Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 6

سورة التحريم

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعۡصُوۡنَ اللّٰہَ مَاۤ اَمَرَہُمۡ وَ یَفۡعَلُوۡنَ مَا یُؤۡمَرُوۡنَ ﴿۶﴾

O you who have believed, protect yourselves and your families from a Fire whose fuel is people and stones, over which are [appointed] angels, harsh and severe; they do not disobey Allah in what He commands them but do what they are commanded.

اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالٰی دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
قُوۡۤا
بچاؤ
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو
وَاَہۡلِیۡکُمۡ
اور اپنے گھروالوں کو
نَارًا
ایسی آگ سے
وَّقُوۡدُہَا
ایندھن ہو گا اس کا
النَّاسُ
لوگ
وَالۡحِجَارَۃُ
اور پتھر
عَلَیۡہَا
اس پر
مَلٰٓئِکَۃٌ
فرشتے ہیں
غِلَاظٌ
سخت
شِدَادٌ
زبردست
لَّایَعۡصُوۡنَ
نہیں وہ نافرمانی کرتے
اللّٰہَ
اللہ کی
مَاۤ
اس میں جس کا
اَمَرَہُمۡ
اس نے حکم دیا انہیں
وَیَفۡعَلُوۡنَ
اور وہ کرتے ہیں
مَا
جس کا
یُؤۡمَرُوۡنَ
وہ حکم دئیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو 
قُوۡۤا
بچاؤ 
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو 
وَاَہۡلِیۡکُمۡ
اور اپنے گھر والوں کو
نَارًا
آگ سے 
وَّقُوۡدُہَا
جس کا ایندھن 
النَّاسُ
آدمی 
وَالۡحِجَارَۃُ
اور پتھر ہیں 
عَلَیۡہَا
جس پر 
مَلٰٓئِکَۃٌ
فرشتے ہیں 
غِلَاظٌ
تند مزاج
شِدَادٌ
سخت گیر
لَّایَعۡصُوۡنَ
نہیں وہ نافرمانی کرتے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی 
مَاۤ
جو
اَمَرَہُمۡ
حکم دے انہیں 
وَیَفۡعَلُوۡنَ
اور وہ وہی کرتے ہیں 
مَا
جس کا 
یُؤۡمَرُوۡنَ
حکم دیا جاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, protect yourselves and your families from a Fire whose fuel is people and stones, over which are [appointed] angels, harsh and severe; they do not disobey Allah in what He commands them but do what they are commanded.

اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالٰی دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ اس پر تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہیں۔ اللہ انہیں جو حکم دے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کچھ کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! اپنے آپ کواور اپنے گھروالوں کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جس پر تندمزاج سخت گیر فرشتے مقرر ہیں،جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے،اور اُنہیں جوحکم دیاجاتاہے وہی کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, save yourselves and your families from a fire, the fuel of which is human beings and stones, appointed on which are angels, stern and severe, who do not disobey Allah in what He orders them, and do whatever they are ordered to do.

اے ایمان والو ! بچاؤ اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے جس کی چھٹیاں ہیں آدمی اور پتھر اس پر مقرر ہیں فرشتے تند خو زبردست نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جو بات فرمائے ان کو اور وہی کام کرتے ہیں جو ان کو حکم ہو اے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! بچائو اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر اس پر بڑے تند خو بہت سخت دل فرشتے مامور ہیں اللہ ان کو جو حکم دے گا وہ فرشتے اس کی نافرمانی نہیں کریں گے اور وہ وہی کریں گے جس کا انہیں حکم دیا جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, guard yourselves and your kindred against a Fire whose fuel is human beings and stones, a Fire held in the charge of fierce and stern angels who never disobey what He has commanded them, and always do what they are bidden.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بچآؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے16 ، جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ( ٧ ) اس پر سخت کڑے مزاج کے فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کے کسی حکم میں اس کی نافرمانی نہیں کرتے ، اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں اپنی جانوں کو اور اپنے بال بچوں کو دوزخ کی آگ سے 7 بچائو جس کے ایندھن آدمی ہیں اور پتھر وہاں ایسے فرشتے تعینات ہیں جو اکھڑ بےرحم ہیں 8 اللہ جو ان کو حکم دے وہ نافرمانی نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! خود کو اور اپنے گھر والوں کو آگ (دوزخ) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ جس پر تندخو ، مضبوط فرشتے مقرر ہیں۔ جو اللہ کی کسی بات میں نافرمانی نہیں کرتے جو وہ ان کے حکم دیتا ہے اس کو بجا لاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی اس آگ سے بچائو جس آگ کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے۔ اس آگ پر طاقت و قوت والے فرشتے مقرر ہیں۔ اللہ انہیں جو بھی حکم دیتا ہے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! protect yourselves and your households from a Fire the fuel whereof is mankind and stones, over which are angels, stern, strong; they disobey not Allah in that which He commandeth them, and do that which they are commanded.

