Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 4

سورة الممتحنة

قَدۡ کَانَتۡ لَکُمۡ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِہِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡکُمۡ وَ مِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ۫ کَفَرۡنَا بِکُمۡ وَ بَدَا بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمُ الۡعَدَاوَۃُ وَ الۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَحۡدَہٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰہِیۡمَ لِاَبِیۡہِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَکَ وَ مَاۤ اَمۡلِکُ لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ رَبَّنَا عَلَیۡکَ تَوَکَّلۡنَا وَ اِلَیۡکَ اَنَبۡنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۴﴾

There has already been for you an excellent pattern in Abraham and those with him, when they said to their people, "Indeed, we are disassociated from you and from whatever you worship other than Allah . We have denied you, and there has appeared between us and you animosity and hatred forever until you believe in Allah alone" except for the saying of Abraham to his father, "I will surely ask forgiveness for you, but I have not [power to do] for you anything against Allah . Our Lord, upon You we have relied, and to You we have returned, and to You is the destination.

۔ ( مسلمانو! ) تمہارے لئے حضرت ابراہیم میں اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے جب کہ ان سب نے اپنی قوم سے برملا کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سب سے بالکل بیزار ہیں ہم تمہارے ( عقائد کے ) منکر ہیں جب تک تم اللہ کی وحدانیت پر ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کے لئے بغض و عداوت ظاہر ہوگئی لیکن ابراہیم کی اتنی بات تو اپنے باپ سے ہوئی تھی کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا اور تمہارے لئے مجھے اللہ کے سامنے کسی چیز کا اختیار کچھ بھی نہیں ۔ اے ہمارے پروردگار تجھی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
کَانَتۡ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اُسۡوَۃٌ
نمونہ
حَسَنَۃٌ
اچھا
فِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم میں
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں میں جو
مَعَہٗ
اس کے ساتھ تھے
اِذۡ
جب
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لِقَوۡمِہِمۡ
اپنی قوم سے
اِنَّا
بےشک ہم
بُرَءٰٓؤُا
بےزار ہیں
مِنۡکُمۡ
تم سے
وَمِمَّا
اور ان سے جنہیں
تَعۡبُدُوۡنَ
تم پوجتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
کَفَرۡنَا
انکار کیا ہم نے
بِکُمۡ
تمہارا
وَبَدَا
اور ظاہر ہو گئی
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَکُمُ
اور درمیان تمہارے
الۡعَدَاوَۃُ
عداوت
وَالۡبَغۡضَآءُ
اور بغض
اَبَدًا
ہمیشہ کے لیے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَحۡدَہٗۤ
اکیلے اسی پر
اِلَّا
مگر
قَوۡلَ
کہنا
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کا
لِاَبِیۡہِ
اپنے والد سے
لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ
البتہ میں ضرور بخشش مانگوں گا
لَکَ
تیرے لیے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَمۡلِکُ
میں مالک
لَکَ
تیرے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
عَلَیۡکَ
تجھ پر ہی
تَوَکَّلۡنَا
توکل کیا ہم نے
وَاِلَیۡکَ
اور طرف تیرے ہی
اَنَبۡنَا
رجوع کیا ہم نے
وَاِلَیۡکَ
اور طرف تیرے ہی
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
کَانَتۡ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اُسۡوَۃٌ
نمونہ
حَسَنَۃٌ
اچھا
فِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم میں
وَالَّذِیۡنَ
اورجولوگ
مَعَہٗ
اس کے ساتھ تھے
اِذۡ
جب 
قَالُوۡا
کہاانہوں نے 
لِقَوۡمِہِمۡ
اپنی قوم سے 
اِنَّا
کہ بلاشبہ ہم 
بُرَءٰٓؤُا
لاتعلقی کااظہارکرتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم سے
وَمِمَّا
اوران سے جن کی 
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے سوا
کَفَرۡنَا
ہم کفرکرتے ہیں
بِکُمۡ
تمہارا
وَبَدَا
اورظاہرہوگئی
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان 
وَبَیۡنَکُمُ
اورتمہارے درمیان 
الۡعَدَاوَۃُ
دشمنی
وَالۡبَغۡضَآءُ
اوربغض
اَبَدًا
ہمیشہ کے لیے
حَتّٰی
یہاں تک کہ 
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
وَحۡدَہٗۤ
اس اکیلے پر
اِلَّا
مگر
قَوۡلَ
کہنا
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے 
لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ
ضرورمیں مغفرت کی دعاکروں گا
لَکَ
آپ کے لیے
وَمَاۤ
اورنہیں
اَمۡلِکُ
میں اختیاررکھتا
لَکَ
آپ کے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ سے
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیزکا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب!
عَلَیۡکَ
تجھ پر
تَوَکَّلۡنَا
بھروسہ کیاہم نے 
وَاِلَیۡکَ
اورتیری ہی جانب 
اَنَبۡنَا
رجوع کیاہم نے 
وَاِلَیۡکَ
اورتیری ہی جناب میں
الۡمَصِیۡرُ
واپسی ہے (ہماری)
Translated by

