Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 3

سورة المنافقون

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ کَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۳﴾

That is because they believed, and then they disbelieved; so their hearts were sealed over, and they do not understand.

یہ اس سبب سے ہے کہ یہ ایمان لا کر پھر کافر ہوگئے پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی ۔ اب یہ نہیں سمجھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
فَطُبِعَ
تو مہر لگا دی گئی
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
اوپر ان کے دلوں کے
فَہُمۡ
پس وہ
لَایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ 
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے کہ وہ 
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے تھے 
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
فَطُبِعَ
تومہرلگا دی گئی ہے
عَلٰی
اوپر
قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کے
فَہُمۡ
چنانچہ وہ
لَا
نہیں
یَفۡقَہُوۡنَ
سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

That is because they believed, and then they disbelieved; so their hearts were sealed over, and they do not understand.

یہ اس سبب سے ہے کہ یہ ایمان لا کر پھر کافر ہوگئے پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی ۔ اب یہ نہیں سمجھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ لوگ ایمان لائے پھر اُنہوں نے کفر کیا تو اُن کے دلوں پرمہرلگادی گئی ہے چنانچہ وہ کچھ نہیں سمجھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because they declared their faith (apparently), then disbelieved (secretly). Therefore, a seal has been set on their hearts, and thus they do not understand.

یہ اس لئے کہ وہ ایمان لائے پھر منکر ہوگئے پھر مہر لگ گئی ان کے دل پر سو وہ اب کچھ نہیں سمجھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی پس یہ سمجھنے سے عاری ہوگئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All that is because they first believed and then disbelieved, and therefore a seal was set on their hearts; as a result they understand nothing.

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کفر کیا اس لیئے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ساری باتیں اس وجہ سے ہیں کہ یہ ( شروع میں بظاہر ) ایمان لے آئے پھر انہوں نے کفر اپنا لیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ، نتیجہ یہ کہ یہ لوگ ( حق بات ) سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ ایسے برے کام سوج سے کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے دکھانے کو ایمان لائے پر دل میں کافری رہے 4 تو ان کے دلوں پر مہر کر دے گی اب وہ اچھی بات ایمان اور اخلاص کی سمجھنے والے نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر (کلمات کفریہ کہہ کر) کافر ہوئے سو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی سو یہ سمجھتے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایمان لا کر پھر انکار کرنے والے بن گئے تو اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی۔ اب وہ حق بات کو سمجھتے ہی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is, because they believed, and thereafter disbelieved, wherefore their hearts are sealed, so that they understand not.

یہ اس سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لے آئے پھر کافر ہوگئے ۔ سو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی تو یہ (اب) نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس سبب سے ہے کہ یہ پہلے ایمان لاؤ ، پھر انہوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ، پس یہ سمجھنے سے عاری ہوگئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوئے پس ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی ، لہٰذا وہ نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ یہ پہلے تو ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لیے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر انہوں نے کفر کیا تو انکے دلوں پر مہر کردی گئی جسکے نتیجے میں اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ وہ ایمان لائے پھرکفر کیا توان کے دلوں پر مہر لگادی گئی اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر دل سے کافر ہوئے تو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی تو اب وہ کچھ نہیں سمجھتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اِس وجہ سے کہ وہ ( زبان سے ) ایمان لائے پھر ( دل سے ) کافر رہے تو اُن کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی سو وہ ( کچھ ) نہیں سمجھتے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ یہ پہلے ( بظاہر ) ایمان لائے پھر کفر کیا تو ان کے دلوں پر ( گویا ) مہر لگا دی گئی ہے لہذا وہ کچھ نہیں سمجھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is because they believed, then they rejected Faith: So a seal was set on their hearts: therefore they understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is because they accepted the faith and then rejected it. God has sealed their hearts, thus, they do not have any understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because they believed, and then disbelieved; therefore their hearts are sealed, so they understand not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because they believe, then disbelieve, so a seal is set upon their hearts so that they do not understand.

Translated by

William Pickthall

That is because they believed, then disbelieved, therefore their hearts are sealed so that they understand not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस कारण कि वे ईमान लाए, फिर इनकार किया, अतः उन के दिलों पर मुहर लगा दी गई, अब वे कुछ नहीं समझते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور ہمارا) یہ (کہنا کہ ان کے اعمال بہت برے ہیں) اس سبب سے ہے کہ یہ لوگ (اول ظاہر میں) ایمان لائے پھر (کلمات کفریہ کہ کر) کافر ہوگئے سو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی تو یہ (حق بات کو) نہیں سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر کفر کیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لاکر پھر کفر کیا ، اس لئے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ان کے دلوں پر مہر مار دی گئی لہٰذا وہ نہیں سمجھتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر منکر ہوگئے، پھر مہر لگ گئی ان کے دل پر سو وہ اب کچھ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم اس بنا پر یہ کہتے ہیں کہ یہ ایمان لائے پھر منکر ہوگئے لہٰذا ان کے دلوں پر مہر کردی گئی اب یہ لوگ حق بات کو سمجھتے ہی نہیں۔