اے ایمان والو بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ۔ اس پر تند خو بڑے مضبوط فرشتے (مقرر) ہیں وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے کسی بات میں جو وہ ان کو حکم دیتا ہے اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسے (فورا) بجا لاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو اس آگ سے بچاؤ ، جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے ۔ جس پر درشت مزاج اور سخت گیر ملائکہ مامور ہوں گے ۔ اللہ ان کو جو حکم دے گا ، اس کی تعمیل میں وہ اس کی نافرمانی نہیں کریں گے اور وہ وہی کریں گے جس کا ان کو حکم ملے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ، اس کے اوپر ایسے فرشتے مقرر ہوں گے جو انتاہئی سخت کلام اور بڑے طاقت وقوت والے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) جو حکم انہیں دیتے ہیں وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا حکم دیا جاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آتش جہنم سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو سخت مزاج فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے پورا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم بچاؤ اپنے آپ کو بھی اور اپنے گھر والوں کو بھی ایک ایسی ہولناک آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے اس پر مقرر ہوں گے ایسے فرشتے جو بڑے تندخو اور نہایت سخت گیر ہوں گے جو کبھی نافرمانی نہیں کرتے اللہ کے کسی حکم کی اور وہ پوری طرح بجا لاتے ہیں ان اوامر کو جو (ان کے مالک کی طرف سے) ان کو دیئے جاتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اپنے آپ کو اپنے اہل وعیال کو اس آگ سے بچائو جن کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ، اس ( آگ ) پرسخت دل اور بے رحم فرشتے مقرر ہیں ، اللہ انہیں جو حکم دے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کچھ کرتے ہیںجو انہیں حکم دیا جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ ( ف۱٦ ) جس کے ایندھن آدمی ( ف۱۷ ) اور پتھر ہیں ( ف۱۸ ) اس پر سخت کرّے ( طاقتور ) فرشتے مقرر ہیں ( ف۱۹ ) جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ، جس پر سخت مزاج طاقتور فرشتے ( مقرر ) ہیں جو کسی بھی امر میں جس کا وہ انہیں حکم دیتا ہے اﷲ کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کام انجام دیتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے اس پر ایسے فرشتے مقرر ہیں جو تُندخو اور درشت مزا ج ہیں انہیں جس بات کا حکم دیا گیا ہے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہ وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! save yourselves and your families from a Fire whose fuel is Men and Stones, over which are (appointed) angels stern (and) severe, who flinch not (from executing) the Commands they receive from Allah, but do (precisely) what they are commanded.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, save yourselves and your families from the fire which is fueled by people and stones and is guarded by stern angels who do not disobey God's commands and do whatever they are ordered to do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Protect yourselves and your families against a Fire (Hell) whose fuel is men and stones, over which are (appointed) angels stern (and) severe, who disobey not the commands they receive from Allah, but do that which they are commanded.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! save yourselves and your families from a fire whose fuel is men and stones; over it are angels stern and strong, they do not disobey Allah in what He commands them, and do as they are commanded.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Ward off from yourselves and your families a Fire whereof the fuel is men and stones, over which are set angels strong, severe, who resist not Allah in that which He commandeth them, but do that which they are commanded.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! अपने आप को और अपने घर वालों को उस आग से बचाओ जिस का ईंधन मनुष्य और पत्थर होंगे, जिस पर कठोर स्वभाव के ऐसे बलशाली फ़रिश्ते नियुक्त होंगे जो अल्लाह की अवज्ञा उस में नहीं करेंगे जो आदेश भी वह उन्हें देगा, और वे वही करेंगे जिस का उन्हें आदेश दिया जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم اپنے کو اور اپنے گھر والوں کو (دوزخ کی) اس آگ سے بچاؤ (2) جس کا ایندھن (اور سوختہ) آدمی اور پتھر ہیں جس پر تند خو (اور) مضبوط فرشتے (متعین) ہیں جو خدا کی (ذرا) نافرمانی نہیں کرتے کسی بات میں جو انکو حکم دیتا ہے . اور جو کچھ ان کو حکم دیا جاتا ہے اس کو فوراً بجالاتے ہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو اپنے آپ اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہوں گے، جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر کیے گئے ہیں وہ کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! بچاﺅ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ، جس پر نہایت تندوخو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم بھی انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! بچاؤ اپنی جانوں کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، اس پر فرشتے مقرر ہیں جو سخت مزاج ہیں مضبوط ہیں وہ اس کام میں اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جس کا وہ انہیں حکم دیتا ہے، اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو بچاؤ اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے جس کی چھپٹیاں ہیں آدمی اور پتھر اس پر مقرر ہیں فرشتے تند خود زبردست   نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جو بات فرمائے ان کو اور وہی کام کرتے ہیں جو ان کو حکم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والوں تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگے سے بچائو جس آگ کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس آگ پر سخت دل اور زور آور فرشتے مقرر ہیں جو حکم اللہ تعالیٰ ان کو دیتا ہے وہ اس حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور ان کو جو حکم دیاجاتا ہے اس کو بجا لاتے ہیں۔