Juna Garhi

There has already been for you an excellent pattern in Abraham and those with him, when they said to their people, "Indeed, we are disassociated from you and from whatever you worship other than Allah . We have denied you, and there has appeared between us and you animosity and hatred forever until you believe in Allah alone" except for the saying of Abraham to his father, "I will surely ask forgiveness for you, but I have not [power to do] for you anything against Allah . Our Lord, upon You we have relied, and to You we have returned, and to You is the destination.

۔ ( مسلمانو! ) تمہارے لئے حضرت ابراہیم میں اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے جب کہ ان سب نے اپنی قوم سے برملا کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سب سے بالکل بیزار ہیں ہم تمہارے ( عقائد کے ) منکر ہیں جب تک تم اللہ کی وحدانیت پر ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کے لئے بغض و عداوت ظاہر ہوگئی لیکن ابراہیم کی اتنی بات تو اپنے باپ سے ہوئی تھی کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا اور تمہارے لئے مجھے اللہ کے سامنے کسی چیز کا اختیار کچھ بھی نہیں ۔ اے ہمارے پروردگار تجھی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے لئے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا کہ : ہم تم سے قطعی بیزار ہیں اور ان سے بھی جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو۔ ہم تمہارے (دین کے) منکر ہیں۔ اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دشمنی اور بیر پیدا ہوچکا تاآنکہ تم اللہ اکیلے پر ایمان لے آؤ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا : (اس سے مستثنیٰ ہے) کہ میں تیرے لئے (اللہ سے) معافی کی درخواست کروں گا حالانکہ میں تیرے لیے اللہ کے سامنے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا ۔ اے ہمارے پروردگار ! ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا اور تیری طرف ہی رجوع کیا اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارے لئے ابراہیم میں اورجولوگ اُس کے ساتھ تھے اُن میں یقیناًاچھانمونہ ہے،جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہاکہ بلاشبہ ہم تم سے اوراُن سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں جن کی اﷲ تعالیٰ کے سوا تم عبادت کرتے ہو،ہم تمہارے ساتھ کفر کرتے ہیں اورہمارے اورتمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی اوربغض ظاہرہوگیا ،یہاں تک کہ تم اکیلے اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آؤ، مگرابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا (نمونہ نہیں)کہ میں آپ کے لیے ضرورمغفرت کی دُعا کروں گا اور میں اﷲ تعالیٰ سے آپ کے لئے کسی چیزکا اختیارنہیں رکھتا،اے ہمارے رب!تجھ پرہم نے بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی جانب ہم نے رجوع کیاہے اورتیری ہی جناب میں ہماری واپسی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, there is an excellent example for you in Ibrahim and those with him, when they said to their people, |"We disown you and what you worship instead of Allah. We disbelieve in you. Enmity and hatred has arisen between us and you forever, unless you believe in Allah alone|", - but (his example is) not (to be followed) in what Ibrahim said to his father, |"I will pray to my Lord for your forgiveness, and I have no power from Allah (to do anything) for you.|" - |"0 our Lord, in you alone we trust, and to you alone we turn for help, and to you is the final return.

