Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 71

سورة الأنعام

قُلۡ اَنَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُنَا وَ لَا یَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلٰۤی اَعۡقَابِنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدٰىنَا اللّٰہُ کَالَّذِی اسۡتَہۡوَتۡہُ الشَّیٰطِیۡنُ فِی الۡاَرۡضِ حَیۡرَانَ ۪ لَہٗۤ اَصۡحٰبٌ یَّدۡعُوۡنَہٗۤ اِلَی الۡہُدَی ائۡتِنَا ؕ قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ اُمِرۡنَا لِنُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۷۱﴾

Say, "Shall we invoke instead of Allah that which neither benefits us nor harms us and be turned back on our heels after Allah has guided us? [We would then be] like one whom the devils enticed [to wander] upon the earth confused, [while] he has companions inviting him to guidance, [calling], 'Come to us.' " Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance; and we have been commanded to submit to the Lord of the worlds.

آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم اللہ تعالٰی کے سوا ایسی چیز کو پکاریں کہ وہ نہ ہم کو نفع پہنچائے اور نہ ہم کو نقصان پہنچائے اور کیا ہم الٹے پھر جائیں اسکے بعد کہ ہم کو اللہ تعالٰی نے ہدایت کر دی ہے ، جیسے کوئی شخص ہو کہ اس کو شیطانوں نے کہیں جنگل میں بے راہ کر دیا ہو اور وہ بھٹکتا پھرتا ہو اس کے کچھ ساتھی بھی ہوں کہ وہ اس کو ہمارے پاس ٹھیک راستہ کی طرف بلارہے ہوں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ یقینی بات ہے کہ راہ راست وہ خاص اللہ ہی کی راہ ہے اور ہم کو یہ حکم ہوا ہے کہ ہم پروردگار عالم کے پورے مطیع ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَنَدۡعُوۡا
کیا ہم پکاریں
مِنۡ دُوۡنِ
سوا
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
اس کو جو
لَا یَنۡفَعُنَا
نہیں نفع وہ دے سکتا ہمیں
وَلَا
اور نہ ہی
یَضُرُّنَا
وہ نقصان دے سکتا ہے ہمیں
وَنُرَدُّ
اور ہم پھیر دیئے جائیں گے
عَلٰۤی اَعۡقَابِنَا
اوپر اپنی ایڑیوں پر
بَعۡدَ
بعد اس کے
اِذۡ
جب
ہَدٰىنَا
ہدایت دی ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
کَالَّذِی
اس شخص کی طرح
اسۡتَہۡوَتۡہُ
بہکا دیا اسے
الشَّیٰطِیۡنُ
شیطانوں نے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
حَیۡرَانَ
حیران کر کے
لَہٗۤ
اس کے
اَصۡحٰبٌ
کچھ ساتھی ہیں
یَّدۡعُوۡنَہٗۤ
وہ پکارتے ہیں اسے
اِلَی
طرف
الۡہُدَی
ہدایت کے
ائۡتِنَا
آجاؤ ہمارے پاس
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّ
بےشک
ہُدَی
ہدایت
اللّٰہِ
اللہ کی
ہُوَ
وہی
الۡہُدٰی
( اصل) ہدایت ہے
وَاُمِرۡنَا
اور ہم حکم دیے گئے ہم
لِنُسۡلِمَ
تاکہ ہم فرما ںبردار ہو جائیں
لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
رب العالمین کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَنَدۡعُوۡا
کیا ہم پکاریں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
مَا
اس کو جو
لَا
نہیں
یَنۡفَعُنَا
وہ نفع دے سکتے ہیں ہمیں
وَلَا
اور نہ
یَضُرُّنَا
وہ نقصان پہنچا سکتے ہیں ہمیں
وَنُرَدُّ
اور ہم پھیر دیے جائیں
عَلٰۤی اَعۡقَابِنَا
اپنی ایڑھیوں پر
بَعۡدَ
بعد اس کے
اِذۡ
جب
ہَدٰىنَا
ہدایت دی ہے ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
کَالَّذِی
مانند اس کے جو
اسۡتَہۡوَتۡہُ
بھٹکا دیا ہو اسے
الشَّیٰطِیۡنُ
شیطانوں نے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
حَیۡرَانَ
حیران ہو
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَصۡحٰبٌ
کچھ ساتھی ہوں
یَّدۡعُوۡنَہٗۤ
