Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 11

سورة التحريم

وَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ ۘ اِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ابۡنِ لِیۡ عِنۡدَکَ بَیۡتًا فِی الۡجَنَّۃِ وَ نَجِّنِیۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَ عَمَلِہٖ وَ نَجِّنِیۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾

And Allah presents an example of those who believed: the wife of Pharaoh, when she said, "My Lord, build for me near You a house in Paradise and save me from Pharaoh and his deeds and save me from the wrongdoing people."

اور اللہ تعالٰی نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی بیوی کی مثال بیان فرمائی جبکہ اس نے دعا کی اے میرے رب! میرے لئے اپنے پاس جنت میں مکان بنا اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا اور مجھے ظالم لوگوں سے خلاصی دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَضَرَبَ
اور بیان کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مَثَلًا
ایک مثال
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی بیوی کی
اِذۡ
جب
قَالَتۡ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
ابۡنِ
بنا
لِیۡ
میرے لیے
عِنۡدَکَ
اپنے پاس
بَیۡتًا
ایک گھر
فِی الۡجَنَّۃِ
جنت میں
وَنَجِّنِیۡ
اور نجات دے مجھے
مِنۡ فِرۡعَوۡنَ
فرعون سے
وَعَمَلِہٖ
اور اس کے عمل سے
وَنَجِّنِیۡ
اور نجات دے مجھے
مِنَ الۡقَوۡمِ
ان لوگوں سے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَضَرَبَ
اور بیان کی 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
مَثَلًا
ایک مثال 
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لئے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے 
امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی بیوی کی 
اِذۡ
جب
قَالَتۡ
 اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب 
ابۡنِ لِیۡ
بنادے میرے لئے 
عِنۡدَکَ
اپنے پاس 
بَیۡتًا
ایک گھر 
فِی الۡجَنَّۃِ
جنت میں 
وَنَجِّنِیۡ
اور نجات دے مجھے 
مِنۡ فِرۡعَوۡنَ
فرعون سے 
وَعَمَلِہٖ
اور اس کے عمل سے 
وَنَجِّنِیۡ
اور نجات دے مجھے 
مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں سے
Translated by

Juna Garhi

And Allah presents an example of those who believed: the wife of Pharaoh, when she said, "My Lord, build for me near You a house in Paradise and save me from Pharaoh and his deeds and save me from the wrongdoing people."

اور اللہ تعالٰی نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی بیوی کی مثال بیان فرمائی جبکہ اس نے دعا کی اے میرے رب! میرے لئے اپنے پاس جنت میں مکان بنا اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا اور مجھے ظالم لوگوں سے خلاصی دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے لئے فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے جب اس نے دعا کی کہ : اے میرے پروردگار ! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور ان ظالموں سے بھی نجات دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے مؤمنوں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان کی ہے ۔جب اُس نے کہا: ’’اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھربنا دے اورمجھے فرعون اوراُس کے عمل سے بچااورظالم لوگوں سے مجھے نجات دے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has cited for the believers the example of the wife of Fir&aun (the Pharaoh), when she said, |"My Lord, build for me, near You, a house in the Paradize, and deliver me from Fir&aun and his deeds, and deliver me from the unjust people.|",

اور اللہ نے بتلائی ایک مثل ایمان والوں کے لئے عورت فرعون کی جب بولی اے رب بنا میرے واسطے اپنے پاس ایک گھر بہشت میں اور بچا نکال مجھ کو فرعون سے اور اس کے کام سے اور بچا نکال مجھ کو ظالم لوگوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اہل ِا یمان (خواتین) کے لیے اللہ نے مثال بیان کی ہے فرعون کی بیوی کی۔ جب اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! ُ تو میرے لیے بنا دے اپنے پاس ایک گھر جنت میں اور مجھے نجات دے دے فرعون سے بھی اور اس کے عمل سے بھی اور مجھے اس ظالم قوم سے (جلد از جلد) چھٹکارا دلا دے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has set forth for the believers the parable of Pharaoh's wife. She prayed: “My Lord, build for me a house with You in Paradise and deliver me from Pharaoh and his misdeeds; and deliver me from the iniquitous people.”

