Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 2

سورة الجمعة

ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ۙ﴿۲﴾

It is He who has sent among the unlettered a Messenger from themselves reciting to them His verses and purifying them and teaching them the Book and wisdom - although they were before in clear error -

وہی ہے جس نے ناخواندہ لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے ۔ یقیناً یہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
بَعَثَ
بھیجا
فِی الۡاُمِّیّٖنَ
ان پڑھ لوگوں میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول
مِّنۡہُمۡ
انہی میں سے
یَتۡلُوۡا
جو تلاوت کرتا ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتِہٖ
اس کی آیات
وَیُزَکِّیۡہِمۡ
اور وہ تزکیہ کرتا ہے ان کا
وَیُعَلِّمُہُمُ
اور وہ سکھاتا ہے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت
وَاِنۡ
اور بےشک
کَانُوۡا
تھے وہ
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
لَفِیۡ ضَلٰلٍ
البتہ گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے 
الَّذِیۡ
جس نے 
بَعَثَ
بھیجا
فِی الۡاُمِّیّٖنَ
ان پڑھوں میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے 
یَتۡلُوۡا
وہ پڑھ کرسناتاہے 
عَلَیۡہِمۡ
انہیں
اٰیٰتِہٖ
اس کی آیت
وَیُزَکِّیۡہِمۡ
اورانہیں پاک کرتاہے 
وَیُعَلِّمُہُمُ
اورتعلیم دیتاہے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب کی 
وَالۡحِکۡمَۃَ
اورحکمت کی 
وَاِنۡ
حالانکہ بلاشبہ 
کَانُوۡا
وہ تھے 
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے 
لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ
یقیناًکھلی گمراہی میں
Translated by

Juna Garhi

It is He who has sent among the unlettered a Messenger from themselves reciting to them His verses and purifying them and teaching them the Book and wisdom - although they were before in clear error -

وہی ہے جس نے ناخواندہ لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے ۔ یقیناً یہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے ان پڑھ لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اللہ کی آیات پڑھ کر سناتا ہے ان کی زندگی سنوارتا اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ اگرچہ وہ اس سے پہلے صریح گمراہی میں پڑے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں ایک رسول اُن ہی میں سے بھیجاجو اُنہیں اُس کی آیات پڑھ کرسناتاہے اورانہیں پاک کرتاہے اور اُن کو کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ بلاشبہ اس سے پہلے یقیناوہ کھلی گمراہی میں تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who raised amidst the unlettered people a messenger from among themselves who recites to them His verses, and purifies them, and teaches them the Book and the wisdom, although they were in an open error before.

وہی ہے جس نے اٹھایا ان پڑھوں میں ایک رسول انہی میں کا پڑھ کر سناتا ہے ان کو اس کی آیتیں اور ان کو سنوارتا ہے اور سکھلاتا ہے ان کو کتاب اور عقلمندی اور اس سے پہلے وہ پڑے ہوئے تھے صریح بھول میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی تو ہے جس نے اٹھایا امیین میں ایک رسول ان ہی میں سے جو ان کو پڑھ کر سناتا ہے اس کی آیات اور ان کا تزکیہ کرتا ہے اور انہیں تعلیم دیتا ہے کتاب و حکمت کی۔ اور یقینا اس سے پہلے تو وہ کھلی گمراہی میں تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who has sent to the gentiles a Messenger from among themselves, one who rehearses to them His verses, purifies their lives, and imparts to them the Book and the Wisdom although before that they were in utter error;

وہی ہے جس نے امیوں 2 کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا ، جو انہیں اس کی آیات سناتا ہے ان کی زندگی سنوارتا ہے ، اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے 3 ۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے امی لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول کو بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتوں کی تلاوت کریں اور ان کو پاکیزہ بنائیں اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیں ، جبکہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جس نے عرب کے ان پڑھ لوگوں میں انہی میں کا ایک پیغمبر بھیجا 3 وہ ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے حالانکہ ان پڑھ ہے اور ان کو شرک اور کفر کی گندگی سے پاک کرتا ہے اور ان کو اللہ کی کتاب اور سمجھ کی باتیں سکھلاتا ہے 4 (دانائی اور عقلمندی کی) اور (اس پیغمبر کے آنے سے) پہلے تو وہ کھلے گمراہ تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ، ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے ہیں اور ان کو پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب اور دانشمندی کی باتیں سکھاتے ہیں۔ اور یہ لوگ (آپ کی بعثت سے) پہلے کھلی گمراہی میں تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے امیوں (ان پڑھ) لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر اللہ کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور ان کو (ہر طرح کے برے عقائد کی گندگیوں سے) پاک کرتا ہے۔ وہ ان کو کتاب کی تعلیم دیتا ہے اور ان کو حکمت و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے۔ اگرچہ وہ (عرب والے) اسے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who hath raised amdist the unlettered ones an apostle from among themselves, rehearsing Unto them His revelations and purifying them and teaching them the Book and Wisdom, though they have been aforetime in error manifest.

