Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 8

سورة التحريم

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ تَوۡبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰی رَبُّکُمۡ اَنۡ یُّکَفِّرَ عَنۡکُمۡ سَیِّاٰتِکُمۡ وَ یُدۡخِلَکُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۙ یَوۡمَ لَا یُخۡزِی اللّٰہُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ ۚ نُوۡرُہُمۡ یَسۡعٰی بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ بِاَیۡمَانِہِمۡ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَتۡمِمۡ لَنَا نُوۡرَنَا وَ اغۡفِرۡ لَنَا ۚ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۸﴾

O you who have believed, repent to Allah with sincere repentance. Perhaps your Lord will remove from you your misdeeds and admit you into gardens beneath which rivers flow [on] the Day when Allah will not disgrace the Prophet and those who believed with him. Their light will proceed before them and on their right; they will say, "Our Lord, perfect for us our light and forgive us. Indeed, You are over all things competent."

اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناہ دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ۔ جس دن اللہ تعالٰی نبی کو اور ایمان داروں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا ۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
تُوۡبُوۡۤا
توبہ کرو
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
تَوۡبَۃً
توبہ
نَّصُوۡحًا
خالص
عَسٰی
امید ہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَنۡ
کہ
یُّکَفِّرَ
وہ دور کر دے گا
عَنۡکُمۡ
تم سے
سَیِّاٰتِکُمۡ
برائیاں تمہاری
وَیُدۡخِلَکُمۡ
اور وہ داخل کر دے گا تمہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
یَوۡمَ
جس دن
لَا یُخۡزِی
نہ رسوا کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
النَّبِیَّ
نبی کو
وَالَّذِیۡنَ
اور انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
نُوۡرُہُمۡ
نور ان کا
یَسۡعٰی
دوڑتا ہو گا
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے اگے
وَبِاَیۡمَانِہِمۡ
اور ان کے دائیں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَتۡمِمۡ
تمام کر دے
لَنَا
ہمارے لیے
نُوۡرَنَا
نور ہمارا
وَاغۡفِرۡ
اور بخش دے
لَنَا
ہمیں
اِنَّکَ
بےشک تو
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
تُوۡبُوۡۤا
توبہ کر و
اِلَی
طرف 
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی 
تَوۡبَۃً
توبہ 
نَّصُوۡحًا
خالص
عَسٰی
قریب ہے
رَبُّکُمۡ
 تمہارا رب
اَنۡ
یہ کہ 
یُّکَفِّرَ
دور کر دے
عَنۡکُمۡ
تم سے 
سَیِّاٰتِکُمۡ
تمہاری برائیاں 
وَیُدۡخِلَکُمۡ
اور داخل کردے تمہیں 
جَنّٰتٍ
باغوں میں 
تَجۡرِیۡ
بہہ رہی ہیں 
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں 
یَوۡمَ
اس دن
لَا یُخۡزِی
نہ رسوا کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
النَّبِیَّ
نبی کو
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
مَعَہٗ
ساتھ اس کے 
نُوۡرُہُمۡ
نور ان کا 
یَسۡعٰی
دوڑ رہا ہو گا 
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے 
وَبِاَیۡمَانِہِمۡ
اور ان کی دائیں جانب
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے 
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب 
اَتۡمِمۡ
مکمل کر دے
لَنَا
ہمارے لئے 
نُوۡرَنَا
ہمارا نور 
وَاغۡفِرۡلَنَا
اور ہمیں بخش دے
اِنَّکَ
بلاشبہ تو
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز پر 
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, repent to Allah with sincere repentance. Perhaps your Lord will remove from you your misdeeds and admit you into gardens beneath which rivers flow [on] the Day when Allah will not disgrace the Prophet and those who believed with him. Their light will proceed before them and on their right; they will say, "Our Lord, perfect for us our light and forgive us. Indeed, You are over all things competent."

اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناہ دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ۔ جس دن اللہ تعالٰی نبی کو اور ایمان داروں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا ۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ کے حضور خالص توبہ کرو کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تم سے تمہاری برائیاں دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ اس دن اللہ اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا (اور) وہ کہہ رہے ہوں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کرو، خالص توبہ ۔ تمہارا رب قریب ہے کہ تم سے تمہاری برائیاں دورکردے اورتمہیں داخل کردے ان باغوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں،اس دن اﷲ تعالیٰ نبی کواوراُن لوگوں کوجواُس کے ساتھ ایمان لائے ہیں،رُسوانہ کرے گا،اُن کانوراُن کے آگے اوراُن کی دائیں جانب دوڑرہا ہو گا،وہ کہیں گے: ’’اے ہمارے رب!ہمارانور مکمل کردے اور ہمیں بخش دے،بلاشبہ تو ہر چیزپرپوری قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, turn to Allah with a faithful repentance. It is hoped from your Lord that he will write off your faults, and will admit you to the gardens beneath which rivers flow, on the Day when Allah will not disgrace the Prophet and those who believed with him. Their light will run before them and to their right hands. They will say, |"Our Lord, perfect for us our light, and forgive us. Indeed you are powerful over everything.|"

اے ایمان والو ! توبہ کرو اللہ کی طرف صاف دل کی توبہ امید ہے تمہارا رب اتار دے تم پر سے تمہاری برائیاں اور داخل کرے تم کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں جس دن کہ اللہ ذلیل نہ کرے گا نبی کو اور ان لوگوں کو جو یقین لائے ہیں اس کے ساتھ ان کی روشنی دوڑتی ہے ان کے آگے اور ان کے داہنے کہتے ہیں اے رب ہمارے پوری کر دے ہم کو ہماری روشنی اور معاف کر ہم کو بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! توبہ کرو اللہ کی جناب میں خالص توبہ۔ امید ہے تمہارا رب تم سے تمہاری برائیوں کو دور کردے گا اور تمہیں داخل کرے گا ایسے باغات میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی جس دن اللہ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو رسوا نہیں کرے گا۔ (اُس دن) ان کا نور دوڑتا ہوگا ان کے سامنے اور ان کے داہنی طرفوہ کہتے ہوں گے : اے ہمارے رب ! ہمارے لیے ہمارے نور کو کامل کر دے اور تو ہمیں بخش دے یقینا تو ہر شے پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, turn to Allah in sincere repentance; maybe your Lord will expunge your evil deeds and admit you to the Gardens beneath which rivers flow. This will be on the Day when Allah will not disgrace the Prophet and those who have embraced faith and are with him; their light will be running before them and on their right hands, and they will say: “Our Lord, perfect for us our light and forgive us. Surely You have power over everything.”

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے توبہ کرو ، خالص توبہ19 ، بعید نہیں کہ اللہ تمہاری برائیاں تم سے دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل فرما دے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں 20گی ۔ یہ وہ دن ہوگا جب اللہ اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہ کرے21 گا ۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا اور وہ کہہ رہے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ، ہمارا نور ہمارے لیے مکمل کر دے اور ہم سے درگزر فرما ، تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ کے حضور سچی توبہ کرو ، کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تمہاری برائیاں تم سے جھاڑ دے ، اور تمہیں ایسے باغات میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اس دن جب اللہ نبی کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو رسوا نہیں کرے گا ۔ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی دائیں طرف دوڑ رہا ہوگا ۔ ( ٨ ) وہ کہہ رہے ہوں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے لیے اس نور کو مکمل کردیجیے ( ٩ ) اور ہماری مغفرت فرما دیجیے ۔ یقینا آپ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اللہ کی درگاہ میں سچی توبہ کرو 10 عجب نہیں تمہارا مالک توبہ کی وجہ سے تمہاری برائیاں تم پر سے اوتار دے (معاف کر دے) اور تم کو ان باغوں میں سے لے جائے جن کے تلے نہریں پڑی رہی ہیں۔ جس دن اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے شرمندہ رسوا نہ کریگا ان کے ایمان کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف دوڑتا جاتا ہوگا وہ یوں دعا کر رہے 1 ہونگے مالک ہمارے ہمارے نور کو اخیر تک بہشت میں پہنچنے تک قائم رکھ اور ہم کو بخشدے بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ کے سامنے سچے دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ تمہارے پروردگار تم سے تمہارے گناہ معاف فرمادیں گے اور تم کو ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں۔ اس دن اللہ پیغمبر کو اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو رسوا نہیں کریں گے۔ (بلکہ) ان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف چل رہا ہوگا۔ عرض کریں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمارا نور ہمارے لئے پورا فرمائیے اور ہمیں معاف فرمائیے بیشک آپ ہر چیز پہ قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اللہ کے سامنے سچی توبہ کرو۔ توقع ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے گناہ تم سے دور کردے گا اور تمہیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس دن اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو اور جو لوگ ایمان لائے ہیں انہیں رسوا نہ کرے گا۔ ان کا نور ان کے داہنے اور ان کے سامنے دوڑ رہا ہوگا۔ (اور وہ دعا کر رہے ہوں گے) اے ہمارے رب ! ہمارے لئے اس نور کو آخر تک رکھئے گا۔ ہمیں معاف کرد یجئے گا۔ بیشک آپ پر چیز پر قدررت رکھنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! turn Unto Allah with a sincere repentance. Belike your Lord will expiate from you your misdeeds and cause you to enter Gardens whereunder rivers flow, on the Day whereon Allah will not humiliate the prophet and those who believe with him. Their light will be running before them and on their right hands, and they will say: our Lord! perfect for us our light, and forgive us; verily Thou art over everything Potent.

اے ایمان والو اللہ کے آگے سچی توبہ کرو عجب کیا کہ تمہارا پروردگار (اسی سے) تمہارے گناہ تم سے دور کردے اور تمہیں باغوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہری بہ رہی ہیں (اس دن) جس دن اللہ نہ نبی کو رسوا کرے گا اور ان ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ۔ ان کا نور دوڑ رہا ہوگا ان کے سامنے اور ان کے داہنے (اور) وہ کہتے جاتے ہوں گے اے ہمارے پروردگار ہمارے لیے اس نور کو اخیر تک رکھیو اور ہماری مغفرت کرئیو بیشک تو تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی طرف مخلصانہ رجوع کرو ۔ امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے اوپر سے تمہارے گناہ جھاڑ دے اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ جس دن کہ اللہ نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ، رسوا نہیں کرے گا ۔ ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے دہنے چل رہی ہوگی ۔ وہ دعا کر رہے ہوں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمارے لئے ہماری روشنی کو کامل کر اور ہماری مغفرت فرما ۔ بیشک تُو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) کے آگے سچی اور خالص توبہ کرو ، قریب ہے/ امید ہے کہ تمہارا رب تم سے تمہارے گناہوں کو مٹادے اور تمہیں ان باغوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں ، جس دن اللہ ( تعالیٰ ) نبی ( ﷺ ) اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو رسوا نہیں کریں گے ، ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں جانب چل رہا ہوگا ، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارے نور کو کامل فرمادیجیے اور ہمیں بخش دیجیے ، بلاشبہ آپ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اللہ کے آگے صاف دل سے توبہ کرو، امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو جنت کے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی داخل کرے گا۔ اس دن اللہ پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا بلکہ ان کا نور (ایمان) ان کے آگے اور دا ہنی طرف روشنی کرتا ہوا چل رہا ہوگا اور وہ اللہ سے التجا کریں گے کہ اے ہمارے رب ! ہمارا نور ہمارے لیے پورا کر اور ہمیں معاف فرما بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو توبہ کرو اللہ کے حضور سچی (اور خالص) توبہ بعید نہیں کہ تمہارا رب دور کر دے تم سے تمہاری برائیاں اور (ان کی میل کچیل) اور وہ داخل فرما دے تم کو ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں (اور یہ سب کچھ اس روز ہوگا) جس دن کہ اللہ رسوا نہیں فرمائے گا اپنے پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہوں گے ان کے ساتھ (اور ان کی شان اس روز یہ ہوگی کہ) انکا نور دوڑ رہا ہوگا ان کے آگے اور ان کے دائیں اور وہ کہہ رہے ہوں گے اے ہمارے رب پورا (اور مکمل) فرما دے ہمارے لئے ہمارے نور کو اور ہماری بخشش فرما دے (اپنے کرم سے) بیشک تجھے (اے ہمارے مالک ! ) ہر چیز پر پوری قدرت ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ کے حضورصدق دل سے توبہ کروامیدہے کہ تمہارا رب تم سے تمہاری برائیاں دورکردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ا س دن اللہ نبی کو اوران لوگوں کو جوا س کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوانہیں کرے گاان کانوران کے آگے اور دائیں دوڑرہاہوگاوہ کہیں گے:’’اے ہمارے رب ہمارے لئے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے ( ف۲۲ ) قریب ہے تمہارا رب ( ف۲۳ ) تمہاری برائیاں تم سے اتار دے اور تمہیں باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں بہیں جس دن اللہ رسوا نہ کرے گا نبی اور ان کے ساتھ کے ایمان والوں کو ( ف۲٤ ) ان کا نور دوڑتا ہوگا ان کے آگے اور ان کے دہنے ( ف۲۵ ) عرض کریں گے ، اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے ( ف۲٦ ) اور ہمیں بخش دے ، بیشک تجھے ہر چیز پر قدرت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اللہ کے حضور رجوعِ کامل سے خالص توبہ کر لو ، یقین ہے کہ تمہارا رب تم سے تمہاری خطائیں دفع فرما دے گا اور تمہیں بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں جس دن اللہ ( اپنے ) نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اور اُن اہلِ ایمان کو جو اُن کی ( ظاہری یا باطنی ) معیّت میں ہیں رسوا نہیں کرے گا ، اُن کا نور اُن کے آگے اور اُن کے دائیں طرف ( روشنی دیتا ہوا ) تیزی سے چل رہا ہوگا ، وہ عرض کرتے ہوں گے: اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لئے مکمل فرما دے اور ہماری مغفرت فرما دے ، بیشک تو ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ کی بارگاہ میں ( سچے دل سے ) خالص توبہ کرو ۔ امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم سے تمہاری برائیاں دور کر دے گا اور تمہیں ایسے بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جس دن خدا ( اپنے ) نبی ( ص ) کو اور ان لوگوں کو جو آپ ( ص ) کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا ( اس دن ) ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں جانب تیز تیز چل رہا ہوگا ( اور ) وہ کہہ رہے ہوں گۓ اے ہمارے پروردگار! ہمارے لئے ہمارا نور مکمل کر اور ہماری مغفرت فرما بےشک تو ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Turn to Allah with sincere repentance: In the hope that your Lord will remove from you your ills and admit you to Gardens beneath which Rivers flow,- the Day that Allah will not permit to be humiliated the Prophet and those who believe with him. Their Light will run forward before them and by their right hands, while they say, "Our Lord! Perfect our Light for us, and grant us Forgiveness: for Thou hast power over all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, turn to God in repentance with the intention of never repeating the same sin. Perhaps your Lord will expiate your evil deeds and admit you to Paradise wherein streams flow. On the Day of Judgment, God will not disgrace the Prophet and those who have believed in him. Their lights will shine in front of them and to their right. They will say, "Our Lord, perfect our light for us and forgive our sins. You have power over all things".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Turn to Allah with sincere repentance! It may be that your Lord will expiate from you your sins, and admit you into Gardens under which rivers flow -- the Day that Allah will not disgrace the Prophet and those who believe with him. Their light will run forward before them and in their right hands. They will say: "Our Lord! Keep perfect our light for us and grant us forgiveness. Verily, You are Able to do all things."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! turn to Allah a sincere turning; maybe your Lord will remove from you your evil and cause you to enter gardens beneath which rivers flow, on the day on which Allah will not abase the Prophet and those who believe with him; their light shall run on before them and on their right hands; they shall say: Our Lord! make perfect for us our light, and grant us protection, surely Thou hast power over all things.