اور اہل ایمان کے معاملہ میں اللہ فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے جبکہ اس نے دعا کی ” اے میرے رب ، میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے بچا لے25 اور ظالم قوم سے مجھ کو نجات دے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا ہے ان کے لیے اللہ ، فرعون کی بیوی کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ۔ ( ١٢ ) جب اس نے کہا تھا کہ : میرے پروردگار میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا دے ، اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دیدے ، اور مجھے ظالم لوگوں سے بھی نجات عطا فرما ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایمانداروں کی تسلی کے لئے اللہ نے فرعون کی بی بی کی مثال دی جب اس نے یوں دعا کی مالک میرے میرے لئے بہشت میں ایک مکان بنا اور مجھ کو فرعون اور اس کے برے کاموں سے بچائے رکھ اور ظالم لوگوں سے نجات دے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے لئے اللہ نے فرعون کی بیوی کی مثال ارشاد فرمائی ہے۔ جب انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! میرے لئے جنت میں اپنے قرب میں گھر بنائیے اور مجھے فرعون اور اس کے (برے) کاموں سے نجات بخشیں اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھے نجات فرمائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں (کی تسلی) کے لئے فرعون کی بیوی (حضرت آسیہ) کا حال بیان کیا ہے۔ جب (حضرت آسیہ نے) دعا کی اسے میرے رب ! میرے واسطے جنت میں اپنے قرب میں مکان بنا دیجئے۔ اور مجھے فرعون (کے شر) سے اور اس کے (کافرانہ) اعمال سے محفوظ فرمائیے اور مجھے ظالم قوم سے نجات عطا فرمائیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah propoundeth for those who believe the similitude of the wife Of Fir'awn, when she said: 'my Lord! build me in Thine presence a house in the Garden, and deliver me from Fir'awn and his handiwork, and deliver me from the transgressing people.

اور اللہ ان لوگوں کے لئے جو مومن ہیں مثال بیان کرتا ہے ۔ فرعون کی بیوی کی جبکہ انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار میرے واسطے جنت میں اپنے قرب میں مکان بنادے اور مجھ کو فرعون اور اس کے عمل (کے اثر) سے بچا دے اور مجھے ظالم لوگوں سے بھی بچا دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ایمان والوں کیلئے مثال بیان کرتا ہے فرعون کی بیوی کی ، جبکہ اس نے دعا کی: اے میرے رب! میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھ کو نجات دے فرعون سے اور اس کے عمل سے اور مجھے نجات دے ظالموں کی قوم سے!

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان فرماتا ہے ، جب اس نے کہا: اے میرے رب! میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنادیجیے اور مجھے فرعون اور اس کے ( برے ) عمل سے بچالیجیے اور مجھے ظالم قوم سے بچالیجیے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مومنوں کے لیے ایک مثال تو فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے اللہ سے التجا کی کہ اے میرے رب ! میرے لیے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے بچا نکال اور ظالم لوگوں سے مجھے نجات دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ نے ایمان والوں (کی تسکین و تسلی) کے لئے مثال بیان فرمائی فرعون کی بیوی کی جب کہ انہوں نے (اپنے رب کے حضور) عرض کیا کہ اے میرے رب ! بنادے میرے لئے اپنے پاس ایک گھر جنت میں اور بچا لے مجھے فرعون اور اس کے عمل سے اور بچالے مجھے (اپنے کرم سے) ان ظالم لوگوں (کے ظلم وستم) سے

Translated by

Noor ul Amin

نیز اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے لئے فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے جب اس نے دعاکی کہ اے میرے رب میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھربنادے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور ان ظالموں سے بھی نجات دے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ مسلمانوں کی مثال بیان فرماتا ہے ( ف۳۳ ) فرعون کی بی بی ( ف۳٤ ) جب اس نے عرض کی ، اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں گھر بنا ( ف۳۵ ) اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے ( ف۳٦ ) اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات بخش ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے ہیں زوجۂ فرعون ( آسیہ بنت مزاحم ) کی مثال بیان فرمائی ہے ، جب اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تو میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا دے اور مجھ کو فرعون اور اُس کے عملِ ( بد ) سے نجات دے دے اور مجھے ظالم قوم سے ( بھی ) بچا لے

