Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 9

سورة الجمعة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنۡ یَّوۡمِ الۡجُمُعَۃِ فَاسۡعَوۡا اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ ذَرُوا الۡبَیۡعَ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹﴾

O you who have believed, when [the adhan] is called for the prayer on the day of Jumu'ah [Friday], then proceed to the remembrance of Allah and leave trade. That is better for you, if you only knew.

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
نُوۡدِیَ
پکارا جائے
لِلصَّلٰوۃِ
نماز کے لیے
مِنۡ یَّوۡمِ
دن
الۡجُمُعَۃِ
جمعہ کے
فَاسۡعَوۡا
تو دوڑو
اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ
طرف اللہ کے ذکر کے
وَذَرُوا
اور چھوڑ دو
الۡبَیۡعَ
خرید و فروخت
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
لوگوجو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب 
نُوۡدِیَ
اذان دی جائے 
لِلصَّلٰوۃِ
نمازکے لیے
مِنۡ یَّوۡمِ
جمعہ کے دن
الۡجُمُعَۃِ
تودوڑو
فَاسۡعَوۡا
اﷲتعالیٰ کے ذکرکی طرف
اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ
اورچھوڑدو
وَذَرُوا الۡبَیۡعَ
خریدوفروخت 
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہترہے 
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہوتم 
تَعۡلَمُوۡنَ
جانتے 
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, when [the adhan] is called for the prayer on the day of Jumu'ah [Friday], then proceed to the remembrance of Allah and leave trade. That is better for you, if you only knew.

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جمعہ کے دن جب نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الٰہی کی طرف دوڑ کر آؤ اور خریدو فروخت چھوڑ دو ۔ اگر تم جانو تو یہی بات تمہارے لیے بہتر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!جب جمعہ کے دن نمازکے لیے اذان دی جائے تواﷲ تعالیٰ کے ذکرکی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑدو،یہ تمہارے لیے بہت بہترہے اگرتم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O you who believe, when the call for salah (prayer) is proclaimed on Friday, hasten for the remembrance of Allah, and leave off business. That is much better for you, if you but know.

اے ایمان والو ! جب اذان ہو نماز کی جمعہ کے دن تو دوڑو اللہ کی یاد کو اور چھوڑ دو خریدو فروخت یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو ! جب تمہیں پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو دوڑو اللہ کے ذکر کی طرف اور کاروبار چھوڑ دو ۔ یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, when the call for Prayer is made on Friday, hasten to the remembrance of Allah and give up all trading. That is better for you, if you only knew.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب پکارا جائے نماز کے لیئے جمعہ کے دن 14 تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو 15 ، یہ تمہارے لیئے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو ، اور خریدو فروخت چھوڑ دو ۔ ( ٦ ) یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم سمجھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو جب جمع کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے 3 تو اللہ تعالیٰ کی یاد (نماز) کی طرف چلو دنیا کے سب 4 کام) اور بیچ (کھوچ) چھوڑ دو 5 یہ تمہاری حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھ 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب جمعہ کے روز نماز کے لئے اذان کہی جائے تو اللہ کے ذکر (خطبہ ، نماز جمعہ) کی طرف (فوراً ) چل پڑا کرو اور کاروبار بند کردو اگر تم علم رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! جب تمہیں جمعہ کے دن نماز کے لئے آواز (اذان) دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کے طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو ۔ اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم جانتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! when the call to prayer is made on the day of Friday then repair Unto the remembrance of Allah and leave off bargaining. That is better for you if ye know

اے ایمان والو جب جمعہ کے دن اذان کہی جائے نماز کے لئے تو چل پڑا کرو اللہ کی یاد کی طرف ۔ اور خرید وفروخت چھوڑ دیا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف مستعدی سے چل کھڑے ہو اور خرید وفروخت چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تمہیں جمعہ کے دن ( اذان کے ذریعے ) نماز کے لیے بلایا جائے تو اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر ( نماز ) کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑدو ، یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم سمجھتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کی یاد (نماز) کے لیے جلدی کرو اور خریدو فروخت ترک کر دو اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو جب اذان دی جائے نماز کے لئے جمعہ کے دن تو تم دوڑ پڑا کرو اللہ کے ذکر (اور اس کی یاد دلشاد) کی طرف اور چھوڑ دیا کرو تم خریدو فروخت (اور ہر طرح کے کاروبار) کو یہ تمہارے لئے کہیں زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! جمعہ کے دن جب نمازکے لئے اذان دی جائے تو ذکرالٰہی کی طرف دوڑ کرآئو اور خریدو فروخت چھوڑ دواگرتم جانوتویہی بات تمہارے لئے بہترہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن ( ف۲۱ ) تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو ( ف۲۲ ) اور خرید و فروخت چھوڑ دو ( ف۲۳ ) یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن ( جمعہ کی ) نماز کے لئے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر ( یعنی خطبہ و نماز ) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت ( یعنی کاروبار ) چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب تمہیں جمعہ کے دن والی نمازکے لئے پکارا جائے ( اس کی اذان دی جائے ) تو اللہ کے ذکر ( نمازِ جمعہ ) کی طرف تیز چل کر جاؤ اورخرید و فروخت چھوڑ دو ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! When the call is proclaimed to prayer on Friday (the Day of Assembly), hasten earnestly to the Remembrance of Allah, and leave off business (and traffic): That is best for you if ye but knew!

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, on Friday when the call for prayer is made, try to attend prayer (remembering God) and leave off all business. This would be better for you if only you knew it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When the call is proclaimed for the Salah on Al-Jumu`ah (Friday), then hasten (Fas`aw) to the remembrance of Allah and leave off business. That is better for you if you did but know!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when the call is made for prayer on Friday, then hasten to the remembrance of Allah and leave off trading; that is better for you, if you know.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! When the call is heard for the prayer of the day of congregation, haste unto remembrance of Allah and leave your trading. That is better for you if ye did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो, जब जुमा के दिन नमाज़ के लिए पुकारा जाए तो अल्लाह की याद की ओर दौड़ पड़ो और क्रय-विक्रय छोड़ दो। यह तुम्हारे लिए अच्छा है, यदि तुम जानो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو جب جمعہ کے روز نماز (جمعہ) کے لئے اذان کہی جایا کرے تو تم اللہ کی یاد (یعنی نماز وخطبہ) کی طرف (فوراً ) چل پڑا کرو اور خریدو فروخت (اور) اسیطرح دوسرے مشاغل جو چلنے سے مانع ہوں) چھوڑ دیا کرو (2) یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم کو کچھ سمجھ ہو (کیونکہ اس کا نفع باقی ہے اور بیع وغیرہ کا فانی ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! جب تمہیں جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑدو، اگر تم جانتے ہو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب پکارا جائے نماز کے لئے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو ، یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو، اور بیع کو چھوڑ دو ، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو جب اذان ہو نماز کی جمعہ کے دن تو دوڑو اللہ کی یاد کو اور چھوڑ دو خریدو فروخت یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! جب جمعہ کے روز نماز کے لئے اذان دی جائے تو تم خدا کی یاد کے لئے بلا تاخیر چل کھڑے ہوا کرو اور خریدوفروخت چھوڑ دیا کرو یہ بات تمہارے لئے بہت بہتر ہے بشرطیکہ تم کو کچھ سمجھ ہو۔