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Turn unto Allah in sincere repentance! It may be that your Lord will remit from you your evil deeds and bring you into Gardens underneath which rivers flow, on the day when Allah will not abase the Prophet and those who believe with him. Their light will run before them and on their right hands; they will say: Our Lord! Perfect our light for us, and forgive us! Lo! Thou art Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वाले! अल्लाह के आगे तौबा करो, विशुद्ध तौबा। बहुत सम्भव है कि तुम्हारा रब तुम्हारी बुराइयाँ तुम से दूर कर दे और तुम्हें ऐसे बाग़ों में दाख़िल करे जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी, जिस दिन अल्लाह नबी को और उन को जो ईमान लाकर उस के साथ हुए, रुसवा न करेगा। उन का प्रकाश उन के आगे-आगे दौड़ रहा होगा और उन के दाहिने हाथ मे होगा। वे कह रहे होंगे, "ऐ हमारे रब! हमारे लिए हमारे प्रकाश को पूर्ण कर दे और हमें क्षमा कर। निश्चय ही तू हर चीज़ की सामर्थ्य रखता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم اللہ کے آگے سچی توبہ کرو (4) (توبہ کا ثمرہ فرماتے ہیں کہ (امید یعنی وعدہ) ہے کہ تمہارا رب (اس توبہ کی بدولت) تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تم کو (جنت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی (اور یہ اس روز ہوگا) جس دن کہ اللہ تعالیٰ نبی (علیہ السلام) کو اور جو مسلمان (دین کی رو سے) ان کے ساتھ ہیں ان کو رسوا نہ کریگا۔ (5) ان کا نور ان کے داہنے اور ان کے سامنے دوڑتا ہوگا (اور) یوں دعا کرتے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہمارے لیے ہمارے اس نور کو اخیر تک رکھئے (یعنی راہ میں گل نہ ہوجائے) اور ہماری مغفرت فرمادیجئے آپ ہر شے پر قادر ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! اللہ سے توبہ کرو، خالص توبہ۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تمہاری برائیاں دور کر دے اور تمہیں ایسی 3 میں داخل فرما دے جن کے نیچے نہرین بہہ رہی ہوں گی یہ وہ دن ہوگا جب اللہ اپنے نبی کو اور ان لوگون کو جو اس پر ایمان لائے ہیں ذلیل نہیں کرے گا۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا اور وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لیے مکمل کر دے اور ہماری بخشش فرما تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے توبہ کرو ، خالص توبہ ، بعید نہیں کہ اللہ تمہاری برائیاں دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل فرمادے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ وہ دن ہوگا جب اللہ نے اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں ، رسوا نہ کرے گا۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑرہا ہوگا اور وہ کہہ رہے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے مکمل کردے اور ہم سے درگزر فرما ، تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تم اللہ کے حضور میں سچی توبہ کرو قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، جس دن اللہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور ان کو رسوا نہ فرمائے گا جو اہل ایمان ان کے ساتھ ہیں ان کا نور ان کے سامنے اور ان کی داہنی طرف دوڑتا ہوگا وہ عرض کرتے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہمارے نور کو پورا فرما دے اور ہماری مغفرت فرما دے، بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو توبہ کرو اللہ کی طرف صاف دل کی توبہ امید ہے تمہارا رب اتار دے تم پر سے تمہاری برائیاں اور داخل کرے تم کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں جس دن کہ اللہ ذلیل نہ کرے گا نبی کو اور ان لوگوں کو جو یقین لائے ہیں اس کے ساتھ ان کی روشنی دوڑتی ہے ان کے آگے اور ان کے داہنے  کہتے ہیں اے رب ہمارے پوری کردی ہم کو ہماری روشنی اور معاف کر ہم کو بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم خدا کے سامنے سچی اور خالص توبہ کرو امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے گناہ تم سے دور کردے گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اس دن ہوگا جس دن اللہ تعالیٰ نبی کو اور مسلمانوں کو جو اس کے ساتھی ہیں ہر قسم کی رسوائی سے محفوظ رکھے گا ان کانوران کے سامنے اور ان کے داہنے تیز رفتار سے چلتا ہوگا اور وہ یوں دعا کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمارے اس نور کو ہمارے لئے آخر تک قائم رکھ اور ہماری مغفرت کو بیشک تو ہر چیز پر پوری طرح قاد رہے۔