Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 2

سورة الممتحنة

اِنۡ یَّثۡقَفُوۡکُمۡ یَکُوۡنُوۡا لَکُمۡ اَعۡدَآءً وَّ یَبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ وَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَ وَدُّوۡا لَوۡ تَکۡفُرُوۡنَ ؕ﴿۲﴾

If they gain dominance over you, they would be to you as enemies and extend against you their hands and their tongues with evil, and they wish you would disbelieve.

اگر وہ تم پر کہیں قابو پا لیں تو وہ تمہارے ( کھلے ) دشمن ہوجائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور ( دل سے ) چاہنے لگیں کہ تم بھی کفر کرنے لگ جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّثۡقَفُوۡکُمۡ
وہ پالیں تمہیں
یَکُوۡنُوۡا
ہوں گے وہ
لَکُمۡ
تمہارے
اَعۡدَآءً
دشمن
وَّیَبۡسُطُوۡۤا
اور وہ دراز کریں گے
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
اَیۡدِیَہُمۡ
ہاتھ اپنا
وَاَلۡسِنَتَہُمۡ
اور زبانیں اپنی
بِالسُّوۡٓءِ
ساتھ برائی کے
وَوَدُّوۡا
اور وہ چاہیں گے
لَوۡ
کاش
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّثۡقَفُوۡکُمۡ
وہ تمہیں پائیں
یَکُوۡنُوۡا
ہوجائیں گے 
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَعۡدَآءً
دشمن 
وَّیَبۡسُطُوۡۤا
اوروہ بڑھائیں گے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھ 
وَاَلۡسِنَتَہُمۡ
اوراپنی زبانیں
بِالسُّوۡٓءِ
برائی کے ساتھ 
وَوَدُّوۡا
اوروہ چاہیں گے
لَوۡ
کاش
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفرکرو
Translated by

Juna Garhi

If they gain dominance over you, they would be to you as enemies and extend against you their hands and their tongues with evil, and they wish you would disbelieve.

اگر وہ تم پر کہیں قابو پا لیں تو وہ تمہارے ( کھلے ) دشمن ہوجائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور ( دل سے ) چاہنے لگیں کہ تم بھی کفر کرنے لگ جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن بن جائیں اور برے ارادوں سے تم پر دست درازی اور زبان درازی کریں۔ اور یہ چاہیں کہ تم (پھر) کافر بن جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر وہ تمہیں پائیں تو تمہارے دشمن ہو جائیں گے اوراپنی زبانیں اوراپنے ہاتھ تمہاری طرف برائی کے ساتھ بڑھائیں گے اوروہ چاہیں گے کہ کاش تم کفرکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Should they have access to you, they will become your enemies, and will stretch their hands and tongues towards you with evil; and they desire that you should reject the (True) faith.

اگر تم ان کے ہاتھ آجاؤ ہوجائیں تمہارے دشمن اور چلائیں تم پر اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ اور چاہیں کہ کسی طرح تم بھی منکر ہو جاؤ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر وہ تمہیں کہیں پالیں تو وہ تمہارے ساتھ دشمنی کریں گے اور تمہاری طرف بڑھائیں گے وہ اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برے ارادے کے ساتھ اور ان کی شدید خواہش ہوگی کہ تم بھی کافر ہو جائو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If they could overcome you, they would act as your foes and would hurt you by their hands and tongues, and would love to see you become unbelievers.

ان کا رویہ تو یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پا جائیں تو تمہارے ساتھ دشمنی کریں اور ہاتھ اور زبان سے تمھیں آزار دیں ۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہو جاؤ 2 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم ان کے ہاتھ آجاؤ تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اور اپنے ہاتھ اور زبانیں پھیلا پھیلا کر تمہارے ساتھ برائی کریں گے ، اور ان کی خواہش یہ ہے کہ تم کافر بن جاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھٹک گیا اگر کہیں وہ تم کو پالیں (تم پر غالب ہوجائیں) تو تمہارے دشمن ہی رہیں گے 8 اور برائی کے لئے اپنے ہاتھ اور زبانیں تم پر چلائیں گے ماریں گے پیٹیں گے گالیاں بھی دیں گے اور یہ چاہیں گے کہ تم کسی طرح پھر کافر بن جائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر یہ تم پر قابو پائیں تو (فوراً ) تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر اپنے ہاتھ (بھی) چلائیں اور اپنی زبانیں (بھی) اور وہ چاہتے ہیں کہ تم کافر ہوجاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر وہ (کافر) تم پر (کسی طرح) قابو پا لیں تو وہ دشمنی پر اتر آئیں گے اور تمہارے اوپر برائی کے ساتھ دست درازی اور زبان درازی کریں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ (کسی طرح) تم کافر بن جائو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Should they come upon you, they will be enemies Unto you and will stretch out against you their hands and their tongues with evil; and fain would they that ye should disbelieve.

