Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 5

سورة الصف

وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖ یٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُوۡنَنِیۡ وَ قَدۡ تَّعۡلَمُوۡنَ اَنِّیۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ اِلَیۡکُمۡ ؕ فَلَمَّا زَاغُوۡۤا اَزَاغَ اللّٰہُ قُلُوۡبَہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۵﴾

And [mention, O Muhammad], when Moses said to his people, "O my people, why do you harm me while you certainly know that I am the messenger of Allah to you?" And when they deviated, Allah caused their hearts to deviate. And Allah does not guide the defiantly disobedient people.

اور ( یاد کرو ) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کے لوگو! تم مجھے کیوں ستا رہے ہو حالانکہ تمہیں ( بخوبی ) معلوم ہے کہ میں تمہاری جانب اللہ کا رسول ہوں پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے انکے دلوں کو ( اور ) ٹیڑھا کر دیا اور اللہ تعالٰی نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم سے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لِمَ
کیوں
تُؤۡذُوۡنَنِیۡ
تم اذیت دیتے ہو مجھے
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
تَّعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
اَنِّیۡ
بےشک میں
رَسُوۡلُ
رسول ہوں
اللّٰہِ
اللہ کا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
فَلَمَّا
پھر جب
زَاغُوۡۤا
وہ ٹیڑھے ہوئے
اَزَاغَ
ٹیڑھا کر دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
قُلُوۡبَہُمۡ
ان کے دلوں کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اورجب 
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے 
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم سے 
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم 
لِمَ
کیوں
تُؤۡذُوۡنَنِیۡ
تم اذیت دیتے ہومجھے 
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
تَّعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
اَنِّیۡ
بلاشبہ میں
رَسُوۡلُ
رسول ہوں
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری جانب 
فَلَمَّا
پھرجب 
زَاغُوۡۤا
وہ ٹیڑھے ہوگئے 
اَزَاغَ
ٹیڑھاکردیا
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ نے 
قُلُوۡبَہُمۡ
ان کے دلوں کو
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
لَا
نہیں
یَہۡدِی
ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Moses said to his people, "O my people, why do you harm me while you certainly know that I am the messenger of Allah to you?" And when they deviated, Allah caused their hearts to deviate. And Allah does not guide the defiantly disobedient people.

اور ( یاد کرو ) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کے لوگو! تم مجھے کیوں ستا رہے ہو حالانکہ تمہیں ( بخوبی ) معلوم ہے کہ میں تمہاری جانب اللہ کا رسول ہوں پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے انکے دلوں کو ( اور ) ٹیڑھا کر دیا اور اللہ تعالٰی نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ بات یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم ! تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہو حالانکہ تم جان چکے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں۔ پھر جب انہوں نے کجروی اختیار کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دل ٹیڑھے کردیئے اور اللہ نافرمان لوگوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: ’’اے میری قوم!تم مجھے کیوں اذیت دیتے ہو ؟ حالانکہ یقیناًتم جانتے ہوبلاشبہ میں تمہاری جانب اﷲ تعالیٰ کارسول ہوں۔‘‘پھرجب وہ ٹیڑھے ہو گئے تو اﷲ تعالیٰ نے اُن کے دلوں کوٹیڑھاکردیا اور اﷲ تعالیٰ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when Musa said to his people, |"0 my people, why do you hurt me, while you know that I am a Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) towards you.|" So, when they adopted crookedness, Allah let their hearts become crooked. And Allah does not guide the sinful people.

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم میری کیوں ستاتے ہو مجھ کو اور تم کو معلوم کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں تمہارے پاس پھر جب وہ پھرگئے تو پھیر دیئے اللہ نے ان کے دل اور اللہ راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! تم کیوں مجھے ایذا دے رہے ہو ؟ جبکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔ پھر جب وہ ٹیڑھے ہوگئے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا۔ اور اللہ فاسقوں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind when Moses said to his people: “O my people, why do you torment me when you know well that I am Allah's Messenger to you?” So when they deviated, Allah made their hearts deviant. Allah does not direct the evil-doers to the Right Way.

