Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 96

سورة الأنعام

فَالِقُ الۡاِصۡبَاحِ ۚ وَ جَعَلَ الَّیۡلَ سَکَنًا وَّ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ حُسۡبَانًا ؕ ذٰلِکَ تَقۡدِیۡرُ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ﴿۹۶﴾

[He is] the cleaver of daybreak and has made the night for rest and the sun and moon for calculation. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

وہ صبح کا نکالنے والا اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنایا ہے اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَالِقُ
پھاڑنے والا ہے
الۡاِصۡبَاحِ
صبح کا
وَجَعَلَ
اور اس نے بنایا
الَّیۡلَ
رات کو
سَکَنًا
باعث سکون
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
حُسۡبَانًا
حساب کاذریعہ
ذٰلِکَ
یہ
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ ہے
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست کا
الۡعَلِیۡمِ
بہت علم والے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَالِقُ
پھاڑ نکالنے والا ہے
الۡاِصۡبَاحِ
صبح کا
وَجَعَلَ
اوراس نے بنایا
الَّیۡلَ
رات کو
سَکَنًا
سکون کا باعث
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
حُسۡبَانًا
حساب کا ذریعہ
ذٰلِکَ
یہ
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ ہے
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب
الۡعَلِیۡمِ
سب کچھ جاننے والے کا
Translated by

Juna Garhi

[He is] the cleaver of daybreak and has made the night for rest and the sun and moon for calculation. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

وہ صبح کا نکالنے والا اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنایا ہے اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ صبح کی روشنی کو نکالنے والا ہے، اسی نے رات کو باعث آرام بنایا ہے اور سورج اور چاند کو مقررہ حساب کے مطابق چلایا ہے اور یہ سب کچھ اس زبردست قوت والے اور سب کچھ جاننے والے کے اندازہ کے مطابق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ صبح کو پھاڑ نکالنے والاہے اوراس نے رات کوسکون کا باعث بنایا اور سورج اورچاندکوحساب کا ذریعہ بنایاہے، یہ سب پرغالب ،سب کچھ جاننے والے کا اندازہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(He is) the One who causes the dawn to break. And He has made the night for rest and the sun and the moon for measurement. This is a measure set by (Allah) the Mighty, the Knowing.

پھوڑ نکالنے والا صبح کی روشنی کا اور اس نے رات بنائی آرام کو اور سورج اور چاند حساب کے لئے یہ اندازہ رکھا ہوا ہے زور آور خبردار کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے صبح کو پھاڑنے والا اس نے بنا دیا رات کو سکون کا وقت اور سورج اور چاند کو حساب کے لیے یہ اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اس ہستی کا جو زبر دست ہے اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who causes the dawn to split forth, and has ordained the night for repose, and the sun and the moon for reckoning time. All this is determined by Allah the Almighty, the All-Knowing.

پردہ شب کو چاک کرکے وہی صبح نکالتا ہے ۔ اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے اسی نے چاند اور سورج کےطلوع و غروب کا حساب مقرّر کیا ہے ۔ یہ سب اسی زبردست قدرت اور علم رکھنے والے کے ٹھیرائے ہوئے اندازے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پو پھٹتی ہے ، اور اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے ، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند ! یہ سب کچھ اس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، علم بھی کامل

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

صبح کی روشنی (پو) پھوڑنے والا اور رات کو اس نے آرام کے لیے اور سورج اور چاند کو حساب کے لیے بنایا 12 یہ زبردست علم والے خدا کا باندھا ہوا اندازہ ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ صبح کا نکالنے والا ہے۔ اور رات کو (موجب) آرام بنایا اور سورج اور چان (کی رفتار کو) حساب کے لئے رکھا یہ (اللہ کے) مقرر کیے ہوئے (اندازے) ہیں جو غالب ہے حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی (پردہ ظلمات سے) مسلسل صبح پر صبح نکالنے والا ہے۔ اسی نے تمہارے آرام کے لئے رات بنائی ہے۔ اسی نے سورج اور چاند کو ایک حساب سے مقرر کردیا ہے۔ اس نظام کا بنانے اور چلانے والا وہی ہے جو تمام طاقت اور تمام علم رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی (رات کے اندھیرے سے) صبح کی روشنی پھاڑ نکالتا ہے اور اسی نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرایا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنایا ہے۔ یہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں جو غالب (اور) علم والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Cleaver of the dawn; and He hath appointed the night as a rest, and appointed the sun and the moon according to a reckoning that is the disposition of the Mighty, the Knowing.

