Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 73

سورة الأنعام

وَ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ؕ وَ یَوۡمَ یَقُوۡلُ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ۬ ؕ قَوۡلُہُ الۡحَقُّ ؕ وَ لَہُ الۡمُلۡکُ یَوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ ؕ عٰلِمُ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡخَبِیۡرُ ﴿۷۳﴾ الثلٰثۃ

And it is He who created the heavens and earth in truth. And the day He says, "Be," and it is, His word is the truth. And His is the dominion [on] the Day the Horn is blown. [He is] Knower of the unseen and the witnessed; and He is the Wise, the Acquainted.

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا اور جس وقت اللہ تعالٰی اتنا کہہ دے گا تو ہوجا بس وہ ہو پڑے گا ۔ اس کا کہنا حق اور با اثر ہے اور ساری حکومت خاص اسی کی ہوگی جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی وہ جاننے والا ہے پوشیدہ چیزوں کا اور ظاہر چیزوں کا اور وہی ہے بڑی حکمت والا پوری خبر رکھنے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَقُوۡلُ
وہ کہے گا
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہوجائے گا
قَوۡلُہُ
اس کی بات ہی
الۡحَقُّ
سچی ہے
وَلَہُ
اور اس کے لیے ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہی ہے
یَوۡمَ
جس دن
یُنۡفَخُ
پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
عٰلِمُ
جاننے والا ہے
الۡغَیۡبِ
غیب کا
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر
وَہُوَ
اور وہ
الۡحَکِیۡمُ
حکمت والا
الۡخَبِیۡرُ
خوب خبر رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہ
الَّذِیۡ
وہی ہے
خَلَقَ
پیدا کیا اس نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَقُوۡلُ
وہ کہے گا
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہو جائے گا
قَوۡلُہُ
بات اس کی
الۡحَقُّ
سچی ہے
وَلَہُ
اور اس کے لیے ہو گی
الۡمُلۡکُ
بادشاہت
یَوۡمَ
جس دن
یُنۡفَخُ
پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
عٰلِمُ
جاننے والا ہے
الۡغَیۡبِ
غیب کا
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کا
وَہُوَ
اور وہ
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا
الۡخَبِیۡرُ
پوری خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And it is He who created the heavens and earth in truth. And the day He says, "Be," and it is, His word is the truth. And His is the dominion [on] the Day the Horn is blown. [He is] Knower of the unseen and the witnessed; and He is the Wise, the Acquainted.

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا اور جس وقت اللہ تعالٰی اتنا کہہ دے گا تو ہوجا بس وہ ہو پڑے گا ۔ اس کا کہنا حق اور با اثر ہے اور ساری حکومت خاص اسی کی ہوگی جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی وہ جاننے والا ہے پوشیدہ چیزوں کا اور ظاہر چیزوں کا اور وہی ہے بڑی حکمت والا پوری خبر رکھنے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جس دن وہ (قیامت کو) کہے گا کہ ہوجا تو وہ (قائم) ہوجائے گی۔ اس کی بات سچی ہے اور جس دن صور میں پھونکا جائے گا اس دن اسی کی حکومت ہوگی۔ وہ چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جاننے والا ہے اور وہ بڑا دانا اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوحق کے ساتھ پیداکیاہے اور جس دن وہ کہے گا’’ ہوجا‘‘ تو (حشر)ہوجائے گا۔اس کی بات سچی ہے اورجس دن صور میں پھونکاجائے گا بادشاہت اُسی کی ہوگی،وہ غائب اورحاضرکوجاننے والاہے،اوروہی کمال حکمت والا،پوری خبررکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who created the heavens and the earth in all rightness, and the day He says, |"Be|" and it comes to be. His word is the truth and His is the kingdom on the day the Horn shall be blown. He is the knower of the absent and the present, and He is Wise, All-Aware.

