Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 11

سورة الجمعة

وَ اِذَا رَاَوۡا تِجَارَۃً اَوۡ لَہۡوَۨا انۡفَضُّوۡۤا اِلَیۡہَا وَ تَرَکُوۡکَ قَآئِمًا ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ خَیۡرٌ مِّنَ اللَّہۡوِ وَ مِنَ التِّجَارَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿٪۱۱﴾  12

But when they saw a transaction or a diversion, [O Muhammad], they rushed to it and left you standing. Say, "What is with Allah is better than diversion and than a transaction, and Allah is the best of providers."

اور جب کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس جو ہے وہ کھیل اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ تعالٰی بہترین روزی رساں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاَوۡا
انہوں نے دیکھا
تِجَارَۃً
تجارت کو
اَوۡ
یا
لَہۡوَۨا
کھیل تماشے کو
انۡفَضُّوۡۤا
وہ دوڑ پڑے
اِلَیۡہَا
طرف اس کے
وَتَرَکُوۡکَ
اور انہوں نے چھوڑ دیا آپ کو
قَآئِمًا
کھڑے ہوئے
قُلۡ
کہہ دیجئے
مَا
جو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے پاس ہے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنَ اللَّہۡوِ
کھیل تماشے سے
وَمِنَ التِّجَارَۃِ
اور تجارت سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الرّٰزِقِیۡنَ
سب رزق دینے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اورجب 
رَاَوۡا
وہ دیکھتے ہیں
تِجَارَۃً
تجارت 
اَوۡلَہۡوَۨا
یاکھیل تماشا
انۡفَضُّوۡۤا
وہ چلے جاتے ہیں
اِلَیۡہَا
اس کی طرف 
وَتَرَکُوۡکَ
اورچھوڑدیتے ہیں تمہیں
قَآئِمًا
کھڑا
قُلۡ
آپ کہہ دیجئے 
مَاعِنۡدَ اللّٰہِ
جواﷲتعالیٰ کے پاس ہے 
خَیۡرٌ
بہترہے 
مِّنَ اللَّہۡوِ
کھیل تماشے سے 
وَمِنَ التِّجَارَۃِ
اورتجارت سے 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
خَیۡرُ
بہترین ہے 
الرّٰزِقِیۡنَ
سب رزق دینے والوں سے 
Translated by

Juna Garhi

But when they saw a transaction or a diversion, [O Muhammad], they rushed to it and left you standing. Say, "What is with Allah is better than diversion and than a transaction, and Allah is the best of providers."

اور جب کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس جو ہے وہ کھیل اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ تعالٰی بہترین روزی رساں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہوں نے کوئی سودا بکتا یا کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو ادھر بھاگ گئے اور آپ کو (اکیلا) کھڑا چھوڑ دیا ۔ آپ ان سے کہیے کہ : جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس تماشے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ ہی سب سے بہتر روزی رساں ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھتے ہیں تواُس کی طرف چلے جاتے ہیں اور تمہیں کھڑاچھوڑدیتے ہیں،کہہ دیجئے کہ جواﷲ تعالیٰ کے پاس ہے کھیل تماشے سے اور تجارت سے بہت بہترہے اور اﷲ تعالیٰ سب رزق دینے والوں سے بہترین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they see some merchandise or amusement, they break away to it, and leave you standing. Say, “ What is with Allah is much better than the amusement and the merchandise, and Allah is the best giver of sustenance.”

اور جب دیکھیں سودا بکتا یا کچھ تماشا متفرق ہوجائیں اس کی طرف اور تجھ کو چھوڑ جائیں کھڑا تو کہہ جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ہے تماشے سے اور سوداگری سے اور اللہ بہتر ہے روزی دینے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہوں نے دیکھا تجارت کا معاملہ یا کوئی کھیل تماشا تو اس کی طرف چل دیے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑا چھوڑ دیا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں بہتر ہے کھیل کود اور تجارت سے ۔ اور اللہ بہترین رزق عطا کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet no sooner than they saw some trading or amusement, they flocked to it and left you standing by yourself. Tell them: “That which is with Allah is far better than amusement and trading. Allah is the Best Provider of sustenance.”

اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمھیں کھڑا چھوڑدیا 19 ۔ ان سے کہو ، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے 20 اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے 21 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کچھ لوگوں نے کوئی تجارت یا کوئی کھیل دیکھا تو اس کی طرف ٹوٹ پڑے ، اور تمہیں کھڑا ہوا چھوڑ دیا ۔ ( ٨ ) کہہ دو کہ : جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل اور تجارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے ، اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ان لوگوں کا تو یہ حال ہے جب کوئی سودا بکتا ہو یا تماشا دیکھیں تو جھٹ اس کی طرف چل دیت یہیں اور تجھ کو میں کھڑا چھوڑ جاتے ہیں 8 اے پیغمبر لوگوں سے کہہ دے اللہ کے پاس جو ثواب (ملنے والا ہے) وہ اس تماشے اور سوداگری کہ کہیں بہتر ہے اور اللہ سب روزی دینے والوں سے بہتر ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (بعض لوگوں کا یہ حال ہے کہ) جب سودا بکتا یا تماشا لگا ہوا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔ فرما دیجئے کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ (اس) تماشے اور تجارت سے بہت بہتر ہے۔ اور اللہ سب سے اچھے رزق دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب انہوں نے تجارتی (قافلے) کو یا کھیل تماشے کو دیکھا تو وہ تمہیں تنہا چھوڑ کر اسی کی طرف دوڑ گئے۔ آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے زیادہ بہتر ہے۔ اور رزق دینے والوں میں وہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they beheld merchandise or sport, they flocked thereto, and left thee standing. Say thou: that which is with Allah is better than sport and better than merchandise; and Allah is the Best of providers.

