Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 87

سورة الأنعام

وَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ وَ اِخۡوَانِہِمۡ ۚ وَ اجۡتَبَیۡنٰہُمۡ وَ ہَدَیۡنٰہُمۡ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۸۷﴾

And [some] among their fathers and their descendants and their brothers - and We chose them and We guided them to a straight path.

اور نیز ان کے کچھ باپ دادوں کو اور کچھ اولاد کو اور کچھ بھائیوں کو اور ہم نے ان کو مقبول بنایا اور ہم نے ان کو راہ راست کی ہدایت کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
اور ان کے آباؤ واجداد میں سے
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اور ان کی اولاد وںمیں سے
وَاِخۡوَانِہِمۡ
اور ان کے بھائیوں میں سے
وَاجۡتَبَیۡنٰہُمۡ
اور چن لیا ہم نے انہیں
وَہَدَیۡنٰہُمۡ
اور ہدایت دی ہم نے انہیں
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
اور اُن کے آباؤ اجداد میں سے
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اوراُن کی اولادوں میں سے
وَاِخۡوَانِہِمۡ
اور اُن کے بھائیوں میں سے
وَاجۡتَبَیۡنٰہُمۡ
اور چُن لیا ہم نے اُنہیں
وَہَدَیۡنٰہُمۡ
اور ہدایت دی ہم نے اُنہیں
اِلٰی صِرَاطٍ
راستے کی طرف
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

And [some] among their fathers and their descendants and their brothers - and We chose them and We guided them to a straight path.

اور نیز ان کے کچھ باپ دادوں کو اور کچھ اولاد کو اور کچھ بھائیوں کو اور ہم نے ان کو مقبول بنایا اور ہم نے ان کو راہ راست کی ہدایت کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے آباؤ اجداد، ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہم نے منتخب کرلیا تھا اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کے بعض آباء و اجدادکواوران کی بعض اولادوں کواوران کے بعض بھائیوں کوبھی اور اُنہیں ہم نے چن لیااورہم نے انہیں سیدھاراستہ دکھلایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave guidance to many among their fathers and their children and their brothers, and We chose them and led them on to the straight path.

اور ہدایت کی ہم نے بعضوں کو ان کے باپ دادوں میں سے اور ان کی اولاد میں سے اور بھائیوں میں سے اور ان کو ہم نے پسند کیا اور سیدھی راہ چلایا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے آباء و اَجداد میں سے بھی ان کی نسلوں میں سے بھی اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ( ہم نے ہدایت یافتہ بنائے) اور ان کو ہم نے چن لیا اور ان کو ہدایت دی سیدھے راستے کی طرف۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And likewise We elected for Our cause and guided on to a straight way some of their forefathers and their offspring and their brethren.

نیز ان کے آباواجداد اور ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بہتوں کو ہم نے نوازا ، انہیں اپنی خدمت کے لیے چن لیا اور سیدھے راستے کی طرف ان کی راہنمائی کی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے باپ دادوں ، ان کی اولادوں اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بہت سے لوگوں کو ۔ ہم نے ان سب کو منتخب کر کے راہ راست تک پہنچا دیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (نہ صرف ان کو راہ پر لگایا اور بزرگی دی بلکہ) ان کے بعضے باپ دادوں کو اور اولاد کو اور بھائیوں کو بھی اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھی راہ بتلائی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے کچھ باپ دادوں کو اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ہم نے ان کو برگزیدہ کیا اور ہم نے ان سب کو راہ راست کی ہدایت کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اتنا ہی نہیں) ہم نے ان کے باپ دادا ‘ ان کی اولادوں اور ان کے بھائیوں میں سے بہت سوں کو نوازا اور انہیں اپنی خدمت کے لئے چن لیا اور سیدھی راہ کی طرف ان کی رہنمائی کی ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ان کو برگزیدہ بھی کیا تھا اور سیدھا رستہ بھی دکھایا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also some of their fathers and their progeny and their brethren: We chose them and guided them onto the right path.

(ہم نے ہدایت دی تھی) ان کے کچھ باپ دادوں کو اور ان کی کچھ اولاد کو اور ان کے کچھ بھائیوں کو اور ہم نے ان (سب) کو برگزیدہ کیا اور ہم نے ان (سب) کو راہ راست کی ہدایت کی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے آباء واجداد ، ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بھی ہم نے ہدایت یافتہ بنائے اور ان کو برگزیدہ کیا اور ان کو ہم نے صراطِ مستقیم کی ہدایت بخشی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے باپ دادوں اورا ن کی اولاد اور ان کے بھائیوں ( میں سے کچھ کو ) ہدایت دی اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اور ہم نے بعضوں کو ان کے باپ دادوں میں سے ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے منتخب کرلیا تھا اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے باپ دادوں، ان کی اولادوں، اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو، (ہم نے اس دولت سے نوازا تھا) ان سب (مذکورین) کو ہم نے چنا اور ان کو سیدھی راہ کی ہدایت بخشی،

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے باپ دادا ، ان کی اولاداوران کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہم نے منتخب کرلیاتھا اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بعض کو ( ف۱۷٦ ) اور ہم نے انہیں چن لیا اور سیدھی راہ دکھائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے آباؤ ( و اجداد ) اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ( بعض کو ایسی فضیلت عطا فرمائی ) اور ہم نے انہیں ( اپنے لطفِ خاص اور بزرگی کے لئے ) چن لیا تھا اور انہیں سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرما دی تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے آباء و اجداد اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی ( کچھ کو ہدایت دی ) اور ہم نے انہیں منتخب کیا اور سیدھے راستے کی ہدایت دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(To them) and to their fathers, and progeny and brethren: We chose them, and we guided them to a straight way.

Translated by

Muhammad Sarwar

From their fathers, descendants, and brothers, We chose (certain) people and guided them to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And also some of their fathers and their progeny and their brethren, We chose them, and We guided them to a straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And from among their fathers and their descendants and their brethren, and We chose them and guided them into the right way.

Translated by

William Pickthall

With some of their forefathers and their offspring and their brethren; and We chose them and guided them unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके बाप-दादों और उनकी औलाद और उनके भाइयों में से भी, और उनको हमने चुन लिया और हमने सीधे रास्ते की तरफ़ उनकी रहनुमाई की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز) انکے کچھ باپ دادونکو اور کچھ اولاد کو اور کچھ بھائیوں کو (طریق حق کی ہدایت کی) اور ہم نے ان (سب) کو مقبول بنایا اور ہم نے ان کو راہ راست کی ہدایت کی۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے باپ دادا اور ان کی اولاد اور انکے بھائیوں میں سے بعض کو بھی اور ہم نے انہیں چن لیا اور انہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی۔ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نیز ان کے آباؤ اجداد اور انکی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بہتوں کو ہم نے نوازا ۔ انہیں اپنی خدمت کے لئے چن لیا اور سیدھے راستے کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے کچھ باپ دادوں اور کچھ اولاد اور کچھ بھائیوں کو، اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو ہدایت دی سیدھے راستے کی طرف۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہدایت کی ہم نے بعضوں کو ان کے باپ داؤد میں سے اور ان کی اولاد میں سے اور بھائیوں میں سے اور ان کو ہم نے پسند کیا اور سیدھی راہ چلایا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان مذکورہ حضرات کے بعض باپ داداوں کو اور ان کی اولاد میں سے بعض کو اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہدایت عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو برگزیدہ کیا اور سیدھی راہ کی طرف ان کی رہنمائی کی۔