وہ صبح کا برآمد کرنے والا ہے اور اسی نے رات کو راحت کی چیز بنائی اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے یہ ٹھہرایا ہوا ہے بڑے غلبہ والے کا بڑے علم والا کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی برآمد کرنے والا ہے صبح کا اور اس نے رات سکون کی چیز بنائی اور سورج اور چاند اس نے ایک حساب سے رکھے ۔ یہ خدائے عزیز وعلیم کی منصوبہ بندی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ پھاڑنے ( نکالنے ) والا ہے صبح کا اور اس نے رات کو آرام کی چیز بنایا اوراس نے چاند اورسورج کو ایک حساب سے رکھا یہ مقررکردہ اندازہ ہے سب سے زبردست ، سب کچھ جاننے والے کا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی رات کے اندھیرے سے صبح کی روشنی کو پھاڑ نکالتا ہے اور اسی نے رات کو آرام کے لیے بنایا، سورج اور چاند کو حساب کرنے کا ذریعہ بنایا، یہ سب اللہ کے مقرر کیے ہوئے اندازے ہیں، جو غالب اور علم والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہی ہے (تاریکی شب کو چاک کر کے) سپیدہ صبح کو نکالنے والا، اسی نے بنایا رات کو (آرام و) سکون کی چیز، اور سورج اور چاند کو حساب کا ذریعہ، یہ (نہایت ٹھوس اور پر حکمت) منصوبہ بندی ہے اس کی جو سب پر غالب، نہایت علم والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ صبح کی روشنی کو نکالنے والا ہے اور اسی نے رات کو باعث آرام بنایا اور سورج اور چاندکومقررحساب کے مطابق چلایا ہے سبھی کچھ زبردست قوت اور علیم کے اندازہ کے مطابق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاریکی چاک کرکے صبح نکالنے والا اور اس نے رات کو چین بنایا ( ف۲۰۳ ) اور سورج اور چاند کو حساب ( ف۲۰٤ ) یہ سادھا ( سدھایا ہوا ) ہے زبردست جاننے والے کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہی ) صبح ( کی روشنی ) کو رات کا اندھیرا چاک کر کے نکالنے والاہے ، اور اسی نے رات کو آرام کے لئے بنایا ہے اور سورج اور چاند کوحساب و شمار کے لئے ، یہ بہت غالب بڑے علم والے ( ربّ ) کا مقررہ اندازہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( رات کے اندھیرے سے ) صبح کا برآمد کرنے والا ہے ۔ اور اسی نے رات کو سکون و راحت کے لئے بنایا اور سورج و چاند کو ( ماہ و سال کے ) حساب کے لئے بنایا ۔ یہ غالب اور بڑے علم والے ( خدا ) کا مقرر کردہ نظام ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is that cleaveth the day-break (from the dark): He makes the night for rest and tranquillity, and the sun and moon for the reckoning (of time): Such is the judgment and ordering of (Him), the Exalted in Power, the Omniscient.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who kindles the light of dawn, and has made the night for you to rest, and the sun and moon as a means of calculation. This is the design of the Majestic and All-knowing God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(He is the) Cleaver of the daybreak. He has appointed the night for resting, and the sun and the moon for reckoning. Such is the measuring of the Almighty, the All-Knowing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He causes the dawn to break; and He has made the night for rest, and the sun and the moon for reckoning; this is an arrangement of the Mighty, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

He is the Cleaver of the Daybreak, and He hath appointed the night for stillness, and the sun and the moon for reckoning. That is the measuring of the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही निकालने वाला है सुबह का और उसने रात को सुकून का वक़्त बनाया और सूरज और चाँद को हिसाब से रखा है, यह मुक़र्रर किया हुआ है बड़े ग़ल्बे वाले, बड़े इल्म वाले की तरफ़ से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(الله تعالیٰ ) صبح کا نکالنے والا ہے اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنائی ہے اور سورج اور چاند (کی رفتار) کو حساب سے رکھا ہے۔ (4) یہ ٹھیرائی ہوئی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم والا ہے۔ (96)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” صبحوں کو پھاڑ نکالنے والا ہے اور اس نے رات کو آرام اور سورج اور چاند کو حساب کا ذریعہ بنایا یہ نہایت غالب، سب کچھ جاننے والے کا مقرر کردہ اندازہ ہے۔ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پردہ شب کو چاک کر کے وہی صبح نکالتا ہے ۔ اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے ۔ اسی نے چاند اور سورج کے طلوع و غروب کا حساب مقرر کیا ہے ۔ یہ سب اسی زبر دست قدرت اور علم رکھنے والے کے ٹھہرائے ہوئے اندازے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ پھاڑنے والا ہے صبح کا اور اس نے بنایا رات کو آرام کی چیز، اور اس نے چاند اور سورج کو ایک خاص حساب سے رکھا ہے، یہ مقرر کرنا ہے اس کا جو غالب ہے علم والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھوڑ نکالنے والا صبح کی روشنی کا اور اس نے رات بنائی آرام کو اور سورج اور چاند حساب کے لئے یہ اندازہ رکھا ہوا ہے زور آور خبردار کا 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی صبح کی روشنی پھاڑ نکالنے والا ہے اور اسی نے رات کو ہو جب آرام بنایا اور حساب کے لئے سورج اور چاند کو مقرر کیا یہ ان دونوں کا تقرر ایک اندازہ یعنی ضابطہ ہے اس کا جو بڑا زبردست ہے بڑے علم والا ہے