تم کو چال چلنی چاہیے اچھی ابراہیم کی اور جو اس کے ساتھ تھے جب انہوں نے کہا اپنی قوم کو ہم الگ ہیں تم سے اور ان سے کہ جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ہم منکر ہوئے تم سے اور کھل پڑی ہم میں اور تم میں دشمنی اور بیر ہمیشہ کو یہاں تک کہ تم یقین لاؤ اللہ اکیلے پر مگر ایک کہنا ابراہیم کا اپنے باپ کو کہ میں مانگوں گا معافی تیرے لئے اور مالک نہیں میں تیرے نفع کا اللہ کے ہاتھ سے کسی چیز کا اے رب ہمارے ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری طرف ہے سب کو پھر آنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارے لیے بہت اچھا نمونہ ہے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں (کے طرزِعمل) میں جب انہوں نے اپنی قوم سے برملا کہہ دیا کہ ہم بالکل بری ہیں تم سے اور ان سے جنہیں تم پوجتے ہو اللہ کے سوا۔ ہم تم سے منکر ہوئے اور اب ہمارے اور تمہارے درمیان عداوت اور بغض کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ہمیشہ کے لیے یہاں تک کہ تم بھی ایمان لے آئو اللہ پر توحید کے ساتھ سوائے ابراہیم (علیہ السلام) کے اپنے باپ سے یہ کہنے کے کہ میں آپ کے لیے ضرور استغفار کروں گا اور میں آپ کے بارے میں اللہ کے ہاں کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا۔ پروردگار ! ہم نے تجھ پر ہی تو کل ّکیا اور تیری ہی طرف رجوع کیا اور ہمیں تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You have a good example in Abraham and his companions: they said to their people: “We totally dissociate ourselves from you, and from the deities that you worship instead of Allah. We renounce you and there has come to be enmity and hatred between us and you until you believe in Allah, the One True God.” (But you may not emulate) Abraham's saying to his father: “Certainly I will ask pardon for you, although I have no power over Allah to obtain anything on your behalf.” (And Abraham and his companions prayed): “Our Lord, in You have we put our trust, and to You have we turned, and to You is our ultimate return.

تم لوگوں کے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا ہم تم سے اور تمہارے ان معبودوں سے جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پوجتے ، ہو قطعی بیزار ہیں ، ہم نے تم سے کفر کیا 6 اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے عداوت ہوگئی اور بیر پڑ گیا جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ ، مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا ( اس سے مستثنی سے ) کہ ” میں آپ کے لئے مغفرت کی درخواست ضرور کروں گا ، اور اللہ سے آپ کےلئے کچھ حاصل کر لینا میرے بس میں نہیں ہے 7 ۔ ” ( اور ابراہیم ) و اصحاب ابراہیم کی دعا یہ تھی کہ ) ” اے ہمارے رب ” تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کر لیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارے لیے ا براہیم اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : ہمارا تم سے اور اللہ کے سوا تم جن جن کی عبادت کرتے ہو ، ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم تمہارے ( عقائد کے ) منکر ہیں ، اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی اور بغض پیدا ہوگیا ہے جب تک تم صرف ایک اللہ پر ایمان نہ لاؤ ۔ البتہ ابراہیم نے اپنے باپ سے یہ ضرور کہا تھا کہ : میں آپ کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا ضرور مانگوں گا ، اگرچہ اللہ کے سامنے میں آپ کو کوئی فائدہ پہنچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ ( ٢ ) اے ہمارے پروردگار آپ ہی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ، اور آپ ہی کی طرف ہم رجوع ہوئے ہیں ، اور آپ ہی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) تم کو ابراہیم اور اس کے ساتھ والوں کی اچھی خصلت کی پیروی کرنا تھی جب انہوں نے اپنی قوم والوں سے (جو مشرک تھے) کہہ دیا ہم کو تم سے اور جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو ان سے کوئی علاقہ نہیں ہے (ہم تم سے اور اس نے بالکل الگ ہیں) ہم تمہارے دین کو نہیں مانتے اور ہم میں اور تم میں کھلم کھلا ہمیشہ عداوت اور دشمنی رہے گی جب تک تم اکیلے (سچے) خدا پر ایمان نہ لائو گے دل مگر ہاں ابراہیم نے اپنے باپ سے یہ کہا تھا کہ میں تیرے لئے بخشش مانگوں گا 2 اور میں اللہ کے سامنیتیری بھلائی کا کوئی اختیار نہیں رکھتا 3 مالک ہمارے ہم تجھی پر بھروسہ رکھتے ہیں اور تیری ہی طرف رجوع ہوتے ہیں اور تیری طرف آخر ہم کو لوٹ جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا تمہارے لئے ابراہیم (علیہ السلام) میں اور جو لوگ (اطاعت میں) ان کے ساتھ تھے ایک اچھا نمونہ ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ بیشک ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، ان سے بےتعلق ہیں۔ ہم تمہارے (عقیدے کے) منکر ہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے کھلی دشمنی اور بغض رہے گا جب تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ۔ ہاں ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے ضرور بخشش طلب کروں گا۔ اور میں اللہ کے سامنے آپ کے لئے کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار ! ہم آپ پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور (ہمیں) آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کا ساتھ دینے والوں ( کے عمل میں) تمہارے لئے بہترین نمونہ زندگی ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ ہم تم سے اور جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم (تمہارے ہر عمل سے ) انکار کرتے ہیں۔ تمہارے اور ہمارے درمیان عداوت اور دشمنی ظاہر ہوگی جب تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان نہ لائو گے۔ مگر (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) کی وہ بات کہ جب انہوں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ میں تمہارے لئے مغفرت کی دعا کروں گا (اس سے الگ بات ہے) انہوں نے کہہ دیا تھا کہ میں اللہ کے مقابلے میں کسی چیز کا بھی مالک نہیں ہوں۔ اے ہمارے پروردگار ہم نے آپ پر بھروسہ کیا ہے اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹنا ہے اور آپ کی طرف ہی ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely there hath been an excellent pattern for you in Ibrahim and those with him, when they said Unto their people; verily we are quit of you and of that which ye worship beside Allah; we renounce you; and surely there hath appeared between us and you hostility and hatred for evermore until ye believe in Allah alone, - except the saying of Ibrahim Unto his father: surely I shall beg forgiveness for thee, and I have no power with Allah for thee at all. Our Lord! in Thee we put our trust, and Unto Thee we turn, and Unto Thee is the journeying.

