Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 98

سورة الأنعام

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ فَمُسۡتَقَرٌّ وَّ مُسۡتَوۡدَعٌ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّفۡقَہُوۡنَ ﴿۹۸﴾

And it is He who produced you from one soul and [gave you] a place of dwelling and of storage. We have detailed the signs for a people who understand.

اور وہ ایسا ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چندے رہنے کی بیشک ہم نے دلائل خوب کھول کھول کر بیان کر دیئے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡشَاَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ
ایک جان سے
فَمُسۡتَقَرٌّ
پھر ایک رہنے کی جگہ
وَّمُسۡتَوۡدَعٌ
اور سپرد کیے جانے کی جگہ
قَدۡ
تحقیق
فَصَّلۡنَا
کھول کر بیان کردیں ہم نے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لِقَوۡمٍ
اس لوگوں کے لیے
یَّفۡقَہُوۡنَ
جو سمجھتےہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡشَاَکُمۡ
پیدا کیا اس نے تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ
جان سے
وَّاحِدَۃٍ
ایک ہی
فَمُسۡتَقَرٌّ
پھر ایک قرار گاہ ہے
وَّمُسۡتَوۡدَعٌ
اور ایک سونپے جانے کی جگہ
قَدۡ
یقیناً
فَصَّلۡنَا
کھول کر بیان کر دیں ہم نے
الۡاٰیٰتِ
نشانیاں
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And it is He who produced you from one soul and [gave you] a place of dwelling and of storage. We have detailed the signs for a people who understand.

اور وہ ایسا ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چندے رہنے کی بیشک ہم نے دلائل خوب کھول کھول کر بیان کر دیئے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی تو ہے جس نے تمہیں ایک جان (آدم) سے پیدا کیا پھر (ہر ایک کے لیے) ایک جائے قرار ہے اور ایک سونپے جانے کی جگہ، یہ نشانیاں ہم نے ان لوگوں کے لیے کھول کر بیان کی ہیں جو سوجھ بوجھ رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے تمہیں ایک ہی جان سے پیداکیاپس ایک قرارگاہ ہے اورایک سونپے جانے کی جگہ ہے یقیناہم نے نشانیاں کھول کر بیان کردی ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who created you from one person, then, you have a place to dwell and a place to sojourn. We have elaborated the signs for people who under-stand.

اور وہی ہے جس نے تم سب کو پیدا کیا ایک شخص سے پھر ایک تو تمہارا ٹھکانا ہے اور ایک امانت رکھی جانے کی جگہ البتہ ہم نے کھول کر سنا دیئے پتے اس قوم کو جو سوچتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے تمہیں اٹھایا ایک جان سے پھر تمہارے لیے ایک تو مستقل ٹھکانہ ہے اور ایک کچھ دیر (امانتاً ) رکھے جانے کی جگہ ہم نے تو اپنی آیات کو واضح کردیا ہے ان لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who created you out of a single being, and appointed for each of you a time-limit and a resting place. We have indeed spelled out Our signs for those who can understand.

اور وہی ہے جس نے ایک متنفّس سے تم کو پیدا کیا 65پھر ہر ایک کے لیے ایک جائے قرار ہے اور ایک اس کے سونپے جانے کی جگہ ۔ یہ نشانیاں ہم نے واضح کردی ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے تم سب کو ایک جان سے پیدا کیا ، پھر ہر شخص کا ایک مستقر ہے ، اور ایک امانت رکھنے کی جگہ ( ٣٧ ) ۔ ہم نے ساری نشانیاں ایک ایک کرکے کھول دی ہیں ، ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو سمجھ سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی (خدا) نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا (یعنی حضرت آدم سے) پھر (تمہارے لیے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سونپے جانے کی 2 جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ہم نے کھول کر نشانیاں بیان کردی ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جس نے تم سب کو ایک شخص سے پیدا فرمایا پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چند روز رہنے کی۔ بیشک ہم نے سمجھ بوجھ رکھنے والوں کے لئے دلائل کھول کر بیان کردیئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہی ہے جس نے تم سب کو ایک شخص واحد سے پیدا کیا۔ پھر تمہاری زندگی اور تمہاری موت کی جگہ طے کردی ہے۔ بیشک سوچنے سمجھنے والوں کے لئے ہم نے نشانیاں کھول کھول کر بیان کردی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who hath produced you from one person, and thenceforth provided for you an abode and a depository. Surely We have expounded the signs unto a people who understand.

