Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 1

سورة التحريم

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ ۚ تَبۡتَغِیۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِکَ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱﴾

O Prophet, why do you prohibit [yourself from] what Allah has made lawful for you, seeking the approval of your wives? And Allah is Forgiving and Merciful.

اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لئے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں؟ ( کیا ) آپ اپنی بیویوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی
لِمَ
کیوں
تُحَرِّمُ
آپ حرام کرتے ہیں
مَاۤ
اس کو جو
اَحَلَّ
حلال کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکَ
آپ کے لیے
تَبۡتَغِیۡ
آپ چاہتے ہیں
مَرۡضَاتَ
رضامندی
اَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی 
لِمَ
کیوں 
تُحَرِّمُ
آپ حرام کر تے ہیں 
مَاۤ
جسے
اَحَلَّ
حلال کیا ہے 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
لَکَ
آپ پر
تَبۡتَغِیۡ
آپ چاہتے ہیں 
مَرۡضَاتَ
خوشی 
اَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں کی 
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بےحد بخشنے والا 
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, why do you prohibit [yourself from] what Allah has made lawful for you, seeking the approval of your wives? And Allah is Forgiving and Merciful.

اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لئے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں؟ ( کیا ) آپ اپنی بیویوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لئے حلال کیا ہے۔ اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں ؟ (کیا) آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی!آپ اُس چیزکوحرام کیوں کرتے ہیں جسے اﷲ تعالیٰ نے آپ پرحلال کیا ہے؟ آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O Holy Prophet, why do you ban (on yourself) something that Allah has made lawful for you, seeking the pleasure of your wives? And Allah is Most-Forgiving, Very Merciful.

اے نبی تو کیوں حرام کرتا ہے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر چاہتا ہے تو رضا مندی اپنی عورتوں کی اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کیوں حرام ٹھہرا رہے ہیں (اپنے اوپر) وہ شے جو اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہتے ہیں اپنی بیویوں کی رضا جوئی ! اور اللہ بہت معاف کرنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, why do you forbid what Allah has made lawful for you? Is it to please your wives? Allah is Most Forgiving, Most Compassionate.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم کیوں اس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے1؟ ﴿کیا اس لیے کہ ﴾ تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو2؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے3 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! جو چیز اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے ، تم اپنی بیویوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اسے کیوں حرام کرتے ہو؟ ( ١ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اللہ نے جو چیز تجھ پر حلال کی تو اس کو اپنے اوپر حرام کیوں کرتا ہے تو اپنی بی بیوں کی خوشی چاتہا ہے 5 اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر ! جو چیز اللہ نے آپ پر حلال فرمائی ہے اس کو اپنے لئے کیوں حرام فرماتے ہیں (کیا) اپنی بیویوں کی رضامندی کے لئے۔ اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ نے جو چیزیں آپ کے لئے حلال کی ہیں آپ ان چیزوں کو اپنی (بعض) بیویوں کی خوشنودی کے لئے اپنے اوپر حرام کیوں کرتے ہیں ؟ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O prophet! why makest thou unlawful that which Allah hath made lawful Unto thee, seeking the good-will of thy wives! And Allah is Forgiving, Merciful.

اے نبی جس چیز کو اللہ نے آپ کے لئے حلال کیا ہے اسے آپ کیوں حرام کررہے اپنی بیویوں کی خوشی حاصل کرنے لئے ۔ اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی! تم اپنی بیویوں کی دلداری میں وہ چیز کیوں حرام ٹھہراتے ہو ، جو اللہ نے تمہارے لئے جائز کی ہے؟ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) جو اللہ ( تعالیٰ ) نے آپ کے لیے حلال کیا ہے آپ اسے کیوں حرام ( ممنوع ) کرتے ہیں؟ ( کیا ) آپ ( اس طرح ) اپنی بیویوں کی رضا مندی چاہتے ہیں؟ اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو چیز اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے آپ اسے حرام کیوں کرتے ہو ؟ کیا اس سے اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو ؟ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے نبی آپ کیوں حرام کرتے ہیں (اپنے اوپر) ایسی چیز کو جس کو اللہ نے حلال فرمایا ہے آپ کے لئے اپنی بیویوں کی رضا (و خوشنودی) چاہتے ہوئے اور اللہ بہرحال بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!آپ اس چیز کو کیوں حرام بناتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لئے حلا ل کیا ہے ، کیا آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے غیب بتانے والے ( نبی ) تم اپنے اوپر کیوں حرام کئے لیتے ہو وه چیز جو اللہ نے تمھارے لئے حلال کی ( ف۲ ) اپنی بیبیوں کی مرضی چاہتے ہو اور اللہ بخشنے والا ٴ مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبئ ( مکرّم! ) آپ خود کو اس چیز ( یعنی شہد کے نوش کرنے ) سے کیوں منع فرماتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لئے حلال فرما رکھا ہے ۔ آپ اپنی ازواج کی ( اس قدر ) دل جوئی فرماتے ہیں ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی ( ص ) ! جو چیز اللہ نے آپ کیلئے حلال قرار دی ہے آپ اسے اپنی بیویوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ( اپنے اوپر ) کیوں حرام ٹھہراتے ہیں اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! Why holdest thou to be forbidden that which Allah has made lawful to thee? Thou seekest to please thy consorts. But Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, in seeking the pleasure of your wives, why do you make unlawful that which God has made lawful. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! Why do you forbid that which Allah has allowed to you, seeking to please your wives And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! why do you forbid (yourself) that which Allah has made lawful for you; you seek to please your wives; and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

O Prophet! Why bannest thou that which Allah hath made lawful for thee, seeking to please thy wives? And Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी! जिस चीज़ को अल्लाह ने तुम्हारे लिए वैध ठहराया है उसे तुम अपनी पत्नियों की प्रसन्नता प्राप्त करने के लिए क्यो अवैध करते हो? अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے نبی جس چیز کو اللہ نے آپ کے لئے حلال کیا ہے آپ (قسم کھا کر) اسکو (اپنے اوپر) کیوں حرام فرماتے ہیں (پھر وہ بھی اپنی بیبیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے) اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی آپ اس چیز کو کیوں حرام کرتے ہیں جو اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے ؟ آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں۔ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! تم کیوں اس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہے ؟ (کیا اس لئے کہ) تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو ؟.... اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی آپ اس چیز کو کیوں حرام کرتے ہو جسے اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا، آپ اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہیں، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی تو کیوں حرام کرتا ہے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر چاہتا ہے تو رضامندی اپنی عورتوں کی اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی جو چیزیں اللہ نے آپ کے لئے حلال کی ہیں آپ ان چیزوں کو اپنی بیویوں کی خوشنودی طلب کرنے کے لئے اپنے اوپر حرام کیوں کرتے ہیں یعنی قسم کھا کر اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