بیشک تمہارے لئے ایک عمدہ نمونہ ہے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے شریک حال لوگوں میں ۔ جبکہ ان لوگوں نے اپنی قوم والوں سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سب سے بیزار ہیں ہم تمہارے منکر ہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے عداوت اور بغض ظاہر ہوگیا جب تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان نہ لے آؤ جبکہ ان لوگوں نے اپنی قوم والوں سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سب سے بیزار ہیں ہم تمہارے منکر ہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان ۔ البتہ ابراہیم (علیہ السلام) نے یہ اپنے باپ سے کہا تھا کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا اور مجھے اللہ کے آگے کسی بات کا اختیار نہیں ۔ اے ہمارے پروردگار ہم تجھ پر توکل کرتے ہیں اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے لئے بہترین نمونہ تو ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ہے ، جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے اور ان سے ، جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، بالکل بری ہیں ۔ ہم نے تمہارا انکار کیا اور ہمارے اور تمہارے مابین ہمیشہ کیلئے دشمنی اور بیزاری آشکارا ہوگئی ، تا آنکہ تم اللہ وحدہ ( لاشریک لہ ) پر ایمان لاؤ ۔ مگر ابراہیم کی اپنے باپ سے اتنی بات کہ میں آپ کیلئے ضرور مغفرت مانگوں گا اگرچہ میں آپ کیلئے اللہ کی طرف سے کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں رکھتا – اے ہمارے رب! ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تحقیق تم لوگوں کے لیے ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھیوں میں عمدہ نمونہ ہے ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: بلاشبہ ہم تم لوگوں سے اور جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو ان سے بیزار ہیں ، ہم تمہارا انکار کرتے ہیں اور ہمیشہ کے لیے ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ظاہر ہوچکا ہے یہاں تک کہ تم ایک اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لے آؤ ، سوائے ابراہیم ( علیہ السلام ) کا اپنے باپ سے یہ کہنا کہ البتہ میں آپ کے لیے ضرور مغفرت طلب کروں گا اور میں آپ کے حق میں اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا ، ( اے ) ہمارے پروردگار! آپ ہی پر ہم نے بھروسا کیا اور آپ ہی کی طرف رجوع ہوئے اور آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے لیے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے پیروکاروں کی زندگی نمونہ ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ، ہم تم سے اور ان سے جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، بےتعلق ہیں۔ اور تمہارے معبودوں کے کبھی قائل نہیں ہوسکتے اور جب تک تم خدائے واحد پر ایمان نہ لاؤ، ہم میں اور تم میں کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی،۔ ہاں ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ سے یہ ضرورکہا کہ، میں آپ کے لیے مغفرت کی دعا مانگوں گا اور میں اللہ کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا، اے ہمارے رب تجھی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور ہمیں لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ تمہارے لئے بڑا عمدہ نمونہ ہے ابراہیم اور ان لوگوں (کی زندگیوں) میں جو ان کے ساتھ تھے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا کہ ہم قطعی طور پر بیزار ہیں تم سے بھی اور تمہارے ان جملہ معبودوں سے بھی جن کو تم لوگ پوجتے (پکارتے) ہو اللہ کے سوا ہم نے (ڈنکے کی چوٹ) کفر (وانکار) کیا تم سب سے اور ظاہر ہوگئی تمہارے اور ہمارے درمیان عداوت (و دشمنی) اور بغض (وبیر) ہمیشہ کے لئے یہاں تک تم ایمان لاؤ اللہ واحد پر مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا (اس سے مستثنیٰ ہے) کہ میں آپ کے لئے (اپنے رب سے) معافی کی درخواست تو ضرور کروں گا مگر میں آپ کے لئے اللہ کی طرف سے کسی بھی بات کا کوئی اختیار نہیں رکھتا (اور اس اعلان بیزاری کے بعد ابراہیم اور ان کے ساتھیوں نے یوں دعاء کی کہ) اے ہمارے پروردگار ہمارا بھروسہ تجھ ہی پر ہے ہم نے تیری ہی طرف رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے (ہم سب نے)