وہ پکارتے ہوں اس کو
اِلَی
طرف
الۡہُدَی
ہدایت کی
ائۡتِنَا
تم آ جاؤ ہمارے پاس
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
ہُدَی
راہنمائی
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
ہُوَ
وہی
الۡہُدٰی
راہنمائی ہے
وَاُمِرۡنَا
اور ہمیں حکم دیا گیا ہے
لِنُسۡلِمَ
کہ ہم تابع فرمان بن جائیں
لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کے رب کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Shall we invoke instead of Allah that which neither benefits us nor harms us and be turned back on our heels after Allah has guided us? [We would then be] like one whom the devils enticed [to wander] upon the earth confused, [while] he has companions inviting him to guidance, [calling], 'Come to us.' " Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance; and we have been commanded to submit to the Lord of the worlds.

آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم اللہ تعالٰی کے سوا ایسی چیز کو پکاریں کہ وہ نہ ہم کو نفع پہنچائے اور نہ ہم کو نقصان پہنچائے اور کیا ہم الٹے پھر جائیں اسکے بعد کہ ہم کو اللہ تعالٰی نے ہدایت کر دی ہے ، جیسے کوئی شخص ہو کہ اس کو شیطانوں نے کہیں جنگل میں بے راہ کر دیا ہو اور وہ بھٹکتا پھرتا ہو اس کے کچھ ساتھی بھی ہوں کہ وہ اس کو ہمارے پاس ٹھیک راستہ کی طرف بلارہے ہوں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ یقینی بات ہے کہ راہ راست وہ خاص اللہ ہی کی راہ ہے اور ہم کو یہ حکم ہوا ہے کہ ہم پروردگار عالم کے پورے مطیع ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان کافروں سے کہئے کہ کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں فائدہ دے سکتے ہیں اور نہ ہمارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں ؟ جب اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہے تو کیا اس کے بعد ہم الٹے پاؤں پھرجائیں ؟ جیسے کسی کو جنگل میں شیطانوں نے بہکا دیا ہو اور وہ حیران و پریشان ہو۔ اور اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ اگر ہدایت درکار ہے تو ادھر ہمارے پاس آؤ۔ آپ انہیں کہئے کہ : ہدایت تو وہ ہے جو اللہ دے اور ہمیں تو یہی حکم ہوا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرمانبردار بن جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیاہم اﷲ تعالیٰ کے سواان کو پکاریں جونہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں اورنہ نقصان پہنچاسکتے ہیں اورہم اس کے بعداپنی ایڑیوں پرپھیردئیے جائیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت دے رکھی ہے اس کی مانند جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہواس حال میں کہ وہ حیران ہو،اُس کے ساتھی ہوں جو اُسے ہدایت کی طرف بُلارہے ہوں کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کہہ دیں یقیناراہ نمائی صرف اﷲ تعالیٰ کی راہ نمائی ہے اورہمیں حکم دیاگیاہے کہ ہم جہانوں کے رب کے تابع فرمان بن جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Should we call someone besides Allah, which can give neither benefit nor harm, and should we turn back on our heels after Allah has given us guidance, like the one whom the ratans have taken away far into the wilderness leaving him bewildered; he has friends who call him to the right path (saying), |"come to us.|" Say, |"Allah&s guidance is the guidance, and we have been ordered to submit to the Lord of the worlds,

