Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 12

سورة الطلاق

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الۡاَرۡضِ مِثۡلَہُنَّ ؕ یَتَنَزَّلُ الۡاَمۡرُ بَیۡنَہُنَّ لِتَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ۬ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ قَدۡ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عِلۡمًا ﴿٪۱۲﴾  18

It is Allah who has created seven heavens and of the earth, the like of them. [His] command descends among them so you may know that Allah is over all things competent and that Allah has encompassed all things in knowledge.

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اسی کے مثل زمینیں بھی ۔ اس کا حکم ان کے درمیان اترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہرچیز پر قادر ہے ۔ اور اللہ تعالٰی نے ہرچیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
سَبۡعَ
سات
سَمٰوٰتٍ
آسمانوں کو
وَّمِنَ الۡاَرۡضِ
اور زمین میں سے
مِثۡلَہُنَّ
مانند ان ہی کے
یَتَنَزَّلُ
اترتا ہے
الۡاَمۡرُ
حکم
بَیۡنَہُنَّ
درمیان ان کے
لِتَعۡلَمُوۡۤا
تاکہ تم جان لو
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
وَّاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
قَدۡ
تحقیق
اَحَاطَ
اس نے گھیر رکھا ہے
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عِلۡمًا
علم کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ذات ہےجس نے
خَلَقَ
پیدا کیے
سَبۡعَ
سات 
سَمٰوٰتٍ
آسمان
وَّمِنَ الۡاَرۡضِ
اور زمین میں سے
مِثۡلَہُنَّ
ان ہی کی مثل
یَتَنَزَّلُ
اترتا ہے
الۡاَمۡرُ
حکم
بَیۡنَہُنَّ
درمیان ان کے
لِتَعۡلَمُوۡۤا
تاکہ تم جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ 
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
وَّاَنَّ
اور بلاشبہ 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
قَدۡ
یقیناً
اَحَاطَ
احاطہ کر رکھا ہے
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کا
عِلۡمًا
علم میں                        
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who has created seven heavens and of the earth, the like of them. [His] command descends among them so you may know that Allah is over all things competent and that Allah has encompassed all things in knowledge.

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اسی کے مثل زمینیں بھی ۔ اس کا حکم ان کے درمیان اترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہرچیز پر قادر ہے ۔ اور اللہ تعالٰی نے ہرچیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے انہی کے مانند ۔ ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہتا ہے۔ تاکہ تم جان لو کہ اللہ یقینا ہر چیز پر قادر ہے، اور یہ کہ اللہ نے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے سات آسمان پیداکیے اور زمین سے بھی اُن ہی کی مثل۔ اُن کے درمیان حکم اُترتاہے تاکہ تم جان لوکہ اﷲ تعالیٰ یقیناًہر چیز پرپوری قدرت رکھنے والاہے اور بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے علم میں یقیناہرچیزکااحاطہ کر رکھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who has created seven skies, and their like from earth. The Command descends among them, so that you may know that Allah is powerful over everything, and that Allah has encompassed everything in knowledge.

اللہ وہ ہے جس نے بنائے سات آسمان اور زمین بھی اتنی ہی اترتا ہے اس کا حکم ان کے اندر تاکہ تم جانو کہ اللہ ہر چیز کرسکتا ہے اور اللہ کے علم میں سمائی ہے ہر چیز کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے ہیں اور زمین میں سے بھی انہی کی مانند۔ ان کے درمیان (اللہ کا) امر نازل ہوتا ہے تاکہ تم یقین رکھو کہ اللہ ہرچیز پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ نے اپنے علم سے ہر شے کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah it is He Who created seven heavens, and, like them, the earth. His commandment descends among them. (All this is being stated so that you know) that Allah has power over everything, and that Allah encompasses all things in His knowledge.

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے بھی انہی کے مانند 23 ۔ ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہتا ہے ۔ ( یہ بات تمھیں اس لیئے بتائی جا رہی ہے ) تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ، اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے ، اور زمین بھی انہی کی طرح ( ١٤ ) اللہ کا حکم ان کے درمیان اترتا رہتا ہے ، تاکہ تمہیں معلوم ہوجائے کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور یہ کہ اللہ کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اتنی ہی یعنی سات زمینیں بنائیں 3 ان ساتوں آسمانوں اور زمینوں میں اللہ کے حکم اترتے رہتے ہیں اس لئے کہ تم سمجھ لو اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔ 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا فرمائے اور ویسی ہی زمین اور ان سب میں (اللہ کے) احکام نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ ہر چیز یہ قادر ہیں۔ اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم سے احاطہ میں لے رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور ان ہی کی طرح زمینوں کو بھی پیدا کیا ہے۔ وہ ان تمام آسمانوں اور زمین میں اپنا حکم نازل کرتا رہتا ہے تاکہ انہیں معلوم ہوجائے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے اور اللہ نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is Who hath created seven heavens, and of the earth the like thereof; the commandment cometh down between them, that ye may know that Allah is over everything Potent, and that Allah! He encompasseth everything in knowledge.