اگر انہیں تم پر دسترس ہوجائے تو اظہار عداوت کرنے لگیں اور تم پر برائی کے ساتھ دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور وہ تو یہ چاہتے ہی ہیں کہ تم کافر ہوجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ تم کو پاجائیں تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں اور تم پر دست درازی بھی کریں گے اور زبان درازی بھی اور چاہیں گے کہ تم کافر ہوجاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر وہ تم پر غلبہ پائیں تو تمہارے دشمن بن جائیں گے اور تمہاری طرف برائی کی نیت سے اپنے ہاتھوں اور زبانوں کو بڑھائیں / پھیلائیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ تم ( بھی ) کفر اختیار کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور تکلیف دینے کے لیے تم پر ہاتھ بھی چلائیں اور زبان بھی اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم بھی کافر ہوجاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان کا حال تو یہ ہے کہ) اگر ان کو تم پر قابو مل جائے تو وہ (فوراً ) تمہارے ساتھ دشمنی کا کام شروع کردیں اور اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ تمہاری طرف دراز کردیں وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کفر ہی کرنے لگو

Translated by

Noor ul Amin

اگروہ ( مکہ کے کافر ) تم پر کہیں قابوپالیں تووہ تمہارے ( کھلے ) دشمن بن جائیں اور برے ارادوں سے تم پر دست درازی اور زبان درازی کریں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم ( پھر ) کافربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تمہیں پائیں ( ف۵ ) تو تمہارے دشمن ہوں گے اور تمہاری طرف اپنے ہاتھ ( ف٦ ) اور اپنی زبانیں ( ف۷ ) برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور ان کی تمنا ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ تم پر قدرت پا لیں تو ( دیکھنا ) وہ تمہارے ( کھلے ) دشمن ہوں گے اور وہ اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں تمہاری طرف برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور آرزو مند ہوں گے کہ تم ( کسی طرح ) کافر ہوجاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اگر یہ لوگ تم پر قابو پا جائیں تو وہ تمہارے دشمن ہی ہوں گے اور برائی کے ساتھ ( تمہیں آزار پہنچانے کیلئے ) تمہاری طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں گے اور اپنی زبانیں بھی اور وہ چاہیں گے کہ کاش تم کافر ہو جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they were to get the better of you, they would behave to you as enemies, and stretch forth their hands and their tongues against you for evil: and they desire that ye should reject the Truth.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they find an opportunity to turn against you, they will become your enemies and will stretch out their hands and tongues at you with evil intent. They would love to see you turn away from your faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Should they gain the upper hand over you, they would behave to you as enemies, and stretch forth their hands and their tongues against you with evil, and they desire that you should disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If they find you, they will be your enemies, and will stretch forth towards you their hands and their tongues with evil, and they ardently desire that you may disbelieve.

Translated by

William Pickthall

If they have the upper hand of you, they will be your foes, and will stretch out their hands and their tongues toward you with evil (intent), and they long for you to disbelieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे तुम्हें पा जाएँ तो तुम्हारे शत्रु हो जाएँ और कष्ट पहुँचाने के लिए तुम पर हाथ और ज़बान चलाएँ। वे तो चाहते हैं कि काश! तुम भी इनकार करने वाले हो जाओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر ان کو تم پر دسترس ہوجاوے تو (فوراً ) اظہارعداوت کرنے لگیں اور (وہ اظہار عداوت یہ کہ) تم پر برائی کے ساتھ دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں (یہ دنیوی اضرار ہے) اور (دینی اضرار یہ ہے کہ) وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ تم کافر (ہی) ہوجاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کا رویہ یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پالیں تو تمہارے ساتھ دشمنی کریں گے اور اپنے ہاتھوں اور زبان سے تمہیں تکلیف دیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کسی طرح کافر ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا رویہ تو یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پاجائیں تو تمہارے ساتھ دشمنی کریں اور ہاتھ اور زبان سے تمہیں آزار دیں۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور تمہاری طرف برائی کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو اور اپنی زبانوں کو بڑھا دیں انہیں اس بات کی خواہش ہے کہ تم کافر ہوجاؤ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم ان کے ہاتھ آجاؤ ہوجائیں تمہارے دشمن اور چلائیں تم پر اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ اور چاہیں کہ کسی طرح تم بھی منکر ہوجاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر وہ کافر تم پر قابو پالیں تو تمہارے حق میں دشمنی کا اظہار اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کریں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجائو۔