اور (بعض لوگوں نے) جب کبھی ایک سودے یا تماشہ کی چیز کو دیکھا تو اس کی طرف دوڑتے ہوئے بکھر گئے اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ دیا ۔ آپ کہہ دیجئے کہ جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ تماشہ اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور اللہ سب سے اچھا روزی پہنچانے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( لوگوں کا حال یہ ہے کہ ) جب وہ کوئی تجارت یا دلچسپی کی چیز دیکھ پاتے ہیں تو اس کی طرف ٹوٹ پڑتے ہیں اور تم کو کھڑے چھوڑ دیتے ہیں ۔ کہہ دو: جو اللہ کے پاس ہے ، وہ کھیل تماشے اور تجارت سے کہیں بہتر ہے اور اللہ بہترین روزی دینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان ( بعض ) لوگوں نے جب کوئی تجارت یا کوئی کھیل تماشہ دیکھا تو اس کی طرف لپک پڑے اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ کو ( خطبہ دیتے ہوے ) کھڑا چھوڑدیا ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں ہے وہ ( اس ) تماشے اور تجارت سے بہت بہتر ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بہترین رزق دینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ کر ادھر بھاگ جاتے ہیں۔ فرمادیں کہ جو چیز اللہ کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے، اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ) جب انہوں نے دیکھ لیا کوئی سامان تجارت یا کسی طرح کا کوئی (کھیل) تماشہ تو ٹوٹ پڑے اس پر اور چھوڑ دیا آپ کو کھڑا (اے پیغمبر سو ان سے) کہو کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہرحال کہیں بہتر (اور بڑھیا) ہے ایسے (کھیل) تماشے اور سامان تجارت سے اور اللہ سب سے اچھا روزی دینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) لوگ جب کوئی تجارت یاتماشہ دیکھ لیتے ہی تو اس کی طرف دوڑپڑتے ہیں اور آپ کو ( منبرپر ) کھڑا چھوڑ دیتے ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ جو اللہ کے پاس ( اجروثواب ) ہے اس تماشے اور تجارت سے بہترہے اور اللہ ہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل دیکھا اس کی طرف چل دیے ( ف۲۵ ) اور تمہیں خطبے میں کھڑا چھوڑ گئے ( ف۲٦ ) تم فرماؤ وہ جو اللہ کے پاس ہے ( ف۲۷ ) کھیل سے اور تجارت سے بہتر ہے ، اور اللہ کا رزق سب سے اچھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو ( اپنی حاجت مندی اور معاشی تنگی کے باعث ) اس کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے اور آپ کو ( خطبہ میں ) کھڑے چھوڑ گئے ، فرما دیجئے: جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل سے اور تجارت سے بہتر ہے ، اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( کئی لوگوں کی حالت یہ ہے کہ ) جب کوئی تجارت یا کھیل تماشہ دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ ( ص ) کو کھڑا ہوا چھوڑ دیتے ہیں آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ جو کچھ ( اجر و ثوا ب ) اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشہ اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when they see some bargain or some amusement, they disperse headlong to it, and leave thee standing. Say: "The (blessing) from the Presence of Allah is better than any amusement or bargain! and Allah is the Best to provide (for all needs)."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they see some merchandise or some sport, they rush towards it and leave you alone standing. Say, "(God's rewards for good deeds) are better than merriment or merchandise; God is the best Sustainer".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they see some merchandise or some amusement, they disperse headlong to it, and leave you standing. Say: "That which Allah has is better than any amusement or merchandise! And Allah is the best of providers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they see merchandise or sport they break up for It, and leave you standing. Say: What is with Allah is better than sport and (better) than merchandise, and Allah is the best of Sustainers.

Translated by

William Pickthall

But when they spy some merchandise or pastime they break away to it and leave thee standing. Say: That which Allah hath is better than pastime and than merchandise, and Allah is the Best of providers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जब वे व्यापार और खेल-तमाशा देखते हैं तो उस की ओर टूट पड़ते हैं और तुम्हें खड़ा छोड़ देते हैं। कह दो, "जो कुछ अल्लाह के पास है वह तमाशे और व्यापार से कहीं अच्छा है। और अल्लाह सबसे अच्छा आजीविका प्रदान करने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بعضے لوگوں کا یہ حال ہے کہ) وہ لوگ جب کسی تجارت یا مشغولی کی چیز کو دیکھتے ہیں تو وہ اس کی طرف دوڑنے کیلئے بکھرجاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں ․آپ فرمادیجئے کہ جو چیز (از قسم ثواب وقرب) خدا کے پاس ہے وہ ایسے مشغلے اور تجارت سے بدرجہا بہتر ہے۔ اور اللہ سب سے اچھا روزی پہنچانے والا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف دوڑ پڑے اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیا، انہیں بتلائیں کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا۔ ان سے کہو ، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے۔ اور اللہ سب سے بہتررزق دینے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ کسی تجارت یالہو کی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔ آپ فرما دیجئے کہ جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ ایسے لہو اور تجارت سے بدر جہا بہتر ہے اور اللہ سب سے اچھا روزی پہنچانے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب دیکھیں سودا بکتا کچھ تماشہ متفرق ہوجائیں اس کی طرف اور تجھ کو چھوڑ جائیں کھڑا تو کہہ جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ہے تماشہ سے اور سوداگری سے اور اللہ بہتر ہے روزی دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ جب کوئی تجارتی قافلہ یا کوئی کھیل تماشے کی بات دیکھتے ہیں تو اس کے لئے منتشر ہوجاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں آپ فرمادیجئے جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بدرجہا بہتر ہے اور اللہ سب روزی دینے والوں سے بہتر روزی دینے والا ہے۔