Translated by

Hussain Najfi

اوراللہ اہلِ ایمان کے لئے فرعون کی بیوی ( آسیہ ( ع ) ) کی مثال پیش کرتا ہے جبکہ اس نے کہا اے میرے پروردگار! میرے لئے جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے ( کافرانہ ) عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم قوم سے نجات دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah sets forth, as an example to those who believe the wife of Pharaoh: Behold she said: "O my Lord! Build for me, in nearness to Thee, a mansion in the Garden, and save me from Pharaoh and his doings, and save me from those that do wrong";

Translated by

Muhammad Sarwar

To the believers, as a parable, God has told the story of the wife of the Pharaoh who said, "Lord, establish for me a house in Paradise in your presence. Rescue me from Pharaoh and his deeds and save me from the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah has set forth an example for those who believe: the wife of Fir`awn, when she said: "My Lord! Build for me a home with You in Paradise, and save me from Fir`awn and his work, and save me from the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah sets forth an example to those who believe the wife of Firon when she said: My Lord! build for me a house with Thee in the garden and deliver me from Firon and his doing, and deliver me from the unjust people:

Translated by

William Pickthall

And Allah citeth an example for those who believe: the wife of Pharaoh when she said: My Lord! Build for me a home with thee in the Garden, and deliver me from Pharaoh and his work, and deliver me from evil-doing folk;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ईमान लाने वालों के लिए अल्लाह ने फ़िरऔन की स्त्री की मिसाल पेश की है, जबकि उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! तू मेरे लिए अपने पास जन्नत में एक घर बना और मुझे फ़िरऔन और उस के कर्म से छुटकारा दे, और छुटकारा दे मुझे ज़ालिम लोगों से।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں (کی تسلی) کے لئے فرعون کی بی بی (حضرت آسیہ (علیہ السلام) کا حال بیان کرتا ہے جبکہ ان بی بی نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار میرے واسطے جنت میں اپنے قرب میں مکان بنائیے اور مجھ کو فرعون (کے شر) سے اور اسکے عمل (کفر کے ضرر اور اثر) سے محفوظ رکھئے اور مجھ کو تمام ظالم (یعنی کافر) لوگوں سے محفوظ رکھئے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ اہل ایمان کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے، جب اس نے دعا کی اے میرے رب میرے لیے اپنے ہاں 3 میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے ظلم سے بچا اور ظالم قوم سے مجھ کو نجات عطا فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اہل ایمان کے معاملہ میں اللہ فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے۔ جب کہ اس نے دعا کی اے میرے رب ! میرے لئے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے بچالے اور ظالم قوم سے مجھ کو نجات دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے اہل ایمان کے لیے فرعون کی بیوی کا حال بیان فرمایا ہے جبکہ اس نے عرض کیا کہ اے میرے رب میرے لیے اپنے قرب میں جنت میں گھر بنا دیجئے اور مجھے فرعون سے اور ظالم قوم سے نجات دیجئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے بتلائی ایک مثل ایمان والوں کے لیے عورت فرعون کی جب بولی اے رب بنا میرے واسطے اپنے پاس ایک گھر بہشت میں اور بچا نکال مجھ کو فرعون سے اور اس کے کام سے اور بچا نکال مجھ کو ظالم لوگوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے لئے فرعون کی بیوی کا حال بیان فرماتا ہے جبکہ اس بیوی نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے جنت میں اپنے نزدیک ایک مکان بنا دے اور مجھ کو فرعون اور اس کے عمل بد سے محفوظ رکھ اور مجھ کو ان تمام ظالم لوگوں سے خلاصی عنایت فرما۔