Translated by

Noor ul Amin

( مسلمانو ) یقیناتمہارے لئے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں اچھا نمونہ ہے ، جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیاکہ’’ہم تم سے بیزارہیں اور ان سے بھی جن کی تم اللہ کے سواعبادت کرتے ہو ، ہم تمہارے منکرہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دشمنی اور بغض پیداہوچکا ہے حتیٰ کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آئو’’البتہ ابراہیم نے اپنے باپ سے یہ بات کہی تھی کہ میں ( اللہ سے ) آپ کے لئے ضرورمعافی مانگوں گا حالانکہ میں تیرے لئے اللہ کے سامنے کچھ اختیارنہیں رکھتا ، ( اے میرے رب ) ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا ہے اور تیری طرف ہی رجوع کیا ہے اور تیری ہی طرف سب کو لوٹنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تمہارے لیے اچھی پیروی تھی ( ف۱۱ ) ابراہیم اور اس کے ساتھ والوں میں ( ف۱۲ ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا ( ف۱۳ ) بیشک ہم بیزار ہیں تم سے اور ان سے جنہیں اللہ کے سوا پوجتے ہو ، ہم تمہارے منکر ہوئے ( ف۱٤ ) اور ہم میں اور تم میں دشمنی اور عداوت ظاہر ہوگئی ہمیشہ کے لیے جب تک تم ایک اللہ پر ایمان نہ لاؤ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے کہنا کہ میں ضرور تیری مغفرت چاہوں گا ( ف۱۵ ) اور میں اللہ کے سامنے تیرے کسی نفع کا مالک نہیں ( ف۱٦ ) اے ہمارے رب ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف رجوع لائے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تمہارے لئے ابراہیم ( علیہ السلام ) میں اور اُن کے ساتھیوں میں بہترین نمونۂ ( اقتداء ) ہے ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ہم تم سے اور اُن بتوں سے جن کی تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو کلیتہً بیزار ( اور لاتعلق ) ہیں ، ہم نے تم سب کا کھلا انکار کیا ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت و عناد ہمیشہ کے لئے ظاہر ہوچکا ، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ ، مگر ابراہیم ( علیہ السلام ) کا اپنے ( پرورش کرنے والے ) باپ سے یہ کہنا کہ میں تمہارے لئے ضرور بخشش طلب کروں گا ، ( فقط پہلے کا کیا ہوا ایک وعدہ تھا جو انہوں نے پورا کر دیا اور ساتھ یوں جتا بھی دیا ) اور یہ کہ میں تمہارے لئے ( تمہارے کفر و شرک کے باعث ) اللہ کے حضور کسی چیز کا مالک نہیں ہوں ۔ ( پھر وہ یہ دعا کر کے قوم سے الگ ہوگئے: ) اے ہمارے رب! ہم نے تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف ہی رجوع کیا اور ( سب کو ) تیری ہی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً تم لوگوں کیلئے ( جنابِ ) ابراہیم ( ع ) اوران کے ساتھیوں میں ایک عمدہ نمونہ ہے جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے بیزار ہیں اور ان سے بھی جن کی تم اللہ کے سوا پرستش کرتے ہو ہم تمہارے ( اور تمہارے دین کے ) منکر ہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کیلئے عداوت اور بغض پیدا ہوگیا یہاں تک کہ تم اللہ واحد ( لا شریک لہٗ ) پر ایمان لاؤ ۔ ہاں البتہ ابراہیم ( ع ) نے اپنے ( منہ بولے ) باپ ( اور اصل چچا ) سے صرف یہ کہا تھا کہ میں تمہارے لئے مغفرت طلب کروں گا مگر میں اللہ کے سامنے تمہارے لئے کسی نفع کا مالک و مختار نہیں ہوں اے ہمارے پروردگار! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کیا ہے اور تیری ہی طرف لَوٹنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is for you an excellent example (to follow) in Abraham and those with him, when they said to their people: "We are clear of you and of whatever ye worship besides Allah: we have rejected you, and there has arisen, between us and you, enmity and hatred for ever,- unless ye believe in Allah and Him alone": But not when Abraham said to his father: "I will pray for forgiveness for thee, though I have no power (to get) aught on thy behalf from Allah." (They prayed): "Our Lord! in Thee do we trust, and to Thee do we turn in repentance: to Thee is (our) Final Goal.

