Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 11

سورة التغابن

مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ یَہۡدِ قَلۡبَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

No disaster strikes except by permission of Allah . And whoever believes in Allah - He will guide his heart. And Allah is Knowing of all things.

کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی جو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہرچیز کو خوب جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
نہیں
اَصَابَ
پہنچتی
مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لاتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
یَہۡدِ
وہ ہدایت دیتا ہے
قَلۡبَہٗ
اس کے دل کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤ
نہیں
اَصَابَ
پہنچتی
مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت 
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے حکم سے 
وَمَنۡ
اورجو
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان رکھتاہے 
بِاللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
یَہۡدِ
وہ ہدایت دیتاہے 
قَلۡبَہٗ
اس کے دل کو
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والاہے 
Translated by

Juna Garhi

No disaster strikes except by permission of Allah . And whoever believes in Allah - He will guide his heart. And Allah is Knowing of all things.

کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی جو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہرچیز کو خوب جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو مصیبت بھی آتی ہے وہ اللہ کے اذن سے ہی آتی ہے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے تو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ کے حکم کے سوا کوئی مصیبت نہیں پہنچتی اورجوشخص اﷲ تعالیٰ پرایمان رکھتاہے وہ اُس کے دل کو ہدایت دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزکو خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And no calamity befalls (one), but with the leave of Allah. And whoever believes in Allah, He guides his heart. And Allah is All-Knowing about everything.

نہیں پہنچتی کوئی تکلیف بدون حکم اللہ کے اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر وہ راہ بتلائے اس کے دل کو اور اللہ کو ہر چیز معلوم ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں آتی کوئی مصیبت مگر اللہ کے اذن سے۔ اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دے دیتا ہے ۔ اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No misfortune ever befalls unless it be by Allah's leave. And whosoever has faith in Allah, Allah directs his heart along the Right Path. Allah has knowledge of everything.

کوئی23 مصیبت کبھی نہیں آتی مگر اللہ کے اذن ہی سے آتی ہے 24 ۔ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے 25 ، اور اللہ کو ہر چیز کا علم ہے 26 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کوئی مصیبت اللہ کے حکم کے بغیر نہیں آتی ، اور جو کوئی اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے ، ( ٢ ) اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو مصیبت آتی ہے وہ اللہ کے حکم ہی سے آتی ہے 1 اور جو کوئی الہ پر ایمان رکھتا ہوگا اللہ (مصیبت میں بھی اس کا دل ٹھکانے رکھے گا 2 اور اللہ سب کچھ جانتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو مصیبت بھی آتی ہے اللہ کے حکم سے آتی ہے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتے ہیں۔ اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تک اللہ کا حکم نہ ہو کوئی مصیبت نہیں آیا کرتی۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اللہ اس کے لقب کو صحیح راستہ دکھاتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No calamity befalleth save by Allah's leave. And whosoever believeth in Allah, his heart He guideth. And Allah is of everything Knower.

کوئی مصیبت ایسی نہیں آتی جو بجز اللہ کے حکم کے ہو اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے وہ اسے راہ دکھا دیتا ہے اور اللہ پر چیز کو خوب ہی جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو مصیبت بھی آتی ہے اللہ کے اذن سے آتی ہے اور جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے ، اللہ اس کے دل کی رہنمائی کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم ہی سے ( پہنچتی ہے ) اور جو اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے وہ اس کے دل کو ہدایت دیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کو خوب جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نہیں پہنچتی کوئی مصیبت مگر اللہ ہی کے اذن (و حکم) سے اور جو کوئی (سچے دل سے) ایمان رکھتا ہوگا اللہ پر تو اللہ ہدایت (کے نور) سے نواز دے گا اس کے دل کو اور اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جومصیبت بھی آتی ہے وہ اللہ کے حکم سے آتی ہے اورجو اللہ پر ایمان لائے تو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے اور اللہ ہر چیزکو جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کوئی مصیبت نہیں پہنچتی ( ف۱۷ ) مگر اللہ کے حکم سے ، اور جو اللہ پر ایمان لائے ( ف۱۸ ) اللہ اس کے دل کو ہدایت فرمادے گا ( ف۱۹ ) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کسی کو ) کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے تو وہ اُس کے دل کو ہدایت فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کوئی مصیبت ( کسی پر ) نہیں آتی مگر اللہ کے اذن و اجازت سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو صحیح راستہ دکھاتا ہے اور اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No kind of calamity can occur, except by the leave of Allah: and if any one believes in Allah, (Allah) guides his heart (aright): for Allah knows all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one will be afflicted with any hardship without it being the will of God. The hearts of whoever believed in God will receive guidance. God has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No calamity occurs, but by the permission of Allah, and whosoever believes in Allah, He guides his heart. And Allah is the All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

No affliction comes about but by Allah's permission; and whoever believes in Allah, He guides aright his heart; and Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

No calamity befalleth save by Allah's leave. And whosoever believeth in Allah, He guideth his heart. And Allah is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की अनुज्ञा के बिना कोई भी मुसीबत नहीं आती। जो अल्लाह पर ईमान ले आए अल्लाह उस के दिल को मार्ग दिखाता है, और अल्लाह हर चीज को भली-भाँति जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کوئی مصیبت بدون حکم خدا کے نہیں آتی (2) اور جو شخص اللہ پر (پورا) ایمان رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو (صبر ورضا کی) راہ دکھا دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کوئی مصیبت اللہ کے اذن کے بغیر نہیں آتی، جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے۔ اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے، اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی مصیبت کبھی نہیں آتی مگر اللہ کے اذن ہی سے آتی ہے۔ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہو ، اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے ، اللہ کو ہر چیز کا علم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو بھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے وہ اللہ کے حکم سے ہے اور جو بھی کوئی شخص اللہ پر ایمان لائے وہ اس کے قلب کو ہدایت دے دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں پہنچتی کوئی تکلیف بدون حکم اللہ کے اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر وہ راہ بتلائے اس کے دل کو اور اللہ کو ہر چیز معلوم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کوئی مصیبت بغیر خدا تعالیٰ کے حکم کے نہیں آیا کرتی اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے تو خدا اس کے قلب کو صحیح راہ دکھاتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