Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 82

سورة الأنعام

اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ لَمۡ یَلۡبِسُوۡۤا اِیۡمَانَہُمۡ بِظُلۡمٍ اُولٰٓئِکَ لَہُمُ الۡاَمۡنُ وَ ہُمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾  15

They who believe and do not mix their belief with injustice - those will have security, and they are [rightly] guided.

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کرتے ایسوں ہی کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر چل رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَمۡ
اور نہیں
یَلۡبِسُوۡۤا
انہوں نے ملایا
اِیۡمَانَہُمۡ
اپنے ایمان کو
بِظُلۡمٍ
ساتھ ظلم کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہین
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡاَمۡنُ
امن ہے
وَہُمۡ
اور وہی
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت یافتہ ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَمۡ
اور نہیں
یَلۡبِسُوۡۤا
آلودہ کیا انہوں نے
اِیۡمَانَہُمۡ
اپنے ایمان کو
بِظُلۡمٍ
ظلم سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمُ
جن کے لیے
الۡاَمۡنُ
امن ہے
وَہُمۡ
اور وہی
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They who believe and do not mix their belief with injustice - those will have security, and they are [rightly] guided.

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کرتے ایسوں ہی کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر چل رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے پھر اپنے ایمان کو ظلم (شرک) سے آلودہ نہیں کیا۔ انہی کے لیے امن و سلامتی ہے اور یہی لوگ راہ راست پر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ ایمان لائے اورانہوں نے اپنے ایمان کوشرک سے آلودہ نہیں کیا،یہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اوروہی ہدایت پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who have believed and have not mixed their faith with injustice; it is they who deserve peace and it is they who are on the right path.

جو لوگ یقین لے آئے اور نہیں ملا دیا انہوں نے اپنے یقین میں کوئی نقصان انہی کے واسطے ہے دل جمعی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو کسی طرح کے شرک سے آلودہ نہیں کیا وہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی راہ یاب ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who believe and did not tarnish their faith with wrong-doing for them there is security, and it is they who have been guided to the right way.'

حقیقت میں تو امن انہی کے لیے ہے اور راہِ راست پر وہی ہیں جو ایمان لائے اور جنھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا ۔ 55 ؏۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( حقیقت تو یہ ہے کہ ) جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ کسی ظلم کاشائبہ بھی آنے نہیں دیا ( ٣٠ ) امن اور چین تو بس انہی کا حق ہے ، اور وہی ہیں جو صحیح راستے پر پہنچ چکے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم (یعنی شرک) نہیں ملایا انہیں کو خاطر جمعی ہے اور وہی راہ پر ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ نہیں ملایا ، ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اطمینان قلب ! وہ تو ان ہی لوگوں کے لئے ہے جو راہ حق پر چل رہے ہیں جنہوں نے ایمان پا لیا اور جنہوں نے اپنے ایمان میں شرک کی ملاوٹ نہیں کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو (شرک کے) ظلم سے مخلوط نہیں کیا ان کے امن (اور جمعیت خاطر) ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is those who believe and confound not their belief with wrong doing. These! theirs is the security and they are the guided.

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو شرک سے مخلوط نہیں کیا ایسوں ہی کے لئے تو امن ہے اور وہی ہدایت یاب ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو شرک سے آلودہ نہیں کیا ، وہی لوگ ہیں جن کیلئے امن وچین ہے اور وہی راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم ( شرک ) کے ساتھ نہیں ملایا ٰانہی کیلئے امن ( وسلامتی ) ہے اوروہی ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو (شرک کے) ظلم کے ساتھ نہیں ملایا ان کے لیے امن اور سکون ہے اور وہی لوگ ہدایت پانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے آلودہ نہیں کیا اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ، انہی کے لیے ہے امن، اور وہی ہیں سیدھی راہ پر

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے پھراپنے ایمان کو ظلم ( شرک ) سے آلودہ نہیں کیا انہی کے لئے امن وسلامتی ہے اور یہی لوگ ہدایت پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ناحق کی آمیزش نہ کی انہیں کے لیے امان ہے اور وہی راہ پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ( شرک کے ظلم کے ساتھ نہیں ملایا انہی لوگوں کے لئے امن ( یعنی اُخروی بے خوفی ) ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا انہی کے لئے امن و امان ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It is those who believe and confuse not their beliefs with wrong - that are (truly) in security, for they are on (right) guidance."

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have accepted the faith and have kept it pure from injustice, have achieved security and guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is those who believe and confuse not their belief with Zulm (wrong), for them (only) there is security and they are the guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who believe and do not mix up their faith with iniquity, those are they who shall have the security and they are those who go aright.

Translated by

William Pickthall

Those who believe and obscure not their belief by wrongdoing, theirs is safety; and they are rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और नहीं मिलाया अपने ईमान में कोई नुक़सान उन्हीं के लिए अमन है और वही सीधी राह पर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کرتے ایسوں ہی کے لیے امن ہے اور وہی راہ پر چل رہے ہیں۔ (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا یہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں۔ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت میں تو امن انہی کے لئے ہے اور راہ راست پر وہی ہیں جو ایمان لائے اور جنہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہ کی انہی لوگوں کے لیے امن ہے اور یہ لوگ ہی ہدایت یافتہ ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ یقین لے آئے اور نہیں ملا دیا انہوں نے اپنے یقین میں کوئی نقصان انہی کے واسطے ہے دلجمعی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں شرک کی آمیزش نہیں کی تو ایسے ہی لوگ پر اس ہیں اور یہی لوگ راہ یافتہ ہیں