اور وہ وہی تو ہے جس نے تم (انسانوں) کو پیدا کیا ایک ہی شخص سے پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی اور ایک جگہ چندے رہنے کی بیشک ہم نے دلائل خوب کھول کر بیان کردیئے ہیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ہی جان سے ۔ پھر ہر ( ایک کیلئے ) ایک مستقر اور ایک مدفن ہے ۔ ہم نے اونی نشانیاں ان لوگوں کیلئے تفصیل سے بیان کردی ہیں ، جو سمجھیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا پس ایک جگہ ٹھہرنے کی ہے اور ایک جگہ سپرد کیے جانے کی تحقیق ہم نے آیات کھول کر بیان کر دی ہیں ان لوگوں کیلئے جو سمجھ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے تم کو ایک جان ( آدم) سے پیدا کیا، پھر تمہارے لیے ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی، سمجھنے والوں کے لیے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جس نے پیدا کیا تم سب کو ایک جان سے، پھر (ہر ایک کے لئے) ایک جائے قرار ہے اور ایک امانت رکھنے کی جگہ بیشک ہم نے کھول کر بیان کردیا اپنی نشانیوں کو ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی ہے جس نے تمہیں ایک جا ن سے پیدا کیا پھر ( ہرایک کے لئے ) ایک جائے قرار ( یعنی کہ ماں کا رحم ) اور سونپے جانے کی جگہ ہے ( یعنی کہ باپ کی پیٹھ میں سے نطفہ کو پیدا کیا ) یہ نشانیاں ہم نے لوگوں کے لئے کھول کھول کربیان کی ہیںجو سمجھ رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ( ف۲۰۵ ) پھر کہیں تمہیں ٹھہرنا ہے ( ف۲۰٦ ) اور کہیں امانت رہنا ( ف۲۰۷ ) بیشک ہم نے مفصل آیتیں بیان کردیں سمجھ والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے تمہیں ایک جان ( یعنی ایک خلیہ ) سے پیدا فرمایا ہے پھر ( تمہارے لئے ) ایک جائے اقامت ( ہے ) اور ایک جائے امانت ( مراد رحمِ مادر اور دنیا ہے یا دنیا اور قبر ہے ) ۔ بیشک ہم نے سمجھنے والے لوگوں کے لئے ( اپنی قدرت کی ) نشانیاں کھول کر بیان کردی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( اللہ ) وہی تو ہے جس نے تم ( سب ) کو ایک شخص ( آدم ( ع ) ) سے پیدا کیا ہے پھر ہر ایک کے لیے ایک قرارگاہ ہے ( باپ کی پشت ) اور ایک سونپے جانے کا مقام ہے ( رحم مادر ) اور ہم نے سمجھ بوجھ رکھنے والوں کے لئے ( اپنی قدرت کی ) نشانیاں تفصیل سے بیان کر دی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who hath produced you from a single person: here is a place of sojourn and a place of departure: We detail Our signs for people who understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has created you from a single soul. Some of you are settled (on earth) and some are still in the depository system of (their parents). We have shown the evidence (of Our existence) to the people who understand.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who has created you from a single person, and has given you a place of residing and a place of storage. Indeed, We have explained in detail Our revelations for people who understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who has brought you into being from a single soul, then there is (for you) a resting-place and a depository; indeed We have made plain the communications for a people who understand.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who hath produced you from a single being, and (hath given you) a habitation and a repository. We have detailed Our revelations for a people who have understanding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिसने तुमको पैदा किया एक जान से फिर हर एक के लिए एक ठिकाना है और हर एक के लिए उसके सौंपे जाने की जगह है, हमने दलीलों को खोलकर बयान कर दिया है उन लोगों के लिए जो समझते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ (الله) ایسا ہے جس نے تم (سب) کو (اصل میں) ایک شخص سے پیدا کیا پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چندے رہنے کی۔ بیشک ہم نے یہ دلائل (بھی توحید و انعام کے) خوب کھول کھول کر بیان کردئیے ان لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا، پھر ایک ٹھہرنے کی جگہ اور ایک جائے امانت ہے۔ بیشک ہم نے ان لوگوں کے لیے آیات کھول کر بیان کردی ہیں جو سمجھتے ہیں۔ “ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہی ہے جس نے ایک متنفس سے تم کو پیدا کیا ۔ پھر ہر ایک کے لئے ایک جائے قرار ہے اور ایک اس کے سونپے جانے کی جگہ ۔ یہ نشانیاں ہم نے واضح کردی ہیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے کہ جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا، سو ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ تھوڑے سے وقت رہنے کی ہے، ہم نے ان لوگوں کے لیے آیات کھول کر بیان کردی ہیں جو سمجھتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے تم سب کو پیدا کیا ایک شخص سے پھر ایک تو تمہارا ٹھکانا ہے اور ایک امانت رکھے جانے کی جگہ البتہ ہم نے کھول کر سنا دیئے پتے اس قوم کو جو سوچتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جس نے تم کو شخص واحد سے پیدا کیا پھر تم کو کسی مقام پر ٹھہرنا ہے اور کسی جگہ سپرد ہونا ہے بیشک ہم نے دلائل کو بہت مفصل بیان کردیا ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھے ہیں