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر اور جس دن کہے گا کہ ہوجا تو وہ ہوجائے گا، اسی کی بات سچی ہے اور اسی کی سلطنت ہے جس دن پھونکا جائے گا صور جاننے والا چھپی اور کھلی باتوں کا اور وہی ہے حکمت والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ہیں حق کے ساتھ اور جس دن وہ کہے گا ہوجا تو وہ ہوجائے گا اس کا فرمان ہی حق ہے اور اسی کے لیے ہوگی بادشاہی جس دن صور پھونکا جائے گا وہ تمام غیب اور کھلی باتوں کا جاننے والا ہے اور وہ کمال حکمت والا اور ہر شے سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہی ہے جس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے ۔ 46 اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہو جائے اسی دن وہ ہو جائے گا ۔ اس کا ارشاد عین حق ہے ۔ اور جس روز صور پھونکا جائیگا 47 اس روز بادشاہی اسی کی ہوگی ، 48 وہ غیب اور شہادت 49 ہر چیز کا عالم ہے اور دانا اور باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، ( ٢٦ ) اور جس دن وہ ( روز قیامت سے ) کہے گا کہ : تو ہوجا تو وہ ہوجائے گا ۔ اس کا قول برحق ہے ۔ اور جس دن صورت پھونکا جائے گا ، اس دن بادشاہی اسی کی ہوگی ( ٢٧ ) وہ غائب و حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے ، اور وہی بڑی حکمت والا ، پوری طرح باخبر ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو درستی کے ساتھ پیدا کیا اور جس دن فرمائے گا ہوجا وہ ہوجائے گی (یعنی دفعۃً پھر سب موجود ہوجائیں گے) 1 اس کی بات سچی اور جس دن صور (بگل) پھونکا جائے گا اس دن اسی کی بادشاہت ہوگی 2 (وہ) غائب اور حاضر اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے 3 اور وہ حکمت والا خبردار 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور جس دن فرماتا ہے کہ ہوجا پس ہوجاتا ہے اس (اللہ) کا ارشاد حق ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا اس دن اسی کی بادشاہت ہوگی وہ پوشیدہ اور ظاہر باتوں کا جاننے والا ہے اور وہ حکمت والا خبر رکھنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور (جس وقت قیامت کو حکم دے گا کہ ) ہو جاتو وہ ہوجائے گی۔ اس کا کہنا حق ہے۔ جس وقت صور پھونکا جائیگا اس دن بھی صر اسی کی سلطنت ہوگی وہی پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے وہ بڑی حکمت والا ہے۔ اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہوجائے گا ۔ اس کا ارشاد برحق ہے۔ اور جس دن صور پھونکا جائے گا (اس دن) اسی کی بادشاہت ہوگی۔ وہی پوشیدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہی دانا اور خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who hath created the heavens and the earth in truth. And the Day when He saith: be, it shall become. His saying is the Reality. And His will be the dominion the Day the Trumpet will be blown. Knower of the Unseen and the seen, is the Wise, the Aware.

اور وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا مقصد کے ساتھ اور جس روز وہ کہے گا کہ ہوجابس وہ ہوجائے گا ۔ اسی کا قول بااثر ہے اور اسی کی حکومت ہوگی اس روز جب صور پھونکا جائے گا وہ غیب اور ظاہر (دونوں) کا علم رکھنے والا ہے اور وہ حکمت والا ہے خبر رکھنے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے غایت کے ساتھ اور جس دن کہے گا: ہوجا! تو ہوجائے گا ۔ اس کی بات شدنی ہے اور اسی کی بادشاہی ہوگی جس دن صور پھونکا جائے گا ۔ وہ غائب وحاضر ، سب کا علم رکھنے والا ہے اور وہ حکمت والا اور باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہی ہے جس نے حق کے ساتھ آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا سو وہ ہو جائے گا اور اس کی بات حق ہے ۔ اور اسی کیلئے ساری حکومت ہے جس دن صور پھونکا جائے گا ۔ وہ چھپی اور ظاہر چیزوں کو جاننے والا ہے ۔ وہ حکمت والے ، خبر رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی ہے جس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور جس دن وہ کہے گا (حشر) ہوجا (قیامت آجائے) وہ ہوجائے گا، اس کا قول بالکل سچ ہے اور جس روز صور پھونکا جائے گا اس دن بھی بادشاہی اس کی ہوگی۔ وہ چھپی اور ظاہر باتوں کو جاننے والا ہے اور وہ حکمت والا جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ، اور جس دن وہ فرمائے گا (ہر فنا شدہ چیز سے) کہ ہوجا تو وہ ہوجائے گی اس کی بات بہر حال سچی ہے، اور اسی کی باشاہی ہوگی (حقیقت میں بھی اور ظاہر میں بھی اس روز) جس روز کہ پھونک ماردی جائے گی صور میں، وہی ہے جاننے والا چھپی کو بھی، اور ظاہر کو بھی، اور وہی ہے نہایت حکمت والا، پورا باخبر،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جس دن وہ کہے گاکہ’’ہوجا‘‘تووہ ( قائم ) ہو جائے گی اس کی بات سچی ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گااس دن اسی کی حکومت ہوگی وہ چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جاننے والا ہے اور وہ دانا اور ہرچیز کی خبررکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے آسمان و زمین ٹھیک بنائے ( ف۱۵۸ ) اور جس دن فنا ہوئی ہر چیز کو کہے گا ہو جا وہ فوراً ہوجائے گی ، اس کی بات سچی ہے ، اور اسی کی سلطنت ہے جس دن صور پھونکا جائے گا ( ف۱۵۹ ) ہر چھپے اور ظاہر کو جاننے والا ، اور وہی حکمت والا خبردار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق ( پر مبنی تدبیر ) کے ساتھ پیدا فرمایا ہے اور جس دن وہ فرمائے گا: ہوجا ، تو وہ ( روزِ محشر بپا ) ہو جائے گا ۔ اس کا فرمان حق ہے ، اور اس دن اسی کی بادشاہی ہوگی جب ( اسرافیل کے ذریعے صور میں پھونک ماری جائے گے ، ( وہی ) ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے ، اور وہی بڑا حکمت والا خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہی تو وہ ( خدا ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ۔ جس دن وہ کہے گا کہ ہوجا بس وہ ہو جائے گا ۔ اس کا قول حق اور سچ ہے اسی کی حکومت ہوگی جس دن صور پھونکا جائے گا وہ غیب اور حاضر سب کا جاننے والا ہے اور وہ بڑا حکمت والا ، بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He who created the heavens and the earth in true (proportions): the day He saith, "Be," behold! it is. His word is the truth. His will be the dominion the day the trumpet will be blown. He knoweth the unseen as well as that which is open. For He is the Wise, well acquainted (with all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He Who has created the heavens and the earth for a genuine purpose. When He commands the Day of Judgment to take place, it will come into existence. His Word is the Truth. The kingdom will be His alone on the day when the trumpet will be sounded. He has all knowledge of the unseen as well as the seen. He is All-wise and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who has created the heavens and the earth in truth, and on the Day He will say: "Be!" it shall become. His Word is the truth. His will be the dominion on the Day when the Sur will be blown. All-Knower of the unseen and the seen. He is the All-Wise, Well-Aware.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who has created the heavens and the earth with truth, and on the day He says: Be, it is. His word is the truth, and His is the kingdom on the day when the trumpet shall be blown; the Knower of the unseen and the seen; and He is the Wise, the Aware.