وہی تو ہے جس نے امی لوگوں میں انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیجا جو ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت کی باتیں سکھاتا ہے درآنحالیکہ یہ لوگ پہلے سے کھلی ہوئی گمراہی میں تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی نے اٹھایا ہے امیوں میں سے ایک رسول ، انہی میں سے جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور بیشک یہ لوگ اس سے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ّ ( اللہ ) وہ ( ذات ہے ) جس نے ناخواندہ لوگوں میں سے رسول ( ﷺ ) کو جو اِن ہی میں سے میں ہیں بھیجا وہ ان پر اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات تلاوت فرماتے ہیں اور انہیں پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب اور حکمت ( ودانائی ) کی تعلیم دیتے ہیں اور اگرچہ وہ لوگ ( اس سے ) پہلے البتہ کھلی گمراہی میں تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور اللہ کی کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اس سے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) وہی ہے جس نے (عرب کے) ان اَن پڑھوں میں ان ہی میں سے ایک ایسا عظیم الشان رسول بھیجا جو کہ پڑھ پڑھ کر سناتا (سمجھاتا) ہے ان کو اس کی آیتیں اور وہ سنوارتا (نکھارتا) ہے ان کے باطن کو اور سکھاتا (پڑھاتا) ہے ان کو کتاب و حکمت (کے مطالب و معانی کے انمول خزانے) جب کہ یہ لوگ اس سے قبل یقینا پڑے تھے کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

وہی ہے ، جس نے ان پڑھ لوگوں میں انہی سے ایک رسول بھیجاجوانہیں اللہ کی آیات پڑھ کرسناتاتھاان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اگرچہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا ( ف۳ ) کہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتے ہیں ( ف٤ ) اور انہیں پاک کرتے ہیں ( ف۵ ) اور انہیں کتاب و حکمت کا علم عطا فرماتے ہیں ( ف٦ ) اور بیشک وہ اس سے پہلے ( ف۷ ) ضرور کھلی گمراہی میں تھے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے اَن پڑھ لوگوں میں انہی میں سے ایک ( با عظمت ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو بھیجا وہ اُن پر اُس کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور اُن ( کے ظاہر و باطن ) کو پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں ، بیشک وہ لوگ اِن ( کے تشریف لانے ) سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے اُمّی قوم میں انہیں میں سے ایک رسول ( ص ) بھیجا جو ان کو اس ( اللہ ) کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ اس سے پہلے یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who has sent amongst the Unlettered a messenger from among themselves, to rehearse to them His Signs, to sanctify them, and to instruct them in Scripture and Wisdom,- although they had been, before, in manifest error;-

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has sent to the illiterate a Messenger from among their own people to recite to them His revelations and purify them. He will teach the Book to them

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who sent among the unlettered ones a Messenger from among themselves, reciting to them His Ayat, purifying them, and teaching them the Book and the Hikmah. And verily, they had been before in manifest error.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who raised among the inhabitants of Mecca an Apostle from among themselves, who recites to them His communications and purifies them, and teaches them the Book and the Wisdom, although they were before certainly in clear error,

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath sent among the unlettered ones a messenger of their own, to recite unto them His revelations and to make them grow, and to teach them the Scripture and wisdom, though heretofore they were indeed in error manifest,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने उम्मियों में उन्हीं में से एक रसूल उठाया जो उन्हें उस की आयतें पढ़कर सुनाता है, उन्हें निखारता है और उन्हें किताब और हिकमत (तत्वदर्शिता) की शिक्षा देता है, यद्यपि इस से पहले तो वे खुली हुई गुमराही में पड़े हुए थे, -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی ہے جس نے (عرب کے) ناخواندہ لوگوں میں ان ہی (کی قوم) میں سے (یعنی عرب میں سے) ایک پیغمبر بھیجا جو ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں اور ان کو (عقائد باطلہ و اخلاق ذمیمہ سے) پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب اور دانشمندی (کی باتیں) سکھلاتے ہیں اور یہ لوگ آپ کی (بعثت کے) پہلے سے کھلی گمراہی میں تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا جو انہیں اس کی آیات سناتا ہے۔ ان کا تزکیہ کرتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اور اس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے امیوں کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھای ، جو انہی اس کی آیات سناتا ہے ، ان کی زندگی سنوارتا ہے ، انکو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، حالانکہ اس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ہی ہے جس نے بےپڑھے لوگوں میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیات تلاوت کرتا ہے، اور ان کا تزکیہ کرتا ہے، اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے، اور بلاشبہ وہ لوگ پہلے کھلی گمراہی میں تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے اٹھایا ان پڑھوں میں ایک رسول انہی میں کہ پڑھ کر سنایا ہے ان کو اس کی آیتیں اور ان کو سنوارتا ہے اور سکھلاتا ہے ان کو کتاب اور عقل مندی اور اس سے پہلے وہ پڑے ہوئے تھے صریح بھول میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی ہے جس نے ناخواندہ لوگوں میں انہی ناخواندوں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے روبرو خدا کی آیتیں تلاوت کرتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کتاب یعنی قرآن کی تعلیم دیتا ہے اور ان کی دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور یقینا اس رسول کی بعثت سے پہلے یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