تو کہہ دے کیا ہم پکاریں اللہ کے سوا ان کو جو نہ نفع پہنچا سکیں ہم کو اور نہ نقصان اور کیا پھر جاویں ہم الٹے پاؤں اس کے بعد کہ اللہ سیدھی راہ دکھا چکا ہم کو مثل اس شخص کے کہ رستہ بھلا دیا ہو اس کو جنوں نے جنگل میں جبکہ وہ حیران ہے اس کے رفیق بلاتے ہیں اس کو رستہ کی طرف کہ چلا آ ہمارے پاس تو کہہ دے کہ اللہ نے جو راہ بتلائی وہی سیدھی راہ ہے اور ہم کو حکم ہوا ہے کہ تابع رہیں پروردگار عالم کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہیے کیا ہم پکاریں اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو جو ہمیں نہ نفع پہنچا سکتی ہیں نہ نقصان اور ہم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹا دیے جائیں اس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہے اس شخص کی مانند جسے شیاطین نے بیابان میں بھٹکا کر حیران و سرگرداں چھوڑ دیاہو ؟ اس کے ساتھی اس کو سیدھے راستے کی طرف پکار رہے ہوں کہ آؤ ہماری طرف ! کہہ دیجیے یقیناً اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں تو حکم ہوا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار کی فرمانبرداری اختیار کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے پوچھو کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان ؟ اور جبکہ اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا چکا ہے تو کیا اب ہم الٹے پاؤں پھر جائیں ؟ کیا ہم اپنا حال اس شخص کا سا کرلیں جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہو اور وہ حیران و سر گردان پھر رہا ہو دراں حالیکہ اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ اِدھر آ یہ سیدھی راہ موجود ہے ؟ کہو ، حقیقت میں صحیح راہنمائی تو صرف اللہ ہی کی راہنمائی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو : کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پکاریں جو ہمیں نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں ، نہ نقصان اور جب اللہ ہمیں ہدایت دے چکا ہے تو کیا اس کے بعد بھی ہم الٹے پاؤں پھر جائیں؟ ( اور ) اس شخص کی طرح ( ہوجائیں ) جسے شیطان بہکا کر صحرا میں لے گئے ہوں ، اور وہ حیرانی کے عالم میں بھٹکتا پھرتا ہو ، اس کے کچھ ساتھی ہوں جو اسے ٹھیک راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجاؤَ کہو کہ : اللہ کی دی ہوئی ہدایت ہی صحیح معنی میں ہدایت ہے ، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کے آگے جھک جائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ دے کیا ہم اللہ تعالیٰ کے سوا ان کو پکاریں جو ہمارا نہ بھلا کرسکتے ہیں نہ برا کرسکتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ ہم کو (سچی سیدھی) راہ پر لگا چکا تو ہم الٹے پاؤں (کفر کی طرف) لوٹ جائیں 6 جیسے کسی کو بہتنے (شیطان غول بیابانی) جنگل میں بہکا کر حیران کردیں (وہ چاروں طرف پھرے) اس کے کچھ ساتھی ہوں جو اس کو راہ پر بلائیں (کہیں) ادھر آ 7 (اے پیمبر) کہہ دے اللہ تعالیٰ نے جو راہ بتائی وہی (سیدھی سچی) ہدایت اور حکم کیے گئے ہیں ہم یہ کہ مطبع ہوئیں واسطے پروردگار عالموں کے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ کیا ہم اللہ کے سوا کسی کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے اور نہ برا اور جب ہم کو اللہ نے سیدھا راستہ دکھایا ہے تو کیا ہم الٹے پھرجائیں جیسے کسی کو شیطان (جنات) نے جنگل میں پریشان کردیا ہو (اور) اس کے کچھ دوست ہوں جو اس کو سیدھے راستے کی طرف بلائیں کہ یہاں ہمارے پاس آؤ۔ فرما دیجئے کہ یقینا اللہ کی ہدایت ہی ، ہدایت ہے اور ہمیں تو یہ حکم ملا ہے کہ ہم جہانوں کے پروردگار کے فرماں بردار ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان سے امیدیں باندھیں جو ہمیں نہ تو نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ کوئی نقصان۔ کیا ہم الٹے پائوں پھرجائیں جبکہ اللہ نے ہمیں راہ ہدایت پر ڈال دیا ہے۔ کیا ہم حیران و سرگرداں اس شخص کی طرح جنگل میں بھٹکتے پھریں جسے شیطان نے بائو لا کردیا ہو۔ حالانکہ اس کے ساتھی اس کو سیدھے راستے کی طرف پکار رہے ہوں کہ ہماری طرف آجاؤ۔ کہہ دیجئے کہ راستہ تو وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے اور ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرماں بردار رہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو۔ کیا ہم خدا کے سوا ایسی چیز کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے نہ برا۔ اور جب ہم کو خدا نے سیدھا رستہ دکھا دیا تو (کیا) ہم الٹے پاؤں پھر جائیں؟ (پھر ہماری ایسی مثال ہو) جیسے کسی کو جنات نے جنگل میں بھلا دیا ہو (اور وہ) حیران (ہو رہا ہو) اور اس کے کچھ رفیق ہوں جو اس کو رستے کی طرف بلائیں کہ ہمارے پاس چلا آ۔ کہہ دو کہ رستہ تو وہی ہے جو خدا نے بتایا ہے۔ اور ہمیں تو یہ حکم ملا ہے کہ ہم خدائے رب العالمین کے فرمانبردار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: shall we call upon, beside Allah, that which can neither profit us nor hurt us, and shall we turn on our heels after Allah hath guided us, like unto one whom the Satans have be guiled to wander bewildered in the land, his: fellows calling him unto the right path: come unto us? Say thou: verily the guidance of Allah, that is the Guidance, and we are commanded to submit ourselves to the Lord of the worlds.

آپ کہہ دیجیے کہ کیا ہم (مسلمان) اللہ کے سوا ایسے کو پکاریں جو نہ ہم کو نفع پہنچا سکے اور نہ ہم کو نقصان پہنچا سکے اور (کیا) ہم الٹے پاؤں واپس پھرجائیں بعد اس کے کہ ہم کو اللہ ہدایت دے چکا ہے جیسے کوئی شخص ہو کہ اسے شیطانوں نے (کہیں) زمین پر بےراہ کردیا ہو (اور وہ) بھٹکتا پھرتا ہو ۔ اس کے ساتھی ہوں کہ وہ اس کو ہدایت کی جانب بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آ۔ ۔ آپ کہہ دیجئے کہ راہ تو بس اللہ کی (بتائی ہوئی) راہ ہے اور ہم کو حکم ہوا ہے کہ (سارے) جہانوں کے پروردگار کے (پورے) مطیع ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: کیا ہم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو پکاریں جو نہ تو ہمیں نفع پہنچا تی ہیں نہ نقصان اور ہم پیٹھ پیچھے پھینک دیے جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں ہدایت بخشی ہے ، اس شخص کے مانند جس کو شیطانوں نے بیابان میں سرگشتہ وحیران چھوڑ دیا ہو ، اس کے ساتھی اسے سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہماری طرف آجا؟ کہہ دو: اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں حکم ملا ہے کہ ہم اپنے آپ کو عالم کے رب کے حوالہ کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ﷺ فرما دیجئے کیا ہم اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ایسی چیزوں کو پکاریں جو ہمیں نہ نفع دے سکے نہ ہمیں نقصان پہنچا سکے اور کیا ہم الٹے پائوں لوٹادئے جائیں اس کے بعدکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں ہدایت دی ۔ اس شخص کی طرح جسے شیطان نے زمین میں بے راہ کر دیا وہ حیران بھٹکتا پھر رہا ہے اس کے ساتھی ہیں جو اسے ہدایت کی طرف بلاتے ہیں کہ ہمارے پاس آجا ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) کی ہدایت ہی ہدایت ہے ۔ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے فرما نبردار ہو جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیں کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں اور نہ نقصان ؟ اور جب کہ اللہ ہمیں سیدھی راہ دکھا چکا ہے تو کیا اب ہم الٹے پائوں پھرجائیں ؟ کیا ہم اپنا حال اس شخص جیسا کرلیں جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہو اور وہ حیران و پریشان پھر رہا ہو جبکہ اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ ادھر آیہ سیدھی راہ موجود ہے ؟ کہو، حقیقت میں ٹھیک راہنمائی تو صرف اللہ ہی کی راہنمائی ہے اور اس کی طرف سے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ کائنات کے مالک کے سامنے فرما نبرداری سے سر جھکا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا ہم اللہ کے سوا ایسوں کو پکاریں جو نہ ہمیں کچھ نفع دے سکیں، نہ نقصان پہنچا سکیں، اور کیا ہم الٹے پاؤں پھرجائیں اس کے بعد کہ اللہ نے نواز دیا ہمیں ہدایت کی دولت سے، اس شخص کی طرح جس کو بےراہ کردیا ہو شیطانوں نے صحرا میں حیران (وسرگرداں) کر کے، جب کہ اس کے ساتھی اس کو پکار رہے ہوں سیدھی راہ کی طرف، کہ چلے آؤ تم ہمارے پاس، کہو کہ بیشک اللہ کی (بتلائی ہوئی) راہ ہی سیدھی راہ ہے، اور ہمیں اسی کا حکم ملا ہے کہ ہم گردن ڈال دیں، پروردگار عالم کے حضور

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ ’’ کیا ہم اللہ کہ چھوڑکران کو پکاریںجو نہ ہمیں فائدہ دے سکتے ہیں اور نہ نقصان؟جب اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو کیا اس کے بعدہم الٹے پائوں پھر جائیں جیسے کسی کو جنگل میں شیطانوں نے بہکادیاہو اور وہ حیران وپریشان ہواوراس کے ساتھی اسے پکاررہے ہوں کہ اگرہدایت درکارہے توادھرہمارے پاس آئو کہہ دیجئے کہ:’’ہدایت تووہ ہےجو اللہ دے اور ہمیں تویہی حکم ہوا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرمانبرداربن جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۱۵۲ ) کیا ہم اللہ کے سوا اس کو پوجیں جو ہمارا نہ بھلا کرے نہ برُا ( ف۱۵۳ ) اور الٹے پاؤں پلٹا دیے جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں راہ دکھائی ( ف۱۵٤ ) اس کی طرح جسے شیطان نے زمین میں راہ بھلادی ( ف۱۵۵ ) حیران ہے اس کے رفیق اسے راہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ ادھر آ ، تم فرماؤ کہ اللہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے ( ف۱۵٦ ) اور ہمیں حکم ہے کہ ہم اس کے لیے گردن رکھ دیں ( ف۱۵۷ ) جو رب ہے سارے جہان

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا ہم اﷲ کے سوا ایسی چیز کی عبادت کریں جو ہمیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکے اور نہ ( ہی ) ہمیں نقصان دے سکے اور اس کے بعد کہ اﷲ نے ہمیں ہدایت دے دی ہم اس شخص کی طرح اپنے الٹے پاؤں پھر جائیں جسے زمین میں شیطانوں نے راہ بھلا کر درماندہ و حیرت زدہ کر دیا ہو جس کے ساتھی اسے سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجا ( مگر اسے کچھ سوجھتا نہ ہو ) ، فرما دیں کہ اﷲ کی ہدایت ہی ( حقیقی ) ہدایت ہے ، اور ( اسی لیے ) ہمیں ( یہ ) حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے رب کی فرمانبرداری کریں

Translated by

Hussain Najfi