Translated by

William Pickthall

He it is Who created the heavens and the earth in truth. In the day when He saith: Be! it is. His Word is the Truth, and His will be the Sovereignty on the day when the trumpet is blown. Knower of the Invisible and the Visible, He is the Wise, the Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिसने आसमानों और ज़मीन को हक़ के साथ पैदा किया है और जिस दिन वह कहेगा कि हो जा तो वह हो जाएगा, उसकी बात हक़ है और उसी की हुकूमत होगी उस रोज़ जब सूर फूँका जाएगा, वह छुपी हुई और खुली हुई बातों का जानने वाला और हिकमत वाला, ख़बर रखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی ہے جس نے آسمانون اور زمین کو باقاعدہ پیدا کیا۔ اور جس وقت اللہ تعالیٰ اتنا کہہ دے گا کہ (حشر) تو ہوجا بس وہ ہو پڑے گا۔ اس کو کہنا بااثر ہے۔ اور (جبکہ) جس دن صور میں پھونک ماری جاوے گی ساری حکومت خاص اسی کی ہوگی۔ وہ جاننے والا ہے پوشیدہ چیزوں کا اور ظاہر چیزوں کا اور وہی ہے بڑی حکمت والاپوری خبر رکھنے والا۔ (1) (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا اور جس دن فرمائے گا ” ہوجا “ تو وہ ہوجائے گا اس کا فرمان ہی سچا ہے اور اسی کی بادشاہی ہے۔ جس دن صور میں پھونکا جائے گا غیب اور حاضر کو جاننے والا ہے اور وہی کمال حکمت والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہوجائے اسی دن وہ ہوجائے گا اس کا ارشاد عین حق ہے ۔ اور جس روز صور پھونکا جائے گا اس روز بادشاہی اسی کی ہوگی ‘ وہ غیب اور شہادت ہر چیز کا عالم ہے اور دانا اور باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہی ہے جس نے حق کے ساتھ آسمانوں کو اور زمین کو پیدا فرمایا۔ اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہوجا سو وہ ہوجائے گا، اور اس کا فرمان حق ہے اور اسی کے لیے ساری حکومت ہے جس دن صور پھونکا جائیگا۔ وہ جاننے والا ہے غیب کی چیزوں کو اور ظاہر چیزوں کو۔ اور وہ حکمت والا ہے خبر رکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر اور جس دن کہے گا کہ ہوجا تو وہ ہوجائے گا اس کی بات سچی ہے اور اسی کی سلطنت ہے جس دن پھونکا جائے گا صور جاننے والا چھپی اور کھلی باتوں کا اور وہی ہے حکمت والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو ٹھیک بنایا اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہوجائے تو حشر برپا ہوجائے گا اس کا کہنا حق ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا اس دن صرف اسی کی سلطنت ہوگی وہ پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے اور وہی ہے بڑی حکمت والا سب سے باخبر