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham and those with him are the best examples for you to follow. They told the people, "We have nothing to do with you and with those whom you worship besides God. We have rejected you. Enmity and hatred will separate us forever unless you believe in One God." Abraham told his father, "I shall ask forgiveness for you only, but I shall not be of the least help to you before God".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed there has been an excellent example for you in Ibrahim and those with him, when they said to their people: "Verily, we are free from you and whatever you worship besides Allah, we have rejected you, and there has started between us and you, hostility and hatred forever until you believe in Allah alone," -- except the saying of Ibrahim to his father: "Verily, I will ask forgiveness for you, but I have no power to do anything for you before Allah." "Our Lord! In You we put our trust, and to You we turn in repentance, and to You is the final Return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Indeed, there is for you a good example in Ibrahim and those with him when they said to their people: Surely we are clear of you and of what you serve besides Allah; we declare ourselves to be clear of you, and enmity and hatred have appeared between us and you forever until you believe in Allah alone-- but not in what Ibrahim said to his father: I would certainly ask forgiveness for you, and I do not control for you aught from Allah-- Our Lord! on Thee do we rely, and to Thee do we turn, and to Thee is the eventual coming:

Translated by

William Pickthall

There is a goodly pattern for you in Abraham and those with him, when they told their folk: Lo! we are guiltless of you and all that ye worship beside Allah. We have done with you. And there hath arisen between us and you hostility and hate for ever until ye believe in Allah only - save that which Abraham promised his father (when he said): I will ask forgiveness for thee, though I own nothing for thee from Allah - Our Lord! In Thee we put our trust, and unto Thee we turn repentant, and unto Thee is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम लोगों के लिए इबराहीम में और उन लोगों में जो उस के साथ थे अच्छा आदर्श है, जबकि उन्होंने अपनी क़ौम के लोगों से कह दिया कि "हम तुम से और अल्लाह से हटकर जिन्हें तुम पूजते हो उन से विरक्त हैं। हम ने तुम्हारा इनकार किया और हमारे और तुम्हारे बीच सदैव के लिए वैर और विद्वेष प्रकट हो चुका जब तक अकेले अल्लाह पर तुम ईमान न लाओ।" इूबराहीम का अपने बाप से यह कहना अपवाद है कि "मैं आपके लिए क्षमा की प्रार्थना अवश्य करूँगा, यद्यपि अल्लाह के मुक़ाबले में आप के लिए मैं किसी चीज़ पर अधिकार नहीं रखता।" "ऐ हमारे रब! हम ने तुझी पर भरोसा किया और तेरी ही ओर रुजू हुए और तेरी ही ओर अन्त में लौटना है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارے لیے ابراہیم (علیہ السلام) میں اور ان لوگوں میں جو کہ ا (ایمان اور اطاعت میں) ان کے شریک حال تھے ایک عمدہ نمونہ ہے۔ جبکہ ان سب نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہو ان سے بیزار ہیں ہم تمہارے منکر ہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے عداوت اور بغض (زیادہ) ظاہر ہوگیا جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ لیکن ابراہیم (علیہ السلام) کی اتنی بات تو اپنے باپ سے ہوئی تھی کہ میں تمہارے لیے استغفار ضرور کروں گا اور تمہارے لئے (استغفار سے زیادہ) مجھ کو خدا کے آگے کسی بات کا اختیار نہیں اے ہمارے پروردگار ہم آپ پر توکل کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا کہ ہم تم سے اور تمہارے معبودوں سے جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو قطعی طور پر بیزار ہیں، ہم تم سب کا انکار کرتے ہیں۔ جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہیں لاتے ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے عداوت اور دشمنی ہے۔ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا اس سے مستثنیٰ ہے کہ میں آپ کے لیے مغفرت کی درخواست ضرور کروں گا ہاں آپ کے لیے اللہ سے کچھ حاصل کرلینا میرے بس میں نہیں ہے، اے ہمارے رب تجھ پر ہی ہم نے بھروسا کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کرلیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں کے لئے ابراہیم (علیہ السلام) اور اس کے ساتھیوں میں اچھا نمونہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا ہم تم سے اور تمہارے ان معبودوں سے جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پوجتے ہو ، قطعی بیزار ہیں۔ ہم نے تم سے کفر کیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے عداوت ہوگئی اور بیر پڑگیا۔ جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ ۔ مگر ابراہیم (علیہ السلام) کا اپنے باپ سے یہ کہنا (اس سے مستثنیٰ ہے) کہ میں آپ کے لئے مغفرت کی درخواست ضرور کروں گا ، اور اللہ سے آپ کے لئے کچھ حاصل کرلینا میرے بس میں نہیں ہے (اور ابراہیم (علیہ السلام) واصحاب ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا یہ تھی کہ) اے ہمارے رب ، تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کرلیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے لئے ابراہیم میں اور ان لوگوں میں جو ان کیساتھ تھے ایک عمدہ نمونہ ہے جبکہ ان سب نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہو ان سے بیزار ہیں ہم تمہارے منکر ہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے عداوت اور بغض ظاہر ہوگیا جب تک اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ لیکن ابراہیم کی اتنی بات جو اپنی باپ سے ہوئی تھی کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں کا اور تمہارے لئے مجھ کو خدا کے آگے کسی بات کا اختیار نہیں، اے ہمارے پروردگار ہم آپ پر تو کل کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم کو چال چلنی چاہیے اچھی ابراہیم کی اور جو اس کے ساتھ تھے جب انہوں نے کہا اپنی قوم کو ہم الگ ہیں تم سے اور ان سے کہ جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا ہم منکر ہوئے تم سے اور کھل پڑی ہم میں اور تم میں دشمنی اور بیر ہمیشہ کو یہاں تک کہ تم یقین لاؤ اللہ اکیلے پر مگر ایک کہنا ابراہیم کا اپنے باپ کو کہ میں مانگوں کا معافی تیرے لیے اور مالک نہیں میں تیرے نفع کا اللہ کے ہاتھ سے کسی چیز کا اے رب ہمارے ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری طرف ہے سب کو پھر آنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے ساتھ دینے والوں کی زندگی میں تم لوگوں کے لئے ایسی اچھی خصلت موجود ہے جو قابل اتباع ہے جبکہ ان سب نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو سخت بیزار ہیں ہم تمہارے عقائد باطلہ کے منکر ہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے عداوت اور دشمنی ظاہر ہوگئی تاوقیت کہ تم خدائے واحد پر ایمان نہ لائو مگر ہاں ابراہیم کی اتنی بات جو اس نے اپنے باپ سے کہی تھی کہ میں تیرے لئے استغفار ضرور کروں گا اور میں اللہ تعالیٰ کے سامنے کسی تیرے بھلے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار ہم آپ پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