Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 8

سورة المنافقون

یَقُوۡلُوۡنَ لَئِنۡ رَّجَعۡنَاۤ اِلَی الۡمَدِیۡنَۃِ لَیُخۡرِجَنَّ الۡاَعَزُّ مِنۡہَا الۡاَذَلَّ ؕ وَ لِلّٰہِ الۡعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾  13

They say, "If we return to al-Madinah, the more honored [for power] will surely expel therefrom the more humble." And to Allah belongs [all] honor, and to His Messenger, and to the believers, but the hypocrites do not know.

یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینے جائیں گے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا سنو! عزت تو صرف اللہ تعالٰی کے لئے اور اس کے رسول کے لئے اور ایمانداروں کے لئے ہے لیکن یہ منافق جانتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَئِنۡ
البتہ اگر
رَّجَعۡنَاۤ
واپس لوٹے ہم
اِلَی الۡمَدِیۡنَۃِ
طرف مدینہ کے
لَیُخۡرِجَنَّ
البتہ ضرور نکالے گا
الۡاَعَزُّ
زیادہ عزت والا
مِنۡہَا
اس سے
الۡاَذَلَّ
زیادہ ذلت والے کو
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
الۡعِزَّۃُ
عزت
وَلِرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کے لیے
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومنوں کے لیے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَئِنۡ
یقیناًاگر
رَّجَعۡنَاۤ
ہم لوٹ گئے
اِلَی
طرف
الۡمَدِیۡنَۃِ
مدینہ کی
لَیُخۡرِجَنَّ
تولازماًنکال دے گا
الۡاَعَزُّ
زیادہ عزت والا
مِنۡہَا
اس سے 
الۡاَذَلَّ
زیادہ ذلیل کو
وَلِلّٰہِ
اوراﷲتعالیٰ کے لیے ہے
الۡعِزَّۃُ
عزت
وَلِرَسُوۡلِہٖ
اوراس کے رسول کے لیے 
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اورایمان والوں کے لیے 
وَلٰکِنَّ
اورلیکن 
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق 
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
جانتے 
Translated by

Juna Garhi

They say, "If we return to al-Madinah, the more honored [for power] will surely expel therefrom the more humble." And to Allah belongs [all] honor, and to His Messenger, and to the believers, but the hypocrites do not know.

یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینے جائیں گے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا سنو! عزت تو صرف اللہ تعالٰی کے لئے اور اس کے رسول کے لئے اور ایمانداروں کے لئے ہے لیکن یہ منافق جانتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہتے ہیں : اگر ہم مدینہ واپس گئے تو (وہاں کا) عزیز تر آدمی، ذلیل تر آدمی کو نکال باہر کرے گا حالانکہ تمام تر عزت تو اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کے لیے ہے لیکن منافق یہ بات جانتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ کہتے ہیں کہ اگرہم مدینہ لوٹ گئے توزیادہ عزت والا زیادہ ذلیل کو لازماً نکال دے گا، حالانکہ عزت تو صرف اﷲ تعالیٰ کے لیے اوراُس کے رسول کے لیے اور ایمان والوں کے لیے ہے لیکن منافق جانتے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They say, “ If we return to Madinah, the more honourable ones will drive out the meaner ones from there.” And to Allah belongs the honour, and to His Messenger, and to the believers, but the hypocrites do not know.

کہتے ہیں البتہ اگر ہم پھرگئے مدینہ کو تو نکال دے گا جس کا زور ہے وہاں سے کمزور لوگوں کو اور زور تو اللہ کا ہے اور اس کے رسول کا اور ایمان والوں کا لیکن منافق نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ لوٹ گئے تو جو طاقتور ہیں وہ لازماً نکال باہر کریں گے وہاں سے ان کمزور لوگوں کو۔ حالانکہ اصل عزت تو اللہ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنین کے لیے ہے لیکن یہ منافق جانتے نہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “When we return to Madinah, the honourable ones will drive out from it those that are abject.” In truth, all honour belongs to Allah, and to His Messenger, and to the believers. But the hypocrites do not know.

یہ کہتے ہیں کہ ہم مدینے واپس پہنچ جائیں تو جو عزت والا ہے وہ ذلیل کو وہاں سے نکال باہر کرے 15 گا ۔ حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لیئے 16 ہے ، مگر یہ منافق جانتے نہیں ہیں ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہتے ہیں کہ : اگر ہم مدینہ کو لوٹ کر جائیں گے تو جو عزت والا ہے ، وہ وہاں سے ذلت والے کو نکال باہر کرے گا ، ( ٨ ) حالانکہ عزت تو اللہ ہی کو حاصل ہے اور اس کے رسول کو ، اور ایمان والوں کو ، لیکن منافق لوگ نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہتے ہیں اگر ہم (اس سفر سے) لوٹ کر مدینہ میں گئے تو عزت والا ذلت والے کو ضرور نکال باہر کرے گا 1 حالانکہ عزت اللہ ہی کی ہے اور اس کے پیغمبر اور مسلمانوں کی وہی غالب ہونگے مگر منافق ان باتوں کو نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینہ پہنچے تو عزت والے ، ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت اللہ کے لئے ہے اور اس کے پیغمبر کے لئے ہے اور ایمان والوں کے لئے و لیکن منافقین نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (منافقین) کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر جائیں گے تو عزت والا ذلت والے کو نکال باہر کرے گا۔ حالانکہ ساری عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے لئے ہے لیکن یہ منافق اس بات کو نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They say: surely, if we return to Madina the mightier shall drive out the meaner thence: whereas might is Allah's and His apostle's and the believers; yet the hypocrites know not.

