Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 7

سورة الممتحنة

عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّجۡعَلَ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ عَادَیۡتُمۡ مِّنۡہُمۡ مَّوَدَّۃً ؕ وَ اللّٰہُ قَدِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۷﴾

Perhaps Allah will put, between you and those to whom you have been enemies among them, affection. And Allah is competent, and Allah is Forgiving and Merciful.

کیا عجب کہ عنقریب ہی اللہ تعالٰی تم میں اور تمہارے دشمنوں میں محبت پیدا کر دے اللہ کو سب قدرتیں ہیں اور اللہ ( بڑا ) غفور رحیم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَسَی
امید ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یَّجۡعَلَ
وہ ڈال دے
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الَّذِیۡنَ
ان کے جن سے
عَادَیۡتُمۡ
عداوت رکھتے ہو تم
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّوَدَّۃً
دوستی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَسَی
قریب ہے کہ 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
اَنۡ
یہ کہ 
یَّجۡعَلَ
کردے 
بَیۡنَکُمۡ
تمہارے درمیان 
وَبَیۡنَ
اوردرمیان 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے 
عَادَیۡتُمۡ
دشمنی رکھتے ہوتم 
مِّنۡہُمۡ
جن سے 
مَّوَدَّۃً
دوستی 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والاہے 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
غَفُوۡرٌ
بے حدبخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے 
Translated by

Juna Garhi

Perhaps Allah will put, between you and those to whom you have been enemies among them, affection. And Allah is competent, and Allah is Forgiving and Merciful.

کیا عجب کہ عنقریب ہی اللہ تعالٰی تم میں اور تمہارے دشمنوں میں محبت پیدا کر دے اللہ کو سب قدرتیں ہیں اور اللہ ( بڑا ) غفور رحیم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کچھ بعید نہیں کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان دوستی پیدا کر دے جن سے تم عداوت رکھتے ہو۔ اور اللہ بڑی قدرتوں والا ہے، اور وہ بہت بخشنے والا ہے رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قریب ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمہارے اوراُن لوگوں کے درمیان جن سے تم دشمنی رکھتے ہوجلد ہی دوستی پیدا کر دے اوراﷲ تعالیٰ پوری قدرت رکھنے والاہے،اوراللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Hopefully Allah will bring about love between you and those of them with whom you have enmity. And Allah is Powerful, and Allah is Most-forgiving, Very-Merciful.

امید ہے کہ کر دے اللہ تم میں اور جو دشمن ہیں تمہارے ان میں دوستی اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بعید نہیں کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے دوستی پیدا کر دے۔ اللہ ہر شے پر قادر ہے اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It may well be that Allah will implant love between you and those with whom you have had enmity. Allah is Most Powerful; and Allah is Most Forgiving, Most Compassionate.

بعید نہیں کہ اللہ کبھی تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت ڈال دے جن سے آج تم نے دشمنی مول لی ہے 11 ۔ اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور وہ غفور رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کچھ بعید نہیں ہے کہ اللہ تمہارے اور جن لوگوں سے تمہاری دشمنی ہے ، ان کے درمیان دوستی پیدا کردے ، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

عجب نہیں کہ سب کافر مسلمان ہوجائیں اور) جن کافروں سے تم مذہبی دشمنی رکھتے ہو ان میں اور تم میں اللہ دوستی کرا دے اور اللہ بڑی قدرت والا اور اللہ بخشنے والا رحم والا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

عجب نہیں کہ اللہ تم میں اور جن لوگوں سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا فرمادیں اور اللہ قادر ہیں اور اللہ بخشنے والے مہربانی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شاید کہ اللہ تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تمہاری دشمنی ہے دوستی پیدا کردے۔ اللہ قدرت رکھنے والا اور مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Belike Allah may appoint between you and those of them whom ye hold as enemies affection. And Allah is Potent, and Allah is Forgiving, Merciful.

عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جن سے تم سے دشمنی ہے دوستی پیدا کردے اللہ بڑا قدرت والا ہے اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

توقع ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان ، جن سے تم نے دشمنی کی ، دوستی پیدا کردے اور اللہ قدرت رکھنے والا اور بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

قریب ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اور ان کے درمیان جو تمہارے دشمن ہیں محبت پیدا کردیں ، اور اللہ ( تعالیٰ ) قدرت والے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اُمید ہے کہ اللہ تم میں اور تمہارے دشمنوں میں دوستی کر دے، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بعید نہیں کہ اللہ محبت ڈال دے تمہارے درمیان اور ان لوگوں کے درمیان جن سے آج تمہاری دشمنی ہے کہ اللہ بڑی ہی قدرت والا ہے اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

کچھ بعیدنہیں کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیداکر دے جن سے تم عداوت رکھتے ہواوراللہ بڑی قدرتوں والا اور بخشنے والا ہے ، رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

قریب ہے کہ اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے ( ف۲۳ ) تمہارے دشمن ہیں دوستی کردے ( ف۲٤ ) اور اللہ قادر ہے ( ف۲۵ ) اور بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے ( کسی وقت بعد میں ) دوستی پیدا کر دے ، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

بہت ممکن ہے کہ اللہ تمہارے درمیان اور ان لوگون کے درمیان جن سے ( آج ) تمہاری دشمنی ہے کبھی محبت پیدا کر دے اور اللہ بڑی قدرت والا ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It may be that Allah will grant love (and friendship) between you and those whom ye (now) hold as enemies. For Allah has power (over all things); And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will perhaps bring about love between you and those of the disbelievers with whom you were enemies. God is All-powerful, All-merciful, and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Perhaps Allah will make friendship between you and those whom you hold as enemies. And Allah has power (over all things), and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It may be that Allah will bring about friendship between you and those whom you hold to be your enemies among them; and Allah is Powerful; and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

It may be that Allah will ordain love between you and those of them with whom ye are at enmity. Allah is Mighty, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आशा है कि अल्लाह तुम्हारे और उन के बीच, जिन के बीच, जिनसे तुम ने शत्रुता मोल ली है, प्रेम-भाव उत्पन्न कर दे। अल्लाह बड़ी सामर्थ्य रखता है और अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ سے امید ہے (یعنی ادھر سے وعدہ ہے) کہ تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تمہاری عداوت ہے دوستی کردے (1) . اور اللہ کو بڑی قدرت ہے اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

امید ہے کہ اللہ تمہارے اور ان کے درمیان محبت پیدا کر دے جن سے تمہاری دشمنی ہے، اللہ بڑی قدرت والا اور غفور و رحیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعید نہیں کہ اللہ کبھی تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت ڈال دے جن سے آج تم نے دشمنی مول لی ہے۔ اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور وہ غفور ورحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عنقریب اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان دوستی پیدا فرما دیگا جن سے تمہاری عداوت ہے اور اللہ کو بڑی قدرت ہے اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

امید ہے کہ کر دے اللہ تم میں اور جو دشمن ہیں تمہارے ان میں دوستی اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے اللہ بخشنے والامہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کچھ عجب نہیں کہ اللہ تعالیٰ تم میں سے اور ان لوگوں میں جن سے تمہاری دشمنی ہے دوستی پیدا کردے اور اللہ تعالیٰ کو سب قدرت ہے اور اللہ بڑی مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہے۔