Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 8

سورة الطلاق

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہَا وَ رُسُلِہٖ فَحَاسَبۡنٰہَا حِسَابًا شَدِیۡدًا ۙ وَّ عَذَّبۡنٰہَا عَذَابًا نُّکۡرًا ﴿۸﴾

And how many a city was insolent toward the command of its Lord and His messengers, so We took it to severe account and punished it with a terrible punishment.

اور بہت سی بستی والوں نے اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں سے سرتابی کی تو ہم نے بھی ان سے سخت حساب کیا اور انہیں عذاب دیا ان دیکھا ( سخت ) عذاب ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں ہیں
عَتَتۡ
انہوں نے سرکشی کی
عَنۡ اَمۡرِ
حکم سے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں سے
فَحَاسَبۡنٰہَا
تو حساب لیا ہم نے ان سے
حِسَابًا
حساب
شَدِیۡدًا
شدید/سخت
وَّعَذَّبۡنٰہَا
اور عذاب دیا ہم نے انہیں
عَذَابًا
عذاب
نُّکۡرًا
انجانا /ہولناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں ہیں
عَتَتۡ
کہ انہوں نے سر کشی کی
عَنۡ اَمۡرِ
حکم ہے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
فَحَاسَبۡنٰہَا
تو ہم نے محاسبہ کیا ان کا
حِسَابًا
محاسبہ
شَدِیۡدًا
بہت سخت
وَّعَذَّبۡنٰہَا
اور سزا دی ہم نے انہیں
عَذَابًا
سزا
نُّکۡرًا
جانی پہچانی نہ تھی
Translated by

Juna Garhi

And how many a city was insolent toward the command of its Lord and His messengers, so We took it to severe account and punished it with a terrible punishment.

اور بہت سی بستی والوں نے اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں سے سرتابی کی تو ہم نے بھی ان سے سخت حساب کیا اور انہیں عذاب دیا ان دیکھا ( سخت ) عذاب ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کتنی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان کا بڑا سخت محاسبہ کیا اور انہیں بری طرح سزا دی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکتنی ہی بستیوں نے اپنے رب اور اُس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی توہم نے اُن کا محاسبہ کیا، بہت سخت محاسبہ کرنااور ہم نے اُنہیں سزادی، ایسی سزا جوجانی پہچانی نہ تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a township rebelled against the command of their Lord, and against His messengers, so We called them to a severe account, and punished them with an evil punishment.

اور کتنی بستیاں کہ نکل چکیں حکم سے اپنے رب کے اور اس کے رسولوں کے پھر ہم نے حساب میں پکڑا ان کو سخت حساب میں اور آفت ڈالی ان پر بن دیکھی آفت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں (علیہ السلام) سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا محاسبہ کیا بہت شدید محاسبہ اور ہم نے ان کو عذاب دیا بہت ہولناک عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many towns rebelled against the commandment of their Lord and His Messengers. Then We called them to a stern accounting, and subjected them to a harrowing chastisement.

کتنی 20 ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کو تو ہم نے ان سے سخت محاسبہ کیا اور ان کو بری طرح سزا دی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب لیا ، اور انہیں سزا دی ، ایسی بری سزا جو جوانہوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتنی بستیاں ایسی گذر چکی ہیں 10 جنہوں نے یعنی وہاں کے رہنے والوں نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے حکم کو نہ مانا سرکشی کی تو ہم نے سختی سے ان کا حساب لیا باز پرس کی اور ان کو بڑی آفت میں پھنسا دیا (بیماری قحط وغیرہ)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بہت سی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کا حکم ماننے سے انکار کیا تو ہم نے ان سے بڑا سخت حساب لیا اور ہم نے ان کو بڑی سخت سزا دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کتنی ہی بستی والوں نے اپنے رب کی اور اس کے رسولوں کی نافرمانیاں کیں تو ہم نے ان سے نہایت سخت حساب لیا۔ اور ان کو ایسا عذاب دیا جو اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بہت سی بستیوں (کے رہنے والوں) نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر (ایسا) عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a city trespassed the commandment of its Lord and His apostles! Wherefore We reckoned with them a stern reckoning, and We tormented them With a torment unheard of.

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب کیا اور انہیں سز ا بھی بڑی بھاری دی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہوئی ہیں ، جنہوں نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت محاسبہ کیا اور ان کو نہایت ہولناک عذاب دیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان سے بڑی سختی سے حساب لیا اور ہم نے ان کو بہت برا عذاب دیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بہت سی بستیوں کے رہنے والوں نے اپنے رب اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر ایسا عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہوں نے سرکشی (و سرتابی) کی اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں (کی ہدایات) سے سو آخرکار ہم نے ان کا محاسبہ کیا بڑا ہی سخت محاسبہ اور ہم نے ان کو سزا دی (طرح طرح کے عذابوں) سے بڑی بری سزا

Translated by

Noor ul Amin

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے ا پنے رب اور اپنے رسول کے حکم کی نافرمانی کی توہم نے ا ن کاشدید محاسبہ کیا اورانہیں بری طرح سزا دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنے ہی شہر تھے جنہوں نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں سے سرکشی کی تو ہم نے ان سے سخت حساب لیا ( ف۲۹ ) اور انہیں بری مار دی ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جن ( کے رہنے والوں ) نے اپنے رب کے حکم اور اُس کے رسولوں سے سرکشی و سرتابی کی تو ہم نے اُن کا سخت حساب کی صورت میں محاسبہ کیا اور انہیں ایسے سخت عذاب میں مبتلا کیا جو نہ دیکھا نہ سنا گیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں ( ع ) کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے انکا سخت محاسبہ کیا اور انہیں انوکھی ( سخت ) سزا دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How many populations that insolently opposed the Command of their Lord and of His messengers, did We not then call to account,- to severe account?- and We imposed on them an exemplary Punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

How many a town has disobeyed its Lord and His Messenger! For them Our questioning was strict and Our punishment severe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And many a town revolted against the command of its Lord and His Messengers; and We called it to a severe account, and We shall punish it with a horrible torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a town which rebelled against the commandment of its Lord and His apostles, so We called it to account severely and We chastised it (with) a stern chastisement.

Translated by

William Pickthall

And how many a community revolted against the ordinance of its Lord and His messengers, and We called it to a stern account and punished it with dire punishment,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कितनी ही बस्तियाँ हैं जिन्होंने रब और उस के रसूलों के आदेश के मुक़ाबले में सरकशी की, तो हम ने उन की सख़्त पकड़ की और उन्हें बुरी यातना दी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے رب کے حکم (ماننے) سے اور اسکے رسولوں سے سرتابی کی سو ہم نے ان (کے) اعمال کا سخت حساب کیا (4) اور ہم نے ان کو بڑی بھاری سزا دی (کہ وہ سزا ہلاک بالعذاب ہے ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت محاسبہ کیا اور ان کو ہولناک عذاب میں مبتلا کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان سے سخت محاسبہ کیا اور ان کو بری طرح سزا دی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے ر ب کے حکم سے اور اس کے رسولوں سے سرتابی کی۔ سو ہم نے ان کا سخت حساب کیا اور انہیں برا عذاب دیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی بستیاں کہ نکل چکیں حکم سے اپنے رب کے اور اس کے رسولوں کے پھر ہم نے حساب میں پکڑا ان کو سخت حساب میں اور آفت ڈالی ان پر بن دیکھی آفت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بہت سی بستیوں نے اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان سے نہایت حساب لیا اور ہم نے ان کو ایسا عذاب کیا جو کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