with Our revelations, withdraw from them until they meddle with another topic. And if the devil cause thee to forget, sit not, after the remembrance, with the congregation of wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आप उन लोगों को देखो जो हमारी आयतों में ऐब निकालते हैं तो उनसे अलग हो जाइए यहाँ तक कि वे किसी और बात में लग जाएं, और अगर कभी शैतान आपको भुला दे तो याद आने के बाद ऐसे नाइंसाफ़ लोगों के पास न बैठिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تو ان لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیات میں عیب جوئی کررہے ہیں تو ان لوگوں سے کنارہ کش ہوجایہاں تک کہ وہ کوئی اور بات میں لگ جائیں اور اگر تجھ کو شیطان بھلادے (2) تو یاد آنے کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے پاس مت بیٹھ۔ (68)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات کے بارے میں فضول بحث کرتے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں اور اگر کبھی شیطان آپ کو بھلادے تو یاد آنے کے بعد ایسے ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں۔ “ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو ان کے پاس سے ہٹ جاؤ ‘ یہاں تک کہ وہ اس گفتگو کر چھوڑ کر دوسری باتوں میں لگ جائیں ۔ اور اگر کبھی شیطان تمہیں بہلاوے میں ڈال دے تو جس وقت تمہیں اس غلطی کا احساس ہوجائے اس کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے پاس نہ بیٹھو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے مخاطب ! جب تو ان لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیات کے بارے میں عیب جوئی کرتے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجا ! یہاں تک کہ وہ اس کے علاوہ کسی دوسری بات میں لگ جائیں۔ اور اگر تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد ظالموں کے ساتھ مت بیٹھ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تو دیکھے ان لوگوں کو کہ جھگڑتے ہیں ہماری آیتوں میں تو ان سے کنارہ کر یہاں تک کہ مشغول ہوجاویں کسی اور بات میں اور اگر بھلا دے تجھ کو شیطان تو مت بیٹھ یاد آجانے کے بعد ظالموں کے ساتھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب جب تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیتوں میں بےہودہ لفظ چینی کر رہے ہوں تو تو ان لوگو سے کنارہ کش رہ یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں بحث شروع کردیں اور اگر شیطان تجھ کو کبھی یہ حکم بھلا دے تو یاد آنے پر پھر ایسے ظالموں کے پاس نہ بیٹھ