اور یاد کرو موسی کی وہ بات جو اس نے اپنی قوم سے کہی تھی ” اے میری قوم کے لوگو ، تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں 4 ” ؟ پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دئیے ، اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اے میری قوم کے لوگو ! تم مجھے تکلیف کیوں پہنچاتے ہو ، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا پیغمبر بن کر آیا ہوں؟ ( ٣ ) پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا ، ( ٤ ) اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کو وہ وقت یاد دلا) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں بنی اسرائیل سے کہا بھائیو تم مجھ کو کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم کو یقین ہوچکا ہے کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا تمہارے پاس آیا ہوں پھر جب وہ لوگ موسیٰ کی قوم والے ٹیڑھی چال چلے اللہ نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا 8 اور اللہ بدکاروں کو راہ پر نہیں لگاتا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم ! تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا پیغمبر ہوں ۔ تو جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردیے۔ اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اور (یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم ! تم مجھے اذیت کیوں پہنچاتے ہو جب کہ تم (اچھی طرح) جانتے ہو میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ پھر جب وہ اپنے ٹیڑھے پن پر جمے رہے تو اللہ نے ان کے دلوں کو اور ٹیڑھا کردیا۔ اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Musa said Unto his people: O my people! wherefore hurt ye me, When surely ye know that verily I am Allah's apostle Unto you! Then when they sweryed, Allah made their hearts swerve; and Allah guideth not a transgressing people.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میرے قوم والو تم مجھے کیوں ایذاء پہنچاتے ہو درآنحالیکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ۔ پھر جب ان لوگوں نے کجی اختیار کی تو اللہ نے ان کے دلوں کو کج کردیا ۔ اور اللہ (ایسے) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میرے ہم قومو! تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہو ، حالانکہ تم اچھی طرح جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں! تو جب وہ کج ہوگئے تو اللہ نے ان کے دل کج کردیے اور اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کیا کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا: مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو حالانکہ تحقیق تمہیں معلوم ہے کہ بے شک میں تم لوگوں کی طرف اللہ ( تعالیٰ ) کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ، پھر جب ان لوگوں نے ٹیڑھا پن اختیار کیا ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) نے ( بھی ) ان کے دل ٹیڑھے کردیے اور اللہ ( تعالیٰ ) نافرمان قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ، بھائیو ! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں،۔ تو جب ان لوگوں نے نافرمانی کی تو اللہ نے ان کے دل پھیر دیے، اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم تم مجھے کیوں ستاتے ہو حالانکہ تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں مگر (اس کے باوجود) جب ان لوگوں نے ٹیڑھے پن ہی کو اختیار کیا تو اللہ نے ٹیڑھا کردیا ان کے دلوں کو اور اللہ ہدایت (کی دولت و نعمت) سے نہیں نوازتا ایسے بدکاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا’’اے قوم تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہوحالانکہ تم جان چکے ہوکہ میں تمہاری طرف اللہ کارسول ہوں ، پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تواللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردئیے ، اوراللہ فاسقوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا ، اے میری قوم مجھے کیوں ستاتے ہو ( ف٤ ) حالانکہ تم جانتے ہو ( ف۵ ) کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ( ف٦ ) پھر جب وہ ( ف۷ ) ٹیڑھے ہوئے اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردیے ( ف۸ ) اور اللہ فاسق لوگوں کو راہ نہیں دیتا ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! وہ وقت یاد کیجئے ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم مجھے اذیت کیوں دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ۔ پھر جب انہوں نے کج روی جاری رکھی تو اللہ نے اُن کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیا ، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ ( ع ) نے اپنی قوم سے کہا کہ میری قوم! تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو؟ حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا ( بھیجا ہوا ) رسول ہوں ۔ پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہوگئے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ( اور بھی ) ٹیڑھا کر دیا اور اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ( انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember, Moses said to his people: "O my people! why do ye vex and insult me, though ye know that I am the messenger of Allah (sent) to you?" Then when they went wrong, Allah let their hearts go wrong. For Allah guides not those who are rebellious transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said to his people, "Why do you create difficulties for me when you know that I am God's Messenger to you?" When they deviated (from the right path), God led their hearts astray. God does not guide the evil-doing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Musa said to his people: "O my people! Why do you annoy me while you know certainly that I am the Messenger of Allah to you So, when they turned away (from the path of Allah), Allah turned their hearts away (from the right path). And Allah guides not the people who are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa said to his people: O my people! why do you give me trouble? And you know indeed that I am Allah's apostle to you; but when they turned aside, Allah made their hearts turn aside, and Allah does not guide the transgressing people.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when Moses said unto his people: O my people! Why persecute ye me, when ye well know that I am Allah's messenger unto you? So when they went astray Allah sent their hearts astray. And Allah guideth not the evil-living folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जब मूसा ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगों! तुम मुझे क्यो दुख देते हो, हालाँकि तुम जानते हो कि मैं तुम्हारी ओर भेजा हुआ अल्लाह का रसूल हूँ?" फिर जब उन्होंने टेढ़ अपनाई तो अल्लाह ने भी उन के दिल टेढ़ कर दिए। अल्लाह अवज्ञाकारियों को सीधा मार्ग नहीं दिखाता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت قابل ذکر ہے) جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) انے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم مجھ کو کیوں ایذا پہنچاتے ہو (2) حالانکہ تم کو معلوم ہے کہ میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں پھر جب (اس فہمائیش پر بھی) وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو اور (زیادہ) ٹیڑھا کردیا اور اللہ تعالیٰ ایسے نافرمانوں کو ہدایت (کی توفیق) نہیں دیتا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور موسیٰ کا فرمان یاد کرو جو اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم تم کیوں مجھے اذّیت دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ؟ جب انہوں نے ٹیڑھاپن اختیار کرلیا تو اللہ نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کر دئیے اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو موسیٰ.... کی وہ بات جو اس نے اپنی قوم سے کہی تھی کہ اے میری قوم کے لوگو ، تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو ، حالانکہ تم خوب جانتے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ؟ پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے ، اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہ موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم مجھ کو کیوں ایذا پہنچاتے ہو حالانکہ تم کو معلوم ہے کہ میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں پھر جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا۔ اور اللہ تعالیٰ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم میری کیوں ستاتے ہو مجھ کو اور تم کو معلوم ہے کہ میں اللہ کا بھیجا آیا ہوں تمہارے پاس پھر جب وہ پھرگئے تو پھیر دیے اللہ نے ان کے دل اور اللہ راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے برادران قوم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں پھر جب وہ اپنی کج روی پر جمے رہے تو اللہ نے ان کے قلوب کو اور ٹیڑھا کردیا اور اللہ تعالیٰ ایسے نافرمان لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