Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 11

سورة المنافقون

وَ لَنۡ یُّؤَخِّرَ اللّٰہُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُہَا ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۱﴾٪  14

But never will Allah delay a soul when its time has come. And Allah is Acquainted with what you do.

اور جب کسی کا مقررہ وقت آجاتا ہے پھر اسے اللہ تعالٰی ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالٰی بخوبی باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہر گز نہ
یُّؤَخِّرَ
مہلت دے گا
اللّٰہُ
اللہ
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِذَا
جب
جَآءَ
آ جائے گی
اَجَلُہَا
موت اس کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنۡ
اورہرگزنہیں
یُّؤَخِّرَ
مہلت دے گا
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
نَفۡسًا
کسی جان کو
اِذَا
جب
جَآءَ
آجائے گی
اَجَلُہَا
مقررہ مدت اس کی 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبرہے 
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

But never will Allah delay a soul when its time has come. And Allah is Acquainted with what you do.

اور جب کسی کا مقررہ وقت آجاتا ہے پھر اسے اللہ تعالٰی ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالٰی بخوبی باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ جب کسی کی موت آجائے تو پھر اللہ کسی کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کسی جان کوہرگزمہلت نہیں دے گاجب اُس کی مقررہ مدت آ جائے گی اوراﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبرہے جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah will never respite anyone, once his appointed time will come. And Allah is All-Aware of what you do

اور ہرگز نہ ڈھیل دے گا اللہ کسی جی کو جب آپہنچا اس کا وعدہ اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہرگز مہلت نہیں دے گا کسی جان کو جب اس کا وقت معین آپہنچے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when a person's term comes to an end, Allah never grants any respite. Allah is well aware of all that you do.

حالانکہ جب کسی کی مہلت عمل پوری ہونے کا وقت آ جاتا ہے تو اللہ اس کو ہرگز مزید مہلت نہیں دیتا ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کسی شخص کا معین وقت آجائے گا تو اللہ اسے ہرگز مہلت نہیں دے گا ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حالانکہ اللہ کسی کو مہلت دینے والا نہیں جب اس کی موت آن پہونچے اور اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو اللہ اسے ہرگز مہلت نہیں دیتے۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(لیکن اللہ کا قانون یہ ہے کہ ) جب کسی جاندار کا مقرر وقت آجاتا ہے تو اس کو مزید مہلت نہیں دی جاتی۔ اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah deferreth not a soul when its term- hath come; and Allah is Aware of that which ye do.

اور اللہ کسی کو ہرگز مہلت نہیں دیتا جب اس کی میعاد مقرر آجاتی ہے اور اللہ کو تمہارے کاموں کی (پوری) خبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہرگز کسی جان کو ڈھیل دینے والا نہیں جبکہ اس کی مقررہ مدت آپہنچے گی اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) کسی جاندار کو جب اس کا مقررہ وقت آجائے تو ہرگز اسے ( مزید ) مہلت نہیں دیتے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہرگز ڈھیل نہیں دیتا کسی شخص کو جبکہ آپہنچے اسکا وقت (مقرر) اور اللہ پوری طرح باخبر ہے ان سب کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کسی شخص کی موت کاوقت آجائے تو اللہ اسے ہرگز مہلت نہیں دے گا ، اور تم جو کچھ کرتے ہواللہ اس کی پوری خبر رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز اللہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا وعدہ آجائے ( ف۲۵ ) اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ ہرگز کسی شخص کو مہلت نہیں دیتا جب اس کی موت کا وقت آجاتا ہے ، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اورجب کسی شخص کی مدت پوری ہو جائے توخدا مزید مہلت نہیں دیتا اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But to no soul will Allah grant respite when the time appointed (for it) has come; and Allah is well acquainted with (all) that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will never grant respite to any soul when its appointed time has come. God is Well-Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah grants respite to none when his appointed time comes. And Allah is All-Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah does not respite a soul when its appointed term has come, and Allah is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

But Allah reprieveth no soul when its term cometh, and Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु अल्लाह, किसी व्यक्ति को जब उस का नियत समय आ जाता है, कदापि मुहलत नहीं देता। और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کسی شخص کو جب کہ اس کی میعاد (عمر کی ختم ہونے پر) آجاتی ہے ہرگز مہلت نہیں دیتا . اور اللہ کو تمہارے سب کاموں کو پوری خبر ہے (ویسی ہی جزا کے مستحق ہوگے ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب کسی کی مہلت پوری ہوتی ہے تو اللہ کسی شخص کو مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ جب کسی کی مہلت عمل پوری ہونے کا وقت آجاتا ہے تو اللہ کسی شخص کو ہرگز مزید مہلت نہیں دیتا ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہرگز کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کی اجل آجائے اور اللہ تمہارے کاموں سے باخبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہرگز نہ ڈھیل دے گا اللہ کسی جی کو جب آپہنچا اس کا وعدہ اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب کسی جاندار کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو ہرگز مہلت نہیں دیا کرتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب سے پوری طرح باخبر ہے۔