کہیے! کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور بعد اس کے کہ خدا ہم کو سیدھا راستہ دکھا چکا ہے ہم الٹے پاؤں پھر جائیں اس شخص کی طرح جسے شیطانوں ( بھوتوں پریوں ) نے ( کہیں ) زمین میں بے راہ اور سرگردان کر دیا جبکہ اس کے کچھ ساتھی اسے سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہماری طرف آؤ مگر اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا کہو ہدایت و راہنمائی تو بس اللہ کی ہدایت و راہنمائی ہے ۔ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Shall we indeed call on others besides Allah,- things that can do us neither good nor harm,- and turn on our heels after receiving guidance from Allah? - like one whom the evil ones have made into a fool, wandering bewildered through the earth, his friends calling, come to us', (vainly) guiding him to the path." Say: "Allah's guidance is the (only) guidance, and we have been directed to submit ourselves to the Lord of the worlds;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Say to them, "Should we, instead of asking for God's help, seek help from that which can neither benefit nor harm us, but would only turn us back to disbelief after God had granted us guidance? To do so would be to act like (those who have been) seduced by Satan, leaving them wandering aimlessly here and there, even though their friends call them, 'Come to the right guidance that has come to us.' " Say, "God's guidance is the only true guidance and we are commanded to submit ourselves to the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Shall we invoke others besides Allah (false deities), that can do us neither good nor harm, and shall we turn on our heels after Allah has guided us -- Like one whom the Shayatin (devils) have made to go astray, confused (wandering) through the land, his companions calling him to guidance (saying): `Come to us."' Say: "Verily, Allah's guidance is the only guidance, and we have been commanded to submit (ourselves) to the Lord of all that exists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Shall we call on that besides Allah, which does not benefit us nor harm us, and shall we be returned back on our heels after Allah has guided us, like him whom the Shaitans have made to fall down perplexed in the earth? He has companions who call him to the right way, (saying): Come to us. Say: Surely the guidance of Allah, that is the (true) guidance, and we are commanded that we should submit to the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Say: Shall we cry, instead of unto Allah, unto that which neither profiteth us nor hurteth us, and shall we turn back after Allah hath guided us, like one bewildered whom the devils have infatuated in the earth, who hath companions who invite him to the guidance (saying): Come unto us? Say: Lo! the guidance of Allah is Guidance, and we are ordered to surrender to the Lord of the Worlds,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप कहिए कि क्या हम अल्लाह को छोड़ कर उनको पुकारें जो हमको न नफ़ा दे सकते हैं और न हमको नुक़सान पहुँचा सकते हैं और क्या हम उल्टे पाँव फिर जाएं बाद इसके कि अल्लाह हमको सीधा रास्ता दिखा चुका है, उस शख़्स के मानिंद जिसको शैतानों ने बयाबान में भटका दिया हो और वह हैरान फिर रहा हो, उसके साथी उसको सीधे रास्ते की तरफ़ बुला रहे हों कि हमारे पास आ जाओ, आप कह दीजिए कि रहनुमाई तो सिर्फ़ अल्लाह की रहनुमाई है और हमको हुक्म मिला है कि हम अपने आपको तमाम जहानों के परवरदिगार के हवाले कर दें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ کیا ہم اللہ کے سوا ایسی چیز کی عبادت کریں کہ نہ وہ ہم کو نفع پہنچاوے اور نہ وہ ہم کو نقصان پہنچاوے اور کیا ہم الٹے پھر جاویں بعد اس کے کہ ہم کو خدا تعالیٰ نے ہدایت کردی ہے جیسے کوئی شخص ہو کہ اس کو شیطان نے کہیں جنگل میں بےراہ کردیا ہو اور وہ بھٹکتا پھرتا ہو (5) اس کے کچھ ساتھی بھی تھے کہ وہ اس کو ٹھیک راستہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ ہمارے پاس آ۔ آپ کہہ دیجئیے کہ یقینی بات ہے کہ راہ راست وہ خاص اللہ کی راہ ہے۔ اور ہم کو یہ حکم ہوا ہے کہ ہم پورے مطیع ہوجاویں پروردگار عالم کے۔ (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیجیے کیا ہم اللہ کے سوا اس کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتا ہے اور نہ نقصان اور ہم اپنی ایڑیوں پر پھیر دیے جائیں۔ اس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہے اس شخص کی طرح جسے شیطانوں نے گمراہ کردیا ہے وہ زمین میں حیران ہے اس کے ساتھی ہیں جو اسے سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ۔ فرما دیں اللہ کا بتایا ہوا راستہ ہی اصل راستہ ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم جہانوں کے رب کے فرمانبردار بن جائیں۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھو کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان ؟ اور جب اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا چکا ہے تو کیا اب ہم الٹے پاؤں پھرجائیں ؟ کیا ہم اپنا حال اس شخص کا سا کرلیں جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہو اور وہ حیران و سرگرداں پھر رہا ہو ‘ درآں حالیکہ اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ ادھر آؤ ‘ سیدھی راہ موجود ہے ؟ کہو حقیقت میں صحیح راہنمائی تو صرف اللہ ہی کی رہنمائی ہے اور اس کی طرف سے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ مالک کائنات کے آگے سراطاعت خم کر دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کیا ہم پکاریں اللہ کے سوا جو ہمیں نفع نہیں دیتا اور جو ہمیں ضرر نہیں دیتا، اور کیا ہم اس کے بعد الٹے پاؤں لوٹا دیئے جائیں جبکہ اللہ نے ہمیں ہدایت دی، کیا ہم اس شخص کی طرح ہوجائیں جسے شیاطین نے جنگل میں بےراہ کردیا ہو۔ اس حال میں کہ حیران ہو کر بھٹکتا پھر رہا ہو۔ اس کے ساتھی ہیں جو اسے بلاتے ہیں کہ ہدایت کی طرف آ جا ہمارے پاس۔ آپ فرما دیجیے بیشک اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے۔ اور ہم کو حکم ہوا ہے کہ ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے فرمانبر دار ہوجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کیا ہم پکاریں اللہ کے سوا ان کو جو نہ نفع پہنچا سکیں ہم کو اور نہ نقصان اور کیا پھر جاویں ہم الٹے پاؤں اس کے بعد کہ اللہ سیدھی راہ دکھا چکا ہم کو مثل اس شخص کے کہ راستہ بھلا دیا ہو اس کو جنوں نے جنگل میں جب کہ وہ حیران ہے اس کے رفیق بلاتے ہیں اس کو راستہ کی طرف کہ چلا آ ہمارے پاس تو کہہ دے کہ اللہ نے جو راہ بتلائی وہی سیدھی راہ ہے اور ہم کو حکم ہوا ہے کہ تابع رہیں پروردگار عالم کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرمائیے کیا ہم خدا کو چھوڑ کر ان کی عبادت کریں جو ہم کو نہ نفع پہنچا سکیں اور نہ ہم کو نقصان پہنچا سکیں اور کیا ہم باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو ہدایت سے بہرہ مند کرچکا ہے اپنی ایڑیوں کے بل اکٹھے پھرجائیں اور ہماری ایسی مثال ہوجی سے کسی کو جنات نے جنگل میں راہ سے بےراہ کردیا اور اس کی حالت یہ ہو کہ وہ حیران و سرگرداں مارامارا پھرتا ہو حالانکہ اس کے ساتھی اس کو یہ ہے راستے کی طرف پکار رہے ہوں کہ ہمارے پاس آ جا آپ ان سے کہہ دیجیے یقین مانو سیدھی راہ تو وہی ہے جو اللہ کی بتائی ہوئی راہ ہے اور ہم کو تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرمانبر رہیں