Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 2

سورة الملك

الَّذِیۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡغَفُوۡرُ ۙ﴿۲﴾

[He] who created death and life to test you [as to] which of you is best in deed - and He is the Exalted in Might, the Forgiving -

جس نے موت اور حیات کو اس لئے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں اچھے کام کون کرتا ہے ، اور وہ غالب ( اور ) بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
الۡمَوۡتَ
موت
وَالۡحَیٰوۃَ
اور زندگی کو
لِیَبۡلُوَکُمۡ
تا کہ وہ آزمائے تمہیں
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
عَمَلًا
عمل میں
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡغَفُوۡرُ
بہت بخشنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡ
وہ ذات جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
الۡمَوۡتَ
موت کو
وَالۡحَیٰوۃَ
اور زندگی کو
لِیَبۡلُوَکُمۡ
تا کہ وہ تمہیں آزمائے
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے 
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
عَمَلًا
عمل میں
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب ہے
الۡغَفُوۡرُ
بے حد بخشنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[He] who created death and life to test you [as to] which of you is best in deed - and He is the Exalted in Might, the Forgiving -

جس نے موت اور حیات کو اس لئے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں اچھے کام کون کرتا ہے ، اور وہ غالب ( اور ) بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس نے موت اور زندگی کو اس لیے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر غالب بھی ہے اور بخش دینے والا بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ذات جس نے موت اورزندگی کوپیداکیاتاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ اچھاہے؟اوروہ سب پرغالب ، بے حدبخشنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the One who created death and life, so that He may test you as to which of you is better in deeds. And He is the All-Mighty, the Most-Forgiving,

جس نے بنایا مرنا اور جینا تاکہ تم کو جانچے کون تم میں اچھا کرتا ہے کام اور وہ زبردست ہے بخشنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے اعمال کرنے والا ہے۔ اور وہ بہت زبردست بھی ہے اور بہت بخشنے والا بھی ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who created death and life that He might try you as to which of you is better in deed. He is the Most Mighty, the Most Forgiving;

جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے4 ، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی5 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس نے موت اور زندگی اس لیے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے ، اور وہی ہے جو مکمل اقتدار کا مالک ، بہت بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس نے موت اور زندگی دونوں کو اس لئے پیدا کیا کہ تم کو آزما کر دیکھے کون تم میں اچھے کام کرتا ہے اور کون برے 2 اور وہ زبردست ہے بخشنے والاف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس نے موت اور زندگی کو پیدا فرمایا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں کون عمل میں زیادہ اچھا ہے اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا ہے تاکہ وہ ت میں آزمائے کہ تم میں سے عمل کے اعتبار سے کون زیادہ بہتر ہے۔ وہ زبردست ہے اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who hath created death and life that He might prove you, as to which of you is excellent in work. And He is the Mighty, the Forgiver.

وہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ عمل میں کون بہتر ہے ۔ اور وہ بڑا زبردست ہے بڑا مغفرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس نے پیدا کیا ہے موت اور زندگی کو ، تاکہ تمہارا امتحان کرے کہ تم میں کون سب سے اچھے عمل والا بنتا ہے اور وہ غالب بھی ہے اور مغفرت فرمانے والا بھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا فرمایا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھا عمل کرتا ہے اور وہ بہت غلبے والا بڑی بخشش والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے کام کرتا ہے وہ زبردست اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس نے پیدا فرمایا موت اور حیات کو تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کا کام سب سے اچھا ہے اور وہی ہے سب پر غالب بڑا ہی بخشنے والا (اور نہایت درگزر کرنے والا)

Translated by

Noor ul Amin

جس نے موت وحیات کو اسلئے پیدا کیا ہے کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ ہر چیزپرغالب ہے اور بخش دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو ( ف۳ ) تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے ( ف٤ ) اور وہی عزت والا بخشش والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس نے موت اور زندگی کو ( اِس لئے ) پیدا فرمایا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے لحاظ سے بہتر ہے ، اور وہ غالب ہے بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس نے موت و حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھا کون ہے؟ وہ بڑا زبردست ( اور ) بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He Who created Death and Life, that He may try which of you is best in deed: and He is the Exalted in Might, Oft-Forgiving;-

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has created death and life to put you to the test and see which of you is most virtuous in your deeds. He is Majestic and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who has created death and life that He may test you which of you is best in deed. And He is the Almighty, the Oft-Forgiving;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who created death and life that He may try you-- which of you is best in deeds; and He is the Mighty, the Forgiving,

Translated by

William Pickthall

Who hath created life and death that He may try you which of you is best in conduct; and He is the Mighty, the Forgiving,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस ने पैदा किया मृत्यु और जीवन को, ताकि तुम्हारी परीक्षा करे कि तुम में कर्म की दृष्टि से कौन सबसे अच्छा है। वह प्रभुत्वशाली, बड़ा क्षमाशील है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس نے موت اور حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون شخص عمل میں زیادہ اچھا ہے (4) اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرنے والا ہے اور وہ زبردست، درگزر فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے کہ تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے ، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس نے پیدا کیا موت کو اور حیات کو تاکہ وہ تمہیں ازمائے کہ تم میں کون شخص عمل کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے اور وہ عزیز ہے غفور ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے بنایا مرنا اور جینا تاکہ تم کو جانچے کون تم میں اچھا کرتا ہے کام اور وہ زبردست ہے بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے اعتبار سے کون بہتر ہے اور وہ بڑا زبردست بہت بخشنے والا ہے۔