حالانکہ اللہ ہی کے تو ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے البتہ منافقین ہی نہیں سمجھتے ۔ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب مدینہ میں لوٹ کر جائیں گے تو غلبہ والا وہاں سے مغلوبوں کو نکال باہر کریگا ۔ حالانکہ عزت تو بس اللہ ہی کی ہے اور اس کے پیغمبر کی اور ایمان والوں کی البتہ منافقین (ہی اس کا) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹے مدینہ کو تو جو غالب ہیں ، وہ وہاں سے ان کو یقیناً نکال چھوڑیں گے ، جو بالکل بے حیثیت ہیں ۔ حالانکہ غلبہ اللہ اور اس کے رسول اور مؤمنین کیلئے ہے لیکن یہ منافقین نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہتے ہیں: اگر ہم مدینہ لوٹ گئے تو ( ہم میں سے ) عزت والا ، ذلت والے کو اس ( شہر ) سے ضرور نکال دے گا ، اور ( حقیقی ) عزت تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے لیے اور ایمان والوں کے لیے ہے اور لیکن منافقین نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینہ پہنچے تو ہم عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے، حالانکہ عزت اللہ کی ہے۔ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینے واپس پہنچ گئے تو جو عزت والا ہے وہ ذلت والے کو وہاں سے نکال کر دم لے گا حالانکہ عزت تو اصل میں اللہ ہی کیلئے ہے اور اسکے رسول اور ایمان والوں کیلئے مگر یہ منافق جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

کہتے ہیں :اگرہم مدینہ واپس گئے تو ( وہاں کا ) عزت والاآدمی ، ذلیل تر آدمی کو نکال باہرکرے گا ، حالانکہ عزت توتمام تراللہ ، اس کے رسول اور مومنوں کے لئے ہے لیکن یہ لوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہتے ہیں ہم مدینہ پھر کر گئے ( ف۱۸ ) تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت ذلت والا ہے ( ف۱۹ ) اور عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لیے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہتے ہیں: اگر ( اب ) ہم مدینہ واپس ہوئے تو ( ہم ) عزّت والے لوگ وہاں سے ذلیل لوگوں ( یعنی مسلمانوں ) کو باہر نکال دیں گے ، حالانکہ عزّت تو صرف اللہ کے لئے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے لئے اور مومنوں کے لئے ہے مگر منافقین ( اس حقیقت کو ) جانتے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم لَوٹ کرمدینہ گئے تو عزت والے لوگ وہاں سے ذلیل لوگوں کو نکال دیں گے حالانکہ ساری عزت تو صرف اللہ ، اس کے رسول ( ص ) اور مؤمنین کیلئے ہے لیکن منافق لوگ ( یہ حقیقت ) جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say, "If we return to Medina, surely the more honourable (element) will expel therefrom the meaner." But honour belongs to Allah and His Messenger, and to the Believers; but the Hypocrites know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "When we return to Medina, the honorable ones will certainly drive out the mean ones." Honor belongs to God, His Messenger and the believers, but the hypocrites do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They say: "If we return to Al-Madinah, indeed the more honorable will expel therefrom the weaker." But Al-`Izzah belongs to Allah, and to His Messenger, and to the believers, but the hypocrites know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They say: If we return to Medina, the mighty will surely drive out the meaner therefrom; and to Allah belongs the might and to His Apostle and to the believers, but the hypocrites do not know.

Translated by

William Pickthall

They say: Surely, if we return to Al-Madinah the mightier will soon drive out the weaker; when might belongeth to Allah and to His messenger and to the believers; but the hypocrites know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहते हैं, "यदि हम मदीना लौटकर गए तो जो अधिक शक्ति वाला है, वह हीनतर (व्यक्तियों) को वहाँ से निकाल बाहर करेगा।" हालाँकि शक्ति अल्लाह और उस के रसूल और मोमिनों के लिए है, किन्तु वे मुनाफ़िक़ जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ اگر ہم اب مدینہ میں لوٹ کرجائیں گے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو باہر نکال دے گا اور (یہ کہنا جہل محض ہے بلکہ) اللہ کی ہے عزت (بالذات) اور اس کے رسول (علیہ السلام) کی (بواسطہ تعلق مع اللہ کے) اور مسلمانوں کی (بواسطہ تعلق مع اللہ والرسول کے) و لیکن منافقین جانتے نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہتے ہیں کہ ہم مدینہ پہنچ گئے تو عزت والا ذلیل کو نکال دے گا، حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لیے ہے مگر منافق نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ کہتے ہیں کہ ہم مدینہ واپس پہنچ جائیں تو جو عزت والا وہ ذلیل کو وہاں سے نکال باہر کرے گا۔ حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لئے ہے ، مگر یہ منافق جانتے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ واپس ہوگئے تو عزت والا ذلت والے کو نکال دے گا اور اللہ ہی کے لیے ہے عزت اور رسول کے لیے اور مومنین کے لئے، لیکن منافقین نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہتے ہیں البتہ اگر ہم پھرگئے مدینہ کو تو نکال دے گا جس کا زور ہے وہاں سے کمزور لوگوں کو اور زور تو اللہ کا ہے اور اس کے رسول کا اور ایمان والوں کا لیکن منافق نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نیز یہ منافق یوں کہتے ہیں اگر اب کے ہم لوٹ کر مدینہ پہنچے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو نکال باہر کرے گا حالانکہ عزت تو صرف اللہ کے لئے اور اس کے رسول کے لئے اور مسلمانوں کے لئے ہے لیکن یہ منافق اس بات کو نہیں جانتے۔