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پید اکئے اور انہیں کی طرف زمین بھی ان (سب) میں (اللہ کے) احکام نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ ہر شے پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ ہر شے (اپنے) علم سے گھیرے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے بنائے سات آسمان اور انہی کی مانند زمین بھی ۔ ان میں اس کے احکام نازل ہوتے رہتے ہیں ۔ اس سے جانو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے سات آسمان اور انہی جیسی زمین پیدا فرمائیں ، ان کے درمیان ( اس کا ) حکم اترتا رہتا ہے تاکہ تم لوگ جان لو کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے ہرچیز کا ( اپنے ) علم سے احاطہ فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اللہ ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور ویسی ہی زمینیں۔ ان میں اللہ کے حکم اترتے رہتے ہیں۔ تاکہ تم لوگ جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ اللہ اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے،

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہ ہے جس نے پیدا فرمایا (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) سات آسمانوں کو اور زمین سے بھی انہی کے مانند ان سب کے درمیان اتر تے رہتے ہیں اس کے احکام (تکوینی و تشریعی اور تمہیں یہ اس لئے بتادیا گیا ہے کہ) تاکہ تم لوگ یقین جان لو کہ اللہ (پاک) ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور (تاکہ تم لوگ اس کا بھی یقین کرلو کہ) بلاشبہ اللہ نے ہر چیز کو اپنے احاطہ میں لے رکھا ہے علم کے اعتبار سے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کی مانند زمین بھی ، ان ( آسما نو ں اور زمین ) کے درمیان اللہ کاحکم نازل ہوتا رہتا ہے تاکہ تم جان لوکہ اللہ یقینا ہرچیز پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ اپنے علم کے ذریعے ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے سات آسمان بنائے ( ف۳۵ ) اور انہی کی برابر زمینیں ( ف۳٦ ) حکم ان کے درمیان اترتا ہے ( ف۳۷ ) تاکہ تم جان لو کہ اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ، اللہ کا علم ہر چیز کو محیط ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ( ہی ) ہے جس نے سات آسمان پیدا فرمائے اور زمین ( کی تشکیل ) میں بھی انہی کی مِثل ( تہ بہ تہ سات طبقات بنائے ) ، ان کے درمیان ( نظامِ قدرت کی تدبیر کا ) امر اترتا رہتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے ، اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کا اپنے علم سے احاطہ فرما رکھا ہے ( یعنی آنے والے زمانوں میں جب سائنسی اکتشافات کامل ہوں گے تو تمہیں اللہ کی قدرت اور علمِ محیط کی عظمت کا اندازہ ہو جائے گا کہ کس طرح اُس نے صدیوں قبل ان حقائق کو تمہارے لئے بیان فرما رکھا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور انہی کی طرح زمین بھی ان کے درمیان حکم ( خدا ) نازل ہوتا رہتا ہے تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کا ( علمی ) احاطہ کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is He Who created seven Firmaments and of the earth a similar number. Through the midst of them (all) descends His Command: that ye may know that Allah has power over all things, and that Allah comprehends, all things in (His) Knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has created the seven heavens and a like number of earths. His commandments are sent between them, so that you would know that God has power over all things and that His knowledge encompasses all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is Allah Who has created seven heavens and of the earth the like thereof. His command descends between them, that you may know that Allah has power over all things, and that Allah surrounds all things with (His) knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who created seven heavens, and of the earth the like of them; the decree continues to descend among them, that you may know that Allah has power over all things and that Allah indeed encompasses all things in (His) knowledge.

Translated by

William Pickthall

Allah it is who hath created seven heavens, and of the earth the like thereof. The commandment cometh down among them slowly, that ye may know that Allah is Able to do all things, and that Allah surroundeth all things in knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने सात आकाश बनाए और उन्ही के सदृश धरती से भी। उन के बीच (उस का) आदेश उतरता रहता है ताकि तुम जान लो कि अल्लाह को हर चीज़ का सामर्थ्य प्राप्त है और यह कि अल्लाह हर चीज़ को अपनी ज्ञान-परिधि में लिए हुए है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے اللہ کا واجب الاطاعت ہونا بیان کیا جاتا ہے یعنی) اللہ ایسا ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ان ہی کی طرح زمین بھی (اور) ان سب میں (اللہ تعالیٰ کے) احکام نازل ہوتے رہتے ہیں (اور یہ اس لیے بتلایا گیا) کہ تم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے اور اللہ ہر شے کو (اپنے) احاطہ علمی میں لئے ہوئے ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان، سات زمینیں بنائی ہیں ان کے درمیان حکم نازل کرتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے بھی انہی کے مانند۔ ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہنا ہے۔ (یہ بات تمہیں اس لئے بتائی جارہی ہے) تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ، اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ ایسا ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور ان ہی کی طرح زمین بھی ان سب میں احکام نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو احاطہ علمی میں لیے ہوئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ وہ ہے جس نے بنائے سات آسمان اور زمین بھی اتنی ہی اترتا ہے اس کا حکم ان کے اندر تاکہ تم جانو کہ اللہ ہر چیز کرسکتا ہے اور اللہ کے علم میں سمائی ہے ہر چیز کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی وہ ذات ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور انہی کی طرح زمین کو بھی پیدا کیا ان سب آسمان و زمین میں حکم نازل ہوتا رہتا ہے اس نے بتادیا گیا تاکہ تم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کے اعتبار سے ہر چیز کا احاطہ کررکھا ہے۔