Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 22

سورة الملك

اَفَمَنۡ یَّمۡشِیۡ مُکِبًّا عَلٰی وَجۡہِہٖۤ اَہۡدٰۤی اَمَّنۡ یَّمۡشِیۡ سَوِیًّا عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۲﴾

Then is one who walks fallen on his face better guided or one who walks erect on a straight path?

اچھا وہ شخص زیادہ ہدایت والا ہے جو اپنے منہ کے بل اوندھا ہو کر چلے یا وہ جو سیدھا ( پیروں کے بل ) راہ راست پر چلا ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا پھر جو
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
مُکِبًّا
اوندھا
عَلٰی وَجۡہِہٖۤ
اپنے چہرے پر
اَہۡدٰۤی
زیادہ ہدایت یافتہ ہے
اَمَّنۡ
یا جو
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
سَوِیًّا
سیدھا
عَلٰی صِرَاطٍ
اوپر راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جو شخص
یَّمۡشِیۡ
چل رہا ہے
مُکِبًّا
الٹا ہو کر
عَلٰی
اوپر
وَجۡہِہٖۤ
اپنے چہرے کے
اَہۡدٰۤی
زیا دہ ہدایت یافتہ ہے
اَمَّنۡ
یا جو شخص
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
سَوِیًّا
درست ہو کر
عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے راستے پر
Translated by

Juna Garhi

Then is one who walks fallen on his face better guided or one who walks erect on a straight path?

اچھا وہ شخص زیادہ ہدایت والا ہے جو اپنے منہ کے بل اوندھا ہو کر چلے یا وہ جو سیدھا ( پیروں کے بل ) راہ راست پر چلا ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل اوندھا ہو کر چل رہا ہو وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے یا وہ جو سیدھا کھڑا ہو کر راہ راست پر چل رہا ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ شخص زیادہ ہدایت یافتہ ہے جو اوندھے منہ چلتاہے؟یاوہ شخص جودرست ہوکرسیدھے راستے پر چلتاہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, tell me whether the one who walks falling down (frequently) on his face is better guided or the one who walks on a straight path?

بھلا ایک جو چلے اوندھا اپنے منہ کے بل وہ سیدھی راہ پائے یا وہ شخص جو چلے سیدھا ایک سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا وہ شخص جو اپنے منہ کے بل گھسٹ رہا ہے زیادہ ہدایت پر ہے یا وہ جو سیدھا ہو کر چل رہا ہے ایک سیدھے راستے پر ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is better guided: he who walks grovelling on his face, or he who walks upright on a Straight Path?

بھلا سوچو ، جو شخص منہ اوندھائے چل رہا ہو 32 وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل اوندھا چل رہا ہو ، وہ منزل تک زیادہ پہنچنے والا ہوگا یا وہ جو ایک سیدھے راستے پر سیدھا سیدھا چل رہا ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا جو کوئی اندھا ہو کر منہ کے بل چلے وہ راہ پائے گا یا جو سیدھا صاف سڑک پر جا رہا ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل گر کر چلتا ہو وہ سیدھی راہ پانے والا ہے یا جو شخص سیدھے راستے پر برابر چل رہا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا وہ شخص جو اوندھے منہ چل رہا ہو زیادہ ہدایت پر ہے یا وہ شخصی جو سیدھی راہ پر سیدھ باندھ کر چل رہا ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he, then, who goeth about grovelling upon his face better directed, or he who walketh evenly on a straight path?

سو کیا جو شخص اپنے منہ کے بل گرتا ہوا چل رہا ہو کیا وہ بہتر رہرو ہوگا یا وہ جو سیدھا ایک ہموار سڑک پر چلا جارہا ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو اوندھے منہ چل رہا ہے ، راہ یاب ہونے والا بنے گا یا وہ جو سیدھا ایک سیدھی راہ پر چل رہا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا جو شخص اپنے چہرے کے بل اوندھا چلتا ہے وہ زیادہ راستہ پانے والا ہے یا وہ شخص جو سیدھا ، سیدھے راستے پر چلتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا وہ شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ شخص زیادہ راست رو ہے جو اوندھا چل رہا ہو اپنے منہ کے بل یا وہ جو سر اٹھا کر سیدھا چل رہا ہو ایک (کھلی کشادہ) شاہراہ پر ؟

Translated by

Noor ul Amin

بھلاجوشخص اپنے منہ کے بل اوندھا ہوکر چل رہاہوزیادہ صحیح راہ پانے والا ہے ، یاجو سیدھاکھڑا ہو کر صراط مستقیم پر چل رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے ( ف۳۹ ) زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے ( ف٤۰ ) سیدھی راہ پر ( ف٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ شخص جو منہ کے بل اوندھا چل رہا ہے زیادہ راہِ راست پر ہے یا وہ شخص جو سیدھی حالت میں صحیح راہ پر گامزن ہے؟

Translated by

Hussain Najfi

بھلا جوشخص منہ کے بل گرتا ہوا چل رہا ہو وہ زیادہ ہدایت یافتہ ( اورمنزلِ مقصود پر زیادہ پہنچنے والا ) ہے یا وہ جو سیدھا راہِ راست پر چل رہا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is then one who walks headlong, with his face grovelling, better guided,- or one who walks evenly on a Straight Way?

Translated by

Muhammad Sarwar

Can one who walks with his head hanging down be better guided that one who walks with his head upright?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is he who walks prone on his face, more rightly guided, or he who walks upright on a straight path

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! is he who goes prone upon his face better guided or he who walks upright upon a straight path?

Translated by

William Pickthall

Is he who goeth groping on his face more rightly guided, or he who walketh upright on a straight road?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो क्या वह व्यक्ति जो अपने मुँह के बल औंधा चलता हो वह अधिक सीधे मार्ग पर है या वह जो सीधा होकर सीधे मार्ग पर चल रहा है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(پس اس کافر کے متعلق سوچو کہ) جو شخص منہ کے بل گرتا ہوا چل رہا ہو وہ منزل مقصود پر زیادہ پہنچنے والا ہوگا یا وہ شخص جو سیدھا ایک ہموا سڑک پر چلا جارہا ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوچو کہ جو شخص اوندھے منہ چل رہا ہے وہ زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا جو سر اٹھائے سیدھا ہموار راستے پر چل رہا ہے وہ ہدایت پر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلا یہ سوچو ، جو شخص منہ اوندھائے چل رہا ہو ، وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کیا جو شخص منہ کے بل گر کر اوندھا چل رہا ہو وہ شخص زیادہ ہدایت پر ہے یا وہ شخص جو سیدھے راستے پر چل رہا ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا ایک جو چلے اوندھا اپنے منہ کے بل وہ سیدھی راہ پائے یا وہ شخص جو چلے سیدھا ایک سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا وہ شخص جو ہر قدم پر منہ کے بل گرتا ہوا چلے وہ زیادہ راہ یافتہ ہوگایا وہ شخص جو ایک سیدھی راہ سیدھ باندھے چلا جارہا ہو وہ منزل مقصود تک پہنچے گا۔