Commentary تُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ( ...you believe in Allah and His Messenger, and carry out jihad in His way with your riches and your lives....61:11) This verse refers to &faith and jihad (struggle) in Allah&s way with one&s wealth and life& as a trade, because when man invests wealth in trade and works hard, he gains profit. Likewise, when man believes in Allah and invests his life and wealth in His cause, he incurs Allah&s pleasure and attains the eternal blessings of the Hereafter, which is mentioned in the forthcoming verse that whoever carries out this trade, Allah will forgive his sins and provide him with dwellings in the Gardens of Eternity with all sorts of luxuries and comforts, as is mentioned by the Holy Prophet in explanation of &pleasant dwellings&. Alongside the blessings of the Hereafter, the next verse promises some blessings of this world too:
معارف و مسائل تُؤْمِنُوْنَ باللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُجَاهِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ، اس آیت میں ایمان اور مجاہدہ بالمال والنفس کو تجارت فرمایا ہے، کیونکہ جس طرح تجارت میں کچھ مال خرچ کرنے اور محنت کرنے کے صلہ میں منافع حاصل ہوتے ہیں ایمان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جان و مال خرچ کرنے کے بدلے میں اللہ کی رضا اور آخرت کی دائمی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں، جس کا ذکر اگلی آیت میں ہے کہ جس نے یہ تجارت اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دے گا اور جنت میں اس کو پاکیزہ و بہترین مساکن و مکانات عطا فرما دے گا، جن میں ہر طرح کے آرام و عیش کے سامان ہوں گے جیسا کہ حدیث میں مساکن طیبہ کی تفسیر میں اس کا بیان آیا ہے، آگے آخرت کی نعمتوں کے ساتھ کچھ دنیا کی نعمتوں کا بھی وعدہ فرماتے ہیں :۔